Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کردیا گیا ہے، 31 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا جبکہ عمل درآمد آج سے ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگست میں پٹرول کے نرخوں میں جولائی کے مقابلے میں 5 سے 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    خصوصی 95 کی قیمت جولائی میں 2.88 درھم تھی اس میں 5 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کے اگست کے لیے نرخ فی لٹر 2.93 درھم ہیں۔

    پٹرول سپر 98 کی قیمت میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی ایک لیٹر قیمت جولائی میں 2.99 درھم تھی جو یکم اگست کو بڑھ کر 3.05 درھم ہوجائے گی۔

    ڈیزل کے نرخوں میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جولائی میں ایک لٹر ڈیزل 2.89 درھم میں فروخت ہوتا تھا اب اگست میں اس کے نرخ 2.95 درھم ہوں گے۔

    ای پلس 91 کی قیمت جولائی میں 2.80 درہم تھی جس میں 6 فلس کا اضافہ ہوا اور قیمت اگست کے لیے 2.86 درھم مقرر کی گئی ہے۔

    اگست 2024 کے لیے امارات میں ایندھن کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کی منظوری دے دی ہے۔

    کویت سے کن افراد کو ملک بدر کیا جانے لگا؟ اہم خبر

    نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا تھا کہ اس کا نفاذ جمعرات یکم اگست 2024 سے ہوگا اور نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔

  • یو اے ای میں بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا

    یو اے ای میں بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا

    متحدہ عرب امارت میں اماراتی عدالت نے بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر 57 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے قید کی سزا کا حکم سنایا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز امارات میں مقیم بنگلہ دیشیوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور درجنوں افراد کو جمع کرلیا۔

    اماراتی پولیس نے مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا، پولیس نے مظاہرے کے سرکردہ 57 افراد کو فوری گرفتار کرکے ان کا مقدمہ فوری سماعت کی عدالت کے سپرد کردیا۔

    اماراتی عدالت کی جانب سے ان 3 مرکزی ملزمان کو جن پر بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کی قیادت کرنے اور لوگوں کو حکومت کے جمع کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید جبکہ 53 افراد کو دس برس اور ایک بنگلہ دیشی جو غیرقانونی طور پر امارات میں مقیم تھا کو 11 برس قید کا حکم سنا دیا۔

    عدالتی احکامات کے مطابق قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد تمام افراد کو ملک بدر کرکے ان کے پاس برآمد ہونے والے آلات کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا۔

    بنگلادیش میں طلبہ نے ڈیجیٹل کریک ڈاؤن روکنے کے لیے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    واضح رہے گزشتہ جمعے کو امارات میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل نے فوری عدالتی کارروائی کا حکم صادر کیا تھا۔

  • یواےای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    یواےای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں ماہِ جون 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان ہو گیا۔

    متحدہ عرب امارات کی ایندھن قیمت کمیٹی نے جمعہ کو جون 2024 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

    سپر 98 پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 3.14 درہم فی لیٹر ہوگی جو مئی میں 3.34 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 3.02 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.22 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 6.2 فیصد کم ہے۔

    Fuel prices June 2024

    ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.95 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ مئی میں یہ 3.15 درہم فی لیٹر تھا۔ ڈیزل کی قیمت اب 2.88 درہم فی لیٹر ہو گی جو پچھلے مہینے 3.07 درہم فی لیٹر تھی۔

  • پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کا ایک اور بڑا اقدام

    پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کا ایک اور بڑا اقدام

    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر یوبینک کی پہلی اسلامک بینکنگ برانچ کا افتتاح کردیا گیا، تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق یوبینک کی پہلی اسلامک بینکنگ برانچ کے افتتاح کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ثمر حسین بھی موجود تھے۔ قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان میں یوبینک کا جال پھیلا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یوبینک سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، پاکستان کی معیشت کو اوپر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

    قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن یقیناً پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا۔

    محمدعیسیٰ محمدعلی طاہری نے کہا کہ اسلامک برانچ سے صارفین کو شاندار سہولیات ملیں گی، ڈی ای او نے کہا کہ مستقبل میں یوبینک کی مزید برانچیں بھی کھلیں گی۔

  • یو اے ای: اب گاڑیوں میں انسان نہیں روبوٹ ایندھن بھریں گے، ویڈیو دیکھیں

    یو اے ای: اب گاڑیوں میں انسان نہیں روبوٹ ایندھن بھریں گے، ویڈیو دیکھیں

    متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کے لیے فلنگ اسٹیشن پر اے آئی روبوٹ نصب کر دیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں روبوٹک فیولنگ آرم متعارف کرایا گیا ہے جو اب فلنگ اسٹیشن پر انسانوں کی جگہ فرائض انجام دے گا اور گاڑیوں میں ایندھن بھرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی، جس کا مظاہرہ ADNOC کے الریم جزیرے کے پیٹرول اسٹیشن پر کیا گیا، موجودہ عملے کی مدد کے لیے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور انتظار کے اوقات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    روبوٹک بازو کمپیوٹر ویژن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور اسے تیز رفتار اور ماحول دوست بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

     

    یہ روبوٹک بازو خودکار نظام کے تحت گاڑیوں میں ری فیولنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جو سینسرز اور کیمروں کی مدد سے گاڑی کی طرف بڑھتا ہے، ایندھن کے ٹینک کی ٹوپی کو کھولتا ہے اور کار کو بھرنے کے لیے نوزل کی سمت کو درست کرتا  ہے۔

  • ویڈیو: دبئی میں طلبہ کا حیرت انگیز کارنامہ

    ویڈیو: دبئی میں طلبہ کا حیرت انگیز کارنامہ

    دبئی میں طلبا نے سولر کی مدد سے کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا۔

    طلبہ نے شمسی توانائی سے ایک ساتھ تین ہزار بلب روشن کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ سولرلائٹس کو متحدہ عرب امارات کےقومی درخت غلف کی شکل میں ترتیب دیا گیا۔

    منفرد کاوش کا مقصد لوگوں میں قابل تجدید توانائی اور پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

    تمام لائٹس استعمال شدہ چیزوں سےبنائی گئی تھیں جسے فلپائن کے اُن دیہاتوں میں تقسیم کیا جائےگا جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی۔

  • ایمریٹس اور فلائی دبئی نے ایک اور خوشخبری سنادی

    ایمریٹس اور فلائی دبئی نے ایک اور خوشخبری سنادی

    متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس اور فلائی دبئی نے اپنے فضائی نیٹ ورک کا دائرہ 280 اسٹیشنوں تک وسیع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الامارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق قومی فضائی کمپنی کے نیٹ ورک میں 6 براعظموں کے 151 مقامات شامل ہیں جبکہ دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں کارگو خدمات ہیں۔

    فلائی دبئی 58 ممالک میں 129 مقامات تک اپنی سروس فراہم کرتی ہے، ان میں 75 سے زائد ایسے مقامات بھی شامل ہیں جو پہلے دبئی سے براہ راست فضائی روابط میں شامل نہیں تھے۔

    امارات کی قومی فضائی کمپنی اس وقت 151 انٹرنیشنل سٹیشنز تک اپنی رسائی ممکن بناچکی ہے، ایئرلائن نے کوڈ شیئرنگ اور پارٹنر شپ کے معاہدے کیے ہیں۔

    ایمریٹس اپنے مسافروں کو نئی منزلوں تک پہنچانے کے لیے اپنے نیٹ ورک میں 29 مقامات پر آپریشنز شروع کرنے جارہی ہے، کینیڈا کے مانٹریال ایئرپورٹ اور ٹوکیو کے ھانیدا ایئرپورٹ کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

    ایمریٹس اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے لیے بھی 4 نومبر سے فضائی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، یہ سکاٹ لینڈ کے لیے دوسری یومیہ پرواز ہوگی اس سے قبل گلاسگو کے لیے یومیہ پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔

    دبئی اور لاگوس کے درمیان یومیہ پرواز چلائی جائے گی۔ اسی طرح نائجیریا کے بڑے شہروں کو دبئی سے جوڑا جائے گا۔ ایمریٹس یکم اکتوبر سے نائجیریا کے لیے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ایک اور طیارے کو شدید جھٹکے، کئی مسافر زخمی

    فلائی دبئی کی اگر بات کی جائے تو رواں سال کے آغاز سے ہی سعودی عرب کے شہر الجوف اور بحیرہ احمر کے علاوہ کینیا کے ممباسا، ملائیشیا کے لنکاوی اور پینانگ کے لیے فضائی سروس کا آغاز کرچکی ہے۔

  • ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اس سال سمر سیزن میں مسافروں کے لیے خصوصی پیشکشوں کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس کے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ وزیٹرز دبئی کے کچھ بہترین اور پرکشش مقامات پر بھی جاسکیں گے۔

    ایمریٹس ایئر لائن سے دبئی آنے اور جانے والے تمام مسافر اپنے بورڈنگ پاس کا استعمال کرتے ہوئے دبئی اور امارات کے پرکشش مقامات اور لگژری ’سپاس‘ کے علاوہ ریٹیل، تفریحی مراکز اور ریستورانوں میں خصوصی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

    ایئر لائن کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش 25 مئی سے 31 اگست 2024 کے درمیان سفر کے لیے کارآمد ہے جو 22 مئی سے11 جون 2024 تک جاری رہے گی۔

    ایمریٹس سے سمر سیزن کے دوران سفر کرنے والے یکم مئی سے 30 ستمبر 2024 تک ’مائی ایمریٹس پاس‘ کے ذریعے مختلف رعایتیں اور انعامات حاصل کرسکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات کے باہر سے دبئی پہنچنے والے دا ویو، پام جمیرہ، دبئی پارکس اینڈ ریزروٹس، وائلڈ واڈی واٹر پارک اور اسی طرح کے دیگر مقامات تک مفت رسائی حاصل کرسکیں گے۔

  • متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کو خوشخبری سناتے ہوئے بلیو ویزے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بطور انعام بلیو ویزا دس سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔

    امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجراء کا اعلان کیا۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے عمرہ اور حج پر جانے والوں کے لیے خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے انفلوائنزا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات: گاڑی چلانے والوں کیلئے خوشخبری

    رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یو اے ای سے عمرہ پر جانے والے تمام لوگوں کو ویکسینیشن کی تمام مطلوبہ بنیادی خوراکیں لازمی لینا ہوں گی۔

  • متحدہ عرب امارات: گاڑی چلانے والوں کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات: گاڑی چلانے والوں کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گاڑی چلانے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو اے ای میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری ہے جس میں قوانین پر عمل کرنے والوں کو مفت پیٹرول کارڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔

    ابوظبی میں مہم کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کرنے والوں کو پولیس کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔

    غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 مئی تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت دیدی ہے۔

    شیل کا اپنے فیول اسٹیشنز کو سعودی آرمکو کو فروخت کرنے پر غور

    اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کو نئی ترتیب دی گئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں۔