Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی حوصلہ مند خاتون، لڑکیوں‌ کی تعلیم کے لیے کوشاں

    مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی حوصلہ مند خاتون، لڑکیوں‌ کی تعلیم کے لیے کوشاں

    دبئی: مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی شائستہ واعظ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی شائستہ واعظ دنیا کی وہ کم عمر خاتون ہیں کہ جنہوں نے ایک انجن کے ایئرکرافٹ میں دنیا کا دورہ کیا۔

    دبئی میں گذشتہ دنوں ویمن ایوی ایشن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شائستہ واعظ نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب بھی کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سنگل ائیر کرافٹ میں دنیا کے دورے کا مقصد خواتین میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور میتھ کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم مردوں کے معاشرے میں اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس شعبے ایس ٹی ای ایم میں خواتین کو ترقی کے بہت سے مواقع میسر ہیں، بس بات اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں‘۔

    شائستہ کا اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایسے کئی لوگ موجودہ ہیں جو میرے کام سے متفق نہیں مگر میں وہی کروں گی جس سے میرا دل مطمئن ہوگا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رمضان کی آمد ، دبئی کے حاکم کا 700 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

    رمضان کی آمد ، دبئی کے حاکم کا 700 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

    دبئی : دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے استقبال رمضان پر دبئی کی جیلوں میں 700قیدیوں کو فی الفور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے رمضان المبارک کی آمد پر قید یوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    اس بات کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے وزیراعظم راشد المکتوم کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ رہا ہونے والوں میں ان میں وہ ملکی اور غیر ملکی شامل ہوں گے، ان قیدیوں کو رمضان کی خوشی میں رہا کیا گیا تاکہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرسکیں۔

    منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے ابوظہبی سے 935 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا، جنہیں مختلف مقدمات میں سزا دی گئی تھیں جبکہ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ بن محمد القاسمی نے 304 قیدیوں اور راس الخائما کے‌حکمران نے 302 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔


    مزید پڑھیں :  دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید


    دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عيسىٰ الحمدان نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کا قیدیوں کو معاف کرنے کا فیصلہ ان کو زندگی میں ایک نئی شروعات کا موقع فراہم کرنا ہے، جو ان کے خاندانوں کی مصیبت کو کم کرے گا۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے آج نظر آئے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: پاکستانی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے دو ملزمان کو سزا

    دبئی: پاکستانی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے دو ملزمان کو سزا

    دبئی: 21 سالہ پاکستانی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایک اماراتی شہری اور پاکستانی شخص کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کی عدالت نے المقربات کے میں واقع رہائشی عمارت میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے دو مجرموں کو سزا سناتے ہوئے جیل

    منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کی عدالت نے چاقو کے زور پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، 15،970 اماراتی درہم نقد، دو سونے کے لاکٹ اور نو موبائل فون لوٹنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

    دئبی پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ اماراتی شہری اور چار پاکستانی افراد جن کی عمریں 20 سے 37 سال کے درمیان تھیں چوری کی نیت سے عمارت میں داخل ہوئے تھے، اور چوری کے بعد دو افراد نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع ورادات سے فرار ہوگئے۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ’میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہمراہ گھر میں موجود تھی جب اچانک نو افراد عمارت میں داخل ہوئے، ان سب کے ہاھتوں میں تیز دھار خنجر تھے اور تین افراد نے اپنا چہرا بھی چھپایا ہوا تھا‘۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت درج کروانے پر کارروائی کرنے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں دو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کو خاتون نے شناخت کرلیا تھا۔

    دوسری جانب واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو افراد نے جنسی طور ہر ہراساں ضرور کیا تھا البتہ زیادتی نہیں نشانہ نہیں بنایا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کی واجہ سے اہل علاقہ شدید مشتعل ہوگئے تھے، دبئی کی عدالت نے خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے والے دونوں ملزمان کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی میں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والا شخص گرفتار

    دبئی میں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والا شخص گرفتار

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئ کی شاپنگ مال کی پارکنگ کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے والے ملزم کو آتش زنی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں واقع آوٹ لیٹ نامی شاپنگ کے پارکنگ میں ایک ایشیائی شخص نے کھڑی ایک بس کو نذر آتش کردیا تھا، بس میں ہونے والے آتشزدگی نے ارد گرد کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو کیا، خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 11 مہنگی گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے سیکیورٹی کیمروں اور عینی شاہدین کے تعاون سے گاڑیوں میں آگ لگانے والے ایشیائی شخص کو آتش زنی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔

    دبئی پولیس کے فوجداری تفتیش کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل عادل الجوکر کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزم کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے جو متحدہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔


    دبئی‘بٹ کوائن کا لالچ دے کر 70 لاکھ درہم لوٹنے والا گروہ گرفتار


    کرنل عادل الجوکر کا کہنا تھا کہ ملزم کا بس ڈرائیور سے ماضی میں کسی بات جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ملزم نے بس کو آگ لگائی تھی جس نے دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


    دبئی پولیس نے جعل سازی کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا


    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ دبئی کی پولیس نے بہت ہی کم وقت میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: بچے کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص‌ جیل منتقل

    دبئی: بچے کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص‌ جیل منتقل

    دبئی: 15 سالہ کرغستانی لڑکے کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے پرپاکستانی ڈرائیور کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ساحل سمندر پر جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ڈرائیور کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی۔

    مجرم کرغستانی نژاد 15 سالہ متاثرہ لڑکے کو ساحل سمندر پر زبردستی چھونے کی کوشش کی اور زبردستی ہاتھ پکڑ بچے کو جنسی طور ہراساں کرنے لگا۔ تاہم موقع پرموجود بچے کے والدین نے متاثرہ بچے کو عین وقت پربچایا اورمقامی پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ ’میں اپنے شوہر، بیٹے اور دوستوں کے ہمراہ دبئی کے ساحل سمندر پر سیر و تفریح کرنے گئے تھے، ہم کھانا لینے گئے تو ہمارا 15 سالہ بیٹا سمندر کنارے بیھٹا تھا کہ ہم دیکھا کہ ایک شخص ہمارے بچے کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا ہے‘۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بچے کے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا تھا۔

    پولیس ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسی کوئی نازیبا حرکت نہیں کی اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ تھا‘۔

    دبئی کی عدالت نے ملزم اور گواہوں کے بیانات سننے کے بعد 27 سالہ پاکستانی ڈرائیور کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی کی نوتعمیر شدہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

    دبئی کی نوتعمیر شدہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

    متحدہ عرب امارات: دبئی کے علاقے مارینہ میں ایک نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر چند گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مارینہ مال کے نزدیک واقع زین ٹاور میں دبئی کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے آگ لگی تھی تاہم چند گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    مارینہ مال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فائر بریگیڈ حکام کو طلب کرلیا گیا تھا۔

    عمارت میں سے لوگوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، شہریوں کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا۔

    دبئی کے محکمہ شہری دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی تھی کہ زین ٹاور میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی پولیس نے جعل سازی کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا

    دبئی پولیس نے جعل سازی کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا

    دبئی : متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو نقد انعام کے جھوٹے پیغامات بھیج کر لوٹنے والے 14 ایشیائی افراد پر مشتمل گروہ کوگرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو عوام کو انعامات کے جھوٹے پیغامات بھیجتے تھے۔

    دبئی پولیس نے ہفتے کے روز بیان جاری کیا تھا جس میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ نے دبئی کے بڑے اداروں کے نام سے جھوٹے نقد انعام کے جھوٹے پیغام بھیج کر متعدد افراد کو لوٹ چکے ہیں۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ موبائل پر پیغام موصول ہونے کے بعد متاثرہ افراد جب انعام لینے کا مطالبہ کرتے تھے تو مذکورہ گروہ کے افراد انعام دینے کے لیے رقم منتقل کرنے کا کہتے تھے۔


    دبئی‘بٹ کوائن کا لالچ دے کر 70 لاکھ درہم لوٹنے والا گروہ گرفتار


    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر دبئی کے علاقے ہورالانز میں واقع فلیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر 90 موبائل فون، متعدد غیر قانونی سم کارڈز اور بڑی تعداد میں پیسے ضبط کیے گئے ہیں۔

    پولیس ترجمان کرنل عمر بن حماد کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ وزٹ ویزے پر دبئی میں داخل ہوا تھا اور اس گروہ کے سرغنا کو عربی پر عبور حاصل تھا۔


    ابوظہبی پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرکے ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرلی


    پولیس ترجمان کرنل عمر کا کہنا تھا کہ گروہ کا طریقہ واردات یہ تھا کہ گروہ کا رکن پہلے کسی نمبر پر فون کرکے مالک سے انگلش میں بات کرتا تھا اور اسے نقد انعام کی ساری معلومات فراہم کرنے کے بعد فون کال گروہ کے سرغنا کو منتقل کردتیا تھا جو عربی میں لوگوں سے گفتگو کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگوں اطمئنان ہوجاتا تھا کہ یہ دبئی کے کسی اسٹور سے ہی انعام ملا ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں شہریوں کو دھوکا دہی کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل عدالت میں پیش کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یمنی جزیرے پر متحدہ عرب اماراتی فوج کی تعیناتی، ترکی کا اظہار تشویش

    یمنی جزیرے پر متحدہ عرب اماراتی فوج کی تعیناتی، ترکی کا اظہار تشویش

    انقرہ: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام کی جانب سے یمنی جزیرے پر اماراتی فوج کی تعیناتی پر ترک حکام نے شدید تشویش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے یمنی جزیرے (سقطریٰ)  میں تقریباً 300 کے قریب اماراتی فوجیوں کو تعینات کیا جاچکا ہے، جو ٹینک، بھاری اسلحہ اور دیگر جنگی ساز وسامان سے لیز جزیرہ نما علاقہ (سقطریٰ) میں موجود ہیں، جس پر ترکی کو شدید تشویش ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے متحدہ عرب امارات کی یہ پیش رفت یمن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے لیے ایک نیا خطرہ ہے اور یمنی جزیرے پر متحدہ عرب اماراتی فوج کی تعیناتی باعث تشویش ہے۔


    ترکی میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ


    ترجمان ترک وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم خطے کی سالمیت کو دیکھتے ہوئے اپنے اقدامات تیز کر رہے ہیں تاہم اماراتی فوج کی موجودگی سے ان میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے مزید خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے مطابق جزیرے پر فوجیں اتارنے سے قبل ابو ظہبی حکومت نے یمنی صدر منصور ہادی کو مطلع بھی نہیں کیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے امارات حکام اور یمنی حکام کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس امر کی اہم وجہ بھی یہی ہوسکتی ہے۔


    سعودیہ عرب: شامی و یمنی مہاجرین پر سے لیوی ٹیکس ہٹانے کا مطالبہ


    واضح رہے کہ 2015 سے یمن میں جاری جنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی حکام کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، اور ماضی سے جاری اس جنگ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات نے ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

    متحدہ عرب امارات نے ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی وفاقی کابینہ نے قراد داد پاس کی ہے، جس کے ذریعے سپاہ پاسداران کو مالی مدد فراہم کرنے والی نو ایرانی کمپنیوں اور افراد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مرکزی کابینہ نے گذشتہ روز ایک قرار داد منظور کی ہے جس کے تحت ایران کی دہشت گرد تنظیموں کو مدد فراہم کرنے اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارت کی وفاقی حکومت نے ایرانی شہریوں اور کمپنیوں کی فہرست تیار کی ہے جن میں سے 9 کمپنیوں اور افراد پر دہشت گردی اور دہشت گردوں کی حمایت کے الزام میں پابندی لگادی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں نے ایران سے تعلق رکھنے والے اداروں اور سپاہ پاسداران کے ساتھ تعاون کرنے والوں کا نیٹ ورک ٹورنے کے لیے مذکورہ پابندیاں عائد کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا تھا کہ جن نو کمپنیوں اور شہریوں پر پابندی لگائی ہے وہ ایران کی سپاہ پاسداران کو کروڑوں امریکی ڈالرز فراہم کرتے تھے تاکہ وہ علاقائی پراکسی وار اور منفی سرگرمیوں میں اس رقم کو استعمال کرسکیں۔

    یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ ایران کے سپاہ پاسداران کی مدد کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب امریکا کی وزیر خزانہ اسٹون مونچن کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنیوں اور افراد پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد کسی بھی کمپنی یا ملک کو جرت نہیں ہوگی کہ وہ ایران کے ساتھ تعلق رکھے۔

    امریکی وزیر خزانہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اور ایران کے سرکاری بینک نے متحدہ عرب امارات کے اداروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ سپاہ پاسداران اور خطے میں منفی سرگرمیاں انجام دینے والے ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو ڈالرز اور اسلحے کی صورت میں مدد پہنچائی جاسکے۔


    امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 مئی کو ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ایران سے جوہری تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نےجوہری معاہدے سے نکل کرغلطی کردی‘ آیت اللہ علی خامنہ ای


     ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری معاہدے سے نکل کرغلطی کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی پولیس کی کارروائی، گداگر گرفتار، 3لاکھ درہم اور ہتھیار برآمد

    دبئی پولیس کی کارروائی، گداگر گرفتار، 3لاکھ درہم اور ہتھیار برآمد

    دبئی : دبئی میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر سے گداگر کو گرفتار کرکے 3 لاکھ درہم نقد جبکہ خطرناک ہتھیار بھی برآمد کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے گداگرروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رواں برس کے آغاز میں ہی سیکڑوں گداگروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے مسجد کے باہر بیھٹے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو صدا لگا کر بھیک مانگ رہا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہکاروں نے اس ایشیائی گداگر کی تلاشی کو اس کے پاس سے 3 لاکھ اماراتی درہم اور ایک خطرناک ہتھیار برآمد ہوا، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس کے پاس سے تلاشی کے دوران 70 ہزار درہم برآمد ہوئے تھے، مذکورہ شخص حیرت انگیز طور ہر اندھا بن کر دبئی کے شہریوں کو دھوکا دے رہا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے سال 2018 کے پہلے تین ماہ میں ہی 232 گداگروں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے، مذکورہ آپریشن ماہ گذشتہ کئی برس سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل کیا جاتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود گداگر بچوں کا استحصال ان سے زبردستی بھیک منگوانے میں ملوث ہوتے ہیں، اسی دوران تین بچوں کو بھی گرفتار کرکے دبئی فاؤنڈیشن کے بحالی مرکز میں منتقل کردیا تھا۔

    دبئی کے شعبہ تحقیقات کے ڈپٹی ڈائریکٹر برگیڈیئر محمد رشید بن سری کا کہنا تھا کہ دئبی پولیس نے سال 2015 میں 1405، سنہ 2016 میں 1021 جبکہ گذشتہ برس 653 گداگروں کو رمضان المبارک سے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

    برگیڈئر محمد رشید کا کہنا تھا کہ ’رمضان المبارک میں جو بھی شخص گداگری کرتا ہوا پکڑا گیا اسے فوری طور جیل بھیج دیا جائے گا اور اس کی جمع ہونجی بھی ضبط کرلی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔