Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • رمضان المبارک: دبئی میں سحری ڈرون پہنچائیں گے

    رمضان المبارک: دبئی میں سحری ڈرون پہنچائیں گے

    دبئی: انجمن رفاہ عامہ دبئی نے امسال رمضان المبارک میں مساجد اور گردونواح میں سحری کے لوازمات بذریعہ ڈرون پہنچانے کا منفرد منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس منفرد طریقہ ترسیل کے ذریعے دس فیصد فوڈ ڈیلیوری بغیر پائلٹ جہاز کے کی جائے گی، اس سہولت کا اجرا انجمن رفاہ عامہ کے یوتھ کونسل نے کیا ہے جبکہ ’ان کی سحری ہمارے ذمہ‘ اس کا عنوان رکھا گیا ہے۔

    انجمن رفاہ عامہ یوتھ کونسل کی سربراہ کا کہنا ہے کہ اس کام میں موثر افراد کی شرکت اولین ترجیح ہے، موثر افراد پر مشتمل رضاکاروں کی ٹیم سحری پیکیج کی تیاری اور اسے حفاظت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    مزید پڑھیں: دبئی: افطار کے وقت خیموں‌ میں‌ شیشہ پینے پر پابندی عائد

    اس نئے آئیڈیا میں معاونت فراہم کرنے والے نوجوان خلفان عبید کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ ہے اس میں موثر رضاکاروں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے تاہم ڈرون طیاروں کو اپنے ٹارگٹ علاقوں تک رسائی کے لیے بہتر طریقے سے پروگرام کرنا ہوگا۔

    سحری لوازمات کی ترسیل میں استعمال کئے جانے والے ڈرون کی تمام ضروری پروگرامنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، زیادہ دیر تک پرواز کو یقینی بنانے کے لیے اس میں آٹھ بیٹریاں لگائی جائیں گی، ان طیاروں میں دس کلو گرام سحری لوازمات لے جانے کی صلاحیت موجود ہوگی۔


  • دبئی: افطار کے وقت خیموں‌ میں‌ شیشہ پینے پر پابندی عائد

    دبئی: افطار کے وقت خیموں‌ میں‌ شیشہ پینے پر پابندی عائد

    دبئی: متحدہ عرب امارات میونسپلٹی نے افطار کے وقت خیموں‌میں‌ شیشہ پینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق افطار کے بعد رات 9 بجے تک لگائی گئی ہے، پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ تاکہ کم عمر بچوں، حاملہ خواتین اور جو لوگ تمباکو نوشی نہیں کرتے ان کو شیشے کے مضر صحت دھوئیں سے بچایا جاسکے۔

    رمضان افطار خیموں میں عام طور پر شیشہ اور سگریٹ پینے والوں کے خیمے شیشہ یا سگریٹ نہ پینے والوں سے الگ نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے شیشہ نہ پینے والوں کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

    خیموں میں شیشہ پینے کی یہ پابندی متحدہ عرب امارات کے تمباکو اور منشیات کی روک تھام کے 2009 کے وفاقی قانون نمبر 15 کے مطابق لگائی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں دبئی میونسپلٹی نے رمضان خیموں کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے ہوٹلوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ درخواستیں جمع کرواتے ہوئے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ خیموں کے اندر جانے والا راستہ ہوٹلوں کے اندر جانے کے راستے سے الگ ہوگا۔

    پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم رفیع کا کہنا ہے کہ افطار خیموں کے لیے مجموعی طور پر 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں دو کو منطور کرلیا گیا ہے جبکہ باقی درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی نے 36 لاکھ ڈالر کی آن لائن لاٹری کو دھوکہ قرار دے دیا

    دبئی نے 36 لاکھ ڈالر کی آن لائن لاٹری کو دھوکہ قرار دے دیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی ( ڈی ایف ایس اے) نے عوام الناس کو ایک آن لائن دھوکے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایف سی اے نے ایک جعلی ڈاکیومنٹ کی تصاویر جاری کی ہیں ، اس ڈاکیومنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی نے دبئی نیشنل لاٹری فاؤنڈیشن 2018 کے نام سے ایک آن لائن انعام کا اعلان کیا ہے ۔

    اس جعلی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 36 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیتنے کے لیے خوش قسمت شخص کو 36 گھنٹے کے اندر 36 ہزار ڈالر رجسٹریشن کے لیے جمع کرانے ہوں گے اور ا سکا مقصد فنڈ ٹرانسفر کرنے کے لئے قانونی اجازت حاصل کرنا ہے۔

    دھوکے بازوں نے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی کا نہ صرف نام اور لوگو استعمال کیا ہے بلکہ اس پر ڈی ایف سی اے کے چیئر مین کے دستخط بھی ہیں۔دھوکے بازوں نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ دبئی کے کئی بینکوں کے نام اور حکومتی وزارت کا نام بھی استعمال کیا ہے۔

    دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ دبئی نیشنل لاٹری فاؤنڈیشن کے نام سے کوئی ادارہ وجود نہیں رکھتا لہذا اسے کسی دستاویز پر یقین نہیں کیا جائے۔ یہ دستاویز جعلی ہے اور اسے ادارے کی جانب سے نہیں بھیجا گیا۔

    دھوکے بازوں نے ڈی ایف سی اے کا نام ، لوگو ، چیئر مین کے دستخط، دو بینکوں کے نام اور متحدہ عرب امارات کی وزارت کا نام دھوکہ دہی کے لیے استعمال کیا ہے اور اس کا انہیں قانونی طور پر کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ڈی ایف سی اے نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک پیج الرٹ کے نام سے قائم کررکھا ہے جس میں اس نوعیت کی دھوکے بازی کے حوالے سے مستقل معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور عمومی دھوکہ بازی کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ عوام نو سر بازوں سے محفوظ رہیں، بالخصوص وہ لوگ جو صارفین سے کسی بھی قسم کی ایڈوانس فیس مانگتے ہیں۔

  • دبئی:  کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، 176 بچوں کو بچالیا

    دبئی: کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، 176 بچوں کو بچالیا

    دبئی : راس الخیمہ میں واقع الورود کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، سول ڈیفینس کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام بچوں کو بحفاظت باہر نکالیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں واقعہ ال ورود کنڈرگارٹن کی عمارت میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    الورود میں پیش آنے والے آتش زدگی کے سانحے میں ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے 176 کمسن بچوں کو باحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی راس الخیمہ کے سیکیورٹی اہلکار، طبی امداد کا عملہ اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر 20 اساتذہ، 5 افراد پر مشتمل صفائی کرنے والا عملہ اور اسکول کے دو محافظوں سمیت تمام بچوں کو بچالیا گیا۔

    راس الخیمہ سول ڈیفینس کے ڈپتی ڈائریکٹر کرنل الی المحبوبی کا کہنا ہے کہ ہنگامی سول ڈیفینس کے اہلکاروں نے پانی اور آگ پر قابو پانے مواد کے ذریعے آتشزدگی پر قابو پایا اور دھواں کھیچنے والی مشین کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر دھواں بھی ختم کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اسکول کے عملے یا بچوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ البتہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلیے کیس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


    شارجہ میں آتشزدگی‘ دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں واقعہ ال بتینا نامی عمارت کی پہلی منزل پر پیش آنے والے آتشزدگی کے سانحے میں ایک پاکستانی خاتون‘ ایک بھارتی مرد اور ایک عرب خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ آٹھ افراد کو دم گھٹ کے سبب نازک حالت میں کویت اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1200 گاڑیاں ضبط

    دبئی‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1200 گاڑیاں ضبط

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے نیا قانون متعارف کروادیا، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے مالک کے گھر کے باہر کی کھڑا کردیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیکیورٹی حکام نے نئے قوانین کے تحت گذشتہ سال نومبر سے اب تک بارہ سو گاڑیاں ضبط کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی میں لاگو ہونے والے نئے قانون کے تحت ان گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا جو ٹریفک قوانین کی سخت خلاف ورزیوں میں ملوث ہوں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی میں لاگو کیے گئے نئے قانون کے ذریعے ضبط کی گئی گاڑیوں میں جی پی ایس سسٹم لگاکر مالک کے گھر کے باہر ہی کھڑی کی جائے گی لیکن گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


    پارکنگ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے دبئی میں نیا سسٹم متعارف


    دبئی پولیس کے ترجمان کیپٹن احمد محمد بن فہد کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں گاڑیوں کو ضبط کرکے مالک کے گھر کے باہر ہی کھڑا کیا جائے گا، گاڑی چلانے کی صورت میں ضبطگی کے دورانیے کو مزید بڑھا دیا جائے گا۔


    ابو ظہبی، ڈرائیونگ کے دوران کچرا پھینکنے والوں کی شامت، پولیس کا بڑا ایکشن


    ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی حکام کی جانب سے مذکورہ قانون اس لیے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ شہری اپنی ضبط کی گئی گاڑیوں کو بھی اچھی حالت میں رکھ سکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ابو ظہبی : ایک سال میں ایک ارب درہم کی مانع حمل ادویات ضبط

    ابو ظہبی : ایک سال میں ایک ارب درہم کی مانع حمل ادویات ضبط

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کے سیکیورٹی حکام نے گذشتہ برس ایک عرب 2 کروڑ درہم کی غیر قانونی مانع حمل ادویات ضبط کی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں گذشتہ برس میں سیکیورٹی اداروں اور سرکاری افسران کی جانب سے متعدد کارروائیوں میں 1 ارب 2 کروڑ درہم مالیت کی غیر قانونی ادویات کو ضبط کی گئی تھیں۔

    ابوظہبی پولیس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس قبضے میں لی گئی دواؤں میں حمل زائل کرنے والی ادویات کی تعداد زیادہ تھی۔

    پولیس کمانڈر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی حکام نے گذشتہ برس متعدد کارروائیوں کے دوران قبضے میں لی گئی مانع حمل ادویات کی مالیت 1 ارب درہم سے زائد ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے تجارتی طور دھوکا دہی اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے متحدہ عرب امارات کے بازاروں میں مزید سختی کردی گئی ہے۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سرحدوں پر سختی علاقائی خفیہ اداروں کے ذریعے عالمی سطح پر کام کرنے والے خفیہ اداروں سے معلومات کے تبادلے کے بعد کی گئی ہے۔

    محمد کلفان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کے ماہرین منشیات کے پاس ادویات کا جائزہ لینے کے لیے جدید آلات موجود ہیں، ’متحدہ عرب امارت کے ادارے منشیات اور جعلی اشیاء کا جائزہ لینے کے لیے دنیا کے بہترین آلات کا استعمال کرتا ہے‘۔


    دبئی: محمکہ صحت کی کارروائی، غیرقانونی ادویات کے 76،560 پیکیٹ برآمد


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں محمکہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی غیر قانونی اور ناقص ادویات کے 76،560 پیکٹ ضبط کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی کے ولی عہد کے امریکا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    دبئی کے ولی عہد کے امریکا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    دبئی: دبئی: متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سیر و تفریح کے کتنے شوقین ہیں اس بات کا اندازہ اُن کی حالیہ شیئر کی جانے والی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الشیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے انسٹا گرام پر اپنے دورہ امریکا کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    دبئی کے ولی عہد الیشخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم جو ’فراغ‘ کے لقب سے بھی مشہور ہیں، حال ہی میں امریکا کے دورے پر تھے، انہوں نے اپنے دورہ امریکا کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

    انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 63 لاکھ سے زائد ہے، ان کی دورہ امریکا کی تصاویر کو غیر معمولی طور پر پسند کیا گیا، تصاویر میں انہیں شکاگو، نارتھ کیرولینا جیسی امریکی ریاستوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انسٹا گرام پر فیض 3 نامی آئی ڈی راشد المکتوم کی ایک آفیشل آئی ڈی ہے، گلف نیوز کے مطابق یہ تصاویر شیخ حمدان نے امریکا کے دورے پر بنائی تھیں۔

    Here you go little fella 🐿

    A post shared by Fazza (@faz3) on


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات میں امریکا سے انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد

    متحدہ عرب امارات میں امریکا سے انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے شمالی کیرولینا سے درآمد شدہ انڈوں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت نرائے موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا سے درآمد کیے جانے والے انڈے اور اس سے تیار کردیا اشیاء انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرانک ہیں۔

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ شمالی کیرولینا کے فارمز میں تیار کیے جانے والے مرغی کے انڈے کھانے سے انسانی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    شمالی کیرولینا کے فارم روز ایکری میں تیار کیے جانے والے انڈے خطرانک بیماریاں لگانے والے جراثیم سے آلودہ ہے لہذا متحدہ عرب امارت میں اس کی درآمداد پر پابندی عائد کی جاری ہے۔

    انطلاقاً من حرصها على ضمان غذاء سليم وآمن للمستهلكين في الدولة، قامت #وزارة_التغير_المناخي_والبيئة باتخاذ جملة من الإجراءات الاحترازية على استيراد بيض المائدة من مزرعة (Rose Acre Farms’ Hyde County) الأمريكية في ولاية نورث كارولاينا وقامت الوزارة بإعداد قائمة ببيض المائدة المنتج من المزرعة الأمريكية وأصدرت تعميماً بالرقم التعريفي المطبوع على البطاقة الغذائية للسلطات المحلية المختصة. وتهيب الوزارة بالجمهور التأكد من عدم تناول بيض المائدة الأمريكي في حال كان من المزرعة المذكورة. ~ #MoCCAE has taken a series of precautionary measures to withdraw and remove Salmonella contaminated eggs originated from Rose Acre egg production farm in Hyde County, North Carolina. The Ministry asked the concerned departments not provide import permits for eggs inbound from this farm if they carry the codes listed on the FDA website, and urges UAE consumers not to eat any US-made eggs from the aforesaid farm. MoCCaE spares no effort to provide healthy and safe food to consumers in accordance with best international criteria.

    A post shared by وزارة التغير المناخي والبيئة (@moccaeuae) on

    مذکورہ فارمز کی جانب سے فراہم کردہ انڈے معائنے کے بعد مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔

    وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ فوڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وزارت ماحولیات نے ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی اور دبئی، شارجہ، اجمان اور ام القیوان سمیت تمام شہروں کی میونسپل اتھارٹی کو مطلع کردیا ہے کہ شمالی کیرولینا سے درآمد انڈے فوری طور پرمنسوخ کردیئے جائیں اور ان فارمز کے پہلے سے موجود انڈے اور ان سے تیار کردہ اشیا کو بھی تلف کردیا جائے۔

    وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کیرولینا کے سرکاری حکام سے رابطہ کیا ہے کہ انڈوں کے حوالے سے کی گئی تحقیقات حکام کو فراہم کی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی نوجوان راتوں‌ رات کروڑ پتی بن گیا

    بھارتی نوجوان راتوں‌ رات کروڑ پتی بن گیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں بھارتی 21 سالہ نوجوان نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت لی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان راہول ورگیسی سے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیتی ہے, جو 12 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہی۔

    راہول نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑتی لاٹری جیتی ہے، بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے دوسری بار لاٹری کا ٹکٹ خرید کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مجھے لاٹری کی رقم جیتنے کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا۔

    راہول کا اہنے بیان میں کہنا تھا کہ ’میں ابھی صرف 21 سال کا ہوں اور مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں نے اتنی بڑی رقم انعام میں جیتی ہے۔ میں اس رقم سے اپنی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر والوں کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کے۔

    راہول کے والد انیل ورگیسی کا کہنا تھا کہ ’راہول ابھی گریجویشن کا طالب علم ہے اور بہت خوش قسمت ہے، اس نے آن لائن لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اور ٹکٹ کا نمبر بھی میرے بیٹے کی تاریخ پیدائش کے مطابق 11197 تھا۔

    انیل ورگیسی کویت کے ایک سرکاری ادارے میں ایکزیکیٹو اسسٹنٹ کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں۔

    راہول ورگیسی کے علاوہ چھ خوش نصیب اور بھی ہیں جنہوں نے دس لاکھ درہم لاٹری میں جیتے ہیں، جن میں ایک مراکشی، ایک بنگالی جبکہ باقی 5 پانچ کا تعلق بھارتی سے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپراسپیڈ کارگو منصوبہ: اب مسافروں کا سامان دبئی سے سعودی عرب 45 منٹ میں پہنچ جائے گا

    سپراسپیڈ کارگو منصوبہ: اب مسافروں کا سامان دبئی سے سعودی عرب 45 منٹ میں پہنچ جائے گا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی کارگو کمپنی نے ورجن ہائپر لوپ ون کمپنی کے تعاون سے دنیا کا تیز ترین کارگو ٹرین سستم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد دبئی سے سعودی عرب صرف 45 منٹ میں مسافروں کا سامان پہنچایا جاسکے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر 10 ارب ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اس پر سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت کے شامل ہونے کے امکانات ہیں۔

    دبئی بین الاقوامی بندرگاہ کونسل کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ہائپر لوپ ون کمپنی کے ساتھ ایک باضابطہ تقریب میں سپر اسپیڈ ٹرین منصوبے پر اتفاق کیا گیا۔

    دبئی میں منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے شرکت کی، ہائپر لوپ کے نام کو بین الاقوامی کارگو اسپیڈ کا نام دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب لانا چاہتے ہیں، سامان کی ترسیل کی تیز ترین کارگو سروس کی تکمیل کے بعد سعودی عرب سے دبئی کے درمیان سامان کی ترسیل 14 گھنٹے سے کم ہوکر پونے گھنٹے کا ایک گھنٹے تک آجائے گی۔

    مسٹر لویڈ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ رواں سال کے آخر تک ہمارے پاس حکومت کے فنڈ سے تین منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہوں گے، ان میں سے دو 2019 اور ایک 2020 میں شروع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی دبئی کمپنی کے 40 ممالک میں 78 اسٹیشن ہیں، یہ کمپنی ماہانہ 80 مال بردار بحری جہازوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔