Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • متحدہ عرب امارات، قرض لینے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات، قرض لینے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے بینک نے قرض لینے کے خواہشمند افراد کے لیے اعلان کیا ہے کہ اب قرض کی حدود کو بڑھا کر 2 لاکھ درہم کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بینک ایمریٹس اسلامی نے قرض دہندگان کے لیے اعلان کیا ہے کہ اب 2 لاکھ درہم قرض لیا جاسکے گا، بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 8 مئی 2018 تک قرض کے لیے درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں تاہم جس کی تنخواہ ماہوار 7500 درہم ہوگی وہ قرض کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

    ڈپٹی سی ای او کنزیومر بینکنگ ایمریٹس اسلامی وسیم سیفی کا کہنا ہے کہ رمضان اور گرمیوں کے مہینے میں قرضوں کی ڈیمانڈ میں اضافے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    بینک انتظامیہ کے مطابق ماہانہ دس ہزار درہم سے کم کمانے والے افراد بھی مذکورہ شرائط پر پورا اترتے ہوئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وسیم سیفی کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے اوقات میں کسٹمرز کی ضروریات بڑھ جاتی ہیں ان کے مالیاتی حل کے لیے قرضے کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے

    ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 3 ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیوارت چوری کرلیے۔ ملازماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق چوری میں ملوث ملازماؤں میں سے 2 کا تعلق فلپائن جبکہ ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔

    پولیس کو ان کی کفیل کی جانب سے رپورٹ درج کروائی گئی کہ اس کی تجوری سے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کیے جاچکے ہیں۔

    پولیس نے شک کی بنا پر ملازماؤں کو گرفتار کیا، بعد ازاں ان کی الماریوں کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے زیورات کے ساتھ شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔ دوران تفتیش ملازماؤں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو عدالت میں لے جایا جا چکا ہے اور عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 16 اپریل تک مؤخر کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب کا یمن کے لیے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    سعودی عرب کا یمن کے لیے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    ریاض: یمن میں جاری ملکی بحران سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے یمن کو انسانی بنیادوں پر پچاس کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی ایشیا میں واقع ملک یمن کو اس وقت سیاسی بحران سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کی جانب سے انسانی بنیادوں پر کروڑوں ڈالر عطیات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتو نیو گوتیریس نے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے لیے 50 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات نے 43 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا ہے جو مجموعی طور پر 93 کروڑ ڈالر بنتے ہیں۔

    یمن میں عرب اتحادی فضائیہ کی بمباری،14افرادہلاک

    آنتو نیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ یمن کو اس وقت شدید مالی ضروریات کا سامنا ہے جس کے لیے امداد کی مد میں مزید عطیات کی ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے کویت نے 25 کروڑ ڈالر اور پورپی یونین نے 10.7 کروڑ یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں یمن کو شدید بحران سے نکالنا ہے جس کے لیے یہ اہم موقع ہے، دیگر ممالک کو بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، جلد خصوصی ایلچی یمن بھیجے جائیں گے۔

    ایران کا سعودی عرب پریمن میں ایرانی سفارتخانے پر بمباری کا الزام

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور مالی امداد کی مد میں 3 ارب ڈالر کے عطیات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • منشیات اسمگلنگ: عرب ملک میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    منشیات اسمگلنگ: عرب ملک میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

    دبئی: سینئر پولیس چیف دبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے مقابلے بھارتی زیادہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں، پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ دبئی پولیس نے پاکستانی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

    دبئی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہمارے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جو کہ خلیجی کمپنونٹی کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی کے پاکستان کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں تاہم اس قسم کے اقدامات کی وجہ سے پاکستانیوں کو دبئی میں ملازمت کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ دبئی پولیس چیف کے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ میں 2.66 ملین فالوورز موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ دبئی پولیس نے جعل سازی اور دھوکہ دہی کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا ایک ملزم نے خود کو فلیٹ کا مالک ظاہر کرکے کرایہ دار سے بڑی رقم ہتھیالی تھی جبکہ دوسرے نے معاہدہ کرایہ داری پر دستخط کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یواے ای نےغیرملکی ملازمین  کےلیےکیریکٹرسرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

    یواے ای نےغیرملکی ملازمین کےلیےکیریکٹرسرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے حصول کے لیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی بڑی مشکل اب حل ہوگئی، یو اے ای حکومت نے غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی شرط عارضی طورپر معطل کردی۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت محنت وافرادی قوت کی جانب سے تحصیل سروس سینٹرزکو خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین کے ورک ویزے سے متعلق درخواستوں کو وصول کیا جائے۔

    یو اے ای کی وزارت خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون کی جانب سے تمام سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بھی غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل

    خیال رہے کہ یکم اپریل کو متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

    متحدہ عرب امارات میں ’ورک ویزہ‘ سے متعلق قوانین سخت

    یاد رہے کہ رواں برس 3 فروری کو متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک سے ملازمت کے لیے آنے والے افراد کے لیے ’ورک ویزے‘ سے متعلق قوانین کو سخت کرتے ہوئے اعلیٰ کردار کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کو لازمی قرار دیا تھا۔

    ترجمان متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد ملک کو محفوظ ترین ملک بنانا ہے جہاں جرائم ریٹ نہ ہونے کے برابر ہوں اور اس سرزمین کو کوئی جرائم پیشہ شخص اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق روسی ایجنٹ پر حملہ برطانیہ کے مفاد میں‌ تھا: روسی وزیر خارجہ کا الزام

    سابق روسی ایجنٹ پر حملہ برطانیہ کے مفاد میں‌ تھا: روسی وزیر خارجہ کا الزام

    ماسکو:روسی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق روسی ایجنٹ پر حملہ برطانیہ کے مفاد میں‌ تھا، یہ حملہ بریگزٹ کے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پیر کے روز روس اور برطانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’برطانوی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ ممالک مسلسل غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے سفید جھوٹ اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

    سرگئی لاروف نے پریس کانفرنس ک دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے اوائل میں برطانیہ کے شہر سالسبری میں ڈبل ایجنٹ پر اعصاب متاثر کرنے والے کیمیکل سے قاتلانہ حملہ خود برطانوی حکومت کے مفاد میں ہے۔

    برطانیہ اس وقت خود بریگزٹ کے وعدے پورے نہ کرنے کے باعث مشکلات کا ہے اس لیے انہوں نے اس طرح کے اوچھے ہھتکنڈوں کے ذریعے بریگزٹ میں پیش آنے والے مسائل سے عوام کے توجہ ہٹانا چاہی ہے۔

    انہوں نے صحافی کی جانب سے سرد جنگ کی نسبت حالیہ دنوں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ ’ سرد جنگ میں کچھ اصول و قوانین ہوتے تھے اور مناسب رویہ اختیار کیا جاتا تھا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’مغربی دنیا برطانیہ اور امریکا کے پیچھے چلنے والے ممالک تمام قابل قبول رویوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ابھی بچوں کا کھیل رہے ہیں لیکن ہم بچوں کا کھیل نہیں کھلتے‘۔

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق ڈبل ایجنٹ سرگئی سکریپال اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کا واقعہ برطانیہ کی خصوصی فورسز کے مفاد میں بھی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ قتل کے لائسنس کی حامل ہیں اور اپنی ان صلاحیتوں کے لیے معروف ہیں۔

    لاروف نے اس امر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حملہ روس نے نہیں کیا کیوں کہ ’’اگر ایسا ہوتا تو متاثرین فوری طور پر مرچکے ہوتے اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں ایسے پراسرار اور پیچیدہ حملوں میں فوری طور پر موت واقع ہوجاتی ہے‘‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس واقعے کی دیگر بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان میں سے کسی ایک کے بھی امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ برطانیہ کے شہر سالسبری میں سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کا الزام برطانیہ نے روس پر عائد کرتے ہوئے 23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے حکم دیاتھا۔

    تاہم برطانیہ کی حمایت میں امریکا سمیت کئی مغربی ممالک نے بھی اس سرد جنگ میں حصّہ لیتے ہوئے روسی سفارت کاروں کو جاسوس قرار دے کر نکال دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی:حادثات کی تصاویرسوشل میڈیاپرلگانےوالےافرادکو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

    دبئی:حادثات کی تصاویرسوشل میڈیاپرلگانےوالےافرادکو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں شاہراہوں پر حادثات ہونے کی صورت میں جائے حادثہ اور متاثرہ افراد یا اشیاءکی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے افراد پر جرمانہ عائد کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پولیس نے شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا ہر لگانے والے افراد پر جرمانہ عائد اور جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    ابو ظہبی پولیس کے حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری متوجہ رہیں اور کسی بھی ایسی تصویر یا ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنےسےگریز کریں اور شیئر بھی مت کریں۔

    پولیس ترجمان میجر جنرل سلیم شاہین النوایمی کا کہنا تھا کہ ’انٹر نیٹ جھوٹی اور غلط معلومات سے بھرا پڑا ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے افراد کوئی بھی تحریر یا پوسٹ آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کے ذرائع معلوم کریں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی پولیس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹز سے رابطہ کیا گیا ہے جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹز کی انتظامیہ نے مثبت جواب دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ سوسائٹی کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا جائے اور یہ صحیح سماجی رویہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ ساری ریاستوں میں سوشل میڈیا کے حوالے آگاہی مہم چلارہی ہے تاکہ شہریوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹز کے نقصانات سے آگاہ کیا جاسکے۔

    پولیس کے ترجمان سلیم شاہین کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے قانون کے تحت سائبر کرائم میں ملوث شہریوں کو آرٹیکل 21 کے تحت چھ مہینے کے لیے جیل جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے پانچ لاکھ درہم تک جرمانے ادا کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ابو ظہبی پولیس نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کردیا

    ابو ظہبی پولیس نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کردیا

    دبئی: ابو ظہبی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں دھوکہ دہی کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو چوری کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ واٹس ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں، نئے نمبر سے پیغامات یا کوئی لنک موصول ہونے کی صورت میں اسے نہ کھولا جائے۔

    ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک مراسلے کے ذریعے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنے موبائل میں موجود نمبرز کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے پیغامات کا جواب دینے سے گریز کیا جائے اور اس سے اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ آپ کو مختلف حیلوں بہانوں سے پھنسایا جاسکتا ہے۔

    شرطة أبوظبي تحذر من الرسائل الاحتيالية عبر مواقع التواصل الإجتماعي. . . حذرت شرطة أبوظبي من الرسائل الاحتيالية التي يستخدمها النصابون عن طريق برامج ومواقع التواصل الإجتماعي مثل "الواتساب" بتقليد العلامات التجارية ومواقع المنشآت الموثوق بها، بهدف سرقة المعلومات الشخصية مثل أسماء المستخدمين وكلمات السر وأرقام بطاقات الائتمان وغيرها. وأشارت إدارة المعلومات الأمنية بقطاع شؤون القيادة إلى أنه و من خلال المعلومات الواردة لبدالة خدمة أمان تم رصد ظهور نوع مركب من عمليات الاحتيال و النصب الهاتفي، حيث يقوم المحتالون بسرقة حسابات تطبيق "الواتساب" من الضحايا من خلال استخدام خاصية طلب رمز تفعيل تطبيق الواتساب و إرسال رسالة نصية للضحية و من ثم استدراجها هاتفيا لتسليم الرمز، لتتم السيطرة على حساب الواتساب و استخدامه بشكل لاحق في عمليات نصب لضحايا آخرين عبر اغرائهم بالفوز بجوائز وهمية تحت مسميات مؤسسات تجارية بالدولة ودعت مستخدمي التواصل الإجتماعي إلى تأمين حساباتهم ، حتى لاتكن عرضة للاستغلال من قبل الآخرين في ارتكاب الجرائم الإلكترونية ، موضحة خطوات تأمين الحسابات ، وخصوصاً "واتس اب" بعدم الضغط على أي رابط الا بعد التحقق من المصدر المرسل، وعدم الإدلاء بالمعلومات الشخصية عبر المواقع غير الموثوقة ، وتفعيل خاصية التحقق بخطوتين للدخول إلى "واتس اب" وناشدت إدارة المعلومات الأمنية الجمهور بضرورة أخذ الحيطة والحذر والتواصل مع خدمة أمان التي تتلقى المعلومات السرية منهم عن طريق وسائل الاتصال التالية: الرقم المجاني (8002626)، أو إرسال رسالة نصيّة تتضمن المعلومة الأمنية المطلوبة إلى الرقم (2828)، أو عبر بريد الخدمة الإلكتروني [email protected] #الإمارات #أبوظبي #شرطة_أبوظبي #أخبار_شرطة_أبوظبي #الإعلام_الأمني ‏#UAE #AbuDhabi #ADPolice #ADPolice_news ‏#security_media

    A post shared by Abu Dhabi Police شرطة أبوظبي (@adpolicehq) on

    واٹس ایپ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن استعمال کرتے وقت جعلی پیغامات پر گہری نظر رکھی جائے اورکسی انعام کے لالچ میں نہ آئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو یو اے ای کے مشہور سونے کے تاجر اور کمپنی کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلانے اور بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    ملزمان کی جانب سے مشہور جیولرز کے خلاف سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس بالخصوص واٹس ایپ گروپ میں سب سے زیادہ مہم چلائی گئی، ملزمان نے پوسٹوں میں دعویٰ کیا تھا کہ دبئی میں مذکورہ کمپنی کے تمام شوروم کو بند کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شارجہ میں ٹرک اور کار میں تصادم‘ اماراتی نوجوان جاں بحق

    شارجہ میں ٹرک اور کار میں تصادم‘ اماراتی نوجوان جاں بحق

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک اماراتی شہری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم کا واقعہ ہفتے کے روز یو اے ای کے علاقے  زید سٹی کی محافظ اسٹریٹ نامی سڑک پر پیش آیا  جہاں ایک تیز رفتار ٹرک  بے قابو ہو کر کار پر چڑھ دوڑا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں 19 سالہ اماراتی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا اس کا دوست شدید زخمی ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوراً ردعمل دیا اور حادثے میں جاں بحق  اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کو تباہ شدہ گاڑی سے نکال کرریسکیو اداروں کے حوالے کیا‘ تاہم پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں‘ نہ ہی یہ بتایا  ہے کہ مذکورہ ٹرک کس کی ملکیت ہے۔

    A post shared by الرمس نت (@alramsnet) on

    حادثے میں زخمی ہونے والے  دوسرے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ‘ جہاں اس کو طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا‘ ڈاکٹروں کے مطابق تاحال اس کی حالت نازک ہے اور اسے ریکوری میں وقت لگے گا۔

    پولیس نے اپنی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں ‘ تاہم فی الحال کسی قسم کی کوئی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کی گئی ہیں‘ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا سبب تیز رفتار ٹرک کا بے قابو ہونا بتایا جارہا ہے تاہم اصل وجہ پولیس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئ:جیولری کمپنی کو بدنام کرنے کی سازش،5 بھارتی گرفتار

    دبئ:جیولری کمپنی کو بدنام کرنے کی سازش،5 بھارتی گرفتار

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے جیولری کمپنی کو بدنام کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر مہم چلانے والے پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو  یو اے ائ کے مشہور سونے کے تاجر اور کمپنی کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلانے اور بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    دبئی پولیس کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار بھارتیوں میں سے ایک شخص نے دورانِ تفتیش اقرار کیا ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل گروپ گذشتہ کچھ دنوں سے سونے کے مشہور تاجر کلیان گروپ کے خلاف سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹز پر  مہم جوئی کررہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان مذکورہ کمپنی کو بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر افوا ہیں پھیلا رہے تھے کہ کمپنی کی سونے سے تیار کردہ جیولری جعلی اور ملاوت شدہ ہیں، سونے کے تاجر اور اس کے کمپنی کے خلاف مہم چلانے والے گروپ کے گرفتار کیے گئے دیگر  چار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے ’کلیان جیولرز‘ کے خلاف سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹز بالخصوص واٹس ایپ گروپ میں سب سے زیادہ مہم چلائی گئی، ملزمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹز پر لگائی گئی پوسٹوں میں دعویٰ کیا تھا کہ دبئی میں مذکورہ کمپنی کےتمام شو روم کو بند کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا کہ پانچوں بھارتی ملزمان نے کلیان گروپ کو بدنام کرنے کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے تھے،متاثرہ کمپنی کے مالکان کی شکایت پر  پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں بھارتی شہریوں کر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں