Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

    متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اماراتی محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    اماراتی محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے۔

    اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی متحدہ عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوسکتی ہیں، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے قبل بھی بارشوں کا شدید اسپیل آچکا ہے جس کے باعث بیشتر علاقوں کیلئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

    یو اے ای کا 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا کیسے مل سکتا ہے؟

    شدید موسمی حالات کے پیش نظر دبئی ایئرپورٹ آنیوالی پروازوں کا شیڈول بھی عارضی طور پر تبدیل کیا گیا تھا، مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے قبل فلائٹ شیڈول دیکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

  • یو اے ای کا 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا کیسے مل سکتا ہے؟

    یو اے ای کا 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا کیسے مل سکتا ہے؟

    متحدہ عرب امارات میں دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے جاتے ہیں تاہم 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کی ایک شرط ہے۔

    الامارات الیوم  کے مطابق یو اے ای کی ڈیجیٹل گورنمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے جاتے ہیں جس میں سے ایک 48 جب کہ دوسرا 96 گھنٹے کا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 48 گھنٹے کا ویزا تو بالکل مفت ہے تاہم اس کو 96 گھنٹے کی کٹیگری میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کی شرط ہے اور وہ شرط 50 درہم فیس کی ادائیگی ہے جس کے بعد یہ کوئی شخص یہ ویزا حاصل کر سکتا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا امارات کی کسی بھی ایئر لائن کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے یو اے ای آنے والے کو آمد سے قبل ویزے کے لیے ایئر لائن کو درخواست دینا ہوتی ہے۔ ویزا فیس ایئر لائن کے دفتر میں ہی وصول کی جاتی ہے۔

    امارات کی قومی ایئر لائنز کے ذریعے ہی ٹرانزٹ ویزا کی درخواست اسمارٹ چینلز فار ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ (ای چینل)، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی یا اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعہ جمع کرائی جا سکتی ہے تاہم اس مدت کے دوران وزیٹر کو یو اے ای چھوڑنا ہوگا۔

    ویزا حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ یا سفری شناختی دستاویز کی میعاد امارات میں داخل ہونے سے پہلے ماہ سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ سفید بیک گراؤنڈ والی تصویر، ٹکٹ اور اپنے اگلی منزل کا ویزا ہونا بھی ضروری ہے۔

  • ایمریٹس ایئر لائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    ایمریٹس ایئر لائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    ایمریٹس ایئر لائن نے غیر معمولی موسمی حالات کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے بعد مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    یو اے ای کی ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل رابطہ کرکے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق ’جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں وہ رابطہ کر کے نئی بکنگ کرائیں۔‘ ایئرلائن نے صرف اُن مسافروں کو ایئرپورٹ جانے کا کہا ہے جن کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہے۔

    ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ’دو دن پروازوں کے تعطل کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش ہے، جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔‘

    دبئی میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز سے پاکستانی قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا

    واضح رہے کہ ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے غیر معمولی موسمی حالات کے باعث دبئی سے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جو دو دن کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔

    شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔

  • سیاہ بادلوں سے گِھرے ابوظہبی کی حیرت انگیز ویڈیوز وائرل

    سیاہ بادلوں سے گِھرے ابوظہبی کی حیرت انگیز ویڈیوز وائرل

    متحدہ عرب امارات اس وقت شدید بارشوں کی زد میں ہے ابوظہبی کے افق پر گہرے سیاہ بادلوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

    متحدہ عرب امارات اس وقت شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے جہاں برساتوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور نظام زندگی مفلوج ہے۔ حکومت نے لوگوں کو احتیاطاً گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور ملازمین کو ورک فرام ہوم کرنے کا کہا گیا ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر زیادہ الجہنی نے کہا ہے کہ زبردست سیاہ بادلوں کا رخ اماراتی دار الحکومت ابوظبی کی طرف ہے جہاں پہلے سے ہی ملک بھر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک https://twitter.com/Zeyad_jehani/status/1780192113994477906 کو اوپن کریں۔ 

    انہوں نے کہا کہ کہ موسمیات ماہرین کے نزدیک ابوظہبی میں داخل ہونے والے سیاہ بادلوں کو Super Cell Cloud  کہا جاتا ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک https://twitter.com/10Forces/status/1780197725482459489 کو اوپن کریں۔

    انہوں نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں کچھ دیر پہلے ابوظبی سے لی جانے والی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہو گئی ہے اور لوگ امارات میں اس طرح کے گھنے سیاہ بادل پہلی بار دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔

  • یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری

    یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں کیلئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موسم کی صورتحال خراب ہے، عوام ہوشیاررہیں۔

    حکام کے مطابق موسمی حالات کے پیش نظر آج تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی، اسکولز انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ طالب علموں کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔

    متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، آج دفاتر کے لئے بھی ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    دبئی کے متعدد علاقوں، شاپنگ مالز اور گھروں میں بارش کاپانی داخل ہوگیا ہے، حکام نے عوام کو ہر قسم کی غیرضروری آمدورفت سے اجتناب برتنے کا کہا ہے۔

    حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ آنیوالی پروازوں کا شیڈول عارضی طور پر تبدیل کیا گیا ہے، موسم کی خرابی کے باعث منگل کو 17 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    مسافروں کو ایئرپورٹ آمدسے قبل فلائٹ شیڈول دیکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای کے مختلف علاقوں میں شام تک وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے، عوام گھروں پر رہیں،متبادل روٹس کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے رابطے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

  • یو اے ای، کویت، قطر اور بحرین میں عید الفطر 10اپریل کو منائی جائیگی

    یو اے ای، کویت، قطر اور بحرین میں عید الفطر 10اپریل کو منائی جائیگی

    یو اے ای میں بھی پیر کے روز عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو منائی جائے گی، جبکہ کویت، قطر اور بحرین میں بھی عیدالفطر بدھ کو ہوگی۔

    خبر رساں ادارے امارات الیوم کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کیا گیا، بعد میں اعلان کیا گیا کہ تمام شرعی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر کو چاند نظر آنا ممکن نہیں تھا۔

    اعلان کیا گیا کہ منگل 9 اپریل کو 30 رمضان المبارک ہے اور بدھ 10 اپریل کو یکم شوال ہو گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل پریذیڈنسی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے‘۔

    عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔

    دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا اختتام

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،مملکت میں عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔

  • یو اے ای میں پیر کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل

    یو اے ای میں پیر کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل

    متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے پیر کی شام 29 رمضان المبارک 1445 ہجری کو شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے درخواست کی ہے جو کوئی بھی چاند دیکھے وہ 026921166 پر رابطہ کرے تاکہ گواہی ریکارڈ کرانے کے لیے قریبی عدالت سے رجوع کیا جائے۔

    بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان تیس دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    پیش گوئی کی گئی ہے کہ عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

  • یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل کردیے

    یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل کردیے

    متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غیر ملکی فلاحی ادارے کے 7 کارکنوں کی ہلاکت پر احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کر دیے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل میں تعینات اماراتی سفیر محمد الخواجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔

    سعودی عرب اور اردن کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ صدر جو بائیڈن کی فون کال کا ریڈ آؤٹ جاری کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو باور کرایا کہ شہریوں کو پہنچنے والے نقصان، انسانی مصائب اور امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لیے مخصوص، ٹھوس اور قابل پیمائش اقدامات کیے جائیں اور غزہ کے حوالے سے امریکی پالیسی کا تعین اسرائیل کے ان اقدامات پر فوری کارروائی کے ہمارے جائزے سے ہوگا۔

    اسرائیل نے سفارتخانے خالی کر دیے

    اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی غم و غصے کا باعث بننے والے اقدامات کے بعد بائیڈن نے نیتن یاہو کو دی جانے والی یہ سب سے ٹھوس دھمکیوں میں سے ایک ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ امریکی پالیسی کے نقطہ نظر سے اگر کوئی ہے تو اس کے بعد کیا ہوگا؟ جیسا کہ امریکہ۔ اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کی منظوری جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • دبئی میں آئمہ مساجد کے لیے خصوصی اعزاز

    دبئی میں آئمہ مساجد کے لیے خصوصی اعزاز

    متحدہ عرب امارات دبئی میں 20 سال سے خدمات انجام دینے والے آئمہ مساجد اور مذہبی شخصیات کو گولڈن ویزے دیے جا رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے 20 سال سے خدمات انجام دینے والے مساجد کے آئمہ اور مذہبی شخصیات کو گولڈن ویزا دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

    دبئی کے ولی عہد نے مذہبی شخصیات کی دیرینہ لگن اور ان کے اہم سماجی کردار کو سراہتے ہوئے گولڈن ویزا دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئمہ مساجد، موذن، مفتیوں اور مذہبی ریسرچرز کو گولڈن ویزا اور عیدالفطر پر مالی امداد دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دبئی میں گولڈن ویزے کا اجرا 2018 میں ہوا تھا جس کے تحت سرمایہ کاروں، سائنسدانوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ ماہرین کو  پانچ سے دس سال تک قیام کے طویل مدتی ویزے دیے جاتے ہیں اور اب فلاحی کام کرنے والے افراد کو بھی گولڈن ویزے دیے جاتے ہیں۔