Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • دبئی: پھولوں‌ اور پودوں‌ سے تیار کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا مکی ماؤس

    دبئی: پھولوں‌ اور پودوں‌ سے تیار کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا مکی ماؤس

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر مملکت میں رہنے والے بچوں کو خصوصی تحفہ دیتے ہوئے مکی ماؤس کا طویل القامت مجسمہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق بچوں کے پسندیدہ کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی کے معروف ’مریکل پارک‘ میں دنیا کا سب سے بڑا کارٹون کریکٹر کا تیار کرلیا۔

    پھولوں اور پودوں سے بنائے جانے والے مکی ماؤس کی لمبائی 18 میٹر جبکہ وزن 35 ٹن کے قریب ہے، منتظمین کے مطابق کارٹون کریکٹر کی تیاری میں 10 ہزار پودے اور پھول استعمال کیے گئے۔

    پارک کے سی ای او انجینئر عبدالنصیر راحل کا کہنا ہے کہ 100 مزدوروں نے 45 روز کی شبانہ روز محنت کے بعد مکی ماؤس کا مجسمہ تیار کیا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ قرار دیا۔

    ویڈیو دیکھیں: مکی ماؤس کے لباس میں بلی کے بچے کی خوبصورت کیٹ واک

    اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں بچوں کے لیے پھولوں اور پودوں سے مزید 6 کارٹون کریکٹر بنائے جائیں گے جس کا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک کرتے ہوئے نئے انداز سے پیش کرنا ہے۔

    انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چافک ناجا کا کہنا ہے کہ چونکہ مکی ماؤس بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کردار ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے پہلا تجربہ کیا جس کے ممکنہ طور پر اچھے نتائج مل رہے ہیں کیونکہ پارک میں آنے والے لوگ اس کے گرد جمع ہوکر تصاویر بنواتے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں قائم کیا جانے والے معجزاتی پارک پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک کھلے گا جبکہ جمعے کی تعطیل کے روز اسے رات 11 بجے تک کھولا جائے گا۔

    پارک میں داخلے کی فیس 45 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ تین سے 12 سال تک کے بچوں کی داخلہ فیس 35 درہم ہے، معذور افراد اور دو سال سے کم عمر بچوں کو داخلہ بالکل مفت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جنسی ہراسانی پر باس کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کوسات سال قید کی سزا

    جنسی ہراسانی پر باس کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کوسات سال قید کی سزا

    دبئی : عدالت نے 22 سالہ پاکستانی نوجوان کو اپنے باس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے پر سات سال قید کی سزا سنادی، ملزم کو سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی جانب سے اپنے باس کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت دبئی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نوجوان کو سات سال قید کی سزا سناتے ہوئے سزا مکمل ہونے پر ملزم کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں ملزم نے عدالت کو اپنے حلفیہ بیان میں بتایا کہ جب سے پاکستان سے یہاں آکر ملازمت اختیار کی ہے ، باس کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہوں اور واقعے کے روز بھی مجھے پارکنگ میں روک کر ذبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر میں بھاگ کھڑا ہوا اور غصے کے عالم میں ایک سپر اسٹور سے تیزدھار چھری خرید کرقریبی پارک میں بیٹھ گیا۔

    اس پارک میں میرا باس معمول کی چہل قدمی کے لیے آتا تھا جسے دیکھتے ہی میرا خون کھول اُٹھا اور میں نے پے در پے چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا، میرا ارداہ قتل کرنے کا نہیں تھا لیکن جب باس کو مرتا دیکھا تو میں نے ان سے معافی مانگی اور اسپتال پہنچانے میں مدد کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: دس لاکھ درہم ماہانہ تنخواہ، ملازمت کا اعلان

    دبئی: دس لاکھ درہم ماہانہ تنخواہ، ملازمت کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مملکت میں دس لاکھ درہم تنخواہ کی ملازمت کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دبئی کے نائب صدر اور وزیراعظم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ’سال 2018 میں مملکت کے لیے امید سازوں کو ملازمتیں دی جائیں گی جس کے لیے امیدوار کا عرب شہریت کا حامل ہونا ضروری ہے‘۔

    المکتوم کے مطابق ’امیدوار کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں مگر اُس کے پاس سماجی خدمت کے میدان میں کام کرنے کا تجربہ اور مثبت سوچ کے ساتھ انسانیت کا جذبہ رکھنا زیادہ ضروری ہے‘۔

    عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ اسامی کا اعلان دبئی کے سربراہ کی جانب سے ’امید ساز‘ منصوبے کے تحت کیا گیا، شیخ المکتوم نے گزشتہ برس مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ لوگوں کو ‘امید ساز شخصیت‘ کا خطاب بھی دیں گے۔

    مزید پڑھیں: دبئی، محکمہ بلدیات میں ملازمتوں کے مواقع

    یہ بھی پڑھیں: دبئی، ملازمین کو بہترین تنخواہ اور پُرکشش مراعات دینے والا شہر

    چونکہ دبئی کے سربراہ خود بھی سماجی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اس لیے انہوں نے گزشتہ برس پانچ لوگوں کو منتخب کر کے فی کس دس لاکھ درہم کی انعامی رقم اور تاج بھی پیش کیے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس امید سازوں کے لیے ہونے والے مقابلوں میں 22 ممالک کے 65 ہزار امیدواران میدان میں اترے تھے جنہوں نے اپنی فلاحی خدمات کی تفصیل منتظمین کو پیش کی تھی جس کے بعد جیتنے والے پانچ افراد کو 50 لاکھ درہم تقسیم کیےگئے تھے۔

    امید ساز کیا ہے؟

    عرب میڈیا کے مطابق وہ شخص جو سماجی اور فلاحی میدان میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دے اور بلا تفریق تمام ہی انسانیت کی خدمت کرے اُسے دبئی کے سربراہ مستقبل کے لیے اچھی امید قرار دیتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • متحدہ عرب امارات میں تیز بارشیں‘اورطوفان

    متحدہ عرب امارات میں تیز بارشیں‘اورطوفان

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات میں ایک ہفتے سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا‘ کالے بادلوں کی آمد کے ساتھ موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی اور شارجہ سے راس الخیمہ ت بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پورا دن بارش جاری رہے گی۔ بارشوں کے سبب میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 28 سے گر کر 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 سے گر کر 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آپہنچا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے طوفانوں پر نظر رکھنے والے مرکز کی جانب سے الرمس اور راس الخیمہ کے شمالی علاقوں کی ویڈیو جاری کی گئی ہےجس میں طوفانی بارشوں کے سبب پہاڑوں سے طغیانی کے ساتھ بہتا ہوا پانی صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

    بارش کے سلسلے کی شروعات ابوظہبی سےہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سلسلہ پورے خطے میں پھیل گیا، امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق خلیفہ سٹی‘ ابوظہبی سٹی اور محمد بن زید سٹی سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ جنوب مشرقی- شمال مشرقی تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار اور مٹی بھی آئے گی لہذا سڑکوں پر ڈرائیو کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتی جائے اور غیر ضروری ڈرائیونگ سے پرہیز کیا جائے ۔ تیز ہواؤں کی رفتار ابتدا میں 16 سے 30 کلومیٹر ہوگی اور پھر یہ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی: گاڑی میں آمد و رفت کا کرایہ مانگنے پر خاتون نے طلاق لے لی

    دبئی: گاڑی میں آمد و رفت کا کرایہ مانگنے پر خاتون نے طلاق لے لی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی رہائشی خاتون نے بے روزگار شوہر سے طلاق لے لی، لڑکی کا کہنا ہے کہ اُن کے خاوند کسی بھی جگہ چھوڑنے کے 100 درہم طلب کرتے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون برسرِ روزگار ہیں اور وہ گھر کے بلز وغیرہ کی ادائیگی بھی خود کرتی ہیں جبکہ اُن کے شوہر طویل عرصے سے بے روزگار ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کے پاس آمد و رفت کے لیے اپنی گاڑی نہیں ہے اس لیے وہ جب گھر سے باہر نکلتی ہیں تو شوہر کو اپنے ہمراہ لے جاتی ہیں تاکہ ان کا سفر آسانی سے گزر سکے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر اپنی گاڑی میں ساتھ لے جانے کا کرایہ طلب کرتے ہیں جیسے کوئی ٹیکسی ڈرائیور ہوں، اس لیے کسی بھی جگہ جانے کا منع نہیں کرتے مگر ہر مقام کا تقریبا 100 درہم کرایہ طلب کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کو روزانہ چار سے پانچ جگہ جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اُن کے ٹرانسپورٹ کی مد میں 500 درہم خرچ ہوتے ہیں، انہوں نے اپنی دوست سے مشورے کے بعد رشتہ ختم کرنے طلاق کا مطالبہ کیا۔

    خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گاڑی میں آنے جانے کا کافی زیادہ کرایہ ادا کر کے عاجز آچکی ہیں جس کی وجہ سے اتنا بڑا اقدام اٹھایا، گزشتہ ماہ میں نے کرایہ مانگنے پر شوہر سے طلاق لی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یمن جنگ کا زخمی‘ اماراتی شہزادہ گھر پہنچ گیا

    یمن جنگ کا زخمی‘ اماراتی شہزادہ گھر پہنچ گیا

    ابوظہبی:یمن ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا ابو ظہبی کے شاہی خاندان کا نوجوان بیرونِ ملک علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گیا‘ اعلیٰ شخصیات نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے علاقے شبواہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں شیخ زید بن ہمدان النہیان زخمی ہوئے تھے‘ اس حادثے میں چار فوجی جاں بحق اور تین زخمی بھی ہوئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں پیش آنے والا یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا تھا جس کے سبب ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ مرحوم شیخ زید بن سلطان کے پوتے اب صحت یا ب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ابوظہبی کے حاکم اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے انہیں اماراتی نوجوانوں کا فخر قراردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ ’’ متحدہ عرب امارات‘ یہاں کے عوام اور حکمران شیخ زید بن ہمدان کی واپسی پر بہت خوش ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ امارات کے بانی کے ہم نام یہ شہزادے ہمارے بہترین بہادر سپاہی ہیں اور ان کی شجاعت کا نشان بھی ہیں‘‘۔

    وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یہ بھی کہا کہ ’’ شیخ زیدبن ہمدان ہماری نئی نسل کے لیے استعارہ ہیں اور پورا ملک ان جیسے لوگوں پر فخر کرتا ہے۔ ہمارے بہادر سپاہی ان سے قوت لے کرمزید تونا ہوں گے‘ اور اس واقعے سے ہمارے سپاہیوں اور نوجوانوں میں وطن کے لیے قربانی کےجذبہ بڑھے گا‘‘۔

    اس موقع پر یو اے ای کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹویٹ کیا کہ ’’ اللہ کا شکر، ہم خوش ہیں کہ شیخ زید ٹھیک ہیں اور گھر لوٹ آئے ہیں۔ اللہ میدانِ جنگ میں ہمارے سپاہیوں کو محفوظ رکھے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے زخمیوں کو صحت یا ب کرے اور ہمارے شہدا پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔

    شیخ زید کی وطن واپسی کے موقع پر امارات کی عظمت کا نشان برج الخلیفہ پر شیخ زید بن ہمدان اور امارات کے جھنڈے کی تصویر جھلملاتی رہی اور اس میں عوام اور حکام کو اس شہزادے کی وطن واپسی پر مبارک بعد پیش کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شارجہ، قیدیوں کی اپنے بچوں سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے ملاقات

    شارجہ، قیدیوں کی اپنے بچوں سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے ملاقات

    ابوظہبی : شارجہ جیل میں اسیر قیدی اپنے اہل خانہ اور بچوں سے ویڈیو چیٹنگ کے ذریعے ملاقات کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ جیل کی انتظامیہ، محکمہ سماجی بہبود اور فیملی کورٹ کے باہمی مشورے اور معاونت سے ملاقات سیل میں ڈیجیٹل سسٹم نصب کردیا گیا ہے جس کے ذریعے قیدیوں کو اپنے گھر ویڈیو چیٹ کرنے کی سہولت میسر آجائے گی اور وہ بلاتعطل طویل وقت تک اپنے اہل خانہ سے بالعموم اور بچوں سے بالخصوص بات چیت کرسکیں گے۔

    ڈائریکٹر سماجی بہبود عفاف المیری نے میڈیا کو بتایا کہ جیل میں قید اسیروں کا رابطہ اپنے اہل خانہ سے کٹ جاتا ہے جس سے سب سے زیادہ بچوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور رابطے کا یہ فقدان گھر کا شیرازہ بکھرنے کا موجب بن جاتا ہے، قیدیوں کے اہل خانہ کی دقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ویڈیو چیٹنگ کا نظام نصب کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والی خواتین کو مشکلات اور بچوں کی نفسیات مسائل کا سامنا رہتا ہے اور جیل کے ناپسندیدہ ماحول سے ان کی ذہنی افزائش مین منفی اثرات کا اندیشہ رہتا ہے جب کہ بہت سی نجی معاملات بھی جیل میں ہونے والی ملاقات میں زیر بحث نہیں لائے جا سکتے تھے۔

    ڈائریکٹر سماجی بہبود نے کہا کہ مذکورہ مسائل کی بناء جیل کے شعبے اصلاح اور تادیبی شعبے میں ویڈیو چیٹنگ کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے قیدی اپنے اہل خانہ سے گھر کے ماحول میں رہتے ہوئے بات چیت کرسکیں گے اور اہل خانہ کو بھی جیل کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

    وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ مٹحدہ عرب امارات میں اس ماہ کو ایجادات کے ماہ کے طور پر منایا جارہا ہے، جیل میں ڈیجیٹل سسٹم کو رائج کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے جو ابتدائی طور پر یو اے ای کے نو بڑے شہروں میں شروع کی گئی ہے تاہم بہت جلد اس دائرہکار دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

  • یواے ای کا محل‘ ایک ہی وقت میں پانچ کرائے دار

    یواے ای کا محل‘ ایک ہی وقت میں پانچ کرائے دار

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے چار عرب باشندوں نے ایک ہی ولا (محل) پانچ مختلف افراد کو بیک وقت میں کرایے پراٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت میں مبینہ ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی ‘ غبن اور عوام کو گمراہ کرنےوالی اشتہار بازی کرنے کے الزام میں سماعت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ےہے کہ مذکورہ بالا ملزمان سودے کے وقت خلیجی ممالک کاقومی لباس پہنا کرتے تھے جس سے ولا کرائے پر حاصل کرنے والوں کو یہ تاثر ملتا تھا کہ یہی افراد اس ولا کے حقیقی مالک ہیں۔

    متاثرہ افراد میں سے ایک شخص نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اخبار میں ’’ پراپرٹی برائے فروخت‘‘ کا اشتہارد یکھا۔ جب اس نے مذکورہ مشتہر سے رابطہ کیا تواس نے اپنا غلط نام بتایا جو کہ بعد میں کچھ اور نکلا۔

    ایک اور ملزم امارات کے قومی لباس میں گاہکوں سے ملتا اور خود کو مالک کا پراپرٹی ایجنٹ ظاہر کیا کرتا تھا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے خود کو ایجنٹ ظاہر کرنے والے شخص کو 7 ہزار درہم بطور پراپرٹی کمیشن دیے ہیں۔

    متاثرہ شخص نے یہ بھی بتایا کہ اس نے پراپرٹی ایجنٹ سے جو ڈیل کی تھی اس کے تحت اسے ولا کی کل قیمت یعنی 1 الاکھ اسی ہزار درہم تین اقساط میں جمع کرنے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب میں مٹی کا طوفان، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سعودی عرب میں مٹی کا طوفان، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریت کے طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح سے متاثر ہوگیا اور تدریسی و کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں منگل کی رات ریت کا شدید ترین طوفان آیا جس کے باعث حد نگاہ میں انتہائی کمی ہوئی اور اس کے اثرات بدھ کی صبح تک رہے۔

    حکومت نے شہریوں کو کو متنبہ کرتے ہوئے کو احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق کوئی بھی شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے اور وہ سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے دور رہیں۔

    سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں۔

    موسم پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مٹی کا طوفان موسمی تغیراتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آیا، یہ سلسلہ بدھ کی شام کے بعد کم ہونا شروع ہوجائے گا جبکہ سعودی عرب کے تمام ہی شہروں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا جس کے باعث گرمی کی شدت کم ہوجائے گی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مٹی کے طوفان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو روز تک مسلسل کاروبار بند رہنے سے معیشت کو نقصان کا سامنا رہا۔

    مزید تصاویر اور ویڈیو

    ویڈیو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شارجہ میں آتشزدگی‘ دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

    شارجہ میں آتشزدگی‘ دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

    شارجہ : متحدہ عرب امارات میں کثیر المنزلہ عمارت کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے‘ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون‘ ایک بھارتی مرداور عرب خاتون شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں واقعہ ال بتینا نامی عمارت کی پہلی منزل پر پیش آنے والے آتش زدگی کے سانحے میں ایک پاکستانی خاتون‘ ایک بھارتی مرد اور ایک عرب خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ آٹھ افراد دم گھٹ جانے کے سبب نازک حالت میں کویت اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

    حادثے میں جاں بحق ہونےو الی پاکستانی خاتون کا نام غزل اور ان کی عمر چالیس سال بتائی گئی ہے۔ غزل شادی شدہ تھیں لیکن تنہا رہ رہی تھیں ۔ ان کی ایک دوست نے انہیں کال کی ‘ جواب نہ ملنے پر اپنے بھائی کو ان کے گھر بھیجا تو ان کی موت کا انکشا ف ہوا‘ دبئی میں مقیم غزل کے بھائی سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

    دوسری جانب دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے بھارتی شہری کی عمر 35 سال بتائی جارہی ہے۔ وہ اپنے اہلِ خانہ کو یو پی بھیج کر یہاں تنہا رہ رہے تھے۔ انہوں نے دفتر سے موصول ہونے والی کال ریسونہیں کی تو کمپنی کا نمائندہ تحقیقات کے لیے آیا جس پر ان کی موت کا انکشاف ہوا۔

    عرب خاتون کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ‘ یہ خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹ جانےکے سبب جاں بحق ہوگئیں۔‘ قریبی سپر مارکیٹ کے ملازم عبداللہ کا کہنا ہے وہ روز اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنےکےلیے آتی تھیں۔

    عمارت میں آگ پیر کی شب تین بجے لگی‘ پولیس آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد بن راشد بیعت کا کہنا ہے کہ آگ کے سبب اپارٹمنٹ جل کر خاکستر ہوگیا ہے‘ سانحے میں کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کے ثبوت نہیں ملے تاہم آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں