Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • یو اے ای: رمضان المبارک  کے اوقات کار کا اعلان

    یو اے ای: رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان

    ابوظبی: وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے رمضان المبارک 1445 ہجری کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق رمضان المبارک کے دوران وزارتوں، وفاقی اداروں  کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

    جمعہ کے روز کام کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں، ملازمین صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لئے کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    امارات میں نجی شعبے کے ملازمین عام طور پر روزانہ آٹھ سے نو گھنٹے کام کرتے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران اس میں دو گھنٹے کی کمی کر دی جائے گی۔ اس شیڈول سے آگے کام کرنے والے کسی بھی اضافی گھنٹے کو اوور ٹائم سمجھا جائے گا اور ملازمین کو اضافی معاوضہ ملے گا۔

    متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت، شہریوں، باشندوں اور عرب اور اسلامی اقوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، اور ان کی صحت اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج سے جمعے تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بدھ اور جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں جمعرات سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے، دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں آج تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب منگولیا میں 2.1 ملین مویشی سخت موسم میں بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلا روزہ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    حکام کے مطابق ’موسم سرما کا آغاز شدید برف باری سے ہوا لیکن اچانک ہوا کا درجہ حرارت بڑھ گیا، اور برف پگھل گئی جس نے پگھلنے والی برف کو مزید برف میں تبدیل کر دیا، اس برف کی وجہ سے مویشیوں کے لیے نیچے کی گھاس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے‘۔

  • ’آپریشن سیکریٹ‘ یو اے ای پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    ’آپریشن سیکریٹ‘ یو اے ای پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    ابوظبی: یو اے ای میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرکے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 107 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتاریاں آپریشن سیکریٹ ہائیڈ آؤٹ کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔

    بریگیڈیئر جنرل طاہر الظہیری کا کہنا ہے کہ ’پولیس مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھی جب وہ منشیات کو دفن کرنے کی کوشش کررہے تھے تو انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ’اتھارٹی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور دیگر طریقہ کار استعمال کرتی ہے۔

    بریگیڈیئر جنرل طاہر الظہیری نے بتایا کہ ’ملزمان کئی خفیہ مقامات پر منشیات چھپانے میں ماہر تھے، انہیں کامیاب حکمت عملی کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں، اس طرز عمل سے کمیونٹی کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کا نیا لیبر قانون کیا ہے؟ جانیے

    متحدہ عرب امارات کا نیا لیبر قانون کیا ہے؟ جانیے

    متحدہ عرب امارات میں نیا لیبر قانون بنایا گیا، 3 سالہ معاہدے پر مبنی یہ قانون آئندہ ماہ سے سرکاری اور نجی شعبوں پر نافذ ہوگا۔

    خلیجی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق یو اے ای کی حکومت نے ملک میں کام کے معیاری عمومی قوانین پر گزشتہ سال ایک وفاقی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت سرکاری اور نجی ملازمین کو کام کرنے کے لیے یکساں ماحول اور سہولیات حاصل ہوں گی، جن میں مساوات، غیرامتیازی سلوک، ورک ماڈل، کام کے یکساں اوقات، چھٹی اور ملازمت کے اختتامی فوائد کی ادائیگی شامل ہے۔

    یہ قانون آئندہ ماہ 2 فروری 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔

    نئے قانون کے آرٹیکل 7 میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین دونوں کے کام کے اوقات ایک جیسے ہوں گے، تاہم کچھ نجی سیکٹر فرموں کے کام کے اوقات میں اضافہ یا کمی ہوسکتی ہے جو وزارت انسانی وسائل اور امارات کی منظوری سے مشروط ہے۔

    کام کے اوقات 8 گھنٹے فی دن یا 48 گھنٹے فی ہفتہ ہوسکتے ہیں، ہفتے میں ایک دن ہفتہ وار تعطیل ہوگی جس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    نئے لیبر قانون کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین دونوں کے لیے سالانہ، زچگی، ولدیت، بیماری، مطالعہ اور سوگ کی چھٹیاں وہی ہیں جو یو اے ای کے کام کے نئے اسٹینڈرڈ رولز کے آرٹیکل 9 میں بتائی گئی ہیں۔

    قانون کا آرٹیکل 11 سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے سروس فوائد (گریجویٹی) کے حساب کتاب کے ایک ہی طریقہ پر بھی زور دیتا ہے۔

    نئے لیبر قانون میں ملازمت کا معاہدہ 3 سال سے زائد نہیں ہوسکتا۔

    فی الحال سرکاری اور زیادہ تر فری زون ملازمین سے 3 سال کی ملازمت کا معاہدہ کیا جارہا ہے۔

  • ‏ ابوظہبی میں سرکاری ملازمین کے لیے نئی شرط عائد

    ‏ ابوظہبی میں سرکاری ملازمین کے لیے نئی شرط عائد

    کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سرکاری ملازمین کے لیے ویکسین اور بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی گئی جس کے بغیر  انہیں دفاتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا

    کورونا کی پانچویں لہر نے یورپ کے بعد خلیجی ممالک میں بھی پنجے گاڑھنے شروع کردیے، متحدہ عرب امارات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ مختلف پابندیاں بھی عائد کی جارہی ہیں۔

    ابوظہبی میں حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم قرار دے دیا ہے اور یہ شرط دس جنوری سے نافذ ہوگی، ویکسین اور بوسٹر ڈوز کے بغیر ملازمین کو دفاتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ ملازمین یا کنٹریکٹرز کو ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانا ہوگی احکامات کی خلاف ورزی پر انہیں دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    وزارت صحت کے حکام نے مکمل ویکسین لگوانے والے شہریوں پر بوسٹر شاٹ لگوانے کے لیے زور دیا گیا ہے، وزارت صحت کے مطابق بوسٹر شاٹ کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کے چھ ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

    ملاقات کے لیے آنے والے مہمانوں یا غیر مستقل ملازمین کو بھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کے لیے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    حکام کے مطابق کسی بیماری یا طبی مسائل کے باعث ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو اپنی میڈیکل رپورٹس پیش کرنا ہوں گی۔

    حکومت کے سخت اقدامات کا مقصد ابوظہبی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام اور عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

  • یو اے ای نے چین کی نئی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

    یو اے ای نے چین کی نئی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

    متحدہ عرب امارات نے چینی کمپنی سائنو فارم کی نئی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سائنوفارم کی ری کمبیننٹ پروٹین بیسڈ ویکسین کی منظوری ایک تحقیق کے بعد دی گئی۔

    یہ ویکسین یو اے ای میں جنوری 2022 سے بوسٹر ڈوز کے طور پر عوام کو دستیاب ہوگی تاکہ کووڈ کے پھیلاؤ کی روک تھام ہوسکے۔

    اس نئی ویکسین کو سائنو فارم کے تعاون سے حیات بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کیا جائے گا۔

    اس نئی ویکسین کو بوسٹر کے طور پر ان افراد کو استعمال کرایا جائے گا جن کو پہلے سائنو فارم کی ان ایکٹیو کووڈ 19 ویکسین کی 2 خوراکیں دی جاچکی ہوں گی۔

    تحقیق میں ثابت ہوا کہ نئی ویکسین وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور یہ اس کی مختلف اقسام کے خلاف مؤثر ہے۔

    پروٹین ویکسینز میں وائرس کے اسپائیک پروٹین کو ہدف بنایا جاتا ہے جن کو یہ وائرس انسانی خلیات میں داخلے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    اس نئی ویکسین کو سائنوفارم کی ان ایکٹیو ویکسین کی طرح عام فریج کے درجہ حرارت میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرح ہے، جہاں 100 فیصد اہل رہائشیوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے، ملک نے 22.5 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی ہیں، جس کی تقسیم کی شرح 227.56 فی 100 افراد میں ہے۔

  • شارجہ میں ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر

    شارجہ میں ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پولیس نے اسمارٹ انسپیکشن گیٹ وے پلیٹ فارم لانچ کردیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس میں گاڑیاں اور ڈرائیوروں کے لائسنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل خالدالکی نے اسمارٹ انسپیکشن گیٹ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

    گیٹ وے پلیٹ فارم کا مقصد گاڑیوں کے تکنیکی ماہرین کو فروغ دینا ہے، اس پلیٹ فارم کا مقصد ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ میں گاڑیوں کو ٹیسٹ کرنے والے اہلکاروں کو تربیت دینا اور انہیں مہارت سے لیس کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں شارجہ پولیس میں گاڑیوں کے لائسنس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد المہریزی اور صحاب اسمارٹ سلوشنز کے نمائندے الرزونی نے اجلاس میں شرکت کی۔

    لیفٹیننٹ کرنل الکی نے تربیتی پروگرام کی نوعیت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کے معائنے، محفوظ کام کے طریقوں اور سب سے اہم گاڑیوں کے معائنے کے شعبے میں حفاظت کے نظام کے معیارات کا جائزہ لینا شامل ہے۔

    پروگرام کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے افراد کو شارجہ پولیس جنرل کمانڈ کی جانب سے شارجہ اکنامک ڈیولپمنٹ اور دیگر حکام کے تعاون کے ساتھ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

  • یو اے ای، کورونا ٹیسٹ سے متعلق اچھی خبر آگئی

    یو اے ای، کورونا ٹیسٹ سے متعلق اچھی خبر آگئی

    ابوظبی: یو اے ای میں وزارت صحت و تدارک نے ملک کے تمام طبی اداروں میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم کردی۔

    عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت و تدارک نے پورے ملک میں قومی طبی اداروں میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم کرکے 50 درہم مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

    یو اے ای میں تمام مراکز اور لیبارٹریز کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس 24 گھنٹے میں دینے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔

    وزارت صحت حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد معاشرے کے ارکان پر ٹیسٹ کے اخراجات کو کم کرنا اور انہیں سہولیت مہیا کرنا ہے اور کورونا کے ٹیسٹ کو معمول کے مطابق انجام دینے کو بھی یقینی بنانا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں کمی پر عملدرآمدد آج سے ہی ہوگا۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ تمام صحت اداروں کی طرف سے اس فیصلے پر عملدرآمد اور پیروی کی نگرانی بھی کرے گی۔

  • یو اے ای، گولڈن ویزا رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    یو اے ای، گولڈن ویزا رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں گولڈن ویزا رکھنے والوں کے لیے ورک پرمٹ کے اجرا کا اعلان کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن کا کہنا ہے کہ ورک پرمٹ کا اجرا کابینہ کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے کیا گیا جس کے تحت گولڈن ریزیڈنسی رکھنے والوں کو ورک پرمٹ دینے کے لیے کہا گیا تھا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ ’ایسے پرمٹس کی تین امورمیں ضرورت ہوگی پہلے وہ لوگ جو گولڈن ریزیڈنسی لیتے وقت بے روزگار تھے اور کسی خاص آجر کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند تھے۔‘

    ’دوسرے وہ لوگ جو گولڈن ریزیڈنسی رکھتے ہوئے نئے آجر کے پاس کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور تیسرے وہ لوگ جن کا آجر ان کے کنٹریکٹ کی تجدید کرکے گولڈن ریزیڈنسی رکھنے والے کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا چاہتا ہے۔‘

    وزارت کا کہنا ہے کہ ورک پرمٹس اور کنٹریکٹس کے اجرا کا طریقہ کار اور قواعد ان پر لاگو ہوں گے جو کہ اپنی آبائی ریزیڈنسی میں زیر کفالت رجسٹرڈ ہوں گے بشرطیکہ گولڈن ویزا رکھتے ہوئے کام کرنے کے لیے درخواست دے رہے ہوں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آجر اور محنت کشوں کے درمیان ورک پرمٹ اور کنٹریکٹ تکمیل اس صورت میں بھی قابل قبول رہے گی جب وہ گولڈن ریزیڈنسی لے پائیں گے اور اس کے لیے ملک کے تمام قوانین ان کے لیے نافذ العمل ہوں گے۔

    وزارت کے مطابق ملک سے باہر لوگوں کے لیے ورک پرمٹ پر نافذ فیس اور مجوزہ فیس، ورک پرمٹ اور کنٹریکٹس میں ترمیم و تجدید کی فیس کا گولڈن ریزیڈنسی رکھنے والوں پر بھی اطلاق ہوگا۔

  • یو اے ای، فری زونز میں 60 ہزار سے زائد کاروبار فعال

    یو اے ای، فری زونز میں 60 ہزار سے زائد کاروبار فعال

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات فری ٹریڈ زونز میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 60 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای قومی اقتصادی رجسٹرڈ این ای آر کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فری ٹریڈ زون میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت فروری 2021 میں چار، چار فیصد بڑھ کر 60 ہزار 600 کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ شرح اضافہ کامیاب کاروباری تسلسل اور عرب امارات کی طرح سے ڈیزاسٹر ریکوری پلانز کا عکاس ہے جو کہ 2020 کی دوسری سہ ماہی سے کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اقتصادی سست روی کے باوجود غیرملکی کاروبار کو فروغ دینے کی خاطر اپنائے گئے۔

    این ای آر کے مطابق فروری 2021 کے پہلے نصف میں یو اے ای فری زونز میں جاری کاروبار کی تعداد ملک بھر میں رجسٹرڈ کل کمپنیوں کا 8 فیصد تھی ان میں زیادہ تر ابوظبی اور دبئی میں قائم کمپنیاں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 44 فری زونز ہیں جنہیں بالخصوص غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ یہاں کاروبار شروع کرنے کی آسانی ہو، لیبر اور امیگریشن کا عمل باسہولت ہو، تمام قومیت کے افراد کو 100 فیصد بنیادی ملکیت کا حق حاصل ہو جبکہ دیگر ترغیبات بھی ان میں شامل ہیں۔