Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • ابوظبی، دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد سے متعلق اہم خبر

    ابوظبی، دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد سے متعلق اہم خبر

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری مزید کم کرکے 30 فیصد کردی گئی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر دفاتر میں حاضری مزید کم کرنے کی منظوری دی۔

    ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ نے ایسے تمام کاموں کی جن کو گھروں سے انجام دیا جاسکتا ہے کی بھی منظوری دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے تمام ملازمین، موذی امراض میں مبتلا افراد، کمزور قوت مدافعت والے افراد اور معذور افراد بھی گھروں سے کام کریں گے۔

    اعلامیے کے مطابق ملازمین کے لیے ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یو اے ای میں ایک لاکھ 93 ہزار 187 افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

  • یو اے ای، کورونا ویکسین کا مفت حصول، شہریوں کو کیا کرنا ہوگا؟

    یو اے ای، کورونا ویکسین کا مفت حصول، شہریوں کو کیا کرنا ہوگا؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین نجی اسپتالوں میں مفت لگائی جائے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے مفت حصول کے لیے مقامی شہری اور ملک میں مقیم غیرملکی پیشگی اطلاع کے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں ، ویکسین کے لیے انہیں صرف شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاستوں اور ابوظبی کے کئی نجی اسپتالوں میں کورونا ویکسین کا انتظام کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری صحت ڈاکٹر حسین الرند نے نجی اسپتالوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتظار کی زحمت سے بچایا جائے اورشناختی کارڈ دکھانے والے شہریوں کو ویکسین لگائی جائے۔

    اماراتی وزارت صحت کی جانب سے نجی اسپتالوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جہاں مفت کورونا ویکسین کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    فہرست کے مطابق شارجہ میں الزھرا اسپتال، زلیخہ اسپتال، پرائیویٹ سینٹرل اسپتال، سعودی جرمن اسپتال، برجیل سپیشلسٹ اسپتال، برایم سپیشلسٹ میڈیکل سینٹر 1، برایم میڈیکل سینٹر النھدۃ، برایم سپیشلسٹ میڈیکل سینٹر، ٹومبائی اسپتال اور میڈ کیئر اسپتال اس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

    اسی طرح عجمان میں امینہ اسپتال، سعودی جرمن اسپتال، برایم میڈیکل سینٹر اے جی ایم، ٹومبائی ایجوکیشنل اسپتال، راس الخیمہ میں راس الخیمہ اسپتال اور الفجیرہ میں ٹومبائی اسپتال پہنچ کر کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

    ڈاکٹر حسین الرند نے بتایا کہ کورونا ویکسین ام القوین کے البیت المتواحد میں بھی مفت مہیا ہوگی اور روزانہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک لگوائی جاسکتی ہے جبکہ راس الخیمہ میں ایکسپو سینٹر اور عجمان میں البیت المتواحد میں بھی انتظام کیا گیا ہے۔

  • یو اے ای میں رمضان اورعید الفطر کی متوقع تاریخوں کا اعلان

    یو اے ای میں رمضان اورعید الفطر کی متوقع تاریخوں کا اعلان

    دبئی: معروف عرب ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 100 دن میں شروع ہونے کی امید ہے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 12 اپریل 2021 کو متحدہ عرب امارات کے وقت شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔

    ماہر فلکیات نے بتایا کہ پہلا روز 13 اپریل بروز منگل کے روز ہونے کا قوی امکان ہے، مذکورہ تاریخیں چاند کی رویت سے مشروط ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by برق الإمارات (@uae_barq)

    عید الفطر

    اس سے قبل یو اے ای کابینہ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ عید الفطر منگل 11 مئی سے ہفتہ 15 مئی تک منائی جائے گی جو چاند نظر آنے سے مشروط ہے۔

  • شوہر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’بلاک‘ کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا

    شوہر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’بلاک‘ کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں شوہر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنا اہلیہ کو مہنگا پڑ گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے شوہر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے والی اہلیہ کو 8 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

    الزامات کی پراسیکیوشن شیٹ کے مطابق عرب خاتون نے شوہر کے زیر ملکیت ایک مساج سینٹر کے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کیا اور دھمکی دی تھی کہ وہ اسے ختم کردیں گی۔

    اہلیہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مالک ہیں انہیں سینٹر کھولنے سے پہلے ہی میں نے بنایا تھا۔

    خاتون کا مزید کہنا تھا کہ جو مرکز کے مالک تھے میں نے انہیں منیجر مقرر کیا اور اسی وجہ سے انہوں نے سینٹر کے صارفین کے ساتھ دو سوشل میڈیا اکاؤنٹ شیئر کیے۔

    دوسری جانب شوہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی نے دھمکی دی تھی کہ وہ مرکز کے منیجر کی حیثیت سے اپنا نام خواتین گاہکوں کو بھیجے گی جب اس نے اسے مساج سینٹر میں پائے جانے والے کچھ انتظامی مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں متنبہ کیا۔

    عدالت نے فریقین کے موقف کو سننے کے بعد خاتون کو شوہر کے موبائل کا بغیر اجازت استعمال کرنے پر 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی اور عدالت کی فیس 3 ہزار درہم بھی خاتون کو ادا کرنا ہوگی۔

  • شیخ ہمدان ’برج خلیفہ‘ کے ٹاپ پر، ویڈیو وائرل

    شیخ ہمدان ’برج خلیفہ‘ کے ٹاپ پر، ویڈیو وائرل

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی برج خلیفہ پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے سمای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برج خلیفہ پر چڑھنے کے بعد ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ’ویڈیو میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ برج خلیفہ کے بالکل اوپر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔‘

    ویڈیو میں شیخ ہمدان نے کیمرے کے ذریعے بلندی سے نیچے کی جانب دبئی کا خوب صورت منظر دکھایا، انہوں نے افق پر چمکتا ہوا چاند بھی دکھاایا۔

    شیخ ہمدان نے عمارت کی بلندی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’828 میٹر بلندی پر چڑھنے کے بعد جوش و خروش۔‘

    مذکورہ ویڈیو شیخ ہمدان نے دوپہر کے شیئر کی جسے ایک گھنٹے میں چار لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوئے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی کے ولی عہد نے انسٹاگرام پر سورج گرہن کی تصاویر بھی شیئر کیں انہوں نے لکھا کہ دبئی کے شہری 172 سال بعد ایسا منظر دیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سورج کو گرہن 83 سال بعد لگے گا۔

  • یو اے ای نے 10 سال کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی

    یو اے ای نے 10 سال کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے 10 شعبہ جات کے لیے گولڈن ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ مطلوبہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افراد کو 10 سال کے لیے گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈاکٹریٹ کی سند رکھنے والے اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیو ٹیکنالوجی انجینئرز بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔

    ان شعبہ جات کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے، بڑے اعدادو شمار اور وبائیات کی ڈگریوں کے حامل افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہائی اسکول کے ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں وہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں، ان طلبا و طلابات کے اہلخانہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام اس لیے شروع کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔

  • شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی کے ہاں ننھی پری کی آمد

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی کے ہاں ننھی پری کی آمد

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔ ’

    شیخہ لطیفہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ان کے ہاں شاہی بچے پیدائش کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام شیخہ بنت فیصل القاسمی رکھا گیا ہے۔‘

    شیخہ لطیفہ کو بیٹی کی پیدائش پر انسٹاگرام مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مداح ننھی پری کو صحت و سلامتی کی دعائیں دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ شیخہ لطیفہ 2016 میں شیخ فیصل سعود خالد القاسمی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

  • دبئی میگا سیل، مختلف اشیا پر 90 فیصد رعایت

    دبئی میگا سیل، مختلف اشیا پر 90 فیصد رعایت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین مختلف اشیاء 90 فیصد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی فٹنس چیلنج کے جشن کے موقع پر تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے، امارات میں مقیم صارفین  90 فیصد رعایت پر مختلف اشیا حاصل کرسکیں گے، سپر سیل 29 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے اپنے پیاروں کے لیے تحائف اور دیگر آئٹمز خریدنے کا نادر موقع ہے۔

    رعایتی سیل 29 اکتوبر صبح 10 بجے سے شروع ہوگی اور 31 اکتوبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد 

    رپورٹ کے مطابق دبئی فٹنس چیلنج میں حصہ لینے والے شرکا بھی خصوصی سیل سے کھیل، صحت سے متعلق اشیا پر 90 فیصد رعایت پر حاصل کرسکتے ہیں، اسی طرح فیشن سے متعلق مصنوعات ، جیولری سمیت دیگر آئٹمز پر 75 فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس منعقد کی جانے والی لوٹ سیل سے نا صرف مقامی باشندوں، غیر ملکی مزدوروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی استفادہ کیا تھا۔

  • قسمت مہربان، دبئی میں مقیم پاکستانی لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا

    قسمت مہربان، دبئی میں مقیم پاکستانی لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ وہ لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی شہری محمد شفیق نے اکتوبر میں لاٹری خریدی تھی، جس کی قرعہ اندازی میں وہ 10 لاکھ ڈالرز  کے حق دار ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق ’دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم میلین ایئر اینڈ فائنسٹ سرپرائز ڈرا‘ کی تقریب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہال میں ہوئی۔ جس میں محمد شفیق لاکھوں ڈالر کے مالک بنے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری نے 7 اکتوبر 2020 اور دوسری بار 10 ستمبر کو لاٹری خریدی تھی۔

    محمد شفیق ابوظہبی میں ایک پراپرٹی مینیجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں، وہ اپنی بیوی اور 7 بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہی مقیم ہیں۔

    مزید پڑھیں: اندھے پن کا علاج دریافت کرنے والے سائنس دان پر قسمت مہربان

    یہ بھی پڑھیں: قسمت مہربان، مزدور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    پاکستانی شہری کو جب انعام کا معلوم ہوا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور  کہا کہ ’مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا، یہ رقم میرے بچوں کے لیے ہوگی، میں اپنے اوپر رحمت محسوس کررہا ہوں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میری دو بیٹیاں یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، انعام کی رقم کو اُن کی تعلیم پر خرچ کرنا ترجیح ہوگی، تین سالہ سب سے چھوٹے صاحبزادے نے بھی اسکول جانا شروع کردیا تو یہ رقم وہاں بھی کام آئے گی‘۔

    رپورٹ کے مطابق انعامی لاٹری کا آغاز 1999 میں ہوا اور اب تک سیکڑوں خوش نصیب لاکھوں ڈالر کا انعام جیت چکے ہیں جبکہ 19 پاکستانی شہری بھی انعام کے حق دار قرار پائے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات، غیرملکی ملازمین کے لیے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات، غیرملکی ملازمین کے لیے خوشخبری

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کو ورک پرمٹس اور انٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغاز کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ورک پرمٹس اور انٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی ملازمین کام کرتے ہیں، کورونا وبا کے باعث مارچ میں ہر طرح کے پرمٹس معطل کردئیے گئے تھے۔

    امارات نے کورونا وائرس کے باعث نئے ویزے کے اجرا اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

    یاد رہے کہ یو اے ای کی جانب سے ملک میں مقیم غیرملکیوں کے داخلے کے لیے ویزے 24 ستمبر سے دوبارہ کھولے گئے تھے، اس سے قبل حکام نے سفر کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی آنے والوں کے لیے دبئی سے جاتے وقت پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے، اب ایسے افراد جو کہ بیرون ممالک سے دبئی آتے ہیں انہیں صرف آمد کے وقت ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے اب تک 99 ہزار 733 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 429 اموات ہوئی ہیں۔