Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • دبئی، اگر کسی طالب علم کو کرونا کی تشخیص‌ ہو تو کیا کرنا ہوگا؟

    دبئی، اگر کسی طالب علم کو کرونا کی تشخیص‌ ہو تو کیا کرنا ہوگا؟

    دبئی کی حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے او رتمام اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں اسکولز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طالب علموں کو جسم کا درجہ حرارت چیک کیے بغیر اسکول میں داخل نہ ہونے دیں۔

    علاوہ ازیں طالب علموں کو فیس ماسک کے بغیر اسکول میں داخل نہ ہونے دیا جائے،  سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور سینیٹائزر کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    اگر کسی طالب علم کو اسکول میں کرونا کی علامت ظاہر ہوں یا اُس کو وائرس کی تشخیص ہو تو تعلیمی ادارے کو کیا کرنا ہوگا۔؟

    حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق سب سے پہلے تو اسکول انتظامیہ افراتفری پھیلانے سے گریز کرے اور موجودہ حفاظتی اقدامات سے صورت حال کو قابو کرے، ساتھ ہی دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور کے ایچ ڈی اے کو فوری طور پر مطلع کریں۔

    اگر کسی طالب علم کو علامت ظاہر ہو تو اُس سے ملاقات کرنے والوں کو تلاش کریں اور بچے سمیت سب کا ٹیسٹ کروائیں، والدین کو آگاہ کریں اور انہیں بھی ٹیسٹ کروانے کے لیے قائل کریں۔

    بچے سے رابطے میں رہنے والوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں ڈال دیں اور انہیں سماجی فاصلے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے بتائیں، حکومت کی منظور شدہ کمپنی سے اسکول کو جراثیم کش ادویات سے اسپرے (سینیٹائز) کروائیں۔

    شکایت موصول ہونے کے بعد دبئی حکومت کے متعلقہ محکمے معاملے کی تحقیق کریں گے، تب تک اسکول انتظامیہ آن لائن کلاسز کا انعقاد کرے، اول تو کرونا کی علامت ظاہر ہونے والے بچوں، اساتذہ اور عملے کواسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں اور اگر کسی کو بالخصوص طالب علم کو علامت ظاہر ہوجائے تو اُسے فوری طور پر سب سے علیحدہ کر کے آئسولیشن میں ڈال کر والدین کو مطلع کردیں۔

    متاثرہ بچے کو اسپتال منتقل کریں اور کرونا تشخیص کا ٹیسٹ کروائیں، اگر اُسے کا رزلٹ نیگٹیو آئے تب اُسے پی سی آر (ڈاکٹرز کا سرٹیفیکٹ / ٹیسٹ رپورٹ) موصول ہونے کے بعد اسکول آنے کی اجازت دیں، رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی اُسے ڈاکٹرز کی نگرانی میں چودہ روز قرنطینہ میں رکھیں۔

    اگر ڈاکٹرز  بچے کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیں تو اُسے علامات ختم ہونے کے بعد اسکول آنے کی اجازت دی جائے۔

    رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں

    اگر کسی بچے، ملازم، استاد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آئے تو انتظامیہ تمام لوگوں کے ٹیسٹ کا بندوبست کرے اور سب کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں چودہ روز تک قرنطینہ میں رکھیں، بالخصوص اُن لوگوں کو علیحدہ کریں جو پندرہ منٹ پہلے یا دو میٹر کے فاصلے سے متاثرہ شخص یا بچے سے ملاقات کرچکا ہو۔

    حکومتی گائیڈ لائن میں بتایا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ کرونا ایمرجنسی کی صورت حال میں کسی نرس ، ڈاکٹر کو طلب کرسکتی ہے، جو مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ تشریف لائے۔ نرس یا ڈاکٹرز  اسکول انتظامیہ سے فیس لینے کا اختیار بھی ہوگا۔

    حکومتی گائیڈ لائن میں خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ اسکول انتظامیہ تمام آنے والوں ریکارڈ مرتب کرے، مہمان، اسٹاف، طالب علموں، کے نام اور رابطہ نمبر لکھے جائیں تاکہ کسی بھی صورت میں اُن سے رابطہ کیا جاسکے۔

  • امارات میں اسکول کلینڈر اور سالانہ چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان

    امارات میں اسکول کلینڈر اور سالانہ چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے پیر کو 2020-21 سے شروع ہونے والے تعلیمی کلینڈر کو تین سال کے لئے منظور کرلیا۔ کلینڈر میں تعلیمی سال کے آغاز اور اختتام سمیت چھٹیوں کی تاریخیں اور دیگر تفصیلات شامل ہیں۔

    گلف نیوز کے مطابق شیخ منصور بن زید کی زیرصدارت وزارتی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں اگلے تین سالوں کے لئے سرکاری اور نجی اسکولوں کے تعلیمی کیلنڈر کی منظوری دی گئی ہے۔

    منظور شدہ کیلنڈر کی بنیاد پر غیر ملکی نصاب والے نجی اسکولوں کے طلباء کے لیے موسم سرما کی تعیطلات 13 دسمبر سے شروع ہو کر 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔

    اس کے بعد اسکولز 3 جنوری 2021 کو دوبارہ کھل جائیں گے۔ موسم بہار کی تعطیلات 28 مارچ 2021 سے 8 اپریل 2021 تک ہوں گی- طلباء 11 اپریل 2021 سے شروع ہونے والی کلاسوں میں شرکت کریں گے۔

    تعلیمی سال 2020-21 کے اسکول کا آخری دن یکم جولائی 2021 کو ہوگا۔

    وزارت تعلیم کے نصاب کی پیروی کرنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیےتاریخیں مختلف ہیں۔ ان اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 13 دسمبر سے 7 جنوری 2021 تک چار ہفتوں تک لمبی ہوں گی۔

    وزارت تعلیم کی ویب سائٹ نے یو اے ای کے تعلیمی شعبے کے لئے تعلیمی تقویم کے ساتھ ساتھ تعلیمی کیلنڈر بھی شائع کیا ہے۔

  • چوبیس لاکھ درہم کے لیپ ٹاپ چوری کرنے والا منظم ایشیائی گینگ پکڑا گیا

    چوبیس لاکھ درہم کے لیپ ٹاپ چوری کرنے والا منظم ایشیائی گینگ پکڑا گیا

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاستی پولیس نے نجی کمپنی کے گودام میں چوری کرنے والے گیارہ رکنی منظم گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے منگل کے روز کارروائی کرتے ہوئے گیارہ رکنی گینگ کو گرفتار کیا، تمام ملزمان کا تعلق ایشیائی ملک سے بتایا گیا ہے۔

    کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے کرنل عمر احمد نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے 662 لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ہیں جن کی مالیت 24 لاکھ درہم کے قریب بنتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمیں شارجہ کی مقامی کمپنی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ اُن کے انڈسٹریل ایریا میں واقع گودام سے لیپ ٹاپ چوری ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے درخواست موصول ہونے کے بعد مختلف زاویوں سے تفتیش کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے اس کے دائرے کار کو مزید بڑھایا۔

    کرنل عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے شناخت کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لیا تو انہوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ گینگ کے مزید 9 اراکین ہیں جو شارجہ میں ہی مقیم ہیں اور اسی کمپنی کے ملازم تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

    شارجہ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ملزمان کمپنی کے گودام میں سی سی ٹی وی کی انسٹالیشن کے لیے گئے تھے، اسی دوران انہوں نے موقع ملتے ہی ہاتھ صاف کیا مگر وہ ایک ثبوت چھوڑ گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری ممکن ہوئی‘۔

    پولیس کو تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے ہر آدمی میں کام تقسیم کیے ہوئے تھے، دو لوگ کسی کمپنی میں جاکر انہیں سی سی ٹی وی لگوانے کے لیے قائل کرتے تھے جبکہ مزید دو سروے کر کے صورت حال کا جائزہ لیتے تھے، اُس کے بعد تمام لوگ جمع ہوکر واردات کا پلان بناتے اور واردات کرتے تھے۔

  • یو اے ای کے ویزٹ ویزا سے متعلق اہم یاد دہانی

    یو اے ای کے ویزٹ ویزا سے متعلق اہم یاد دہانی

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزٹ اور سیاحتی ویزا کے حامل افراد کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کے ویزا کی میعاد میں کی گئی ایک ماہ کی توسیع کے ختم ہونے میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات نے مسافروں کی پریشانی دور کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی۔
    یہ اعلان وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا نفاذ 11 اگست سے شروع ہوا تھا۔

    اس اعلان کے بعد سے وہ افراد جن کے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی وہ اب ایک ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے امارات سے جا سکتے ہیں۔

    ICA Alert

    اب وفاقی اتھارٹی نے تازہ اعلان کیا ہے کہ وزٹ اور سیاحتی ویزا کی میعاد ختم ہونے میں 4 روز باقی ہیں اس مہلت میں ویزا ہولڈرز بغیر کسی جرمانے کے امارات سے واپس جاسکتے ہیں۔

    ان ویزا ہولڈرز کو ایک آپشن بھی دیا گیا ہے کہ وہ امپلائمنٹ ویزا حاصل کر کے بغیر جرمانے کے امارات میں رہ سکتے ہیں یا پھر ویزے کی تجدید کروانے کی صورت میں بھی ان پر جرمانہ نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کی وزٹ ویزہ کی مدت پوری ہونے پر یو اے ای میں رہنے والے شخص پر پہلے روز 200 درہم اور ہر اگلے روز 100 درہم جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

  • یو اے ای کا وزٹ ویزا سے متعلق اہم اعلان

    یو اے ای کا وزٹ ویزا سے متعلق اہم اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے مسافروں کی پریشانی دور کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا نفاذ 11 اگست سے شروع ہوگا۔

    اتھارٹی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں لکھا کہ یو اے ای میں داخلے کے اجازت نامے کی مدت میعاد بڑھا دی گئی ہے۔

    ٹوئٹ کے مطابق وزٹ ویزا کے حامل افراد ایک ماہ تک بغیر جرمانے کے یو اے ای سے واپس جا سکتے ہیں۔

    اس اعلان کے بعد سے وہ افراد جن کے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی وہ اب ایک ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے امارات سے جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کی وزٹ ویزہ کی مدت پوری ہونے پر یو اے ای میں رہنے والے شخص پر پہلے روز 200 درہم اور ہر اگلے روز 100 درہم جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

  • عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کتنی دکانیں تباہ ہوئیں؟ جانیے

    عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کتنی دکانیں تباہ ہوئیں؟ جانیے

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی منڈی میں لگنے والی ہولناک آگ پر چوبیس گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 125 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عجمان کے نیوانڈسٹریل زون میں واقع پھل اور سبزی مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی تھی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے۔

    عجمان میں شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ صنعتی علاقے کے عوامی بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تھی اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 125 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ لاکھوں درہم مالیت کا نقصان بھی ہوا۔

    عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بند عبداللہ النعایمی کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ’اب صورت حال قابو میں ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

    انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں محکمہ شہری دفاع اور پولیس کے 25 یونٹس نے حصہ لیا جبکہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر تین منٹ کے اندر ایمبولینسز کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تھیں۔

    کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارت کو بھی متاثر کیا تھا مگر اب آگ کو بجھا دیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور اگر یہ واقعہ کسی کی غلفت کی وجہ سے پیش آیا تو اُسے سزا دی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے عمل میں 96 فائر فائٹرز نے حصہ لیا جن میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

  • متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات جاری کردئیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی، حکومت کی جانب سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے عید کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یو اے ای کے سرکاری اور نجی ملازمین چار روزہ تعطیلات کے بعد پانچ اگست بروز بدھ کو آفس جوائن کریں گے۔

    امارات میں عید الاضحیٰ کے اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ابوظبی میں عید کی نماز صبح چھ بجکر 7 منٹ پر ادا کی جائے گی، دبئی میں 6 بجکر 3 منٹ، شارجہ میں 6 بجکر 6 منٹ پر شہری نماز عید ادا کریں گے۔

    اسی طرح راس الخیمہ میں 6 بجکر تین منٹ، فجیرہ میں چھ بجکر 2 منٹ پر، ام القوین میں چھ بجکر 5 منٹ پر اور ریاست عجمان میں چھ بجکر پانچ منٹ پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔

    مزید برآں حکومت کی جانب سے کرونا کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عید الاضحیٰ کے دوران کسی کی جانب سے گھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا تو اس پر دس ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • عید الاضحیٰ پر دبئی حکومت نے پارکنگ مفت کردی

    عید الاضحیٰ پر دبئی حکومت نے پارکنگ مفت کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر ملک میں مقیم شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات کار اور مفت پارکنگ کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

    آر ٹی اے حکام کے مطابق دبئی میں تمام پبلک پارکنگ ایریا میں مفت پارکنگ 30 جولائی سے 2 اگست تک ہوگی اور پارکنگ ٹیرف 3 اگست 2020 سے دوبارہ فعال ہوجائے گا۔

    ریڈ لائن پر میٹرول اسٹیشن کے اوقات کار یہ ہوں گے: جمعرات کو صبح 5 بجے سے صبح ایک بجے تک (اگلے دن تک) جمعہ کے دن صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور ہفتہ سے پیر تک صبح پانچ سے رات بارہ بجے تک۔

    اسی طرح گرین لائن پر میٹرول اسٹیشن اس طرح کریں گے: جمعرات کو صبح 5:30 سے صبح ایک بجے تک (اگلے ددن کے) جمعہ کے دن صبح 10 بجے سے صبح ایک بجے دوپہر تک اور ہفتہ سے پیر تک صبح 5:30 سے رات 12:00 بجے تک۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ادا کی جائے گی، امارات میں حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان اس سے قبل کردیا گیا تھا۔

  • امارات میں کلینر نے فٹ پاتھ پر’دل‘ کا نشان بنا کر سب کے دل جیت لیے

    امارات میں کلینر نے فٹ پاتھ پر’دل‘ کا نشان بنا کر سب کے دل جیت لیے

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں گزشتہ دنوں ایک صفائی کرنے والے ملازم کی تصویر خوب وائرل ہوئی جس نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر درخت سے گرنے والی پتیوں سے دل بنا ڈالا تھا۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں کلینر کے اس اقدام نے لوگوں کے دل موہ لیے اور ہر کوئی جاننا چاہتا تھا کہ آخر اس وقتق اس ورکرز کے جذبات کیا تھے جس کے پیش نظر اس نے سڑک کنارے دل بنایا۔

    اماراتی ویب سائٹ نے اس نوجوان کو ڈھونڈ لیا اور اس سے وجہ بھی دریافت کرلی، نوجوان رامیش گنگارام گیندی بھارتی ریاست تلنگانہ کا رہائشی ہے اور دس برس سے روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے۔

    Ramesh Gangarajam Gand

    دبئی آنے سے ایک ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی اس نے بتایا کہ اس روز مجھے میری بیوی کی بہت یاد آرہی تھی، کام ختم کیا تو میرا واپس جانے کو دل نہیں کررہا تھا چنانچہ وہاں فٹ پاتھ پر گری پتیوں سے دل بنانا شروع کردیا۔

    رامیش کے مطابق ‘شادی کے ایک ماہ بعد ہی میں دبئی آیا کاش میں مزید وقت اپنی بیوی کے ساتھ گزار سکتا۔

    وائرل تصویر قریبی گھر کی رہائشی خاتون نسیمہ فرحت نے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تتھا کہ ’اس ملازم کو سڑک پر دل بناتے دیکھ کر میرا دل بھر آیا مگر میں یہ سوچ کر دکھی ہوگئی کہ آخر اس وقت اس کے دل میں کیا چل رہا ہوگا کہ اس نے سڑک پر دل ہی بنادیا۔‘‘

  • عرب دنیا کے پہلے مریخ مشن کی لانچنگ پھر موخر

    عرب دنیا کے پہلے مریخ مشن کی لانچنگ پھر موخر

    ابوظبی : اماراتی مریخ مشن کی لانچنگ غیرموزوں موسمی صورتحال کی بناء پر ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پہلا مریخ مشن اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا تھا، یہ عرب دنیا کا بھی پہلا خلائی مشن تھا۔

    اماراتی حکام نے مریخ مشن 15 جولائی کی شب 12 بجے لانچ کرنا تھا جسے موخر کرکے 17 جولائی کردیا گیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد خلائی مرکز کا کہنا ہے کہ ہوپ پروب مریخ مشن کی روانگی سے متعلق نئی تاریخ کا اعلان متسوبشی ہیوی انڈسٹریز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    اماراتی خلائی مشن مریخ کا موسم دریافت کرنے اور آئندہ 100 برس کے دوران وہاں انسانی بستی بسانے سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

    خلائی مشن جاپان کے خلائی سینٹر ٹینگا شیما سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والا تھا، اس کا حجم فور وہیل گاڑی جتنا ہے اور وزن 1350 کلو گرام ہے۔ اسے پائلٹ کے بغیر خود کار سسٹم کے تحت کنٹرول کیا جائے گا۔

    مشن سال بھر مریخ کے بدلتے ہوئے موسموں کی مکمل تصویر لے گا، خلائی مشن پر ریڈ ایکسرے سسٹم نصب ہے۔ یہ مریخ کے زیریں فضائی غلاف کی پیمائش کرے گا اور درجہ حرارت کا تجزیہ کرے گا۔

    خلائی مشن میں انتہائی حساس کیمرہ نصب کیا گیا ہے، یہ اوزون کے حوالے سے دقیق ترین معلومات حاصل کرے گا جبکہ 43 ہزار کلو میٹر تک کی مسافت کے فاصلے سے آکسیجن اور ہائیڈروجن کی مقدار ناپنے والا آلہ بھی مشن میں نصب کیا گیا ہے۔

    اماراتی حکام کے مطابق مریخ مشن بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔