Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • یو اے ای، رہائشی اور وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری

    یو اے ای، رہائشی اور وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رہائشی اور وزٹ ویزا رکھنے والے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی گئی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے سبب رہائشی اور وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کے ویزے کی معیاد رواں سال کے آخر تک بڑھا دی گئی ہے۔

    اندرون یا بیرون ملک مقیم تارکین وطن کا رہائشی ویزا کی میعاد یکم مارچ کو ختم ہوئی ہے تو ان کے ویزے کی میعاد دسمبر کے آخر تک برقرار رہے گی۔

    اسی طرح امارات کے شناختی کارڈ جن کا اختتام یکم مارچ کو ہونا تھا وہ دسمبر 2020 کے آخر تک درست رہیں گے۔

    بریگیڈ الکعبی کا کہنا ہے کہ انہیں موجودہ حالات میں رہائشیوں اور زائرین سے اپنے آبائی وطن میں اہلخانہ میں شامل ہونے کی بہت سی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم ان درخواستوں کو مربوط کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، آئی سی اے شہریوں، رہائشیوں اور زائرین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ اپنی قطعی وابستگی کی تصدیق کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر اعلان کردہ مواصلاتی چینلز کے توسط سے تمام پوچھ گچھ کے موصول ہونے اور ان میں شامل ہونے کے لیے بھی اپنی رضامندی کی تصدیق کرتے ہیں۔

    یو اے ای گورنمنٹ آفیشل پورٹل کے مطابق چار طرح کے پرمٹ ہیں، اندراج اجازت نامہ آپ کے دورے کے مقصد پر منحصر ہے یہ اس کے لیے ہوسکتا ہے، سیاحت، وزٹ، ٹرانزٹ، ورک پرمٹ۔

  • دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ کا ہم وطنوں کیلیے احسن اقدام

    دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ کا ہم وطنوں کیلیے احسن اقدام

    دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ نے لاک ڈاؤن کی مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے ضرورت مندوں کو راشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں اگلے دو ہفتوں کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم پاکستانی قونصل خانہ اپنی ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اس حوالے سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قونصل خانہ نے کہا ہے کہ حکومت دبئی کے 24 گھنٹے کی جراثیم کش مہم اور نقل و حرکت پر اگلے دو ہفتے تک پابندی کے باعث،دبئی و شمالی امارات میں مقیم ضرورتمند پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ راشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔

    اس ضمن میں قونصل خانہ نے رجسٹریشن لنک جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست کنندہ سے قونصلیٹ کا عملہ رابطہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ ان پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے جو وطن واپسی کے خواہشمند ہیں اور ان کے لیے خصوصی پروازوں کی تیاری کی جاری ہے۔

    اس سلسلے میں قونصل خانہ نے رابطہ نمبر اور کوائف جمع کرانے کے لیے لنک شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پاکستانی وطن واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ پرفارمہ میں اپنے کوائف لکھ کر جمع کروا دیں۔

    دبئی میں قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی کے مطابق اتوار تک پاکستان جانے کے خواہشمندوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے، اب تک 20 ہزار لوگ آئن لائن رجسٹریشن کرواچکےہیں۔

  • یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

    پیٹرول تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق یو اے ای میں آئندہ ماہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

    قیمتوں میں کمی کے بعد 98 سپر پیٹرول 1.91 درہم فی لیٹر جب کہ 95 اسپیشل پیٹرول 1.80 درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 2.25 سے کم کر کے 2.06 درہم کر دی گئی ہے۔

    نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

    وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں۔

  • یو اے ای، ڈیزل سے بھرے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

    یو اے ای، ڈیزل سے بھرے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ڈیزل سے بھرے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ڈیزل سے بھڑے ٹینکر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر میں 10 ہزار گیلن ڈیزل موجود تھا۔

    ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ عجمان ہائی وے شیخ محمد بن زید اسٹریٹ پر پیش آیا جس کے بعد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

    عجمان سول ڈیفنس اتھارٹی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹینکر ڈرائیور نے بروقت چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

    سول ڈیفنس اتھارٹی کے مطابق صبح 9 بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں ڈیزل ٹینکر میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد قریب موجود الجارف فائر اسٹیشن کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پایا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں، عجمان پولیس کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کروناوائرس: یو اے ای میں افواہیں پھیلانے پر کیا سزا ہوگی؟

    کروناوائرس: یو اے ای میں افواہیں پھیلانے پر کیا سزا ہوگی؟

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے اور اپنی طرف سے جھوٹی باتیں گڑھنے پر تقریباً 10 لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وبائی مرض کروناوائرس سے متعلق دنیا بھر میں افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں تاہم یو اے ای کے قانون کے تحت جھوٹی خبریں یا پھر افواہیں پھیلانے پر ملزم کو 10 لاکھ جرمانہ اور جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو خبردار کردیا۔

    مذکورہ سزا کسی بھی موضوع کے حوالے سے من گھڑت باتیں آگے بڑھانے سمیت سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں پر بھی لاگو ہوگی۔

    خیال رہے کہ انٹرنیٹ اور سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس کے ذریعے افواہیں جنگل کی آ گ کی طرح پھیل جاتی ہیں، درجنوں افراد انجانے میں بھی افواہوں کو آگے بڑھانے میں حصہ لے لیتے ہیں۔

    کورونا وائرس، یو اے ای سے اچھی خبر آ گئی

    شہریوں نے متحدہ عرب امارات میں افواہوں کے انسداد کا باقاعدہ مرکز قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کروناوائرس کے خطرے کے باعث یو اے ای میں سخت حکت عملی اپنائی جارہی ہے۔

    کروناوائرس سے متاثرہ تمام ممالک سفری پابندیاں سخت کررہے ہیں تاہم یو اے ای میں ثبت ویزہ رکھنے والے مسافروں کو خصوصی رعایت حاصل ہے۔ ان کے ملک میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

  • کرونا وائرس، متحدہ عرب امارات نے ویزا اجرا معطل کردیا

    کرونا وائرس، متحدہ عرب امارات نے ویزا اجرا معطل کردیا

    دبئی: کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی ویزا اجرا معطل کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے سبب متحدہ عرب امارات نے 17 مارچ سے نئے سیاحتی و کاروباری ویزے پر پابندی عائد کردی۔

    رپورٹ کے مطابق جن مسافروں کے پاس پہلے سے ویزا موجود ہے وہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    دوسری جانب کینیڈا نے بھی نئی پالیسی جاری کردی جس کے تحت ہر طرح کے ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے، کینیڈا نے ہر طرح کے ویزوں کا اجرا 15 مئی تک معطل کیا ہے۔

    کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفارتکاروں کے علاوہ تمام ویزے جاری کرنا بند کردئیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، یو اے ای نے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل یو اے ای نے 17 مارچ سے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردی تھیں جن میں لبنان، ترکی، شام اور عراق شامل ہیں۔

    جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے، احتیاطی تدابیر اور انسداد صحت سے متعلق اٹھایا گیا ہے۔

    جی سی سی اے حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ہم بدلتی صورت حال کے حوالے کے تمام ممالک کے حکام کے ساتھ تعاون اور رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

  • کرونا وائرس، یو اے ای نے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں

    کرونا وائرس، یو اے ای نے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں

    دبئی: کرونا وائرس کے سبب متحدہ عرب امارات نے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظرمتحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے 17 مارچ سے لبنان، ترکی، شام اور عراق کے ساتھ تمام ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

    جی سی سی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے، احتیاطی تدابیر اور انسداد صحت سے متعلق اٹھایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جی سی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اٹلی سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں تازہ ترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    جی سی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ہم بدلتی صورت حال کے حوالے کے تمام ممالک کے حکام کے ساتھ تعاون اور رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی کرائز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے تحت کام کرنے والے اسٹیک ہولڈر تازہ ترین عالمی پیشرفتوں کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ ملک میں کام کے تسلسل کو یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

    جی سی سی اے نے پروازوں کی معطلی سے متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ایئر کیریئر سے رابطہ کریں تاکہ وہ اپنی پروازوں کے نظام الاوقات مرتب کرسکیں اور ان کی منزل مقصود تک واپسی یقینی ہوسکے۔

  • متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق

    متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد یو اے ی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

    وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کے بعد کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اسپتال میں رکھا گیا، مطلوبہ جانچ اور نگرانی کے بعد ان افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں 2 اٹالین، 2 فلپائنی، ایک کینیڈین، ایک جرمن، ایک پاکستانی، ایک اماراتی، ایک برطانوی اور ایک مونٹی نیگرین کا شہری شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس بے قابو: دنیا بھر میں ساڑھے4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

    ایم ایچ اے پی نے تصدیق کی کہ ان تمام افراد کی نگرانی کی جارہی ہے اور فی الحال یہ سب مستحکم حالت میں ہیں، انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    وزارت صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظان صحت کے اقدامات پرعمل کریں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4633 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں31 فیصد اضافہ ہوگیا اور ہلاک افراد کی تعداد 827 ہوگئی ہے۔

  • سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروشی، عرب خاتون گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروشی، عرب خاتون گرفتار

    ابوظبی : اماراتی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والی عرب خاتون کو گرفتار کرلیا، خاتون نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کرائے کی ادائیگی کےلیے منشیاف فروشی کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے منشیا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والی 27 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات کے افسران کو آن لائن منشیات فروشی کی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 27 سالہ عرب خاتون سوشل میڈیا کے ذریعے نشہ آور اشیاء فروخت کررہی ہے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات کے ایک اہلکار نے فرضی کسٹمر بن کے خاتون سے منشیات خریدنے کےلیے آن لائن رابطہ کیا جس کے بعد ایک ہوٹل میں ملاقات کا وقت طے ہوگیا۔

    مقررہ وقت پر اہلکار ہوتل پہنچ گیا جہاں عرب خاتون پہلے سے موجود تھی اور اہلکار کے اشارہ کرنے پر گاڑی میں بیٹھ گئی اور منشیات کا پیکٹ اہلکار کو تھما کر پیسے وصول کرلیے۔

    اہلکار نے نشہ آور اشیا لیتے ہی اپنے دیگر ساتھیوں کو اشارہ کیا جو پہلے نے خاتون کی تاک میں بیھٹے تھے اور دبئی پولیس نے اہلکاروں نے گاڑی کو گھیرے میں لیکر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار خاتون نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ کام اپنے مکان کا کرایہ ادا کرنے کےلیے کرتی ہے۔

  • یو اے ای، چپس کھانے کے دوران دم گھٹنے سے کمسن بچی جاں بحق

    یو اے ای، چپس کھانے کے دوران دم گھٹنے سے کمسن بچی جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چپس کھانے کے دوران دم گھٹنے سے 14 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چپس کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کے نتیجے میں 14 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

    متاثرہ فیملی راس الخیمہ کے علاقے وادی شام میں رہائش پذیر تھی، چپس کے ٹکڑے گلے میں پھنسنے کے سبب بچی کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔

    بچی کے والدین کی جانب سے اس کی جان بچانے کی بہت کوشش کی گئی اور بچی فوری طور پر تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چپس کا ٹکڑا نکالنے کے لیے والدین کی جانب سے بچی کو الٹا کرکے اس کی پیٹھ پر کئی بار تھپڑ مارا گیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں نے بچی کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    کمسن بچی کو سانس نہ آنے کی سبب اس کا چہرہ نیلا پڑ گیا تھا، بچی کو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا اور بعدازاں اسے الوائب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ اماراتی ریاست فجیرہ میں 2018 میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک دو سالہ بچہ گلے میں انگور کے ٹکڑے کے پھنس جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ڈاکٹر اینجی زیڈا نے تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طبی امداد ضرور فراہم کریں۔