Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • یو اے ای کے ساحل پر نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے

    یو اے ای کے ساحل پر نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پکنک پر جانے والے 2 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو اداروں 2 افراد کو ریسکیو کرلیا۔

    عجمان سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عجمان کے ساحل پر ممنوعہ جگہ پر تیراکی کررہے تھے جس کے نتیجے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق عجمان سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا ہے کہ شام 4 بجے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    مزید پڑھیں: شارجہ، انسٹرکٹر ناشتہ کرتا رہا، بزرگ شہری پر قیامت ٹوٹ پڑی

    انہوں نے کہا کہ ایک ایشیائی باشندے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا، چوتھا عرب شہری کی لاش تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لی گئی۔

    ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے شارجہ کے الکویتی اسپتال منتقل کردیا۔

    بریگیڈیئر الشمسی نے ساحل سمندر پر جانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں اور تیراکی کے دوران خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ تیراک ممنوعہ جگہ میں تیراکی سے گریز کریں۔

  • دبئی، چوری کی بڑی واردات، برقع میں ملبوس شخص لاکھوں درہم لے اُڑا

    دبئی، چوری کی بڑی واردات، برقع میں ملبوس شخص لاکھوں درہم لے اُڑا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں برقع میں ملبوس چور 2 لاکھ 27 ہزار درہم چرا کر فرار ہوگیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں برقع میں ملبوس شخص 2 لاکھ 27 ہزار درہم چرا کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو محض چار گھنٹے میں کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا۔

    ڈائریکٹر نائف پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر طارق تہلک کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے دوران ملزم نے دراز کھولنے سے قبل رومال کا استعمال کیا جس پر اس کے فنگر پرنٹس آگئے اور اس کی مدد سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ چونکہ جائے وقوعہ پر زبردستی کسی کے داخلے کے آثار موجود نہیں تھے لہٰذا پولیس نے کمپنی کے تمام ملازمین سے تفتیش کا فیصلہ کیا اور اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔

    مزید پڑھیں: دبئی: خواتین کا روپ دھار کر چوری کی بڑی واردات ناکام ، ملزم گرفتار

    بریگیڈیئر تہلک کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے جسمانی زبان کے تجزئیے اور مجرمانہ پروفائل کا استعمال کیا۔

    رپورٹ کے مطابق چوری کی گئی 2 لاکھ 27 ہزار درہم کی خطیر رقم مالک کو واپس کردی گئی ہے، واضح رہے کہ 2 لاکھ 27 ہزار درہم پاکستانی 95 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے اور وہ اسی کمپنی میں ملازم تھا جس میں اس نے چوری کی، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • یو اے ای، رمضان المبارک میں 5 ہزار اشیا پر 60 فیصد رعایت

    یو اے ای، رمضان المبارک میں 5 ہزار اشیا پر 60 فیصد رعایت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کی سہولت کے لیے 5 ہزار اشیا پر 60 فیصد خصوصی رعایت دئیے جانے کا اعلان کردیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے پورے مہینے میں یو اے ای کے شہریوں کو اشیا خوردونوش رعایتی نرخ پر دستیاب ہوں گی، وزارت معیشت کا کہنا ہے کہ پورے ماہ مختلف اشیا پر 25 سے 60 فیصد تک اشیا رعایتی نرخ پر خریدی جاسکیں گی۔

    عوام کو سہولت دینے کا اعلان وزارت معیشت کی جانب سے دبئی میں منعقدہ 15ویں گلف کنزیومر پروٹیکشن کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

    ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر ہاشم النائمی کا کہنا تھا کہ وزارت نے اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بڑے خوردہ فروشوں اور کو آپریٹیو کے ساتھ مربوط کیا اور فیصلہ کیا کہ قیمتوں میں کمی بنیادی اجناس شامل ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: یواےای: دوران رمضان سرعام کھانے پینے والے افراد کو قید کی سزا

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کی حمایت کی گئی اور صارفین کو رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی اشیا خوردونوش کم قیمتوں پر حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

    ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ کوآپریٹیو 15ویں گلف کنزیومر پروٹیکشن ڈے اور کوپ شاپنگ فیسٹیول کے ساتھ مل کر اس کا آغاز کرے گا جس میں کوپ برانڈ کی 300 سے زائد اشیا شامل ہوں گی جس میں مارچ میں 30 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ یو اے ای میں ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت مہیا کی جارہی ہے، اس سے قبل بھی عوام نے بڑی تعداد میں اشیا خوردونوش رعایتی نرخ پر حاصل کی تھی اور حکومتی اقدامات کو سراہا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے  مفت ویزا

    متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے مفت ویزا

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں ڈومینیکن سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کے شہری بغیر ویزا فیس کے ڈومینیکا کا سفر کرسکیں گے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی تین سے چار ماہ کے درمیان ڈومینیکا سے دوسری شہریت بھی حاصل کرسکتے ہیں اگر وہ تمام ضروریات پر پورا کریں بشمول مستعدی جانچ پڑتال بھی تو دہری شہریت حاصل کرسکیں گے۔

    ویزا فری سفر حاصل کرنے کے لیے ایک شہری کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم بطور سرمایہ کاری اقتصادی تنوع فنڈز کے ذریعے دکھانا ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈومینیکن شہریت کا دوسرا راستہ قبل از منظور شدہ رئیل اسٹیٹ میں کم از کم دو لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے جس میں پہلے سے چلنے والے لگژری ہوٹلوں، تکمیل کے قریب دو ریزورٹس شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف

    ڈومینیکن شہری 140 سے زائد ممالک اور خطوں میں پری ویزا روانگی کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

    ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ولاے ڈومینیکن آمد کے بعد ویزا کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ عام ڈومینیکا پاسپورٹ رکھنے والے ای ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

    جو لوگ اس کی شہریت برائے سرمایہ (سی بی آئی) پروگرام کے ذریعہ ڈومینیکا کے معاشی شہری بن چکے ہیں وہ بعد میں عام پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایویسا کی بنیاد پر یو اے ای میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں ڈومینیکا نے ابوظبی میں ایک نیا سفارت خانہ کھولا تھا جس نے مشرق وسطیٰ میں اس ملک کے پہلے سفارتی مشن کی نشاندہی کی۔

  • اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی کا اعلان

    اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی کا اعلان

    ابوظبی : اماراتی حکام نے عوام کو پانچ ہزار اشیاء خوردو نوش پر 25 سے 60 فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اماراتی حکام نے رواں برس مارچ میں اشیائے صرف و کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں بڑی رعایت فراہم کی جارہی ہے۔

    امارارتی حکام کے مطابق ریاست بھر میں رعایتی نرخ یکم مارچ بروز اتوار سے لاگو ہو چکے ہیں، جس کے تحت اشیائے صرف اور کھانے پینے کی چیزوں کے نرخ 60 فیصد تک نافذ کیے گئے ہیں جس کےلیے پانچ ہزار اشیاء کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    کوآپریٹو آرگنائزیشن برائے صارفین کا کہنا تھا کہ رواں برس کوآپریٹو سودہ 6.311 ارب درہم تک پہنچ چکا ہے۔

    خیال رہے کہ ان دنوں خلیجی ممالک تحفظ صارفین کا جشن منارہے ہیں جسے محفوظ آن لائن شاپنگ کا نام دیا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں خوفناک تصادم، 3 افراد ہلاک

    متحدہ عرب امارات میں خوفناک تصادم، 3 افراد ہلاک

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے، حادثہ رات 3 بجے پیش آیا۔

    ہلاک ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ رام کمار، 29 سالہ سبھاش کمار اور 36 سالہ سینتہل کلیاپیرومل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا، تینوں ابوظبی کے علاقے مصافہ میں کام کی غرض سے موجود تھے۔

    indian expats, killed, uae, road accident, india, indian, oman
    فوٹو بشکریہ: خلیج ٹائمز

    العین کے سماجی ورکر صمد پومتھانم کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ رام کمار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    صمد کے مطابق تینوں بھارتی شہری عمان جارہے تھے لیکن انہیں سرحد سے واپس لوٹنا پڑا کیونکہ ان میں سے ایک شخص کو اپنے پیشے کی وجہ سے واپس لوٹنا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم متعلقہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں کاغذی کارروائی کررہے ہیں امید ہے کہ ایک یا دو دن میں لاشوں کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

  • دبئی میں پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا

    دبئی میں پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا

    دبئی: متحدہ عرب کی ریاست دبئی میں 2 پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست بردبئی میں 2 پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کی سونے چین لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    اکتالیس سالہ پاکستانی شہری بردبئی میں واقع سپر مارکیٹ کے قریب بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص سڑک پر چلنے والی خاتون سے چین چھیننے کی کوشش کرنے لگا تو پاکستانی شہریوں نے اس کی کوشش ناکام بنادی۔

    پاکستانی شہری کے مطابق میں نے دیکھا کہ خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ سڑک پر سفر کررہی تھیں کہ ایک شخص نے پیچھے سے خاتون کی چھین چھیننے کی ناکام کوشش کی، خاتون چلانے پر میں فوری مدد کو پہنچا اور ملزم فرار ہوگیا۔

    بہادر شہری کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص کا تقریباً 500 میٹر پر تک پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہوچکا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے مطابق ملزم نے چین چھیننے سے قبل خاتون کے قریب جاکر اسپرے بھی کیا تھا لیکن ہم نے بروقت پہنچے اور ملزم فرار ہوگیا، پولیس کے آنے تک ہم خاتون کے پاس موجود رہے۔

    بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ میری چین نہیں لے سکتا تھا لیکن اس کوشش سے میری گردن زخمی ہوگئی، دو افراد نے میری مدد کی اور مشتبہ شخص کو روک لیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں پیش آیا تھا۔

  • یو اے ای کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں حاصل کریں، شیخ حمدان نے نئے منصوبے کا افتتاح کردیا

    یو اے ای کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں حاصل کریں، شیخ حمدان نے نئے منصوبے کا افتتاح کردیا

    دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے نئے منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت یو اے ای کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں حاصل کیا جاسکے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت یو اے ای کا رہائشی ویزا اور میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ 30 منٹ میں حاصل کی جاسکے گی۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رہائشیوں کو اپنا میڈیکل ٹیسٹ اور رہائشی ویزے کے لیے 28 گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔

    شیخ حمدان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ مرکز دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔‘

    ادارے کو سالم انٹیلی جنس سینٹر کا نام دیا گیا ہے، مرکز رجسٹریشن سے لے کر رہائشی ویزا جاری کرنے تک طبی معائنے کے عمل کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔

    سالم انٹیلی جنس سینٹر میں چوتھی صنعتی انقلاب ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور انٹرنیٹ سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں، رہائشیوں کو دبئی حکومت کی خدمات کی توقع کے مطابق غیرمعمولی خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔

    اسمارٹ سلیم پروجیکٹ جو دبئی ہیلتھ اتھارٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور امور خارجہ نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے اس کا مقصد صارفین کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے۔

  • یو اے ای، کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

    یو اے ای، کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے رمس شام روڈ پر تیز رفتار کار ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 بھائی زخمی ہوگئے۔

    ڈائریکٹر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر احمد السم النقبی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 2 بھائی زخمی ہوئے جن کی عمریں 16 اور 20 سال کے درمیان ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی دونوں بھائیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ایک بھائی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ دوسرے بھائی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیورز سے گزارش ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور گاڑیوں کے مابین حفاظتی فاصلے کو نظر انداز کرنا متعدد حادثات کا سبب بنتا ہے۔

  • یو اے ای، پاسپورٹ نہ دینے پر ملازم نے باس کو مکا دے مارا

    یو اے ای، پاسپورٹ نہ دینے پر ملازم نے باس کو مکا دے مارا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پاسپورٹ نہ دینے پر ملازم نے باس کو مکا دے مارا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی عدالت نے پاسپورٹ نہ دینے پر باس کو تشدد کا نشانہ بنانے ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

    عدالت نے 26 سالہ ملزم پر 40 ہزار درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے، سزا مکمل ہونے اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملزم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق انہیں کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ دو افراد الرشیدیا کے علاقے میں جھگڑ رہے ہیں، جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور باس پر حملہ کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا۔

    پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے اور اس کا ٹرانسفر کسی دوسری کمپنی میں کرنے پر باس پر حملہ کیا تھا۔

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میں اپنی عمارت کی لفٹ میں داخل ہورہا تھا تو دیکھا کہ وہ ایک پلر کے پیچھے لوہے کی راڈ ہاتھ میں چھپائے کھڑا تھا، پھر اس نے مجھ پر حملہ کردیا میں پولیس کے آنے تک اسے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔

    ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ باس کا عمارت کی پارکنگ میں انتظار کررہا تھا جب وہ رات گیارہ بجے پہنچے تو میں نے ان کے چہرے پر متعدد بار مکے مارے، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 6 ماہ قید اور 40 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔