Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • ابوظبی، بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر بری طرح جھلس گیا

    ابوظبی، بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر بری طرح جھلس گیا

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں گھر میں آتشزدگی کے دوران شوہر بیوی کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے علاقے ام القوین میں گھر میں آتشزدگی کے دوران 32 سالہ بھارتی شہری انیل نینان اہلیہ کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گیا، انیل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انیل کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بھارتی شہری کے اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انیل کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ اہلیہ نیرو کا جسم 10 فیصد جھلسا ہے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی میں ہولناک آتشزدگی، چھ پاکستانی جاں بحق

    اہلخانہ کے مطابق انیل اور نیرو بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی ہیں اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثہ پیر کی شب پیش آیا اور آگ ام القوین میں واقع ان کے اپارٹمنٹ کی راہداری میں رکھے الیکٹرک باکس میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں ابوظبی میں بنگلے میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔

    ابوظبی کی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ العین میں واقع رہائشی بنگلے میں صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب گھر والے سو رہے تھے۔

  • متحدہ عرب امارات میں خوفناک حادثہ، پاکستانی جاں بحق

    متحدہ عرب امارات میں خوفناک حادثہ، پاکستانی جاں بحق

    ام القوین: متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین میں کنٹینر ایک منی بس پر جا گرا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ڈرائیور دب کر جاں بحق ہوگیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ام القوین کی مصروف شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا، ٹرک پر رکھا کنٹینر تواز برقرار نہ رکھ سکا اور منی بس پر جا گرا۔

    بھاری برقم کنٹینر گرنے سے منی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار پاکستانی ڈرائیور دب کر جان کی بازی ہار گیا جب کہ اس کا سری لنکن ساتھی شدید زخمی ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی تو طبی ٹیمیں اور مقامی پولیس کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا، میڈیکل ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی ڈرائیور دم توڑ چکا تھا جب کہ دوسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا۔

    پولیس کے مطابق لاش اور زخمی ہو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت کی گئی، زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • تین ٹن منشیات کے ساتھ حکومت نے کیا کیا؟

    تین ٹن منشیات کے ساتھ حکومت نے کیا کیا؟

    ابوظبی : اماراتی پولیس نے انسداد منشیات مہم کے تحت دو برس کے دوران ضبط کی گئی تین ٹن منشیات کو ضائع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حکام نے گزشتہ روز انسداد منشیات مہم کے تحت صرف دبئی میں پکڑی گئی 2929 کلو منشیات تلف کردی۔

    اماراتی حکام نے منشیات تلف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق تلف کی گئی منشیات میں محلول، نشہ آور گولیاں اور دیگر قسم کی نشہ آور اشیاء شامل ہیں۔

    ابوظبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک بھر میں باالخصوص دبئی میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے متعدد آپریشنز کیے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ دو برس 215 چھاپہ مار کارروائیاں کی تھیں جس میں پولیس نے 3 ٹن منشیات ضبط کر کے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’ہم نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مسلسل ایک طویل جنگ لڑی، ہمارے انسداد اسمگلنگ افسران منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی اور منفرد طریقوں کا استعمال کرتے تھے‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ دو برس منشیات کی روک تھام کےلیے متعدد مہمات کا آغاز کیا تھا جس میں مہم ’میری زندگی کی کوئی قیمت نہیں‘ بھی شامل تھی۔

  • دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر

    دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر

    ابوظبی : دبئی میں تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی عمارت مکمل ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر کی گئی ہے جس پر 8 سے 10 لاکھ درہم لاگت آئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 6 ہزار 900 اسکوائر فٹ کے رقبے پر تعمیر ہونے والی دو منزلہ عمارت کو دبئی میونسلپٹی حکام عمومی کاموں کی انجام دہی کےلیے بطور دفتر استعمال کریں گے۔

    اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 1 سال میں مکمل ہونے والی اس جدید طرز تعمیر کی حامل عمارت کو بوسٹن میں تھری ڈی پرنٹنگ اور تعمیراتی کمپنی آپس کور کے اشتراک سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے اونچی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت شوزہو چین میں واقع ہے جس کی اونچائی 90 فٹ ہے جبکہ دبئی میں تعمیر ہونے والی عمارت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں اب تک کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ بلڈنگ ہے۔

    یہ عمارت ایک پری کاسٹ کنکریٹ فاؤنڈیشن پر کھڑی کی گئی تھی جس کے اوپر تھری ڈی پرنٹر کھوکھلی دیواریں تعمیر کر رہا تھا جس میں ری سائیکل تعمیراتی ملبے، سیمنٹ، جپسم اور تیزی سے خشک ہونے والے دیگر مرکبات کا استعمال کیا گیا تھا۔

    تھری ڈی پرنٹنگ مواد روایتی کنکریٹ سے تقریبا 50 فیصد ہلکا اور کافی حد تک پائیدار ہوتا ہے۔

    تھری ڈی پرنٹر نے کچھ انچ موٹی مواد کی پرتوں والی دیواروں کا خاکہ پیش کیا، پھر آہستہ آہستہ اوپر کی طرف تعمیر کیا یہاں تک کہ دیواریں پوری اونچائی پر پہنچ گئیں۔

    جب دیواریں مکمل ہو گئیں تو ، انسانی تعمیراتی عملے نے اپنا کام سنبھال لیا، چھتیں لگائیں ، کھڑکیوں کے لئے جگہیں کاٹ دیں اور دیواروں کی بھرائی کی۔

    مربع فٹ سے کم ڈھانچے کے ساتھ ، بلڈر تھری ڈی پرنٹر کو پہلے سے سیٹ ٹریک پر ترتیب دے سکتے ہیں اور اسے خود چل سکتے ہیں ، لیکن دبئی میں بلڈروں نے تھری ڈی پرنٹر کو منتقل کرنے کے لے ایک بڑی کرین لگانی تھی جب اس نے ڈھانچہ تشکیل دیا تھا۔

  • اماراتی صدر کا ریٹائرڈ شہریوں کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ

    اماراتی صدر کا ریٹائرڈ شہریوں کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ

    ابوظبی : شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے سیکڑوں اماراتی شہریوں کے رہائشی قرضے معاف کرکے انسانیت کی تاریخ رقم کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی پر مبنی یہ حکم نامہ متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظبی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

    اماراتی صدر کی جانب سے ریٹائرڈ شہریوں کے قرضے معاف کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 429 ریٹائرڈ اماراتی شہریوں پر 44 کروڑ 40 درہم کے واجب الادا قرضے تھے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقامی شہریوں کو مکانات کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جاتے ہیں، ریٹائر ہونے پر باقی اقساط معاف کی گئی ہیں۔

    اماراتی اخبار الیوم کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید نے ابوظبی کے ولی عہد اور افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    نئے صدارتی فیصلے کے مطابق امارات کے 640 شہریوں کے رہائشی قرضے معاف ہوچکے ہیں۔

  • یو اے ای، بیوی کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد معمر شوہر بھی چل بسا

    یو اے ای، بیوی کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد معمر شوہر بھی چل بسا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں بیوی کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد معمر شوہر بھی انتقال کرگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے علاقے وادی غلیلا میں 107 سالہ غازی علی 90 سالہ اہلیہ کے انتقال کے 13 گھنٹے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے۔

    مرحوم غازی علی کی عمر 107 برس تھی اور وہ متحدہ عرب امارات کے سینئر ترین شہری تھے جو 1913 میں پیدا ہوئے، وہ وادی غلیلا میں رہائش پذیر تھے یہ وادی راس الخیمہ شہر سے تقریباً 40 کلو میٹر دور ہے۔

    غازی علی کے قریبی رشتے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 65 سال سے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے تھے، دونوں بیمار تھے اور ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے تھے۔

    مرحوم کے پوتے محمد علی شیہی کا کہنا ہے کہ دادا کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے، جب دادا کو دادی کے انتقال کی خبر دی گئی تو وہ اس بات کو تسلیم نہیں کرپارہے تھے، دادی کا انتقال اسی دن صبح کے 4 بجے ہوا تھا جس کے 13 گھنٹے بعد دادا بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کی تدفین ایک ہی قبرستان میں کی گئی جہاں دونوں کی قبریں بھی ایک ساتھ ہیں۔

    مرحوم غازی علی کی اہلیہ کی تدفین 3 فروری بروز پیر کی صبح 9 بجے کی گئی تھی جبکہ ان کے شوہر کی تدفین منگل کے روز نماز فجر کے بعد کی گئی۔

  • اماراتی پولیس نے 235 کلو نشہ آور پان ضبط کرلیے

    اماراتی پولیس نے 235 کلو نشہ آور پان ضبط کرلیے

    ابوظبی : اماراتی حکام نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 235 کلو نشہ آور پان اور 17 ہزار سے زائد نامعلوم سگریٹ کے ڈبے ضبط کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی پولیس نے ایک گودام سے ہزاروں کی تعداد میں نامعلوم سگریٹ کے پیکٹ، کئی سو کلو نشہ آور پان اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

    راس الخیمہ بلدیہ نے وزارت انسانی وسائل اور پولیس کے اشتراک سے ، صفائی اور بجلی کے کام انجام دینے والی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ اطلاع کے مطابق ملزمان بالائی منزل میں ممنوعہ چیزیں محفوظ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ 235.2 کلوگرام تک ممنوعہ نشہ آور پان اور 17،180 بکس سگریٹ کی نامعلوم پکٹ ملے۔

    چھاپہ مار کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیاء میں آٹھ بوریاں چاول بھی شامل ہیں، ہر ایک 285 کلوگرام ہے، 96 بوتلیں سافٹ ڈرنک، 45 کلو دال کے بیج اور 429 انڈے بھی برآمدہ ہوئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش اور ممنوعہ اشیاء کو ضبط کرلیا گیا جبکہ کمپنی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

    صحت اور ماحولیات کو خطرہ پیدا کرنے پر متحدہ عرب امارات میں پان پر پابندی عائد ہے۔ "یہ شہر کو داغدار کرتا ہے۔

  • خبردار! کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے پر سخت سزا کا حکم

    خبردار! کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے پر سخت سزا کا حکم

    ابو ظبی : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس نے متعلق غلط افواہیں پھیلانا جرم بن گیا، جرم کے مرتکب افراد پر جرمانہ عائد ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کورونا نے یو اے ای میں بھی پانچ افراد کو متاثر کیا ہے۔

    اماراتی حکام کی جانب سے چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین وائرس سے متعلق کسی بھی قسم کا مذاق، جھوٹی افواہ، اطلاعات پھیلانا جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانا انفارمیشن ٹیکنالوجی کرائمز کے زمرے میں آئے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے نئے قانون کے مطابق غلط افوایئں پھیلانے کی سزا کم از کم چھ ماہ قید اور ڈیڑھ لاکھ درہم سے 5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہے یا دونوں سزاﺅں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔

    پولیس نے مقامی نے ریاست میں موجود تمام ملکی و غیر ملکی افراد کو خبردار کردیا ہے کہ ‘وہ سوشل میڈیا پر ایسا کوئی وڈیو پھیلانے نہ کریں جس میں ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کا دعویٰ کیا جارہا ہو’۔

    متحدہ عرب امارات: ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

    اماراتی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و عامہ کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • متحدہ عرب امارات: ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

    متحدہ عرب امارات: ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ہلاکت خیز وائرس سے یو اے ای میں اب تک ایک خاندان کے 5 افراد سمیت افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا نے یو اے ای میں بھی ایک خاندان کو متاثر کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت کی جانب سے امارات میں ایک اور شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

    وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص کرونا وائرس گڑھ چینی شہر ووہان سے ہوتا ہوا امارات پہنچا تھا۔

    الیوم اخبار کے مطابق اماراتی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر حسین الرند کے مطابق تارکین وطن کے لیے بھی کرونا وائرس کا معائنہ فری ہے۔ کسی سے اس پر کوئی فیس لی جارہی اور نہیں لی جائے گی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق معاون سیکریٹری صحت نے کہ جس شخص پر بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوگا اس کا طبی معائنہ اور نگہداشت مفت ہوگی۔

    ڈاکٹر الرند نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ معمول کی زندگی گزاریں، کسی طرح کے خوف میں مبتلا نہ ہوں۔

    معاون سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ہلاکت خیز وبا پر قابو پانے کےلیے پورے ملک میں خصوصی سینٹرز کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے عوام نے اپیل کی کہ کرونا وائرس نے متعلق نہ خود افواہوں پر کان دھریں نہ دوسروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کریں اور کسی بھی افواہ کی صورت میں صرف سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔

    چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 132 ہو گئی

    خیال رہے کہ اب تک امریکا، جرمنی، جاپان، فرانس، سنگاپور سمیت 16 ایسے ممالک میں جہاں اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چین نے فلو کی طرح کے اس وائرس سے نمٹنے کے لیے سفری پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، ووہان سے باہر نکلنے یا شہر میں جانے پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

    چین میں مہلک کرونا وائرس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، ایک کروڑ دس لاکھ آبادی والا شہر سنسان ہو گیا اور ہر طرف ہو کا عالم ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو جان لیوا کرونا وائرس کے خلاف مدد کی پیش کش کر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس معاملے کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات، بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

    متحدہ عرب امارات، بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ساحل کے نزدیک پاناما کے بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 ملاح ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 21 میل دوری پر بحری ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا، ٹینکر میں 55 افراد سوار تھے جن میں 12 عملے کے ارکان ہیں، بحری ٹینکر پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا تھا، آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ملاح کا تعلق بھارت سے بتایا جاتا ہے۔

    ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا تاہم 2 بھارتی ملاحوں کی جھلسی ہوئی لاشیں بھی ملی جبکہ 2 کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد حادثے میں متعدد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ بحری ٹینکر سے متعلق معلومات بھی نہیں دی گئی ہیں۔

    ایف ٹی اے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحری جہاز تیل سے بھرا ہوا نہیں تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔