Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راس لخیمہ کے علاقے اذان التیوان روڈ پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 اماراتی نوجوان جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ سلطان ہمدان اور 18 سالہ نواف سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین راس الخیمہ کے علاقے اذان کے رہائشی ہیں۔

    کار حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سقر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ صبح ساڑھے7  بجے شیخ سیف علی الخطری مسجد میں ادا کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ابوظبی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، گاڑی میں تین دوست سوار تھے جو ابوظبی سے لیوا کی جانب جارہے تھے۔

    یاد رہے کہ ابوظبی میں گزشتہ سال جون میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جب خاتون گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکیں اور گاڑی پول سے ٹکرا گئی تھی۔

  • دبئی، ماں بیٹی نے 34 ہزار درہم کا سونا جیت لیا

    دبئی، ماں بیٹی نے 34 ہزار درہم کا سونا جیت لیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ماں بیٹی نے 34 ہزار درہم مالیت کا سونا جیت لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی نے دبئی شاپنگ فیسٹیول لکی ڈرا میں حصہ لے کر 34 ہزار درہم مالیت کا سونا جیت لیا۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ میناکشی سنیل اور ان کی بیٹی 20 سالہ ارچنا نے ڈیرا جیولری اسٹور سے 28 دسمبر کو 23 ہزار درہم کی خریداری کرکے قرعہ اندازی میں حصہ لیا تھا۔

    میناکشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دو چین خریدیں جن میں ایک 40 گرام اور 12 گرام کی تھی اس کے علاوہ سونے کی چوڑیاں بھی خریدی تھیں۔

    مزید پڑھیں: دو غیر ملکیوں‌ نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

    رپورٹ کے مطابق جیولری اسٹور کی جانب سے 500 درہم کی خریداری پر کوپن فراہم کرکے کسٹمرز کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا تھا، قرعہ اندازی میں 8 گرام کے 3000 سونے کے سکے شامل کیے گئے تھے۔

    میناکشی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر دبئی میں ملازمت کرتے ہیں اور وہ جب بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ دبئی آتی ہیں تو سونے کی خریداری کرتی ہیں۔

    میناکشی اور ارچنا کرناٹک کے شہر بنگلور میں رہائش پذیر ہیں لیکن اصل میں ان کا تعلق کیرالا کے علاقے تریوانڈرم سے ہے۔

  • خلیجی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر

    خلیجی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر

    دوحہ: نئے سال کے آغاز پر خلیجی ممالک نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان نے پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ مقرر کردیے جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوچکا ہے، البتہ سعودی عرب نے اب تک ایسا فیصلہ نہیں لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عوام کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ عمان اور قطری حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، نرخ وہی رہیں گے جو گزشتہ سال دسمبر میں تھے البتہ دیگر مصنوعات میں جزوی تبدیلی دیکھی گئی۔

    سعودی آئل کمپنی (آرامکو) نے ’’91 پیٹرول‘‘ فی لیٹر ڈیڑھ ریال جبکہ ’’95 پیٹرول‘‘ فی لیٹر 2 ریال 5 ہللہ مقرر کررکھا ہے۔

    قطر اور عمان سے پہلے متحدہ عرب امارات نے مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا۔

    خلیجی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کا نرخ نامہ

    ’’95 پیٹرول‘‘ کی فی لیٹر قیمت سعودی عرب میں 2.05 ریال، امارات میں 2.24 درہم، قطر میں 1.90 ریال، بحرین میں 200 فلس، عمان میں 222 پیسہ جبکہ کویت میں 105 فلس ہوگا۔

    جبکہ ’’91 پیٹرول‘‘ سعودی عرب میں 1.50 ریال، امارات میں 2.05 درہم، قطر میں 1.75 ریال، بحرین میں 140 فلس، عمان میں 211 پیسہ اور کویت میں 85 فلس ہے۔

    سعودی عرب میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال، امارات میں 2.38 درہم، قطر میں 1.85 ریال، بحرین میں 120 فلس، عمان میں 240 پیسہ اور کویت میں 115 فلس مقرر ہے۔

  • یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں گزشتہ رات ہولناک ٹریفک حادثے میں 2 اماراتی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    ابوظبی پولیس کے مطابق حادثہ مغرب سے کچھ دیر قبل پیش آیا، گاڑی میں تین دوست سوار تھے جو ابوظبی سے لیوا کی جانب جارہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے، جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے میں زخمی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تینوں دوست نئے سال کے جشن میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف تھے۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ ابوظبی میں گزشتہ سال جون میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جب خاتون گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکیں اور گاڑی پول سے ٹکرا گئی۔

    لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ السعودی کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والی خاتون کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا آرٹیکل 51 کی خلاف ورزی ہے جس کی صورت میں مذکورہ شخص کو 3 ماہ قید کی سزا اور 5 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑٖتا ہے۔

  • اماراتی شہریوں کو سال نو کا پہلا تحفہ مل گیا

    اماراتی شہریوں کو سال نو کا پہلا تحفہ مل گیا

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سال نو کا تحفہ مل گیا، ابوظہبی اور راس الخیمہ کے درمیان بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور راس الخیمہ کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سروس کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں، اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں کے مابین تعاون اور عوامی خدمات کی سہولیات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

    بسیں جمعرات سے ہفتہ کو راس الخیمہ سے ابوظہبی روٹ پر چلیں گی اور اس کا پہلا بیچ صبح دس اور دوسرا سہ پہر تین بجے روانہ ہوگا، اس روٹ کا یکطرفہ کرایہ 45 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

    ابوظہبی سے راس الخیمہ کے روٹ پر ان ہی دنوں میں پہلا قافلہ دوپہر ڈھائی اور دوسرا شام ساڑھے سات بجے روانہ ہوگا تاہم اس کا کرایہ 35 درہم طے پایا ہے۔

    اس معاہدے سے دو اماراتوں کے درمیان رہنے والے شہریوں کو بہترین سفری سہولت میسر آئے گی جب کہ مناسب کرایوں کی بدولت دونوں جانب کے مکین بخوشی اس سروس سے فائدے اٹھائیں گے۔

  • یو اے ای میں فلیٹ سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

    یو اے ای میں فلیٹ سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں اپاٹمنٹ سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے الرشیدیا میں فلیٹ سے ماں بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی، عجمان پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    بریگیڈیئر عبداللہ احمد الحمرانی کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام 4 بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی، پولیس نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ ایس ایم اور ان کی بیٹیوں 16 سالہ ایم ایم، اور 13 سالہ ایم ایم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ عجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


    رپورٹ کے مطابق ماں بیٹیوں کی لاشوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

  • یو اے ای میں نئی نوکریوں کا اعلان

    یو اے ای میں نئی نوکریوں کا اعلان

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اتحاد ریل سروس نے درجنوں نئی نوکریوں کو اعلان کر دیا ہے۔

    کمپنی نے اماراتی باشندوں کی فلاح و ترقی کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے تربیتی و روزگار پروگرام متعارف کروایا ہے۔

    اس پروگرام کے تحت ٹھکیدار اور دیگر شراکت دار وں نے مشترکہ طور پر ریلوے نیٹ ورک کے ڈیزائن کی تیاری کے سلسلے میں منصوبے کے مختلف شعبوں میں 50 سے زائد اہل افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اتحاد ریل یونیورسٹی کے گریجویٹس مرد و خواتین کو انجینئرنگ کے شعبے میں تین سالہ ٹریننگ پروگرام کے لیے بھرتی کرے گی اور کورس کی تکیمل کے بعد انہیں عالمی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کی ریاست میں دو چھٹیوں کا اعلان

    چیف کوآپریٹ سپورٹ آفیسر اتحاد ریل سعید الاحبابی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ مقامی پارٹنرز کے ساتھ مل کر ہم اس منصوبے میں 50 اضافی نوکریوں کا سنہری موقع فراہم کررہے ہیں۔

    ملازمت کے خواہشمند افراد اس ای میل پر [email protected] اپنی سی وی ارسال کریں۔

  • یو اے ای کی ریاست میں دو چھٹیوں کا اعلان

    یو اے ای کی ریاست میں دو چھٹیوں کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین کی حکومت نے سال نو کی خوشی میں دو دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

    خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق ام القوین نئے سال کے آغاز پر دو روز کے لیے تمام سرکاری اداروں میں تعطیل ہو گی، اس حوالے سے ایک باقاعدہ سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ کے مفت دورے کا سنہری موقع

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سال نو کے آغاز پر یکم جنوری بدھ اور 2 جنوری جمعرات کو تمام سرکاری اداروں اور شعبہ جات میں چھٹی کے باعث بند رہیں گے۔

    اس سے قبل دبئی حکومت کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ یکم جنوری کو تمام فیڈرل اور لوکل گورنمنٹ ایجنسیز میں آفیشل تعطیل ہوگی، اسی طرح تمام پرائیوٹ سیکٹرز میں بھی سال نو کی آمد پر چھٹی ہوگی۔

  • سابقہ بیوی کا مذاق اڑانے پر 20 ہزار درہم جرمانہ

    سابقہ بیوی کا مذاق اڑانے پر 20 ہزار درہم جرمانہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں سابقہ بیوی کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والے شخص کو عدالت نے 20 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہنی کی عدالت نے ماتحت عدالت کی جانب سے ملزم کو سنائی گئی سزا کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم پر اس کی سابقہ بیوی نے الزام عائد کیا تھا کہ طلاق کے بعد سابق شوہر سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کر کے مذاق اڑایا اور واٹس ایپ پر میسیجز کر کے پریشان کیا۔

    خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ سابق شوہر نے اسے بندر سے مشابہت دی اور سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی کوشش کی جب کہ واٹس ایپ پر مسلسل توہین آمیز میسیجز، تصاویر اور ویڈیوز بھیج کر پریشان کرتا رہا۔

    ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تاہم دوران تفتیش عدالت نے واٹس ایپ پیغامات اور سوشل میڈیا پوسٹنگ کے ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے 20 ہزار درہم جرمانہ کردیا۔

  • برج خلیفہ کے مفت دورے کا سنہری موقع

    برج خلیفہ کے مفت دورے کا سنہری موقع

    دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ نے مفت دورے کا سہنری موقع فراہم کر دیا۔

    دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت نے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں شہریوں کو فری انٹری کی پیش کش کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں برج خلیفہ انتظامیہ نے لکھا کہ دنیا کہ بلند ترین عمارت کے مفت دورے اور چھت پر ظہرانے کے خواہشمندوں کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

    https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1211621843343478784

    خواہشمند افراد برج خلیفہ کی عمارت کے ساتھ ایک سیلفی بنائیں اور برج خلیفہ ٹرن 10 کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے شیئر اور دوستوں کو ٹیگ کریں۔

    برج خلیفہ انتظامیہ میں کہنا ہے کہ 10 لکی ونرز کو عمارت کے مفت دورے کے ساتھ ساتھ بلند ترین حصے میں لنچ کا موقع دیا جائے گا۔