Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • دہائی کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

    دہائی کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

    دبئی: پاسپورٹ انڈیس نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے بہترین پاسپورٹ قرار دے دیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے بہترین پاسپورٹ قرار دیا ہے، متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی ریٹنگ میں حیرت انگیز طور پر 161 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    یو اے ای کا پاسپورٹ 179 نقل و حرکت کے اسکور کے ساتھ فہرست میں ٹاپ پر موجود ہے، اس سے متحدہ عرب امارات پاسپورٹ کی طاقت کی درجہ بندی میں سب سے پہلی عرب قوم بن گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اماراتی پاسپورٹ ہولڈر انتہائی متحرک ہیں، گزشتہ تین سالوں میں پاسپورٹ نے کل 111 ویزا چھوٹ حاصل کی ہے، وہ اب یا تو ویزا فری سفر کرسکتے ہیں یا پھر دنیا کے 90 فیصد حصے میں ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

    فہرست میں ٹاپ پر پہنچنا متحدہ عرب امارات کے لیے چیلنج تھا اور یہ انہوں نے تین سال قبل حاصل کیا تھا۔

    پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق دوسرے نمبر پر قطر کا پاسپورٹ ہے، تیسرے پر رواندا، چوتھے پر یوکرین، مکاؤ پانچویں، انڈونیشیا چھٹے، سائپرس ساتویں، برونئی آٹھویں، سینٹ کٹس نویں اور سعودی عرب دسویں نمبر پر موجود ہے۔

  • آئندہ برس 11 اشیاء خورد ونوش کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

    آئندہ برس 11 اشیاء خورد ونوش کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

    ابوظبی : اماراتی حکام نے آئندہ برس گیارہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں تحفظ صارفین کی اعلیٰ کمیٹی کی جانب سے 2020 میں جن اشیاء کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ان کی فہرست جاری کردی ہے۔

    اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ ایشاء صرف کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا مقصد عوام کو ان کے بجٹ میں تنگی سے بچانا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحفظ صارفین کی اعلیٰ کمیٹی کی جانب سے کوآپریٹو سوسائیٹیو اور اشیاء فروخت کرنے والی تجارتی مراکز کے ساتھ بھی ہم آہنگی کرلی گئی ہے۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جن اشیاء خورد و نوش میں اضافہ نہیں کیا گیا ان میں روٹی، غلہ جات، گوشت، مچھلیاں، سمندری کھانے، مٹھایاں، سبزیاں، کھانے پکانے میں استعمال ہونے والا تیل، پھل، چینی، مربہ جات، چائے، کافی، کوکو، مشروبات، منرل واٹر، سافٹ ڈرنکس، لسی اور پنیر شامل ہیں۔

    وزیر اقتصادیات سلطان بن سعید المنصوری کا کہنا ہے کہ بازاروں کو کنٹرول کرنا اور روز مرہ استعمال کی ایشیاء کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ہماری کمیٹی کے اہم ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

    سلطان بن سعید المنصوری کا کہنا تھا کہ اعلی کمیٹی برائے تحفظ صارفین متحدہ عرب امارات ریاستی سطح پر متعلقہ اداروں کے تعاون سے اشیائے صرف کے نرخ بڑھنے سے روکنے کی مہم چلائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی نجی اداروں کو اس بات پر آمادہ کرے گی کہ وہ صارفین کے تحفظ کے لیے اسپیشل اسکیمیں جاری کریں اور تجارتی لین دین کو شفاف بنائے۔

  • دبئی کا انوکھا عجائب گھر، طرز تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

    دبئی کا انوکھا عجائب گھر، طرز تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی میں فیوچر آف دی میوزیم نامی زیر تعمیر عمارت اپنے انوکھے طرز تعمیر کے باعث تیزی سے دنیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جو پہلے ہی دنیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ، اپنی طرز کے انوکھے میوزیم آف دی فیوچر کی وجہ دنیا کی مزید توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

    میوزیم آف دی فیوچر کے نام سے مشہور زیر تعمیر عمارت جو ستونوں کے اوپر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو کے لیے بنائے گئے ٹریک کے قریب بنایا جارہا ہے اور یہ شہر کے مالیاتی مرکز سے بھی نزدیک ہے۔

    عجائب گھر کا ڈھانچہ 2400 ترچھے ایک دوسرے سے جڑے اسٹیل کے ستونوں سے بنایا گیا جو نومبر 2018 میں مکمل کیا گیا تھا، اب اس کے بیرونی حصّے کو تیار کیا جا رہا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی میں 20 اکتوبر 2020 میں ورلڈ ایکسپو یا عالمی نمائش کے انعقاد کے موقع پر اس انوکھی طرز کے عجائب گھر کا افتتاح کیا جائے گا۔

    میوزیم آف دی فیوچر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لیتھ کارلیسن نے اس عجائب گھر کے ڈیزائن کو آنکھ سے مشابہ قرار دیا ہے۔

    لیتھ کارلیسن کا کہنا تھا کہ مقامی کمپنی کِلا ڈیزائن نے سنہ 2015 میں اس عجائب گھر کی عمارت کے نقشے کی منظوری کے لیے کروائے گئے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    اس کمپنی کے مطابق اس عمارت کا ٹھوس حصہ جدید دور کے علوم کا مظہر ہے اور اس کے اندر کا خلا اس سب کی عکاسی کرتا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس عجائب گھر کا افتتاح 2020 میں متوقع ہے۔

  • دبئی کے ولی عہد نے سورج گرہن کی ویڈیو شیئر کردی

    دبئی کے ولی عہد نے سورج گرہن کی ویڈیو شیئر کردی

    دبئی کے ولی عہد اور  محمد راشد اسپیس سینٹر کے چیئرمین شیخ ہمدان بن  محمد بن راشد المکتوم نے سورج گرہن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

    دنیا بھر میں آج سال کا آخری اور طاقتور ترین سورج گرہن دیکھا گیا، دبئی میں 172 برس بعد سورج کو اس انداز سے گرہن لگا کہ دن کے وقت میں بالکل اندھیرا چھا گیا۔

    دبئی کے شہزادے اور ولی عہد شیخ ہمدان نے سورج کو گرہن لگنے کی ویڈیو اور تصاویر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیں جنہیں صارفین نے پسند کیا۔

    View this post on Instagram

    Ring of Fire #Annular #SolarEclipse حلقة النار #الكسوف_الحلقي

    A post shared by Fazza (@faz3) on

    ایشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اس سے قبل 1847 میں اس انداز سے سورج کو گرہن لگا تھا۔

    شیخ ہمدان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 22 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں گرہن لگنے اور اندھیرا ہونے کا منظر ریکارڈ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں دبئی کے ولی عہد نے انسٹاگرام پر سورج گرہن کی تصاویر بھی شیئر کیں انہوں نے لکھا کہ دبئی کے شہری 172 سال بعد ایسا منظر دیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سورج کو گرہن 83 سال بعد لگے گا۔

  • دبئی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 طالب علم ہلاک

    دبئی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 طالب علم ہلاک

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے جبل علی روڈ پر کرسمس کی صبح ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2 طالب علم زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے جبل علی میں کرسمس کی صبح ہولناک حادثے کے نتیجے میں 2 بھارتی طالب علم ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت 19 سالہ روہیت کرشنا کمار اور 21 سالہ شرت کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں دوست لندن اور امریکا کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم تھے اور کرسمس کی چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی پہنچے تھے۔

    دونوں کے دوست کا کہنا ہے کہ حادثہ جبلی علی میں رات 3 بجے رہائشی علاقے کے گارڈن کے قریب پیش آیا جب روہت اور شرت اپنے دوستوں کے ہمراہ رات گئے شرت کے گھر جارہے تھے۔

    ایک اور دوست جوزف کا کہنا ہے کہ ہمارا گھر آدھا کلو میٹر دور رہا تھا کہ گاڑی اچانک پڑوسی کے درخت سے جاٹکرائی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں دوست موقع پر ہی دم توڑ گئے، دونوں کے اہلخانہ کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور دونوں کی فیملیز کافی عرصے سے یو اے ای میں مقیم ہیں۔

    دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں بہت ہی ذہین طالب علم تھے، روہت کو شیخ حمدان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، اچانک حادثے کی خبر سن کر دونوں کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں دوستوں نے ابتدائی تعلیم دہلی پرائیویٹ اسکول سے حاصل کی تھی، جمعرات کے روز دونوں لڑکوں کو آخری رسومات کے لیے بھارت منتقل کیا جائے گا۔

  • جنوری 2020 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

    جنوری 2020 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں جنوری 2020 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عوام کو سال 2020 کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای فیول پرائس کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنوری 2020 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    سپر پیٹرول شہریوں کو 2.24 درہم فی لیٹر دستیاب ہوگا، اسپیشل 95 کی قیمت 2.12 فی لیٹر درہم مقرر کی گئی ہے۔

    ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.38 درہم ہوگی، یو اے ای حکومت نے جنوری 2020 کے لیے دسمبر کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے۔

  • سورج گرہن نے متحدہ عرب امارات کو تاریکی میں ڈوبا دیا

    سورج گرہن نے متحدہ عرب امارات کو تاریکی میں ڈوبا دیا

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں سورج گہن کے باعث دن میں اندھیرا چھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں سورج کو مکمل گرہن لگ گیا جس کے باعث متحدہ عرب امارات میں رنگ آف فائر بن گیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 172 برس بعد سورج گرہن کے باعث متحدہ عرب امارات کے کئی حصوں میں دن میں اندھیرا پھیل گیا۔

    مقامی نیوز چینلز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں صبح سات بجے سے سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا جس کے بعد آسمان پر ایک غیر معمولی منظر کا مشاہدہ کیا گیا جو 1847 کے بعد پہلی بار نظر آیا۔

    خیال رہے کہ خلیج ٹائمز نے 20 نومبر کو یہ رپورٹ جاری کی تھی کہ سورج گرہن 26 دسمبر کو 2019 کو ہوگا جو متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

  • یو اے ای، کے شہریوں کے لیے خوشخبری، مفت کالنگ ایپس متعارف

    یو اے ای، کے شہریوں کے لیے خوشخبری، مفت کالنگ ایپس متعارف

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے کے لیے اب کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، متعدد ایپ متعارف کرائی گئی ہیں جنیں ایپل ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    خلیج تائمز کی رپورٹ کے مطابق ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد یو اے ای کے رہائشیوں کو اپنے متعلقہ خدمات فراہم کنندہ سے انٹرنیٹ کالنگ پیکیج حاصل کرنا ہوگا۔

    کالنگ ایپ بوٹم کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز کی جاسکتی ہیں، آپ اپنے تمام دوستوں سے دنیا بھر میں بات کرسکتے ہیں، 500 لوگ گروپ چیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

    کمپنی کی جانب سے سی ایم ای، ایچ آئی یو بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے ڈیکس ٹاپ پر پیغامات وصول کرسکتے ہیں۔

    وائس اور ویڈیو کالز کے لیے صارفین یو اے ای، بھارت، مصر، پاکستان، سعودی عرب، اومان، قطر، اردن، کویت، امریکا، کینیڈا، چین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ٹوک ٹوک موبائل ایپ پر فری ایچ ڈی وائس اور ویڈیو کالز بھی کی جاسکتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تاہم وہ لوگ جن کے پاس پہلے سے ہی اپنے فون میں ایپ انسٹال ہے وہ اب بھی ایپ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

    ایپ کی مدد سے آپ اپنے تمام پسندیدہ ایپس میں دوستوں کے ساتھ گھوم سکتے ہیں، اسکواڈ میں صرف ایک دوسرے کے چہروں کے دیکھنے کے بجائے ایپ آپ کو اسکرین شیئر کرنے کی بھی سہولت دیتی ہے، جب آپ گروپ استعمال کرتے ہیں تو آپ چھ لوگوں تک ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

  • یو اے ای، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

    یو اے ای، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال کے لیے رمضان، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

    عرب یونین اسپیس سائنس ابراہیم الجروان کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک 24 اپریل جمعہ المبارک کو ہونے کا امکان ہے اور چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہوسکتی ہے۔

    ماہر فلکیات کے مطابق عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

    View this post on Instagram

    . قال #ابراهيم_الجروان عضو الاتحاد العربي لعلوم #الفضاء و #الفلك إن #شهر_رمضان القادم سيكون الجمعة 24 أبريل 2020 وأن #عيد_الفطر يوافق الاحد 24 مايو المقبل والجمعة 31 يوليو المقبل سيوافق #عيد_الأضحى المبارك. . وتابع الجروان يولد هلال شهر رمضان 1441 يوم الخميس 23 أبريل 2020 الساعة 06:26 ، و يكون الهلال مع غروب الشمس على ارتفاع 3 درجات فوق الأفق الغربي ويغرب بعد غروب الشمس بـ 20 دقيقة. وأضاف تتحسن ظروف الرؤية البصرية في المناطق الغربية من الجزيرة العربية وفرصة رصده قائمة ليكون الجمعة 24 ابريل غرة شهر رمضان المبارك لسنة 1441 ، فيما يولد هلال شهر شوال 1441 يوم الجمعة 22 مايو 2020 الساعة 21:39 أي بعد غروب الشمس و يشاهد مساء السبت ليكون الأحد 24 مايو غرة شوال. وأردف : أما شهر ذي الحجة فيولد هلال شهر ذي الحجة 1441 يوم الاثنين 20 يوليو 2020 الساعة 21:33 أي بعد غروب الشمس و يشاهد مساء الثلاثاء ليكون الاربعاء 22 يوليو غرة ذي الحجة وتوافق الجمعة 31 يوليو عيد الأضحى المبارك وفقا للحسابات الفلكية. . #رؤية_الإمارات #عين_في_كل_مكان

    A post shared by رؤية الإمارات Emirates Vision (@evisionmn) on

  • یو اے ای؛ اگلی نشست پر بچے کو بٹھانے پر  جرمانہ ہوگا؟

    یو اے ای؛ اگلی نشست پر بچے کو بٹھانے پر جرمانہ ہوگا؟

    دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات کے کسی حصے میں سفر کر رہے ہیں اور گاڑی کی اگلی نشست پر کوئی بچہ بیٹھا ہے تو کیا آپ پر کوئی جرمانہ ہوگا؟

    اس اہم معاملے پر یو اے ای پولیس نے وضاحت پیش کی ہے کہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر 10 سال سے کم عمر بچہ بیٹھا ہوا پایا گیا تو ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    یو اے ای پولیس کے مطابق دوران سفر گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھنے والا بچہ 10 سال سے کم یا اس کا قد 145 سینٹی میٹر سے کم ہوا تو ڈرائیور کو 400 درہم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    اماراتی پولیس نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور بچوں کو اگلی نشست پر بٹھانے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں گاہے بگاہے ٹریفک رولز اور جرمانوں سے متعلق مواد کی تشہیر کی جارہی ہے۔

    حال ہی میں یو اے ای کی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں گاڑی کی اگلی نشست پر بچہ بیٹھا ہے اور اس حوالے سے والدین اور شہریوں کو رہنمااصولوں کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط سے آگا کیا جارہا ہے۔