Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش، جل تھل ایک ہوگیا، ویڈیو دیکھیں

    متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش، جل تھل ایک ہوگیا، ویڈیو دیکھیں

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا امدادی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات ک جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بارش یو اے ای کے شہروں شارجہ، جبل علی اور راس الخیمہ میں ریکارڈ کی گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑکوں پر پانی جمع ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

    متحدہ عرب امارات ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط برتی جائے اور ڈرائیور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

    متحدہ عرب امارات میں کچھ اسکول بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کردئیے گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب جمعرات تک مزید بارشیں متوقع ہیں۔

    این سی ایم، پولیس اور شہری دفاع نے اس سے قبل بدھ کے روز موسم کا انتباہ جاری کیا تھا جس میں تیز ہواؤں اور سمندری ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی، اسکول بند کردئیے گئے تھے اور دنیا کے سب سے بڑے دبئی مال میں بھی پانی بھر گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

  • بغیر پھیپھڑوں والے بچے کی پیدائش

    بغیر پھیپھڑوں والے بچے کی پیدائش

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں بغیر پھیپھڑوں کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست عجمان میں فلپائنی جوڑے کے ہاں بغیر پھیپھڑوں کےنومولود کی پیدائش ہوئی ہے، گھانا کے مذکورہ جوڑے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے چند سال قبل ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش 28 ہفتوں بعد ہوئی ہے اور اس کا وزن 520 گرام ہے۔

    بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے بغیر  اس نے کئی مہینوں کی نگہداشت کے بعد زندگی کی جنگ جیتی ہے اور وہ بچ گیا یہ ایک معجزہ ہے۔

    تھمبے اسپتال عجمان کے پیڈیاٹریکس اینڈ نیورولوجی کے ماہر اور ڈاکٹر ڈائریکٹر فوزی ابوزید دکیلا نے کہا کہ جب نومولود کی پیدائش ہوئی تو اس کی پیمائش ایک چوتھائی تھی۔

    مزید پڑھیں: بغیر چہرے والے بچے کی پیدائش، شہری خوفزدہ

    ڈاکٹر کے مطابق فلپائنی جوڑے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے اس سے قبل ان کے ہاں ایک نومولود انتقال کرچکا ہے، بچے کی ماں ایملی بکانگ بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جب خاتون حاملہ ہوئی تھیں تو ان کے حمل کے ساتویں مہینے کے دوران چیک اپ کے لیے آئے تو انہیں بتایا گیا کہ بچے کا وزن نہیں بڑھ رہا ہے۔

    ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ بچے کے بچنے کے چانس نہ ہونے کے برابر ہیں پھر بھی ہم اپنی طرف سے اسے بچانے کی پوری کوشش کریں گے لیکن آپریشن کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کے پھیپھڑے موجود نہیں تھے۔

  • ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی انتقال کرگئے

    ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی انتقال کرگئے

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے بھائی شیخ سلطان بن زید النہیان کا انتقال پیر کے روز ہوا وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے  3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا جس کے تحت ریاست میں پرچم نیم سرنگوں رہیں گے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ زید بن النہیان نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج میں نے اپنے بھائی اور یو اے ای کے ایسے مخلص شخص کو کھو دیا جو ہمارے لیے قومی علامت تھا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’شیخ سلطان زید نے مملکت کے لیے بہت کام کیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے‘۔ ولی عہد نے بھائی کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی۔

    علاوہ ازیں دبئی کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ راشد المکتوم نے بھی شیخ سلطان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

  • یو اے ای میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان ہلاک

    یو اے ای میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان ہلاک

    ابوظبی : اماراتی کی ریاست راس الخیمہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اماراتی نوجوان تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔

    حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 17 برس بتائی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان کو حادثے کے فوراً بعد اسپتال طبی امداد کےلیے منتقل کردیا گیا تھا۔

     رپورٹ کے مطابق 17 سالہ موٹرسائیکل موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اُس کے پیچھے بیٹھنے والا دوست حادثے میں شدید زخمی ہوا، زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سلطان محمد کے نام سے ہوئی ہے جس المسافی اسکول میں گریڈ 12 میں زیر تعلیم تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان تیز رفتاری کے ساتھ بائیک چلا رہا تھا کہ اچانک کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث بائیک پلٹ گئی اور کافی دور پر کلابازیاں کھاتی گئی جو اس کی موت کا باعث بنی۔

    واضح رہے کہ 9 نومبر کو متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، رواں سال اپریل میں شارجہ میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • یو اے ای، 7 بچے جاں بحق، ماں بے گناہ قرار

    یو اے ای، 7 بچے جاں بحق، ماں بے گناہ قرار

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں بنگلے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق ہوگئےتھے، عدالت نے ماں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 7 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے تھے، عدالت نے کیس مکمل کرتے ہوئے ماں کو باعزت بری کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق بنگلے میں آتشزدگی کے وقت ماں دوسرے کمرے میں سو رہی تھیں اور ان کے دوسرے بچے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ گھر میں موجود تھیں لیکن دوسرے کمرے میں سو رہی تھیں۔

    اماراتی خاتون کا کہنا تھا کہ بنگلے میں آگ علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ پر لگی، اس وقت میں باہر کیسے ہوسکتی ہوں میں گھر میں ہی موجود تھیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ جب آگ لگی تو تھوڑی دیر بعد مجھے کچھ جلنے کی بدبو محسوس ہوئی اور میں بچوں کو بچانے کے لیے کمرے کی جانب سے دوڑی تاہم میں ناکام رہی۔

    مزید پڑھیں: دبئی: کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، 176 بچوں کو بچالیا

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق جب گھر میں آگ لگی اس وقت چار لڑکے اور تین لڑکیاں جن کی عمریں 5 سے 15 برس کے درمیان تھیں وہ دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ ہوئیں لین اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی۔

    آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی شناخت دو جڑواں بہنوں سارا اور سمیا 5 سالہ، علی 9 سالہ، شیخہ 10 سالہ، احمد 11 سالہ، خلیفہ 13 سالہ، شوق 15 سالہ تھے جبکہ بچوں کے والد کا انتقال کچھ عرصہ قبل ہوگیا تھا، مذکورہ گھر کا نام رول دھادنا ولیج تھا۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جنوری 2018 میں پیش آیا، جس کمرے میں بچے سو رہے تھے وہاں آگ شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی، ائیرکنڈیشن سے اٹھنے والے شعلے نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لیا

  • یو اے ای، کار سوار نے پولیس افسر کو روند ڈالا

    یو اے ای، کار سوار نے پولیس افسر کو روند ڈالا

    ابوظبی: متحدہ عرب کی ریاست العین میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسر کو روند ڈالا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، پولیس افسر کی شناخت سارجنٹ اعلی سعید خربخش السعدی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ سارجنٹ علی سعید ہلامی ٹنل پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی نے انہیں ہٹ کیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 2 کم سن بھائی جاں بحق

    رپورٹ کے مطابق السعدی کی نماز جنازہ المقبالی مسجد العین میں ادا کردی گئی ہے۔

    السعدی کی نماز جنازہ میں العین سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد پولیس افسروں نے شرکت کی، ان کی تدفین اُم غفا قبرستان میں جمعہ کے روز کی جائے گی۔

    ابوظبی پولیس نے السعدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ السعدی ایک بہت ہی ایماندار افسر تھے اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

  • دبئی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ’ہیل والی سینڈل‘ قرار

    دبئی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ’ہیل والی سینڈل‘ قرار

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ ٹریفک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت اونچی ایڑی والے جوتے استعمال نہ کریں۔

    گلف نیورز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر حمد بن سلیمان کا کہنا تھا کہ خواتین کا ڈرائیونگ کرتے وقت اونچی ہیل والے جوتے پہننا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی دو وجوہات سامنے آئیں، پہلی یہ کہ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ کم جبکہ دوسری سب سے اہم وجہ اونچی ایڑی کے جوتوں کا استعمال ہے۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جو گاڑی خود ڈرائیو کرتی ہیں وہ کار چلاتے وقت ایسی سینڈل یا جوتے استعمال نہ کریں جن کی ایڑی اونچی ہو۔

    مزید پڑھیں: دبئی کی ہائپرمارکیٹ میں ہولناک ٹریفک حادثہ

    وجہ بیان کرتے ہوئے بریگیڈیئر حمد بن سلیمان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے نچلے حصے اور ایکسلیٹر (ریس) کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے، عام جوتے پہننے والا ڈرائیور پیروں کو آسانی سے حرکت دے لیتا ہے جس سے اُسے بریک لگانے یا ریس دینے میں سہولت ہوتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خواتین ڈرائیورز نامناسب وقت پر گاڑی روکنے کے لیے بریک لگاتی ہیں جس کے لیے طاقت کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ ہیل والے جوتوں میں ممکن نہیں کیونکہ اس کام کے لیے ایڑی کی جگہ انگلیوں کے کنارے استعمال کرنا پڑ جاتے ہیں۔
    دبئی کے محکمہ پولیس نے خبردار کیا کہ اونچی ایڑی کا جوتا بعض اوقات بریک کے نچلے حصے یا گاڑی میں موجود کارپٹ میں اٹک جاتا ہے جس سے ایکسیلیٹر اور بریک کے استعمال میں تاخیر اور دقت ہوتی ہے اور پھر نتیجہ حادثے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

  • دبئی، کوڑے دان سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    دبئی، کوڑے دان سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کوڑے دان میں پھینکے گئے نومولود بچے لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ملزمان اپنے نومولود بچے کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگئے جنہیں پولیس نے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا، رپورٹ کے مطابق نومولود بچہ پاکستانی شخص اور فلپائنی خاتون کا تھا۔

    دبئی کی عدالت میں پاکستانی شخص کی جانب نے اپنے نومولود بچے کی لاش کو چھپانے کے الزام میں کیس کی سماعت کی گئی۔

    پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 35 سالہ خاتون کے اس شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے بعد میں ملزم نے اپنے 50 سالہ ہم وطن دوست کی مدد سے اس ناجائز بچے کو ضائع کرنے کا ارادہ دیا اور 38 سالہ شخص نے لاش کو کوڑے دان میں ڈال دیا۔

    مزید پڑھیں: روازنہ سات ہزار نومولود بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، یونیسیف

    پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق کیس میں گرفتار دونوں خواتین پر ویزا کی میعاد ختم ہونے کا الزام ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تینوں مدعا علیہان پر مجاز حکام کو کسی جرم کی اطلاع دینے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    کیس کی سماعت کے دوران بچے کی والدہ بے گناہ قرار پائی کیونکہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔

    دبئی پولیس کی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم تفتیش کے دوران یہ ثابت نہیں ہوسکا ہے نومولود لڑکا تھا یا لڑکی۔

    یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ رواں سال جون میں بُردبئی کے علاقے میں پیش آیا تھا اور ملزمان کو 23 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • ابوظبی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 2 کم سن بھائی جاں بحق

    ابوظبی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 2 کم سن بھائی جاں بحق

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 کم سن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے علاقے مرینا میں شاپنگ مال کے قریب کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین اور ڈیڑھ سالہ کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

    ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، حادثے میں دو کم سن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر نہ جائیں بلکہ انہیں ساتھ لے کر جائیں اور گاڑیوں میں بچوں کی اموات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 بھائی جاں بحق

    رپورٹ کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    فجیرہ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، گاڑی 16 سالہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری تھی۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔

  • متحدہ عرب امارات، ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 بھائی جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 بھائی جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی عمریں 18 اور 16 برس بتائی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو الداہد اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گاڑی 18 سالہ لڑکا چلا رہا تھا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے 16 سالہ بھائی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، ہولناک ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق

    فجیرہ پولیس کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ملیحہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی ڈرائیور سے قابو سے باہر ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔

    الداہد اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تین زخمیوں کو لایا گیا تھا، ایک شخص سر پر شدید چوٹیں آنے کے سبب انتقال کرگیا جبکہ دو افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، رواں سال اپریل میں شارجہ میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔