Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • چوراہوں پر نصب ڈیوائس سے ڈرائیور پریشان، آپ بھی احتیاط کیجئے

    چوراہوں پر نصب ڈیوائس سے ڈرائیور پریشان، آپ بھی احتیاط کیجئے

    دبئی : اماراتی ریاست کے مختلف چوراہوں پر ٹریفک حکام نے ایسے آلات نصب کیے ہیں جس نے بیشتر ڈرائیوروں کو پریشان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں روڈ سیفٹی اینڈ ٹڑانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شاہراہوں پر ایسی خاص ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں جس نے ڈرائیور حضرات کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے جس کی وجہ خود ان کی رفتار اور دوران سفر کی جانے والی مختلف غلطیاں ہیں۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق سڑکوں پر نصب کی گئے آلات سے چوراہوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تعداد اور رفتار سے متعلق معلومات حاصل کی جائے گی۔

    مذکورہ ڈیوائسز سے پریشان ہوکر ایک ٹویٹر صارف نے روڈ سیفٹی اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے ٹویٹر پر سوال کیا تو عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان خاص اور جدید ڈیوائسز کا مقصد سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے درمیان فاصلہ کتنا معلوم رکھنا مقصد ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ان ڈیوائسز سے چوراہوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تعداد اور رفتار کی جانکاری بھی رکھی جائے گی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفک حکام کی جانب سے ایک روز ڈیوائسز کو نصب کرنے کے بعد ہٹا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گاڑیوں سے متعلق اعداد و شمار حاصل کیے جاسکے اور اگلے روز اسے کسی دوسری جگہ نصب کردیا جاتا ہے۔

    روڈ سیفٹی اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ایسی ڈیوائسز سے ریاست میں ٹریفک کے معاملات کو مزید بہتر کرنے میں خاصی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

  • جھگڑے کے دوران بیوی کی ویڈیو بنانا شوہر کو مہنگا پڑگیا

    جھگڑے کے دوران بیوی کی ویڈیو بنانا شوہر کو مہنگا پڑگیا

    ابوظبی : اماراتی عدالت نے بیوی نے ویڈیو بناکر ساس کو بھیجنے پر غیر ملکی شوہر کو چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے غیر ملکی شوہر کو اپنی اماراتی بیوی کی نجی زندگی میں دخل اندازی کرنے کے الزام میں سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شوہر نے اپنی جھگڑالوں بیوی کی بداخلاقیوں سے متعلق اپنی ساس کو مطلع کیا تھا تاہم انہوں نے یقین کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد شوہر نے یہ تہیہ کرلیا کہ وہ ثبوت کے ساتھ اپنی ساس سے اہلیہ کی شکایت کرے گا۔

    غیر ملکی شوہر نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑے کے دوران اپنی اماراتی اہلیہ کی ویڈیو بناکر واٹس ایپ کے ذریعے اپنی ساس کو بھیج دی لیکن جب اس واقعے کا بیوی کو علم ہوا تو اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا کہ اس کےشوہر نے ویڈیو بناکر غیر اخلاقی حرکت کی ہے۔

    شوہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی جس کی میں بارہا اپنی ساس سے شکایت کرچکا ہوں تاہم انہوں نے میری کسی بات کا اعتبار نہیں کیا جس کے باعث نے یہ ویڈیو بنائی۔

    عدالت نے بیانات سننے کے بعد اماراتی بیوی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم (غیر ملکی شوہر) نے بغیر اجازت ویڈیو بناکر اہلیہ کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے ملزم کا موبائل فون ضبط کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کردیا جبکہ 10 ہزار درہم جرمانہ، چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ ویزا

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ ویزا

    ریاض: متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت انجینئر سلطان المنصوری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان مشترکہ ویزوں کے اجرا کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بیچ رابطہ کاری جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس طرح امارات کا دورہ کرنے والا کوئی بھی فرد اس ویزے پر سعودی عرب بھی جا سکے گا اور اسی طرح اس کے برعکس بھی ممکن ہوگا۔

    سعودی اخبارکے مطابق مشترکہ ویزے کا مقصد سعودی عرب کے ان بڑے اقدامات سے استفادہ ہے جو وہ سیاحوں کے مملکت میں داخلے کو آسان بنانے کے واسطے کر رہا ہے۔

    المنصوری نے توقع ظاہر کی کہ مشترکہ ویزے کے منصوبے کا اطلاق سال 2020 کے دوران ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت اس حوالے سے فریقین کے درمیان مشترکہ اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اماراتی وزیر کے مطابق یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی پروازوں کی تعداد بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حالیہ تعداد نا کافی ہے اور اسے دو گنا کرنے کی ضرورت ہے۔

    المنصوری نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبے پر عمل درامد سے امارات اور سعودی عرب میں قومی کمپنیاں مستفید ہوں گی اور سیاحت، ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کے سیکٹرز کو فروغ حاصل ہوگا۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری اجلاس کے دوران سلطان المنصوری نے باور کرایا کہ یہ ایک اہم کانفرنس ہے ،اس سے استفادہ محض سعودی عرب کی سطح تک محدود نہیں بلکہ یقینا پورے خطے کی سطح پر ہے جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

  • یو اے ای، پہاڑ پر پھنسا بکرا کیسے بچایا گیا، ویڈیو وائرل

    یو اے ای، پہاڑ پر پھنسا بکرا کیسے بچایا گیا، ویڈیو وائرل

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سول ڈیفنس کے عملے نے پہاڑ پر پھنسے بکرے کو ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے پہاڑ جبل جیس کی 55 میٹر بلندی پر بکرا پھنس گیا تھا جسے سول ڈیفنس کے عملے نے ریسکیو کرلیا۔

    راس الخیمہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد عبداللہ الزابی نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ جمعے کے روز سے جبل جیس پر بکرا پھنسا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہری کی جانب سے مذکورہ جگہ کی نشاندہی کیے جانے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور بکرے کو گرنے سے بچالیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار سیڑھی کے ذریعے پہاڑ پر چڑھتا ہے اور بکرے کی دونوں ٹانگیں رسی سے باندھ کر اسے نیچے کی جانب دھکیل دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    (انقاذ ماعز عالقة على ارتفاع ٥٥ مترا في جبل جيس) . . تمكن فريق من الدفاع المدني في رأس الخيمة من انقاذ ماعز علقت على ارتفاع ٥٥ مترا في جبل جيس وتسليمها سالمة لصاحبها . وأفاد سعادة العميد محمد عبدالله الزعابي مدير ادارة الدفاع المدني في رأس الخيمة أن تفاصيل هذه الواقعة الانسانية بدأت بتلقي غرفة العمليات بلاغا من أحد المواطنين يشير فيه الى وجود ماعز مملوك له عالق على ارتفاع ٥٥ مترا في جبل جيس منذ يوم الجمعة الماضي ويطلب فيه المساعدة في انزال وتحرير الماعز بعد يأسه من نزوله بشكل طبيعي مع مرور كل هذه الأيام . وأضاف ان فرقة مختصة توجهت من مركز الادارة الى الموقع المحدد وعمد افرادها فور وصولهم الى استخدام السلالم والحبال للوصول الى مكان تمركز الماعز وانزالها بسلام دون ان تتعرض لأي أذى يذكر ، مشيدا بالجهود التي قام بها فريق الانقاذ في هذه المهمة الانسانية البحتة التي تعكس احد الجوانب المضيئة في طبيعة عمل جهاز الدفاع المدني في الدولة . @moiuae @civildefenceuae #جبل_جيس #jais_mountain #rak997 #rak #uae

    A post shared by RAK Civil Defence (@rak997) on

  • دبئی کے پولیس اسٹیشنز میں جدید عدالتی نظام متعارف

    دبئی کے پولیس اسٹیشنز میں جدید عدالتی نظام متعارف

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے دو پولیس اسٹیشنز میں ’ورچوئل عدالتیں‘‘ قائم کردی گئیں جہاں مدعا علہیان کو اپنے مقدمات لڑنے کی مکمل اجازت ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دبئی پولیس اور جنرل ہیڈ کوارٹر میں ٹرائل رومز (مقدمے کی سماعت والے کمرے) بنائے گئے جہاں پر ویڈیو کانفرنس کی سہولت موجود ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ البرشاہ اور بور دبئی پولیس اسٹیشن میں بنائی جانے والی مجازی عدالتیں دبئی پولیس کونسل اور پبلک پراسکیوشن کے تعاون سے قائم کی گئیں۔

    دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ الماری کا کہنا تھا کہ ’’ورچوئل کورٹ رومز میں ایسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں جن کی بدولت ملزمان کو اپنے دفاع کا مکمل موقع ملے گا، انہیں تمام عدالتی سہولیات فراہم کی جائی گی، ان اقدامات کی بدولت مقدمے کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے گا‘‘۔

    انہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم کے بعد عدالتی طریقۂ کار 7 کے بجائے تین مراحل میں ہوجائے گا، اس کی وجہ سے اسٹاف ممبرز کا وقت اور محنت بھی بہت زیادہ خرچ نہیں ہوگی۔

  • سیلفی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

    سیلفی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

    دبئی: ایڈونچر سے بھرپور اور حیرت انگیز سیلفی لینے کی کوشش میں ایک اور نوجوان لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں نوجوان لڑکی 17 ویں منزل پر اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے سیلفی لینے کی کوشش میں توازن قائم نہیں رکھ سکی اور نیچے گر کر ہلاک ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں شیخ زاید شاہراہ پر واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے 17 ویں منزل کے فلیٹ پر مقیم ایشیائی لڑکی نے کھڑکی کے نزدیک کرسی رکھی اور اس پر چڑھ کر اس طرح سیلفی لینے کی کوشش کی جس سے عقب میں پورا شہر نظر آجائے۔

    اس کوشش میں لڑکی لڑکھڑائی اور سیدھے نیچے آن گری، 17 ویں منزل سے نیچے گرنے پر جواں سال لڑکی کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کو سیلفی لینے کا شوق تھا اور روز ہی کوئی نہ کوئی سیلفی لے کر رشتہ داروں کو بھیجتی رہتی تھی اس بار بھی شہر کے حسین منظر کو اپنے عقب میں عکس بند کرنے کی کوشش میں کھڑکی سے نیچے گر گئی۔

    سیلفی لینے کا جنون، دلہن سمیت تین افراد دریا میں‌ ڈوب کر ہلاک

    یہ سیلفی کی شوقین پہلی لڑکی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی درجنوں منچلے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سیلفیاں لیتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو بھارت میں نوبیاہتا دلہن سمیت تین افراد سیلفی لینے کے جنون میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • دبئی سپر سیل، مختلف اشیاء پر 90 فیصد رعایت

    دبئی سپر سیل، مختلف اشیاء پر 90 فیصد رعایت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین مختلف اشیاء 90 فیصد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سپر سیل کے ساتویں ایڈیشن کے موقع پر تین دن کی رعایتی سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے، صارفین 90 فیصد رعایت پر مختلف اشیاء حاصل کرسکیں گے، سپر سیل 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے اپنے پیاروں کے لیے گفٹ اور دیگر آئٹمز خریدنے کا نادر موقع ہے۔

    دبئی فیسٹیول کے سی ای او احمد الخاجہ کے مطابق سپر سیل میں فیشن، بیوٹی، سونا، گھریلو اشیاء، الیکٹرونکس کا سامان ودیگر اشیاء مختلف شاپنگ مالز میں 90 فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 60 فیصد خصوصی رعایت پر خریداری کرنے کا نادر موقع

    انہوں نے کہا کہ دبئی کے مختلف شاپنگ مالز کے 500 برانڈز اور 2000 آؤٹ لیٹس پر رعایتی سیل سے صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    احمد الخاجہ نے کہا کہ دبئی میں موجود سیاح بھی اس رعایتی سیل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں کے لیے قیمتی تحائف مناسب قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رعایتی سیل کے علاوہ شہریوں کے لیے اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں آمد کے موقع پر بیلون ٹوئسٹنگ اور فیس پینٹنگ کا منفرد اقدام کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس منعقد کی جانے والی لوٹ سیل سے نا صرف مقامی باشندوں، غیر ملکی مزدوروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی استفادہ کیا تھا۔

  • شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی

    شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے شارجہ جاتے ہوئے فیکٹری کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 ایشیائی باشندے زخمی ہوگئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر القاسمی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حادثہ گزشتہ رات 8 بجے پیش آیا جب بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بیریئر سے جاٹکرائی۔

    شارجہ ٹریفک پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل محمد علی النقبی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد معمولی زخمی ہیں، 4 افراد کو فریکچر آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مزید پڑھیں: شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

    القاسمی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک 33 سالہ پاکستانی شہری کی حالت نازک ہے۔

    کرنل النقبی کا کہنا ہے حادثہ سڑک پر دھیان نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا ہے، انہوں نے تمام ڈرائیور سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈرائیونگ اسپیڈ لمٹس کا خیال کریں اور فون استعمال نہ کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

    رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اکتوبر کو شارجہ کے علاقے خورفقان میں تیز رفتار کار راہگیر سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری سمیت 18 سالہ اماراتی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • سوشل میڈیا صارفین کےلیے 10 نکات متعارف

    سوشل میڈیا صارفین کےلیے 10 نکات متعارف

    ابوظبی : اماراتی وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا صارفین کےلیے 10 نکات شیئر کیےہیں جن پر عمل درآمد کرنا اماراتیوں کےلیے ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور ریاست دبئی کے حاکم نے رواں برس ستمبر میں لکھے گئے کھلے خط کے بعد گزشتہ روز سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے دس نکات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے ہیں جن کی پیرو ی اماراتیوں کےلیے ضروری ہے۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    1۔ اماراتی شہریوں کو ایسی شخصیت بنانی ہے جو دوسروں سے بات چیت کرتے وقت متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید اور ان کے اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

    2۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اماراتیوں کی شخصیت میں دوسروں سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای سے حاصل ہونے والی تہذیب،علم، ثقافت کی عکاسی کرے۔

    3۔ ایک ایسی شخصیت جو گستاخانہ، غلیظ اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال نہیں کرتی۔

    4۔ ایسی شخصیت جو اپنے گفتگو کے دوران منطق کو استدادلال کا استعمال کرے۔

    5۔ ایسی مثالی شخصیت جو اچھی زبان اور خوبصورت تصاویر کی تعریف کرتی ہے اور مثبت خیالات ، ثقافتوں اور معاشروں سے ملاپ کرتی ہے۔

    6۔ ایسی شخصیت جو معلومات، خیالات، مشورے شیئر کرکے دوسروں کی مدد کرتی ہے۔

    7۔ ایک ایسی شخصیت جو انٹرنیشنل ماحول میں ملوث ہو اور اس کی زبان بھی بولے اور ان کےمسائل حل اور ان کےمستقبل کےلیے مثبت گفتگو کرے۔

    8۔ ایک ایسی شخصیت جو خود اعتمادی کے ساتھ اختلافات کو قبول کرتی ہےاور دوسروں کے درمیان پل کاکام کرتی ہے۔

    شیخ محمد نے نواں نکتہ یہ بتایا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے اماراتی صارفین ایسی شخصیت اپنائے جو اماراتیوں کی عاجز فطرت اور محبت کی عکاس ہے اور دوسروں کےساتھ محبت و کشادگی سے پیش آتی ہے۔

    10۔ ایک ایسی شخصیت جو اپنی قوم کو پسند کرتی ہے اس پر فخر کرتی ہے اور اپنی قوم کےلیے ہمیشہ قربانی دیتی ہے اور قربانی دینے کےلیے تیار رہتی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حاکمِ دبئی شیخ محمد کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کےلیے رواں برس ستمبر میں کھلا خط جاری کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین یو اے ای کی تصویر کو سوشل میڈیا پر داغدار نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی عزت عوامی استعمال کےکیے نہیں ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افراتفری نے ان کامیابیوں کو نقصان پہنچایا ہے جن کی تعمیر کےلیے ہزاروں ٹیموں نے کام کیاہے۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے کھلے خط میں مزید کہا تھا کہ ہماری ایک وزارت خارجہ ہے جو یو اےای کی غیر ملکی معاملات میں ہمارے سیاسی نکات کی نمائندگی کرتی ہے، اس کا اہم کام ہماری 448 سالہ طویل اچھی ساکھ کو برقرار رکھنا ہے۔

  • سگریٹ نوش ہوشیار! حکومت کا بڑا اعلان

    سگریٹ نوش ہوشیار! حکومت کا بڑا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نہ صرف عوامی سطح پر آگہی مہم چلائی جا رہی ہے بلکہ ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    امارات کی ٹیکس اتھارٹی کے مطابق تمباکو مصنوعات کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے ہیں جس کے بعد ایک سگریٹ پر کم از کم ٹیکس 40 فلس اور تمباکو پر 10 فلس ٹیکس لگایا گیا ہے جس پر یکم دسمبر سے عملدرآمد ہوگا۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ٹیکس اتھارٹی نے ای سگریٹ درآمد، ذخیرہ اور تیار کرنے والوں کو کہا تھا کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کرائیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    امارات کی ٹیکس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام منتخب اشیاء درآمد کرنے والوں کو آن لائن اندراج کرانا ضروری ہے۔ ٹیکس اتھارٹی کا کہنا تھا آن لائن رجسٹریشن کرانے والے لوگوں کو آئندہ درآمدی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے منتخب ٹیکس اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز یکم اکتوبر2017 سے کر رکھا ہے۔ ایسی تمام اشیاء جو موحولیاتی صحت یا صحت عامہ کے لیے ضرر رساں ہوں ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے جن میں سگریٹ، تمباکو، انرجی ڈرنکس شامل ہیں۔