Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • رمضان المبارک کی آمد پر یو اے ای میں 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم

    رمضان المبارک کی آمد پر یو اے ای میں 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

    اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی’وام‘ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ملک بھر کے اصلاحی اداروں سے 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

    شیخ محمد بن زاید نے قیدیوں کی سزاؤں کے تحت واجب الادا مالی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی انسان دوست اقدام ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی دینا اور انہیں اس بابرکت مہینے میں ایک نئی امید فراہم کرنا ہے۔

  • دبئی پولیس کی رمضان کے آغاز پر گداگری کیخلاف آگاہی مہم

    دبئی پولیس کی رمضان کے آغاز پر گداگری کیخلاف آگاہی مہم

    دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے آغاز پر ”عقلمندی سے عطیہ دیں ” کے عنوان سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد عوام کو پیشہ ور گداگروں کے دھوکے سے بچانا اور مستحق افراد کی صحیح طریقے سے مدد کو یقینی بنانا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے گداگروں کی جھوٹی کہانیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    دبئی پولیس کے مطابق یہ پیشہ ور گداگر لوگوں کی ہمدردی کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان کے عطیات کو غلط استعمال کرتے ہیں۔

    پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عطیات صرف مستند فلاحی اداروں کو دیں اور گداگری کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

    پولیس کے مطابق ذمہ داری سے عطیات دینے سے نہ صرف کمیونٹی محفوظ رہے گی بلکہ اصل مستحق افراد کو ان کا حق مل سکے گا۔

    دوسری جانب دبئی نے ویزا سروسز میں آسانی، رہائش اور دیگر سروسز کے لیے‘سلاما’AI پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا۔

    دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے ایک نئے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم‘سلاما’کی نقاب کشائی کی ہے جس کا مقصد سرکاری خدمات کی کارکردگی کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے آسان بنانا ہے۔

    پلیٹ فارم کی خدمات کا مقصد افراد کے لیے رہائش کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

    اس کی خصوصیات میں سے ”سلاما”صارفین کو رہائشی اجازت ناموں کی تجدید یا منسوخی، ویزہ سے متعلق پوچھ گچھ کے فوری جوابات حاصل کرنے، اور متعدد سسٹمز پر تشریف لائے بغیر یا سروس سینٹرز کا دورہ کیے بغیر لین دین مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    اسرائیلی جیلوں سے مزید 46 فلسطینی رہا

    یہ اضافہ پلیٹ فارم کو ایک انتہائی موثر اور صارف دوست ٹول بناتا ہے۔ ان کی خدمات کو مستقبل میں کمپنیوں کے لیے بڑھایا جائے گا۔

  • دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ، وجہ سامنے آگئی

    دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ، وجہ سامنے آگئی

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 20 سے 28 فروری 2025 تک مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روزانہ اوسطا 2 لاکھ 80 ہزار مسافروں کی آمد ورفت کی توقع ہے، سب سے زیادہ مسافر آج 22 فروری 2025 کو آئیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ہفتے کے دوران انتہائی مصروف ترین وقت سے گزرے گا۔مسافروں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد ورفت کی وجہ سکولوں میں تعطیلات ہیں۔

    دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے اور ٹرمینل ون اور 3 کے درمیان منتقل ہونے کے لیے دبئی میٹرو استعمال میں لائیں۔

    متبادل ٹرانسپورٹ آپشنز اور اپ ڈیٹ نظام الاوقات کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب یو اے ای حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائے گی۔

    دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیرملکی امور نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔ جس پر عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کا لوگو نمایاں ہوگا۔

    ایمریٹس نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر آنے والے تمام مسافروں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

    ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کا آغاز مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل کے عنوان سے 10 فروری سے ہوا ہے اور یہ 14 فروری تک جاری رہے گی۔

    دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مزید برآں، زائرین میں معلوماتی کارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے، جن میں سربراہی اجلاس اور اس کے کلیدی موضوعات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ آگاہی میں اضافہ ہو اور عالمی سطح پر اس ایونٹ میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

  • دبئی میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے خوشخبری

    دبئی میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے خوشخبری

    دبئی میں موٹر سائیکل پر ڈیلیوری پہنچانے والے افراد کے لئے ایئر کنڈیشنڈ ایریاز تیار کر لیے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ریسٹنگ ایریاز منصوبے کو مکمل کرلیا گیا ہے، ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے 2023ء میں ریسٹنگ ایریاز منصوبے کا اعلان ہوا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اگست 2024ء تک 20 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے تھے تاہم اب تمام 40 ریسٹنگ ایریاز کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ریسٹنگ ایریاز میں پانی، اسنیکس، موبائل چارجنگ، موٹر سائیکل کی پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

    دوسری جانب یو اے ای حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائے گی۔

    جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیرملکی امور نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔ جس پر عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کا لوگو نمایاں ہوگا۔

    ایمریٹس نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر آنے والے تمام مسافروں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

    دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

    ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کا آغاز مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل کے عنوان سے 10 فروری سے ہوا ہے اور یہ 14 فروری تک جاری رہے گی۔

  • 29 یا 30، اس رمضان میں کتنے روزے ہوں گے؟ پیشگوئی

    29 یا 30، اس رمضان میں کتنے روزے ہوں گے؟ پیشگوئی

    قمری یا اسلامی مہینے 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتے ہیں ماہ رمضان کتنے روزوں پر مشتمل ہوگا اس ھوالے سے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے۔

    قمری یا اسلامی مہینوں کا آغاز رویت یا چاند پر منحصر ہوتا ہے اور یہ مہینے عیسوی مہینوں کے برعکس 29 یا 30 دنوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کے آغاز میں صرف دو ہفتے باقی رہے گئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں رواں سال ماہ رمضان المبارک کتنے ایام (روزوں) پر مشتمل ہوگا۔ اس حوالے سے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے۔

    فلکیاتی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور عرب فضا و فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجروان کا کہنا ہے’ رواں برس رمضان المبارک 30 دن جبکہ روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے کا ہوگا۔‘

    امارات الیوم کے مطابق فلکیاتی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور عرب فضا و فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجروان کا کہنا ہے رواں برس رمضان المبارک 30 دن پر مشتمل ہوگا اور روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ امارات میں مشرقی علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات مغربی علاقوں کے مقابلے میں 20 منٹ کا فرق ہوگا۔

    الجروان کا مزید کہنا تھا’ جمعہ 28 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کی قوی امید ہے، اس اعتبار سے یکم مارچ بروز ہفتہ یکم رمضان ہوگا۔

    فلکیاتی حساب سے عید الفطر کا چاند 29 مارچ کو امارات کے وقت کے مطابق ہلال کی پیدائش 14:58 پر ہوگی جو غروب آفتاب سے پانچ منٹ بعد ہی ڈوب جائے گا۔

    جس کی وجہ سے ہلال کا مشاہدہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس طرح ماہ مبارک میں 30 روزے ہوں گے اورعید الفطر بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

  • یو اے ای میں بھی سونے نے تاریخی بلندی چھولی، قیمت میں ہوشربا اضافہ

    یو اے ای میں بھی سونے نے تاریخی بلندی چھولی، قیمت میں ہوشربا اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں بھی سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران یہ اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب تک فی گرام 25.5 درہم فی گرام اضافہ ہو چکا ہے۔

    گزشتہ ہفتے کے آخر میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں 3.75 درہم اضافے کے بعد قیمت 339.75 درہم ہو گئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 3.5 درہم اضافے کے بعد بڑھ کر 314.75 درہم ہو گئے۔

    اس کے علاوہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 3.25 درہم اضافے کے بعد 304.50 اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 3.25 درہم اضافے کے بعد 61 درہم تک پہنچ چکے ہیں۔

    سونے اور زیورات کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے اس کی قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث فی الحال نئے زیورات کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔

    بڑھتی قیمت نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو سونے کے بسکٹس اور سکوں کی فروخت جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں ان کی فروخت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

  • یو اے ای کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان

    یو اے ای کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں 10 فروری سے 14 فروری تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق طلبا اور عملہ نو 9 دن کی چھٹی سے لطف اندوز ہوسکیں گے جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہے۔

    اسکولوں کا ایک گروپ بدھ 12 فروری سے جمعہ 14 فروری تین دن کی چھٹی کرے گا، طلبا کو اختتام ہفتے کے ساتھ پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔

    چند اسکولوں میں صرف دو دن جمعرات 13 اور جمعہ 14 فروری کا بریک ہوگا  جبکہ ویک اینڈ کے ساتھ ملایا جائے تو اس کے بعد چار دن کی تعطیل ہوگی جس میں طلبا پیر 17 فروری کو اسکول آئیں گے۔

    علاوہ ازیں رمضان کے دوران جو رواں سال یکم مارچ سے شروع ہونے کی توقع ہے چاند نظر آنے پر اسکولوں میں کام کے اوقات کار کم ہوں گے جس کے مطابق اساتذہ نصاب کو ایڈجسٹ کریں گے۔

  • دنیا کا سب سے مہنگا اسکول کہاں؟ لگژری اور فیس جان کر حیران رہ جائیں!

    دنیا کا سب سے مہنگا اسکول کہاں؟ لگژری اور فیس جان کر حیران رہ جائیں!

    پرائیوٹ اسکول بچوں کو تعلیم دینے کے لیے خطیر رقم وصول کرتے ہیں لیکن دنیا کے سب سے مہنگے اسکول کی فیس جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    دنیا کے اکثر ممالک میں تعلیم کے دو نظام رائج ہیں۔ ایک سرکاری تعلیمی ادارے اور دوسرے نجی تعلیمی ادارے۔ نجی تعلیمی ادارے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے فیسوں کی مد میں کثیر رقم وصول کرتے ہیں، لیکن دبئی میں رواں سال ایک ایسا اسکول کھلنے والا ہے، جس کی فیس جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    الامارات الیوم کے مطابق جیمز ایجوکیشنل گروپ دبئی میں جیمز ریسرچ اینڈ انوویشن اسکول شروع کر رہا ہے جس کو دبئی اسپورٹس سٹی میں تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ اسکول رواں سال اگست میں کھل جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اس اسکول کی سالانہ فیس 56 ہزار ڈالر (پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے) یعنی ماہانہ 13 لاکھ روپے ہے۔ اس اسکول کو دنیا کا مہنگا ترین اسکول بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس اسکول کا کیمپس 47 ہزار 600 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس پر 100 ملین ڈالر (27 ارب روپے سے زائد) کی لاگت آئی ہے اور اس میں طلبہ کے لیے جدید دور کی تمام سہولتیں اور ٹیکنالوجیز فراہم کی گئی ہیں۔

    اسکول میں نیا برطانوی نصاب پڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مستقبل کے موضوعات جیسے مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، ای اسپورٹس اور گیم ڈیزائن کو ابتدائی عمر سے ہی طلبہ کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

    جب کہ یہاں روایتی نصاب کے علاوہ جمناسٹک، تیراکی، تھیٹر، موسیقی، کلاسیکی اور جدید پرفارمنگ آرٹس میں طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا۔

    جیمز ویلنگٹن انٹرنیشنل سکول کی پرنسپل اور جیمز گروپ کی سینیئر نائب صدر برائے تعلیم ماریسا اکونور نے کہا کہ گروپ لگژری تعلیم میں ایک نیا معیار قائم کرنے، شاندار تعلیمی مواقع کے مرکز کے طور پر دبئی کی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور دنیا بھر کے لگژری سکولوں سے ہٹ کر سیکھنے کا تجربہ فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

    پرنسپل کے مطابق اسکول اپنے پہلے سال میں کنڈر گارٹن سے چھٹی جماعت تک طلبہ کو داخلہ فراہم کرے گا اس کے بعد سالانہ بنیاد پر دیگر کلاسوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ ابتدائی کلاسوں میں طلبہ کی تعداد صرف 16 تک رہے گی جبکہ چھٹے سال تک 20 طلبہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارات کے نئے فیملی قوانین میں کیا تبدیلیاں کی گئیں؟

    متحدہ عرب امارات کے نئے فیملی قوانین میں کیا تبدیلیاں کی گئیں؟

    متحدہ عرب امارات میں رہنے والے افرادا کے لئے نئے فیملی قوانین آگئے، نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوگا، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی، اس کے علاوہ فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے۔

    نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے۔

    اماراتی نئے قوانین کے مطابق 15 سال کے بچے خود فیصلہ کرسکیں گے کہ انہیں کس کے ساتھ رہنا ہے۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں صحت کے شعبے سے متعلق نیا قانون بنایا گیا ہے۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق امارات کی حکومت نے طبی مصنوعات، فارمیسی کے پیشے اور فارما اداروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک وفاقی حکم نامے کا قانون نافذ کیا ہے۔

    اس قانون کی خلاف وزری پر تادیبی سزاؤں میں لائسنس کی عارضی معطلی، احتیاطی طور پر بندش، لائسنس کی منسوخی اور اداروں کے لیے 1ملین درہم اور پریکٹیشنرز کے لیے ڈی ایچ 500،000 تک کے جرمانے شامل ہیں۔

    یہ قانون طبی آلات، دواسازی کی مصنوعات، صحت کی دیکھ بھال کی اشیاء، حیاتیاتی مصنوعات، سپلیمنٹس اور کاسمیٹکس پر لاگو ہوتا ہے۔

    Decree-La فارماسیوٹیکل اداروں اور بائیو بینکوں کو لائسنس دینے، نگرانی کرنے، ملکیت کی منتقلی سے نمٹنے اور ایمریٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ، وزارت صحت اور مقامی صحت کے حکام کے کردار کی وضاحت کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

    اس قانون کا مقصد شعبے کی تنظیم، فارماسیوٹیکل سیکورٹی، اور ترقی اور تقسیم کے عمل کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

    متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    یہ بائیو بینکس اور فارماسیوٹیکل اداروں کو کنٹرول کرتا ہے، بشمول متحدہ عرب امارات کے فری زونز میں، اور فری زونز سمیت ملک بھر کے فارمیسی پریکٹیشنرز پر لاگو ہوتا ہے۔

  • دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

    دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

    دبئی کے حکمرانوں نے نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

    دبئی کے حکمراں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے اور نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے تین ہزار مکانات پر مشتمل ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ویڈنگز پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شادی کرنے والے جوڑوں کو دبئی بھر میں 3004 نئے گھر دیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 5.4 ارب درہم لگایا گیا ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری ملازمت کرنے والے میاں بیوی کے لیے 10 دن کی تنخواہ، شادی کی چھٹی اور زچگی کے بعد پہلے سال کے دوران ماؤں کو جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

    اس منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو شادی کرنے کی ترغیب دینا، خاندانوں کے لیے مناسب رہائش فراہم کرنا اور ان کا معیار بہتر بنانا ہے۔

    یہ پروگرام دبئی ویڈنگ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے لیے ہاؤسنگ لون کے ماہانہ پریمیم کو بھی کم از کم 3,333 درہم تک کم کرتا ہے جب کہ ان کی ماہانہ آمدنی ڈی ایچ 30,000 سے زیادہ نہ ہو۔