Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • سال نو 2025 پر یو اے ای میں 2 نئے عالمی ریکارڈز قائم، حیرت انگیز ویڈیوز

    سال نو 2025 پر یو اے ای میں 2 نئے عالمی ریکارڈز قائم، حیرت انگیز ویڈیوز

    متحدہ عرب امارات نے نئے سال 2025 کی آمد پر جشن منانے کے دوران دو نئے عالمی ریکارڈ بنا لیے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائر ہو گئیں۔

    متحدہ عرب عمارات میں سال نو کی آمد پر راس الخیمہ، ثقافتی موضوعات کی نمائش کرنے والے ڈرون اور آتش بازی کے مظاہروں سے جگمگا اٹھا۔ جبکہ ابوظہبی کے شیخ زید فیسٹیول میں 53 منٹ کے آتش بازی کی گئی۔

     

    راس الخیمہ نے آتش بازی اور ڈرونز کے شاندار نمائش کے ساتھ دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے۔

    پہلا ریکارڈ ڈرون کے ذریعے بنائے گئے درخت کی سب سے بڑی فضائی تصویر کا تھا جب کہ دوسرا سمندری خول (سیپ) کی سب سے بڑی فضائی تصویر کا تھا۔

     

    یہ کارنامے اسٹوری ان دی اسکائی کے عنوان سے ایک ہیریٹیج تھیم والے شو کا حصہ تھے، جس میں امارات کی پرل ڈائیونگ کی میراث سے لے کر اس کے متحرک ماحولیاتی نظام تک کی بھرپور ثقافت اور تاریخ کا جشن منایا جاتا ہے۔

    ایونٹ میں روایتی آتش بازی کو جدید ترین تھری D ڈرون فنکاروں کے ساتھ ملایا گیا، جو واٹر فرنٹ کے 5 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے تھے۔ آتشبازی اور ڈورن شو کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد لوگ وہاں جمع ہوئے۔

     

    راس الخیمہ ٹور ازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او راکی فلپس نے کہا، اس طرح کے بامعنی ڈسپلے کے ساتھ دو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرنا اس اختراعی جذبے اور ثقافتی فخر کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری امارات کی تعریف کرتا ہے۔ یہ لگاتار چھٹا سال ہے جب امارات نے سال نو کے جشن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کو توڑا اور نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

    دوسری جانب ابوظہبی کے شیخ زید فیسٹیول میں 53 منٹ تک مسلسل آتش بازی کے مظاہرہ کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔

  • یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

    یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں ماہ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

    سپر 98 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.61 درہم برقرار رہے گی، اسپیشل 95 پیٹرول بھی 2.50 فی لیٹر درہم ہوگا۔

    ای پلس پیٹرول بھی 2.43 قیمت فی لیٹر پر برقرار رہے گا اور ڈیزل بھی 2.68 فی لیٹر پر فروخت کیا جائے گا، واضح رہے کہ یہی قیمتیں گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں رات 12 بجے سے قبل آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • سال نو کے جشن پر آج ابوظہبی میں 6 نئے عالمی ریکارڈ بنائے جائیں گے

    سال نو کے جشن پر آج ابوظہبی میں 6 نئے عالمی ریکارڈ بنائے جائیں گے

    دنیا آج نئے سال کو خوش آمدید کہے گی ابوظہبی میں بھی سال نو کا جشن منایا جائے گا اور اس میں 6 نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے جائیں گے۔

    دنیا بھر کی طرح یو اے ای میں بھی آج سال نو کا جشن بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہروں میں گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    ابوظہبی نے بھی سال نو کے جشن میں ایک، دو نہیں بلکہ 6 نئے عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری کر لی ہے۔

    اس سلسلے میں وہاں مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک ہر گھنٹے آتشبازی کی جائے گی۔ گھڑیال جیسے ہی رات 12 بجے کا گھنٹہ بجائے گا تو مسلسل 53 منٹ تک شاندار آتشبازی کی جائے گی۔

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس دوران چھ ہزار ڈرونز فضا میں پرواز کریں گے جب کہ تین ہزار ڈرونز کی مدد سے ہیپی نیو ایئر لکھا جائے گا۔ اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد غبارے بھی فضا میں چھوڑے جائیں گے۔

    سال نو کے جشن پر ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول اور راس الخیمہ میں تاریخی آتش بازی کے مظاہرے کیے جائیں گے جب کہ دبئی میں برج الخلیفہ پر بھی شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب دبئی میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں محنت کشوں کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلیے بطور تحفہ دیے جائیں گے، جبکہ دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

    حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-new-year-celebration-governor-sindh/

  • امارات میں سال 2025 کا استقبال، برج خلیفہ پر لیزر شو ہوگا

    امارات میں سال 2025 کا استقبال، برج خلیفہ پر لیزر شو ہوگا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے سال 2025 کی تقریبات اور آتش بازی کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، دبئی میں دنیا کی سب بلند عمارت برج خلیفہ پر فائر ورکس اور لیزر شو کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے سال 2025 کے استقبال کی تیاریاں ابوظبی اور راس الخیمہ میں بھی جاری ہیں۔ دبئی میں عوام کو ٹریفک سے بچنے کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دبئی میں حکام کی جانب سے شہریوں سے تعاون اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دبئی میں فیسٹول سٹی، جمیرا، پام جمیرا اور اٹلانٹس پر آتش بازی ہوگی۔ اس کے علاوہ ابوظبی میں جاری شیخ زاید فیسٹیول میں 53 منٹ کی شاندار آتش بازی کی جائے گی، آتشبازی کے ساتھ 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے جائیں گے۔

    راس الخیمہ میں خصوصی ٹرانسپورٹ انتظامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں نئے سال کی تقریبات کیلیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، راس الخیمہ میں آتشبازی اور لیزر شو کے ذریعے عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری جاری ہیں۔

    دوسری جانب دبئی میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں محنت کشوں کے لئے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلئے بطور تحفہ دیئے جائیں گے، جبکہ دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

    حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔

    عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ

    حکام کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں میں تقسیم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

  • دبئی میں محنت کشوں کو خوشخبری سنادی گئی

    دبئی میں محنت کشوں کو خوشخبری سنادی گئی

    دبئی میں نئے سال کی آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ نئے سال کی آمد کی خوشی میں محنت کشوں کے لئے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلئے بطور تحفہ دیئے جائیں گے، جبکہ دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

    حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں میں تقسیم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا، صدر یو اے ای نے سینکڑوں شہریوں کے قرض معاف کر دیے ہیں۔

    اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے 1277 اماراتی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے 1277 شہریوں کے 401 ملین مالیت سے زائد قرض معاف کیے ہیں اور اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لئے خوشخبری

    ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم کا کہنا ہے حکومت کا یہ فیصلہ شہریوں کی مدد اور ان پر قرض کا بوجھ کم کر کے ریلیف دینا ہے۔

  • دبئی میں ڈرون کے ذریعے اشیا کی ڈیلیوری کا آغاز ہوگیا

    دبئی میں ڈرون کے ذریعے اشیا کی ڈیلیوری کا آغاز ہوگیا

    دبئی سلیکون اویسس کے رہائشی یا کام کرنے والے اب ڈرون کے ذریعے گھر بیٹھے کھانے پینے کا سامان، ادویات یا دیگر ضروری اشیا منگوا سکتے ہیں۔

    دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے مشرق وسطیٰ کے اپنی نوعیت کے پہلے ڈرون ڈیلیوری سسٹم کو دبئی سلیکون اویسس (DSO) میں باضابطہ لانچ کر دیا۔

    شیخ حمدان بن محمد نے روچیسٹر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-دبئی (RIT-Dubai) کے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرون ڈیلیوری سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے پہلا آرڈر دیا جو کامیابی سے اپنی منزل پر لینڈ ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DubaiMediaOffice (@dubaimediaoffice)

    ڈرون کو شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ کم شور والے پنکھے، پیراشوٹ اور فلائٹ کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔

    گزشتہ چند مہینوں کے دوران دبئی سلیکون اویسس نے ڈرون ڈیلیوری آپریشنز کیلیے پائلٹ آپریشنز کی ایک سیریز کا انعقاد کیا جو DCAA اور Keeta Drone کے تعاون سے کیا گیا۔

    ڈی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبداللہ لنجوی نے کہا کہ ڈرون ڈیلیوری 2030 تک دبئی کے 33% حصوں تک پہنچ جائے گی، ہم ڈرونز کو ریگولیٹ کرنے اور چلانے کے ذریعے نئے مواقع پیدا کرنے میں اپنا اہم کردار جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی اداروں کے تعاون سے ہوا بازی کے شعبے میں مختلف ابھرتی ہوئی اور امید افزا ٹیکنالوجیز کو متعارف کروانے کی راہ ہموار کریں گے۔

    ڈرون ڈیلیوری سسٹم کی لانچنگ تقریب میں وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز عمر بن سلطان ال اولامہ نے بھی شرکت کی۔

  • متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، جس سے ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اماراتی قومی دن کی تقریبات کے بعد کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزہ سینٹر نے دوبارہ سے کام شروع کردیا۔

    اماراتی قونصل خانے کی جانب سے ویزے کے خواہشمند افراد کیلئے کراچی میں ویزہ سینٹر کو دوبارہ سے فعال کیا گیا ہے، ویزہ سینٹر میں ویزے کے حصول کیلئے آنے والوں کارش لگ گیا۔

    یو اے ای :متحدہ عرب امارات اردو خبریں

    ویزہ سینٹر کو روایتی عرب ثقافت کی طرح سجایا گیا اور قونصلیٹ آنے والوں کو قہوہ اور کھجوریں پیش کی گئیں۔

    اماراتی وزارت خارجہ کے حکام نے بھی ویزہ سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ویزے کی سہولت کیلئے ہروقت عملہ موجود ہوتا ہے، ویزے کیلئے آنے والے پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جائیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ کاروباری حضرات کیلئے بھی ہر ممکن طور سے ہر سہولت فراہم کی جائے گی، آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان مزید ترقی کے مراحل طے کرے گا، پاک یو اے ای تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اورمستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

    تقریب کے اختتام پر منسٹری آف فارن افیئرز اور قونصل جنرل نے کیک بھی کاٹا۔

     

  • دسمبر کے دوران امارات کا سفر کرنے والوں کو کیلئے اہم خبر

    دسمبر کے دوران امارات کا سفر کرنے والوں کو کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دسمبر کے آخری دوہفتوں کے لیے فضائی کرایوں میں 20 سے 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں آخری ہفتے کے لیے بکنگ زیادہ ہونے کے باعث کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔

    امارات الیوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریول اینڈ ٹورازم کے شعبے کے ماہرین نے بتایا ہے کہ فضائی کرائے بڑھنے کی وجہ اسکولوں کی تعطیلات اور سال کے اختتام پر ہونے والی تقریبات ہیں۔

    ایک معروف ٹریول کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے عرب ممالک میں فضائی سفر کے لیے بکنگ کا آغاز رواں ماہ کے آغاز سے ہی ہو گیا تھا جس کی طلب میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا جس کے باعث کرائے بڑھ گئے۔

    متحدہ عرب امارات سے عرب ممالک کے لیے دسمبر کے آخری دو ہفتوں کے لیے سفر کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے جو ان تعطیلات میں عرب ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

    ٹرمپ نے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ منتخب کرلیا

    رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ بکنگ کی اگر بات کی جائے تو اردن، مصر اور مراکش کے لیے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں فضائی ٹکٹ کی قیمتیں نومبر اور اکتوبر کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔

  • یو اے ای کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    یو اے ای کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گی ہے صدر یو اے ای نے سینکڑوں شہریوں کے قرض معاف کر دیے ہیں۔

    اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے 1277 اماراتی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے 1277 شہریوں کے 401 ملین مالیت سے زائد قرض معاف کیے ہیں اور اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم کا کہنا ہے حکومت کا یہ فیصلہ شہریوں کی مدد اور ان پر قرض کا بوجھ کم کر کے ریلیف دینا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/uae-holidays-announced/

  • دبئی اور شارجہ میں‌ مفت پارکنگ کا اعلان

    دبئی اور شارجہ میں‌ مفت پارکنگ کا اعلان

    دبئی اور شارجہ میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی مفت پارکنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پبلک پازرکنگ استعمال کرنے والے 2 اور 3 دسمبر کو فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، ادا شدہ پارکنگ فیس 4 دسمبر بروز بدھ سے لاگو ہوگی۔

    تاہم شارجہ کے ادا شدہ پارکنگ زونز میں معمول کے مطابق چارجز لاگو ہوں گے جو کہ ہفتے کے ہر دن، بشمول عوامی تعطیلات پر فیس کے ساتھ مشروط ہیں۔

    ان زونز کی شناخت نیلے رنگ کی معلوماتی نشانیوں سے کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی نے آئندہ عام تعطیلات پر مفت پارکنگ کا بھی اعلان کیا تھا۔

    امارات کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے جمعہ کو کہا تھا کہ تمام پبلک پارکنگ (کثیر منزلہ پارکنگ کے علاوہ) پیر، 2 دسمبر سے، منگل، 3 دسمبر کے اختتام تک مفت ہوگی۔

    امارات میں اتوار کے روز پارکنگ کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کے لے چار دن کی تعطیلات ہیں، سرکاری حکام نے 2 اور 3 دسمبر کو نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔