Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • حج کے لیے 70 سال سے زائد عمر کے افراد کی درخواستیں منظور

    حج کے لیے 70 سال سے زائد عمر کے افراد کی درخواستیں منظور

    متحدہ عرب امارات نے آئندہ سال حج 2025 کی ادائیگی کے لیے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

    امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای کی جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، انڈومنٹس اینڈ زکوۃ نے آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کی حج درخواستیں قبول کرلی ہیں۔ درخواستیں منظور کردہ معیار اور شرائط کے مطابق قبول کی گئی ہیں۔

    اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب میں حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا مختص کردہ حج کوٹہ 6228 عازمین کا ہے جو حج امور کے لیے منظم ریفرنس سسٹم کے مطابق شہریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    ان میں 3051 اجازت نامے بزرگ عازمین کے منظور کیے گئے جو کل کوٹے کا 49 فیصد ہے اس میں 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ 3177 پرمٹ دیگر عمر کے گروپوں اوران کے ساتھیوں کو الاٹ کے گئے ہیں جو کل کوٹے کا 51 فیصد بنتا ہے۔ تمام درخواستیں طے شدہ معیار اور شرائط کے مطابق منظور کی گئی ہیں۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کے سرکاری چینل کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 60248 رہی جس میں سے 51732 نے پہلے کبھی حج ادا نہیں کیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام نے بتایا کہ الیکٹرانک حج اور عمرہ سسٹم نے ابتدائی چھانٹی کے عمل کو ہموار، لچکدار اور شفاف طریقے سے مکمل کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/performance-of-prayers-in-riaz-al-jinnah/

  • متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کرانے والی کمیٹی نے نومبر 2024 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے میں پٹرول کی قیمتوں میں 8 سے 9 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 فلس فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پٹرول سپیشل 95 کی فی لٹر قیمت نومبر میں 2.63 درھم ہوگئی ہے جبکہ اکتوبر میں اس کی قیمت 2.54 درھم تھی، اس کے علاوہ پٹرول سپر 98 کی فی لٹر قیمت اکتوبر میں 2.66 درھم تھی اب نومبر میں 2.74 درھم میں دستیاب ہوگا۔

    نومبر میں ای پلس 91 پٹرول کی قیمت 2.55 درھم ہوگی اس کی اکتوبر میں قیمت 2.47 درھم فی لیٹر تھی، ڈیزل کی نومبر کے لیے قیمت2.67 درھم فی لیٹر کردی گئی اکتوبر میں اس کے نرخ 2.60 درھم تھے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون میں جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹریفک قانون میں ٹریفک کے متعدد جرائم کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں جن میں متعدد خلاف ورزیوں اور خطرناک جرائم کے لیے جیل کی سزا اور زیادہ جرمانے شامل ہیں۔

    ان جرائم میں غلط طریقے سے سڑکیں عبور کرنا، حادثات کا باعث بننے کے بعد فرار ہونا، نشے میں ڈرائیونگ کرنا شامل ہے۔

    متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    اس مقصد کے لیے مختص جگہوں کے علاوہ دیگر جگہوں سے سڑک عبور کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی جو کم از کم 5,000 درہم اور 10,000 درہم سے زیادہ نہیں ہو گی۔

  • خبردار! اب پیدل سڑک عبور کرنے والوں پر بھی جرمانے ہوں گے

    خبردار! اب پیدل سڑک عبور کرنے والوں پر بھی جرمانے ہوں گے

    متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سڑک پیدل عبور کرنے والوں پر بھی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    امارات الیوم کےمطابق یو اے ای میں نئے ٹریک قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جو آئندہ سال 29 مارچ 2025 سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے اور اس ٹریفک قوانین میں سڑک پر گاڑی چلانے والے اور پیدل چلنے والے سب کو شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور 8 سنگین خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ درہم تک جرمانہ بھرنا پڑ سکتا ہے۔

    نئے قوانین میں جو 8 سنگین خلاف ورزیاں قرار دی گئی ہیں۔ ان میں نشے کے زیر اثر گاڑی چلانا، لائسنس کی معطلی کے باوجود گاڑی چلانا، جائے حادثہ سے فرار، حادثے میں کسی کی موت کا سبب بننا، مختص مقامات کے علاوہ سڑک کراس کرتے ہوئے ٹریفک حادثہ، سیلاب کے دوران وادی میں گاڑی چلانا جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    الکوحل یا کسی نشے کے زیر اثر گاڑی چلانے یا گاڑی چلانے کی کوشش کرنے پر کم ازکم 30 ہزار درہم سے دو لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید یا دونوں میں سے ایک سزا دی جائے گی۔

    نئے قانون میں ڈرائیونگ کی کم از کم عمر17 سال مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 18 برس تھی جب کہ اس قانون میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی حد سڑکوں کو عبور کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مخصوص مقامات کے علاوہ سڑک کراس کرنا خلاف ورزی میں شامل ہے۔

    ٹریفک حادثہ پیش آنے کی صورت میں پیدل چلنے والے افراد کو تین ماہ قید اور پانچ سے دس ہزار درہم جرمانے کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    ہٹ اینڈ رن کیس میں حکام سے عدم تعاون، معلومات چھپانے پر ایک سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ یا دونوں میں سے ایک سزا ہوگی۔ لاپروائی سے ڈرائیونگ پر کسی کی موت کی صورت میں قید اور کم از کم 50 ہزار درہم جرمانے کا سامنا ہوگا۔

    کسی عدالت یا ٹریفک کنٹرول اتھارٹی کے حکم پر لائسنس کی معطل کیے جانے کے باوجود گاڑی چلانے پر تین ماہ قید اور دس ہزار درہم جرمانہ ہوگا یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔

  • خلیجی ممالک کو جوڑنے والے بڑے منصوبے کی منظوری

    خلیجی ممالک کو جوڑنے والے بڑے منصوبے کی منظوری

    گلف کو آپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق جی سی سی ممالک کے درمیان ریلوے لائن منصوبے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہو جائے گا اور جی سی سی ممالک وزرائے ٹرانسپورت نے منصوبے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیوم منصوبے کے علاوہ یہ خطے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس پر 250 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے مطابق ریلوے لائن کویت سے سعودی عرب، پھر بحرین، قطر اور آخر میں امارات سے ہوتی عمان تک پہنچے گی۔

    اس منصوبے میں ریلوے کا پہلا مرحلہ صرف سامان کی منتقلی کے لیے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافروں ٹرینیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل پر اس کے ذریعہ سالانہ 95 ملین ٹن سامان کے علاوہ 8 ملین مسافروں کی جی سی سی ممالک کے درمیان آمدورفت ہو سکے گی۔

  • متحدہ عرب امارات: مٹی کا بگولہ اور بجلی کڑکنے کی ویڈیو وائرل

    متحدہ عرب امارات: مٹی کا بگولہ اور بجلی کڑکنے کی ویڈیو وائرل

    متحدہ عرب امارات میں مٹی کا بگولہ اور بجلی کڑکنے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں سڑک کے قریب مٹی کا بگولہ دیکھا گیا، جسے شہریوں نے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی کے طوفان کے دوران تیز ہوا اور بجلی بھی چمک رہی ہے۔ جبکہ چند لوگ گاڑیوں سے اتر کر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

    اس سے قبل مصر میں گرد و غبار کے طوفان سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، طوفان سے بل بورڈ سڑکوں پر گر گئے تھے جبکہ ٹریفک بھی متاثر ہوا۔

    https://x.com/yakishk/status/1664287130129174529?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1664287130129174529%7Ctwgr%5E4f861e48f70bf8e29b82ca743f71fbae8b49d910%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fstrong-winds-and-sand-storm-in-cairo%2F

    رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعے کو گرد و غبار کے طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، طوفان کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مصر کی وزیر ماحولیات یاسمین فواد کا کہنا تھا کہ گرد و غبار کے طوفان سے ہوا دس گنا زیادہ آلودہ ہوگئی اور سڑکوں پر بل بورڈز گر گئے۔

  • دوست کو گھونسا مارنا 20 لاکھ روپے کا پڑ گیا

    دوست کو گھونسا مارنا 20 لاکھ روپے کا پڑ گیا

    دوستوں میں اکثر معاملات پر لڑائی اور دھینگا مشتی ہو جاتی ہے لیکن ایک جھگڑے میں دوست کو چہرے پر گھونسا مارنا 20 لاکھ روپے کا پڑ گیا۔

    یہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا ہے اور یو اے ای میں ابوظہبی کی فیملی، سول اور ایڈمنسٹریٹیو کورٹ نے ایشیائی شہری کو اپنے دوست کے چہرے پر مُکے مارنے اور اس کے موبائل فون کو نقصان پہنچانے پر 26 ہزار درہم ( لگ بھگ 20 لاکھ پاکستانی روپے) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    الامارات الیوم کے مطابق ابوظہبی کی عدالت میں ایشیائی نوجوان نے اپنے ہم وطن دوست کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 4599 درہم مالیت کے موبائل فون کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ صرف موبائل فون کو ہی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اس کے چہرے پر مُکے بھی مارے جس کے باعث وہ 20 دن تک اپنے کام پر نہیں جا سکا۔

    درخواست گزار سے عدالت سے استدعا کی کہ اسے ملزم سے 20 ہزار درہم بطور ہرجانہ دلایا جائے۔ اس حوالے سے مدعی نے اپنے دعوے سے متعلق تمام تفصیلات اور دستاویزات، تصاویر اور رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔

    عدالت نے تمام شواہد اور بیانات کے بعد اپنے فیصلے میں ایشیائی شہری کو دوست پر حملے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ملزم کو مدعی کو مادی اور اخلاقی نقصان پہنچانے پر 20 ہزار جب کہ جرمانے کے طور پر 6 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت اور وکیل کی فیس کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا۔

  • متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    متحدہ عرب امارات میں اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسے بھارتی شہری جن کے پاس کارآمد شنگین یا امریکہ کا رہائشی ویزا ہو گا انہیں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد امارات کا ویزا جاری کیا جاسکے گا۔

    امارات الیوم کے مطابق اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سھیل سعید الخییلی نے بتایا کہ بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلی کا مقصد دوطرفہ طویل المدتی سٹراٹیجک تعلقات ہیں۔ ویزے کے ضوابط میں نرمی سے سیاحت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

    اتھارٹی نے ویزا فیس کے حوالے بتایا کہ اماراتی کابینہ کی جانب سے اس حوالے سے جن ضوابط کی منظوری دی گئی ہے ان کے مطابق بھارتی شہریوں کو جن کے پاس امریکہ کا رہائشی ویزا یا گرین کارڈ ہو یا یورپی یونین کا کارآمد ویزا ہو انہیں 14 دن کا ویزا 100 درھم میں جاری کیا جائے گا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی کوویزے میں توسیع کرانی ہے تو 14 دن کی توسیع 250 درھم میں کردی جائے گی جبکہ 60 دن کے ویزے کی فیس 250 درھم مقرر کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ملک میں آنے والے غیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔ میڈیکل ٹیسٹ میں کارکن کی عمومی صحت کی رپورٹ شامل ہو گی۔

    رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں ’میڈیکل ٹیسٹ سینٹر‘ کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین نے بتایا کہ امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میڈیکل ٹیسٹ مقرر کئے گئے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنے والوں کی عمومی صحت پر اثر نہ پڑے۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے بڑی پیشکش

    اُنہوں نے کہا کہ امارات کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ کو قبل از وقت ممکن بنایا جاسکے گا۔

  • متحدہ عرب امارات، ملازمت کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات، ملازمت کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ملک میں آنے والے غیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔ میڈیکل ٹیسٹ میں کارکن کی عمومی صحت کی رپورٹ شامل ہو گی۔

    رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں ’میڈیکل ٹیسٹ سینٹر‘ کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میڈیکل ٹیسٹ مقرر کئے گئے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنے والوں کی عمومی صحت پر اثر نہ پڑے۔

    اُنہوں نے کہا کہ امارات کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ کو قبل از وقت ممکن بنایا جاسکے گا۔

    طبی مرکز کی لیبارٹری میں معیاری اور اعلی مشنری دستیاب ہے جبکہ ماہرین کی ٹیم بھی موجود ہے جو اپنے شعبوں میں خاص مہارت رکھتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ملازمت کے لیے آنے والوں کے لیے مرکزی میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کی ہے۔

    لازمی کرائے جانے والے میڈیکل ٹیسٹوں میں سی بی سی، سینے کا الٹراساونڈ تاکہ پھیھپڑوں اور نظام تنفس کی جانچ کی جاسکے جبکہ جوڑوں اور بلڈ پریشر وغیرہ کا معائنہ شامل ہے۔

    دوسری جانب امارات نے دنیا کے باصلاحیت افراد کو راغب کرنے کے لیے شہریت اور گولڈن ویزا کی پیشکش کی ہے، اس فیصلے کا مقصد یو اے ای کی معاشی ترقی کو مزید تقویت دینا ہے۔

    سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ، اہم خبر سامنے آگئی

    اس حوالے سے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزبیشن (جی ٹیکس گلوبل) کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں باصلاحیت لوگوں کو راغب کرنا پہلے کے مقابلے میں کافی آسان ہوگیا ہے کیونکہ ہم نے اس ضمن میں طویل مدتی رہائش کیلئے گولڈن ویزا اور ہنرمند افراد کو شہریت دینے جیسے اہم اقدامات کیے ہیں۔

  • دنیا کی سب سے بلند عمارت ’’برج خلیفہ‘‘ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

    دنیا کی سب سے بلند عمارت ’’برج خلیفہ‘‘ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

    دبئی میں قائم برج خلیفہ کو اب تک دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز حاصل ہے اس کی انتظامیہ نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    دبئی میں قائم برج خلیفہ گزشتہ 14 سال سے بلاشرکت غیرے دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہے۔ عالمی توجہ کا مرکز اس عمارت کو مختلف ممالک کے قومی ایام، تہواروں اور نئے سال پر رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔

    سال نو پر بھی ہر سال دنیا کی اس سب سے بلند عمارت پر خوبصورت آتشبازی کی جاتی ہے تاہم 2025 کی آمد کے استقبال کے حوالے سے برج خلیفہ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

    اس سال اگر لوگوں کو برج خلیفہ پر آتشبازی کا لطف اٹھانا ہے تو یہ مفت نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے ٹکٹ لینا پڑے گا۔ سال نو کے آتشبازی فنکشن کے ٹکٹوں کی فروخت 24 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

    بالغ افراد کے لیے ٹکٹ کی قیمت 580 درہم اور بچوں کے لیے 370 درہم رکھی گئی ہے جب کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی انٹری مفت ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق ٹکٹ لینے والے افراد برج پارک کی فرنٹ لائن پر بیٹھ کر آتشبازی کے ساتھ فاؤنٹین شو کے مزے بھی لے سکیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-worlds-tallest-jeddah-tower-construction/

     

  • یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور!

    یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور!

    متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے جس میں آمدنی اور اخراجات میں توازن رکھا گیا ہے۔

    یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سربراہی میں امارات کی کابینہ نے منگل کو مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    نئے بجٹ میں آمدنی اور اخراجات میں توازن رکھا گیا ہے اور دونوں کا تخمینہ یکساں 71.5 ارب درہم لگایا گیا ہے۔

    بجٹ 2025 میں سماجی ترقی، پنشن امور، اقصادی امور، انفراسٹرکچر اور مالیاتی سرمایہ کاری کے ساتھ دیگر وفاقی اخراجات شامل ہیں۔

    بجٹ میں سب سے بڑا حصہ سماجی ترقی اور پنشن کے شعبے کے لیے رکھا گیا ہے جس کا تخمیمہ 27.859 ارب درہم لگایا گیا ہے اور یہ مجموعی بجٹ کا 39 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد حکومتی امور کے شعبے کے لیے 25.570 ارب درہم رکھے گئے ہیں جو کُل بجٹ کا 35.7 فیصد ہے۔

    سالانہ بجٹ میں پبلک اور یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام کے لیے 10.914 ارب درہم، صحت، خدمات اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 5.745 ارب درہم، سماجی امور کے لیے 3.744 ارب درہم (5.2 فیصد)، عوامی خدمات کے لیے 1.746 ارب درہم مختص کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ انفراسٹرکچر اور اقتصادی شعبے کے لیے 2.581 ارب درہم، مالیاتی سرمایہ کاری کے شعبے کے لیے 2.864 ارب درہم اور دیگر وفاقی اخراجات کے لیے 12.624 ارب درہم رکھے گئے ہیں۔