Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • متحدہ عرب امارات: غیرقانونی تارکین وطن کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات: غیرقانونی تارکین وطن کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد یکم نومبر 2024 سے تفتیشی مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔

    امارات الیوم کے مطابق دبئی میں مقیم ایسے غیرملکی جن کے اقامہ سٹیٹس درست نہیں ہیں انہیں حکومت نے دو ماہ کی مہلت دی تھی تاکہ اس دوران وہ بغیر کسی جرمانے یا اضافی فیس کے اپنا اسٹیٹس درست کروالیں۔

    اس مہلت سے وہ تارکین بھی مستفیض ہو سکتے ہیں جن کے اقاموں کی مدت ختم ہوچکی ہے اور وہ مستقل طورپر اپنے ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایسے افراد مہلت کے دوران اپنے سفر کو قانونی بنانے کے لیے مہلت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دی گئی مہلت کے دوران اصلاح حال کرانے والوں کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا جس کے بعد وہ جب چاہیں دوسرے ویزے پر امارات کا سفر کرسکتے ہیں۔

    فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسہیل سعد الخییلی کے مطابق ’مہلت 31 اکتوبر 2024 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد تفتیشی مہم کا آغاز کردیا جائے گا‘۔

    متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسہیل سعد الخییلی کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ہونے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانے اور ملک بدری کی سزا شامل ہے۔

  • !دبئی کا گولڈن ویزے دینے کا اعلان

    !دبئی کا گولڈن ویزے دینے کا اعلان

    دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ایگزیکٹو کونسل نے گولڈن ویزے دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    امارات الیوم کے مطابق دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں شاندار کارکردگی پر غیر معمولی ماہرین تعلیم کو گولڈین ویزے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    گولڈن ویزا، دبئی میں ارلی چائلڈ ہوڈ سینٹرز، اسکولز اور ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز میں اساتذہ کو دیا جائے گا اور یہ اقدام ان افراد کی خدمات کو تسلیم کرے گا، جنہوں نے طلبہ کی تعلیمی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    اس حوالے سے دبئی کے ولی عہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اساتذہ کے عالمی دن پر ہم نے دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں نمایاں

    کارکردگی اور خدمات انجام دینے والے ممتاز اساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اساتذہ کے مشن، ذہنوں کی تشکیل، آنے والی نسلوں کی پرورش اور قوموں کی ترقی میں ان کے انمول کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: امدادی سامان سے لدے 6 طیارے لبنان روانہ

    متحدہ عرب امارات: امدادی سامان سے لدے 6 طیارے لبنان روانہ

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنانی عوام کی مدد کیلیے امدادی سامان سے لدے چھ طیارے بیروت روانہ کئے گئے ہیں، جن میں تقریبا 250 ٹن امدادی اشیا، طبی سامان، خوراک اور خیمے موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے وام کے مطابق ان طیاروں میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزین، انٹرنیشنل ریڈ کریسینٹ کے تعاون سے فراہم کیے جانے والا سامان موجود ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے اُٹھایا جانے والا یہ اقدام امارات کی لبنان کو اس کے موجودہ چیلنجوں میں کی سپورٹ کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے راتوں رات بیروت پر 30 سے زائد حملے کیے ہیں، جو کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے بھیانک ترین رات تھی۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں 30 سے زائد حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔

    لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے رپورٹ کیا کہ بیروت پر اسرائیل کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک یہ سب سے زیادہ بھاری اور تباہ کن رات تھی، بھیانک دھماکوں کی آوازیں رات بھر پورے شہر میں سنی جاتی رہیں، اور مضافاتی علاقہ داحیہ سیاہ دھوئیں سے ڈھکا ہوا ہے۔

    اسرائیل نے جن جنوبی مضافاتی علاقوں پر بمباری تیز کی ہے، انھیں حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، پچھلے ہفتے یہاں اسرائیل نے ایک حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو شہید کر دیا تھا اور جمعہ کو ان کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا۔

    ایران کا القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی سے رابطہ منقطع، خبر ایجنسی

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کی فوج کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر یہ حملوں کی ایک نئی لہرہے، جس میں لبنان کے دارالحکومت کے ارد گرد شعلے آسمان تک پہنچ گئے اور بھیانک آوازیں گونجتی رہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کا لبنان کیلئے 100 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج

    متحدہ عرب امارات کا لبنان کیلئے 100 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنانی عوام کیلئے فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی طرز پر اب لبنان میں بھی فضائی حملوں کے بعد زمینی کارروائی شروع کردی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 136 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لبنانی حکام کے مطابق بیروت کے جنوب میں واقع عین الدلب میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے تین اراکین بھی شامل ہیں جو بیروت کے علاقے کولا میں مارے گئے، جہاں اسرائیل نے جنوبی مضافات کے علاوہ پہلی بار دارالحکومت پر حملہ کیا۔

    ایمریٹس اور فلائی دبئی کا لبنان کیلیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • ایمریٹس اور فلائی دبئی کا لبنان کیلیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    ایمریٹس اور فلائی دبئی کا لبنان کیلیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    متحدہ عرب امارات کی دو بڑی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور فلائی دبئی نے لبنان میں جنگی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع کردی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ سے بیروت کے لیے پروازیں 7 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمریٹس اور فلائی دبئی نے لبنان کیلیے منگل 24 ستمبر کو فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    فلائی دبئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لبنان کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں،صورتحال کے مطابق اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق مسافروں اور کیبن کریو کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مسافر، ری بکنگ یا ٹکٹ کی قیمت کی واپسی کے لیے فلائی دبئی کے کال سینٹر یا ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں ’محدود زمینی کارروائی‘ کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں دراندازی کی جس کے جواب میں لبنانی فوج نے بھی جوابی حملے شروع کردیئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ اسرائیل نے لبنان پر جارحیت کیلئے زمینی حملے کی تیاری شروع کرنے سے قبل باقاعدہ امریکہ کو مطلع کیا تھا۔

    اسرائیل کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر آرٹلری اور ٹینکوں سے حملے کیے، جنوبی لبنان میں دراندازی پر لبنانی فوج نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے شروع کردیئے۔

    معروف ایئرلائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

    اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے شمالی سرحدی علاقوں کو فوجی زون قرار دے دیا، جس کے جواب میں حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتیں کم ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گئی۔

    یکم اکتوبر سے لاگو ہونے والی نئی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

    ستمبر میں تیل کی عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع تھی۔ برینٹ آئل کی قیمتیں اگست میں 78.63 ڈالر کے مقابلے میں اوسطاً 73 ڈالر فی بیرل رہی، جس کی وجہ سپلائی میں اضافہ اور سعودی عرب کے پیداوار کو بڑھانے جیسے منصوبے ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 2015 میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کیا گیا تھا، جس کے بعد یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ ریٹیل فیول قیمتوں کا جائزہ لیا کرتی ہے اور اسے عالمی نرخوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایڈجسٹ کرتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا اور امارات کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

  • حج پرمٹ سے متعلق اہم خبر

    حج پرمٹ سے متعلق اہم خبر

    متحدہ عرب امارات میں جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ نے حج 2025 کے پرمٹ کیلیے 3 اہم شرائط مقرر کردی ہیں۔

    الامارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق پہلی شرط کے مطابق متحدہ عرب امارات کا شہری ہونا چاہئے، درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 12 سال ہونی چاہئے اور درخواست گزار نے گزشتہ پانچ سال کے دوران حج نہ کیا ہو۔

    جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کی جانب سے اسمارٹ ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے آئندہ حج سیزن کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کیا، آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

    جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج و عمرہ نظام سے متعلق 2018 میں کابینہ کی قرارداد نمبر 32 کے مطابق حج اجازت نامہ ترجیحی بنیاد پر انہیں دیا جائے گا جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہو۔

    بزرگ، رشتہ دار اور ساتھی جوشرائط پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنہوں نے اتھارٹی کے ای سسٹم میں پہلے سے رجسٹریشن کرالی ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے اماراتی عازمین حج کے لیے حج پرمٹ، ’نسک کارڈ‘ جاری کرانا اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

    جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کے مطابق آئندہ حج سیزن 2025 کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے 1446ھ کے لیے مختص کیا گیا امارات کا کوٹہ 6228 عازمین کا ہے۔

    اس کے علاوہ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خاص طور پر مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) کے لیے بہترین کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ خیموں و ہوٹلز کی تیاری کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو تمام امور کی نگرانی کرتی ہیں۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

    اتھارٹی کے مطابق وہ دوران حج 24 گھنٹے اماراتی عازمین کے مسائل کے حل کے لیے متحرک رہتے ہیں۔

  • یو اے ای کا ای لیبر کارڈ مفت حاصل کرنے کا طریقہ

    یو اے ای کا ای لیبر کارڈ مفت حاصل کرنے کا طریقہ

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت برائے انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن ان لوگوں کو لیبر کارڈ جاری کرتی ہے جو ملک میں کسی بھی کمپنی میں ملازم ہیں۔

    ملازمت کرنے والے افراد کیلیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ لیبر کارڈ لازمی رکھیں کیونکہ حکام کسی بھی وقت شناخت کی تصدیق کیلیے اس کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

    یو اے ای میں لیبر کارڈ کو ملازمت کے ثبوت اور شناخت کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔

    کارڈ میں ملازم کی ملازمت کی تفصیلات درج ہوتی ہیں جس میں ملازمت کی نوعیت، کمپنی کا نام اور ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ۔ آپ ایمپلائمنٹ کارڈ کے بغیر ملک میں کام نہیں کر سکتے۔

    وزارت نے آن لائن سروس شروع کی ہے جس کے ذرئعے موبائل فون پر لیبر کارڈ کی سافٹ کاپی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

    وزارت برائے انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی ویب سائٹ (https://www.mohre.gov.ae) پر جا کر Services پر کلک کریں اور پھر New Enquiry Services کا انتخاب کریں جس کے بعد آپ اس صفحے https://inquiry.mohre.gov.ae پر آ جائیں گے۔

    نئے صفحے پر Choose a Service کا انتخاب کریں اور Print Electronic Work Permit پر کلک کریں۔ اس پر مطلوبہ تفصیلات جیسے ورک پرمٹ نمبر، ٹرانزیکشن نمبر، پرسن کوڈ اور تاریخ پیدائش درج کریں۔

    تفصیلات شامل کرنے کے بعد Search Button پر کلک کریں آپ کا ای لیبر کارڈ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔

  • امریکی صدر بائیڈن کی اماراتی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    امریکی صدر بائیڈن کی اماراتی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان گزشتہ روز امریکہ کے سرکاری دورے کے آغاز پر وائٹ ہاوس پہنچے۔

    عرب خبر رساں ادارے وام کے مطابق وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔

    وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں امارات اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت کو مزید وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوستی کو مضبوط بنانے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور سپیس کے شعبے شامل ہیں۔

    ’امریکا لبنان میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘

    وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان بھی ملاقات ہوگی، جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس کس طرح بنوا سکتے ہیں؟

    دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس کس طرح بنوا سکتے ہیں؟

    دبئی: روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اب دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد 5 منٹ میں آن لائن لائسنس بنواسکیں گے۔

    آر ٹی اے کے مطابق دبئی کے شہری، جی سی سی شہریت رکھنے والے اور دیگر غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، ان کی درخواستوں پر صرف پانچ منٹ میں کارروائی کرنے کے لیے آن لائن خدمات پیش کی جارہی ہیں۔

    یو اے ای اور جی سی سی سی کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس 10 سال جبکہ رہائشی افراد کے لیے 5 سال کے لیے قابل تجدید ہیں، امارات کے زیادہ تر حصے میں ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت دستیاب ہے۔

    ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے، شہریوں کو اپنے تمام ٹریفک جرمانے ادا کرنے ہوں گے، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں ایک ماہ سے زیادہ تاخیر کرنے والے صارفین پر ماہانہ 10 درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

    تمام قومیتوں کے لیے درکار دستاویزات

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کو ایمریٹس کی درست آئی ڈی، آنکھوں کا ٹیسٹ جس کی میعاد 2 سال کے لیے ہو، میڈیکل فٹنس ٹیسٹ اگر شہری کا پیشہ ’’ڈرائیونگ‘‘ ہے (ایسے شخص کو آر ٹی اے سے منظور شدہ اسپتالوں میں سے کسی ایک میں جامع طبی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا)، درکار ہوگا۔

    مزید یہ کہ اماراتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے فیملی بُک کے بغیر (مرثوم ہولڈرز)، اصل درست پاسپورٹ، درست مرثوم کی کاپی، اماراتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے اگر اماراتی خواتین کی اولاد ہیں تو درست پاسپورٹ کی کاپی درکار ہوگی۔

    اس کے علاوہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے خط کی کاپی بھی چاہیے ہوگی جس میں یہ نشاندہی کی گئی ہوگی کہ شہری کی والدہ اماراتی ہیں۔

    ستمبر 2024 میں دبئی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی فیس

    آر ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، 21 سال سے کم عمر افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید فیس 20 درہم نالج اینڈ انوویشن فیس کے علاوہ 100 درہم ہے۔

    21 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید فیس 20 درہم نالج اینڈ انوویشن فیس کے علاوہ 300 درہم ہے۔