Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • دبئی میں پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز

    دبئی میں پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دبئی مواصلات اور روڈ اتھارٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی ٹیکسی اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کردیا جائے گا۔

    امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق فضائی ٹیکسی سروس سے متعلق کمپنی ’جوبی‘ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’فضائی ٹیکسی سروس سے نئے دور کا آغاز ہو گا جو تحفظ ماحولیات کے حوالے سے بھی بہتر ہو گی‘۔

    دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق فضائی ٹیکسی سروس کے حوالے سے مزید اسٹیشنز کی تعمیر کے مقامات کا بھی عنقریب آغاز کردیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا فضائی ٹیکسی سروس کو بڑے ہوٹلوں، ایئرپورٹس اور سیاحتی مقامات کے روٹس پر استعمال کیا جائے گا، جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں چار فضائی ٹیکسی اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔

    فضائی ٹیکسی کے 6 پنکھے ہوں گے جبکہ چار بیٹریاں اس میں فٹ ہوں گی جو 161 کلو میٹر تک کی مسافت طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ فضائی ٹیکسی سروس کے منصوبے سے منسلک کمپنی کی تیار کردہ ائیر ٹیکسی چار سیٹوں والی اور رفتار 320 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی۔

    ائیرٹیکسی کا ٹیک آف اور لینڈنگ عمودی ہوگا جس کے لیے روایتی رن ویز کی ضرورت نہیں ہوگی جو عام مقامات پر بھی لینڈ کرسکتی ہیں۔

    دبئی آنے والے سیاحوں کیلئے اہم خبر

    ائیرٹیکسی کے ذریعے جمیرا بیچ سے ایئرپورٹ تک 10 منٹ میں پہنچ سکتے ہیں جو عام طورپر زمینی ٹیکسی سے 45 منٹ کی مسافت ہے۔

  • میلاد النبی ﷺ پر متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    میلاد النبی ﷺ پر متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اتوار 15 ستمبر کو ولادت رسول ﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    انسانی وسائل اور امارات کی وزارت کے اعلامیے کے مطابق 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔

    یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔

    یاد رہے کہ امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی ہے۔

    اس میں عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ہجری سال،12 ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیل شامل ہے۔

    اس شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اگلی عام تعطیل 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کے سلسلے میں ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے حکم جاری کرتے ہوئے اُن بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دیدی ہے جنہیں جولائی میں ایک احتجاج کے دوران گرفتار کرکے سزا سنائی گئی تھی۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا حکم جاری کردیا ہے جو گذشتہ ماہ کے مظاہروں اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔‘

    اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے۔

    امارات کے اٹارنی جنرل نے سزاؤں پر عمل درآمد روکنے اور ملک بدری کا طریقہ کار شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    یوکرینی صدر نے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    امارات کے اٹارنی جنرل نے امارات کے تمام رہائشیوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ رائے کے اظہار کا حق ریاست اور اس کے قانونی فریم ورک کے ذریعے محفوظ ہے۔

  • دبئی آنے والے سیاحوں کیلئے اہم خبر

    دبئی آنے والے سیاحوں کیلئے اہم خبر

    دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح ہر سال متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں، ایسے میں سیاحوں کی سیفٹی کے لئے حکام کی جانب خاص اقدامات کئے جاتے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو ایک محفوظ ملک تصور کیا جاتا ہے لیکن ناخوشگوار واقعات کا خدشہ بھی رہتا ہے، تاہم اماراتی حکام ایسے واقعات پر فوری ردعمل دیتے ہیں اور سیاحوں کی سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

    دبئی میں خاص طور پر ٹورسٹ کی سیفٹی کے لئے اسپیشل فورس موجود ہے، جسے ’دبئی ٹورسٹ پولیس‘ کہا جاتا ہے۔ ٹورسٹ پولیس کی خدمات اور مدد تک ہفتے میں تمام دن چوبیس گھنٹے آسان رسائی کیلیے پانچ طریقوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    دبئی ٹورسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل خلفان عبید الجلاف کے مطابق ان کا مقصد دبئی کو یہاں رہنے، کام کرنے، دیکھنے اور سرمایہ کاری کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنانا ہے۔

    دنیا بھر کے ٹورسٹ کو دبئی پولیس سمارٹ ایپ کا جدید ورژن آسانی سے انکوائری اور رپورٹ جمع کرانے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

    دبئی پولیس کی سمارٹ ایپلی کیشن پر ’ٹورسٹ پولیس‘ سروس آئی فون (آئی او ایس)، اینڈرائڈ اور ہواوے فون سسٹمز پر دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے رپورٹ بھی کی جاسکتی ہے۔

    ایمرجنسی کیلیے کال سینٹر ’901‘ کے علاوہ دبئی پولیس کا ای میل ایڈریس بھی دنیا بھر کے ٹورسٹ کے لئے موجود ہے، جس پر کال کرکے معلومات اور مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

    دبئی پولیس کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور رپورٹ کرائی جاسکتی ہے۔

    بائیڈن کا غزہ جنگ بندی سے متعلق اہم بیان

    اس کے علاوہ سمارٹ پولیس سٹیشن ’ایس پی ایس‘ ہر جگہ ہیں جہاں چوبیس گھنٹے کسی انسانی مداخلت کے بغیر اپنی رپورٹ، تجاویز جمع کراسکتے ہیں۔

  • یو اے ای: قانون میں ترامیم سے گھریلو ملازمین کو مزید کیا فوائد حاصل ہوئے؟

    یو اے ای: قانون میں ترامیم سے گھریلو ملازمین کو مزید کیا فوائد حاصل ہوئے؟

    متحدہ عرب امارات نے گھریلو ملازمین سے متعلق قانون میں کئی ترامیم کی ہیں جس سے ان کو مزید تحفظ حاصل ہوا ہے۔

    وام کے مطابق یو اے ای میں گھریلو ملازمین کے قانون میں جو نئی ترامیم کی گئی ہیں اس کا مقصد آجروں، گھریلو ملازمین اور بھرتی کمپنیوں کے درمیان تنازعات تیزی سے حل کرنا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب گھریلو ملازمین سے متعلق تمام مقدمات براہ راست کورٹ آف اپیل سے کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں منتقل کیے جائیں گے۔

    کورٹ آف اپیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیر التوا مقدمات کو بغیر کسی فیس کے کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں منتقل کریں تاہم وہ مقدمات جو پہلے ہی فیصلے کے مراحل میں ہیں ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔

    بیان کے مطابق اگر آجر، گھریلو ملازم یا بھرتی کمپنی کے درمیان کوئی تنازع پیدا ہوتا ہے اور ان کے درمیان حل نہیں ہو سکتا تو معاملے کو وزارت انسانی وسائل و امارتائزیشن کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔

    وزارت مصالحت کے ذریعے تنازعہ کے حل کی کوشش کرے گی تاہم اگر طے شدہ مدت میں کوئی تصفیہ نہیں ہوتا تو وزارت، کیس کو کورٹ آف فرسٹ انسٹنس میں بھیج دے گی۔

  • یو اے ای کے لیبر قانون میں کیا بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

    یو اے ای کے لیبر قانون میں کیا بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

    متحدہ عرب امارات نے ایمپلائمنٹ ریلیشن شپ ریگولیشن (لیبر قانون) میں ترامیم کی ہیں اور اس حوالے سے وفاقی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق یو اے ای میں لیبر قانون میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کا مقصد ملازمت کے قوانین کو مزید بہتر بنانا بتایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں اس قانون کی خلاف ورزی پر بڑا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    نئی ترمیم کے تحت اگر کوئی آجر اجازت نامے کے بغیر کسی کو ملازمت دیتا ہے، کارکنوں کی خدمات حاصل کرتا ہے یا انہیں ملک میں لاتا ہے لیکن انہیں ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے یا ورک پرمٹ کا غلط استعمال کرتا، اپنے کاروبار کو کارکنوں کے لیبر حقوق طے کیے بغیر بند کر تا ہے تو اس پر جرمانہ ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ جرمانہ کم از کم ایک لاکھ درہم اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ درہم تک ہو سکتا ہے۔

    لیبر قانون میں کئی گئی ترامیم کے مطابق یہی سزا کسی نابالغ کو غیر قانونی ملازمت یا کسی نا بالغ کے سرپرست کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دینے پر عائد ہوگی۔

    اس کے علاوہ نئے حکمنامے میں فرضی بھرتی کے حوالے سے بھی سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں جن میں فرضی اماراتائزیشن شامل ہے اور ایسے آجروں پر ایک سے 10 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔

    نئی ترمیم میں جعلی روزگار کے لیے کارروائی کا تعین بھی کیا گیا ہے، جس میں دھوکا دہی سے متعلق اماراتائزیشن شامل ہے اور اس پر صرف وزیر انسانی وسائل یا ان کے مجاز نمائندے کی درخواست پر کارروائی ہو سکتی ہے۔

    وزارت کو عدالتی سزا جاری ہونے سے پہلے آجر کی درخواست پر ایسے معاملات کو طے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے تاہم اس کے لیے آجر کو مقررہ جرمانے کا 50 فیصد ادا کرنے اور اپنے فرضی ملازمین کو ملنے والی تمام مالی مراعات حکومت کو واپس کرنا ہوں گی۔

    اپیل کورٹ اب تمام لیبر تنازعات کو براہ راست فرسٹ انسٹنس کورٹ میں بھیجیں گی۔ یہ نئے قانون کے نفاذ کی تاریخ سے شروع ہوگا۔ تاہم جن مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے یا فیصلے کے لیے محفوظ ہیں وہ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • متحدہ عرب امارات: فضائی ٹکٹوں کی قیمت سے متعلق اہم خبر

    متحدہ عرب امارات: فضائی ٹکٹوں کی قیمت سے متعلق اہم خبر

    متحدہ عرب امارات میں ٹریول اینڈ ٹورازم ایجنسیوں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ موجودہ فلائٹ ریزرویشن سے معلوم ہورہا ہے کہ یو اے ای کے لئے واپسی کی پروازیں اگست کے وسط تک 100 فیصد فل ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ یو اے ای میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے جارہا ہے، موسم گرما کی چھٹیاں اختتام پذیر ہیں اس لیے امارات کے رہائشی جلد از جلد واپسی چاہتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ان دنوں ایئرلائنز پر امارات واپسی کے لیے رش میں اضافہ ہوجاتا ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اس میں کچھ بڑے یورپی اور ایشیائی شہر ہیں جہاں سیٹوں کی زیادہ مانگ ہے۔

    ایک ٹورازم کمپنی کے جنرل منیجر کے مطابق موجودہ فلائٹ ریزرویشن سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ یو اے ای واپسی کی پروازیں اگست کے وسط سے 10 ستمبر تک کسی حد تک فل ہوچکی ہیں۔

    انہو ں نے بتایا کہ جن ممالک سے واپسی کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کا اضافہ ہے ان میں مصر، اردن، لبنان اور شام ہیں۔ مثال کے طور پر قاہرہ سے واپسی کے لیے فضائی ٹکٹ کی قیمت ان دنوں 3 ہزار درھم تک پہنچ گئی ہے اس کی وجہ تاخیر سے بکنگ ہے۔

    امارات میں موجود کم لاگت والی ایئرلائنز کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی شرح کم ہے۔ اب یہ مسافر کا اختیار ہے کہ وہ کس ایئر لائن کا اپنے سفر کے لیے انتخاب کرتا ہے۔

    ٹورازم ایجنسی کے سیلز ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کچھ معروف عرب مقامات سے واپسی کے لیے ٹکٹ کی قیمت ان دنوں 1700 درھم سے بڑھ کر 2500 درھم تک پہنچی ہوئی ہے۔

    مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک زلزلے سے لرز اُٹھے

    یورپی ممالک سے واپسی کے لیے ٹکٹ کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 3 ہزار درھم تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ایک یورپی ملک کے لیے راونڈ ٹرپ کا ٹکٹ 5 ہزار درھم تک پہنچ گیا ہے۔

  • ابوظبی پولیس نے معذور لڑکی کی دلی خواہش کیسے پوری کی؟

    ابوظبی پولیس نے معذور لڑکی کی دلی خواہش کیسے پوری کی؟

    ابوظبی پولیس نے معذور نوجوان عرب لڑکی کی دلی خواہش پوری کرکے سب کے دل جیت لئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس کے 3 افسران ’سپیشل‘ (معذور) عرب لڑکی ’رینڈ‘ کی خواہش پوری کرنے کے لئے اس کے آبائی گھر پہنچے، اس موقع پر افسران کی جانب سے بچی کو تحائف اور گلدستہ پیش کیا گیا۔

    معذور لڑکی رینڈ کی جانب سے کمیونٹی خدمات کے حوالے سے ابوظبی پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

    ملاقات کے دوران ابوظبی پولیس افسران نے رینڈ سے اس کی صحت، خوابوں اور خواہشات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    عراق: لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 9 سال مقرر کرنے کی تجویز

    معذور لڑکی رینڈ کے والدین نے ابوظبی پولیس کو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے غیرمعمولی عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ابوظبی پولیس نے گھر پر آکر اور رینڈ سے ملاقات کرکے نہ صرف ان کی بیٹی خوش کردیا ہے بلکہ وہ یادیں بھی دی ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

  • دبئی: سرکاری دفاتر میں چار دن کام کیلئے ٹرائل ویک

    دبئی: سرکاری دفاتر میں چار دن کام کیلئے ٹرائل ویک

    دبئی کے حکام نے کہا ہے کہ دبئی میں سرکاری دفاتر چار دن کام کریں گے، چار روزہ ورک ویک کا ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹرائل ویک کا آغاز 12 اگست سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے 15 سرکاری ادارے آزمائشی ہفتہ وار پروگرام پر عمل کریں گے۔ دبئی کے سرکاری ادارے جمعہ کی چھٹی کے ساتھ 7 گھنٹے فرائض انجام دیں گے۔

    دبئی کے حکام کی جانب سے چار روزہ ہفتے کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

    دبئی حکومت کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پروگرام کی نگرانی کی جائے گی، حکام نگرانی اور سروے کے بعد سفارشات تیار کریں گے۔ سفارشات کے بعد 4 روزہ ورک ویک کی موسم گرما کی مستقل پالیسی مرتب کی جائیگی۔

    اسماعیل ہنیہ کا قتل، اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ایران

    واضح رہے کہ حکومت شارجہ کی جانب سے 2022 میں بھی چار روزہ ورک ویک متعارف کروایا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات: غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے خوشخبری سنادی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ انہیں 2 ماہ کی رعایت دی جارہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو امارات میں موجود ہیں اور ان کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے دو ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے اقامے میں توسیع کراسکتے ہیں یا ملک سے روانہ ہوسکتے ہیں۔

    وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کا مزید کہنا تھا کہ امارات میں بسنے والے غیرملکیوں کو اپنی شناختی دستاویز درست کرانے اور تجدید کے لیے دو ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے رعایتی مدت کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔

    لبنان کا سفر نہ کریں، امریکہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

    اس مدت کے دوران اگر کسی کا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو وہ بغیر کسی جرمانے اور پریشانی کے اپنے اقامے کی تجدید کراسکتا ہے یا اگر اپنے ملک جانے کی خواہش رکھتا ہے تو جاسکتا ہے۔