Category: یو اے ای

یو اے ای اردو نیوز یعنی متحدہ عرب امارات سے اردو خبریں اور تازہ ترین معلومات

یو اے ای کی معیشت میں پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ وہ تعمیراتی، خدمات، اور دیگر شعبوں میں اہم افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں۔ 2023 میں، پاکستانیوں نے یو اے ای سے پاکستان کو 4.212 ارب ڈالر کی رقم بھیجی۔

  • دبئی:دوران رمضان غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزاردرہم جرمانہ عائد ہوگا

    دبئی:دوران رمضان غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزاردرہم جرمانہ عائد ہوگا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے شہریوں کو 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ لائسنس پر منفی پوائنٹس بھی ملیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ گاڑی چلانے والے افراد کو خبر دار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نےغیر محتاط ڈرائیونگ ترک نہ کی تو انہیں 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے تمام ڈرائیوروں کو روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا تھا، جس میں ان سے گزارش کی گئی ہے کہ دوران رمضان گاڑی چلانے سے قبل مکمل آرام کرلیں اور نیند پوری کرکے گھر سے نکلیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آر ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ ڈرائیوروں کی جانب سے دبئی کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی لین سے باہر نکلنا خود کار سوار  اور دیگر افراد کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔


    ابو ظہبی، ڈرائیونگ کے دوران کچرا پھینکنے والوں کی شامت، پولیس کا بڑا ایکشن


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی آر ٹی اے کے حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں گذارش کی گئی ہے کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ خود کار سوار اور دیگر افراد کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے، لہذا خلاف ورزی کرنے والوں پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ان کی گاڑی بھی 60 دن کے لیے ضبط کرلی جائے گی۔


    خبردار!! دبئی کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنا مہنگا پڑ سکتا ہے


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک سروے کے مطابق نوجوانوں کی نسبت 40 سال سے زائد عمر کے افراد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں زیادہ ملوث پائے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دبئی: مسیحی شخص کا مسلمانوں کے لیے مسجد کا تحفہ

    دبئی: مسیحی شخص کا مسلمانوں کے لیے مسجد کا تحفہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے پہاڑی علاقے فجیرا میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد تعمیر کرکے مسلمانوں کو بطور تحفہ پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے عیسائی شخص سجی شیریان نے لیبر کیمپ میں اپنی جیب سے 15 لاکھ روپے سے زائد اخراجات برداشت کرکے مسلمانوں کے لیے مسجد تعمیر کی اور عطیات لینے سے بھی صاف انکار کردیا۔

    سجی شریان کاروباری شخصیت ہیں انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اگر مسلمان نماز کی ادائیگی کے لیے جائیں تو کم از کم انہیں 20 درہم آمدورفت کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں اسی طرح کا سلسلہ جاری رہتا تو ماہانہ 100 درہم سے زیادہ کے اخراجات صرف مسجد جانے اور آنے میں آتے جو ایک مزدور برداشت نہیں کرسکتا‘۔

    مزدور کیمپ کے رہائشی افراد نے مسجد کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جمعے کے روز نماز کی ادائیگی کے لیے بہت دور جانے کی ضرورت پڑتی تھی مگر اب ہم یہاں باآسانی نماز ادا کرسکیں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ابوظہبی کا دس ہزارغذائی پارسل یمن پہچانے کا اعلان

    ابوظہبی کا دس ہزارغذائی پارسل یمن پہچانے کا اعلان

    ابوظہبی:  خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن  رمضان پراجیکٹ میں  یمن کے جزیرے سکوترا میں 10 ہزار کھانے کے پارسل تقسیم کرے گی، منصوبے سے پچاس ہزار لوگ مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  پچاس ہزار لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے تشکیل دیا جانے والا یہ منصوبہ ابوظہبی کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے حکم پر بنایا گیا ہے اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زید النہیان اس کی نگرانی کریں گے۔ یہ پارسل سمندر کے ذریعے سکوترا بھیجے جائیں گے۔

    فاؤنڈیشن کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید پہلے بھی یمن کے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے احکامات جاری کرچکے ہیں اور حالیہ پراجیکٹ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان پارسلوں میں  آٹا، چینی ، چاول، تیل ، ٹماٹر کا پیسٹ، زیتون کا تیل، چائے کی پتی اور خشک دودھ شامل ہوگا اور یہ سکوترا کے مکینوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

     سکوترا کے مقامی حکام، لیڈر اور دیگر اہم شخصیات نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی تعریف کی ہے اور مقامی آبادی کی جانب سے اس مددپر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے  مقامی آبادی کے لیے اس منصوبے سے کئی آسانیاں پیدا ہوں گی جو کہ یو اے ای کی قیادت کا ایک عقلمندانہ اقدام ہے۔

     خیال رہے کہ جزیرہ سکوترا یمن کے ساحل سے تین سو اڑسٹھ کلومیٹر دور بحر ہند میں  واقع دور افتادہ جزیرہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی:پاکستانی گارڈ کو اماراتی لڑکی کو ہراساں کرنے کےجرم میں سزا

    دبئی:پاکستانی گارڈ کو اماراتی لڑکی کو ہراساں کرنے کےجرم میں سزا

    دبئی: 9 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے پاکستانی شخص کوعدالت نے تین ماہ جیل میں قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی عدالت نے رہائشی عمارت میں 9 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مجرم کو تین ماہ قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

    متاثرہ لڑکی نے 31 سالہ پاکستانی سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے سپر مارکیٹ میں جنسی طور ہر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجرم نے عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ ’اس نے لڑکی کے ساتھ ایسی حرکت ارادتاً نہیں کی تھی‘۔

    دبئی کی عدالت نے پاکستانی شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی نے مجھے فون کیا کہ عمارت کا سیکیورٹی گارڈ مجھے ہراساں کررہا ہے‘۔

    خاتون کا کہنا تھا میری بیٹی نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے ہمراہ مارکیٹ جاری تھی کہ اچانک گارڈ قریب آیا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے لگا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مارکیٹ میں لگے ہوئے سیکیورٹی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی، ویڈیوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے پاکستانی شخص لڑکی کو چھونے کی کوشش کررہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور انجینئرز کیلئے 10سالہ ویزے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور انجینئرز کیلئے 10سالہ ویزے کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارت نے نئی ویزہ پالیسی اور اونر شپ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا، ماہرین، طلبا اور سرمایہ کار دس سال کا رہائشی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے نئی رہائشی ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا گیا، مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو دس سال کا رہائشی ویزہ دیا جائے گا جبکہ پروفیشنلز کے خاندانوں کو بھی ویزہ ملےگا۔

    جس میں بالخصوص میڈیکل ،سائنٹیفک ،ریسرچ اور ٹیکنیکل فیلڈ ز کے ساتھ ساتھ تمام سائنسدان شامل ہیں۔

    نئی ویزہ پالیسی کا فیصلہ یواے ای کابینہ نے اہم اجلاس میں کیا، کابینہ کا اجلاس دبئی کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدارت میں ہوا، ۔اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان ،نائب وزیر اور وزیر صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان دیگر وزرا کے ساتھ موجود تھے۔


    کابینہ نے ابوظہبی میں صدارتی محل میں فیصلے کی منظوری دی، نئی ویزہ پالیسی کے مطابق تاجر،ماہرین اور اے گریڈ کے طالبعلم دس سال کا رہائشی ویزہ لے سکیں گے۔

    یواے ای  میں تاجروں کو سو  فیصد اونر شپ دینے کا فیصلہ بھی اعلان کیا گیا یواے ای  میںکمپنیوں کے فارن اونر شپ سسٹم میں بھی تبدیلی کا  اعلان  کرتے ہوئے تاجروں کو سو فیصد اونر شپ دینے کا فیصلہ  کیا گیا۔

    اس موقع پر شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ  ” یو اے ای بدستور مواقع کی سرزمین ہے ، وہ انسانی خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے بہتر ماحول اور غیر معمولی صلاحیتوں کو جلا بخشنے اور انھیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    نئی ویز پالیسی اورسو فیصد اونر شپ کا مقصد متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری اور ماہرین کا حب بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی : منشیات فروش گروہ گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور جعلی نوٹ برآمد

    دبئی : منشیات فروش گروہ گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور جعلی نوٹ برآمد

    دبئی : اماراتی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ افریقی شہریوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں ہیروئن اور جعلی نوٹ برآمد کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں پولیس اور نارکوٹکس اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث افریقین گروہ کو گرفتار کرکے کئی کلو گرام ہیروئن اور جعلی نوٹ برآمد کرلے ہیں۔

    راس الخیمہ کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے پانچ افریقن کے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزموں کو گھر سے منشیات اور جعلی کونسی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

    راس الخیمہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل عدنان علی الزبی کا کہنا تھا کہ پولیس کے شعبہ انسداد منشیات فروشی نے متحدہ عرب امارت میں ہیروئن کو فروغ دے رہے تھے، چھاپے کے دوران بھی بڑی مقدار میں ہیروئن اور جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔


    ابوظہبی پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرکے ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرلی


    کرنل عدنان علی الزبی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے جس کے بعد پولیس نے کیس پبلک پراسٹیکیوٹر کے حوالے کردیا ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ راس الخیمہ پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر منشیات فروشی کے خلاف مہم چلا رہی ہے، جس میں والدین سے گذارش کی گئی ہے اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ منشیات کا استعمال نہ شروع کردیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ابوظہبی: پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں اماراتی شخص کو سزا

    ابوظہبی: پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں اماراتی شخص کو سزا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کے جرم میں اماراتی شخص کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے ایک اماراتی شہری کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

    ابوظہبی کی پولیس کا کہنا تھا کہ اماراتی شہری اور اس کا پاکستانی دوست صحرا میں کمپنگ کی غرض سے گئے تھے کہ اچانک دونوں میں جھگڑا ہوا اور اماراتی شخص نے گاڑی چڑھا کر پاکستانی شہری کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کچھ ماہ قبل پیش آئی تھی جب پاکستانی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات آیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کی عدالت میں متاثرہ خاندان کے افراد نے مؤقف اختیار کیا کہ ’مقتول اور قاتل دونوں کیمپ میں موجود تھے کہ اچانک کسی بات پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا، کیمپ میں موجود دیگر افراد کی وجہ سے معاملہ ختم ہوا ہوگیا تھا، لیکن اچانک اماراتی شہری نے گاڑی سے کچل کر متاثرہ شخص کو ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت میں دوران سماعت مجرم نے اعتراف کیا کہ اس نے معاملہ ختم ہوجانے کے باوجود اپنے دوست کو گاڑی سے کچل کر قتل کیا تھا۔

    عدالت نے مقدمے کی سماعت نے دوران اماراتی شخص پر پاکستانی شہری کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے جرم میں سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: ضرورت مندوں کو سحروافطار کرانے کا انوکھا انداز، فریج گھروں سے باہر رکھ دئیے گئے

    دبئی: ضرورت مندوں کو سحروافطار کرانے کا انوکھا انداز، فریج گھروں سے باہر رکھ دئیے گئے

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ضرورت مندوں کو سحروافطار کرانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا گیا ہے، مخیر حضرات نے کھانے کی اشیاء سے بھرے فریج گھروں سے باہر نکال کر رکھ دئیے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 100 سے زائد رمضان شیئرنگ فریج رکھے جاچکے ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، گھروں سے باہر کھانے کے فریج رکھے دیکھ کر ضرورت مند آتے ہیں اور فریج میں رکھے پسندیدہ کھانوں کو نوش فرماتے ہیں۔

    مخیر حضرات کی جانب سے ضرورت مند اور غریب افراد کو سحری و افطاری کرانے کا یہ منفرد طریقہ ثواب کے لیے کیا جاتا ہے، یہ طریقہ ایسے افراد جو گھروں سے دور ہیں اور افطاری کا اہتمام نہیں کرپاتے ان کے لیے بھی نہایت موثر ثابت ہوا ہے۔

    رمضان شیئرنگ فریج میں جو اشیاء رکھی گئی ہیں ان میں پانی، جوس، کیلے، سیب، انگور، اورنج، تربوز، کھجور، بسکٹس، مونگ پھلی، کھیرے، چپس ودیگر شامل ہیں۔

    دبئی کی رہائشی ایک خاتون کے مطابق انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر کھانے پینے کی چیزوں سے بھرے فریج رکھوائے ہیں جن میں کھانے کا سامان رکھنے کے لیے ملازم بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان شیئرنگ فریج کا آغاز 2016 میں دبئی میں رہائش پذیر 31 سالہ آسٹریلوی خاتون سمیہ سید نے کیا تھا جو ایمریٹس ریڈ کریسنٹ اور اسلامک افیئرز اینڈ چیری ٹیبل ایکٹی ویٹیز ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ ہیں۔

    گزشتہ سال بھی دبئی میں رمضان شیئرنگ فریج رکھے گئے تھے امسال ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سمیہ سید کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد فریج کی تعداد بڑھانا ہی نہیں ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ اس میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء بھی رکھی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • متحدہ عرب امارات میں پہلا افطار

    متحدہ عرب امارات میں پہلا افطار

    دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی اس ماہ مقدس کا مذہبی جوش و جذبے سے استقبال کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران سپر مارکیٹس میں 10 ہزار اشیا کی قیمتیں نصف کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ رعایت پورے ماہ کے لیے جاری رہے گی۔

    امارات میں پہلے روزہ افطار کے موقع پر روایتی رونقیں دیکھنے میں آئیں اور لوگوں نے اس اہم موقع پر اپنے ساتھ غربا و نادار افراد کو بھی شریک کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یواےای کی مساجد میں بغیر اجازت مذہبی تقریبات کا انعقاد غیر قانونی قرار

    یواےای کی مساجد میں بغیر اجازت مذہبی تقریبات کا انعقاد غیر قانونی قرار

    ابو ظہبی : ماہ رمضان کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملک بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں حکومتی اجازت نامے کے بغیر مذہبی تقریبات کا انعقاد کرنا غیر قانونی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی تمام مساجد اور عبادت گاہوں میں مذہبی پروگرامات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے نئے قانون کے مطابق کوئی بھی مسجد میں بغیر اجازت کسی قسم کا درس اور سیمینار منعقد نہیں کروا سکتا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے نئے قوانین میں واضح کردیا گیا ہے کہ مسجد کے اندر حفظ قرآن، چندہ جمع کرنا، کسی بھی شخص کو مسجد مذہبی یا سماجی پروگرامات منعقد کرنے کے لیے تعینات کرنا، کتابچے، ہینڈ بلز، ویڈیو یا آڈیو پیغامات تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان کی جانب سے مذکورہ قوانین جاری ہوئے جو ملک کی ہر مسجد اور عید گاہوں میں نافذ ہوگا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ قانون مسجد کے ملازمین کو مساجد کے باہر حفظ قرآن، مذہبی تبلیغات اور ترویج سے بھی روکتا ہے اور ایسے ادارے حکومت سے اجازت لیے بغیر کسی بھی میڈیا سرگرمیوں میں حصّہ نہیں لے سکتے، یہاں تک کہ کسی تیسری جماعت کے لیے چندہ جمع کرنے پر بھی پابندہ ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گروپ جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہو یا کسی دیگر جماعت کی سرگرمیوں میں ملوث ہوں، ان کا مساجد میں کام کرنا ممنوع ہوگا۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ مساجد میں ان افراد کو ملازمت دی جائے جو یو اے ای اچھی شہری ہوں اور ماضی میں کسی جرم میں ملوث نہ پائے گئے ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔