Category: Uncategorized
-
امریکا اور یورپ کی کئی ریاستیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں
امریکا کی کئی ریاستیں اور یورپ کے کئی ملک آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، امریکی ریاست انڈیانا ،مشرقی اوروسطی یورپ میں شدیدبرفباری کے باعث زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔
امریکا کی کئی ریاستوں اور یورپ میں شدید سردی اور برفباری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا، واشنگٹن میں برفباری کے باعث وائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں بھی سفید ہوگئی ہیں، امریکی ریاست انڈیانا میں حد نظر کم ہونے اور برفباری کے بعد مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، برفباری کی شدت کے پیش نظر انڈیانا کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔
ادھر پولینڈ میں بارش کے بعد برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، بعض ٹرینیں تاخیر کاشکار ہیں اور کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، برفباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں برف کی نیچے دب گئی ہیں، جرمنی کے شہر برلن میں بھی شدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے جرمنی میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
-
فیصل آبادآرٹس کونسل میں ثقافتی میلہ،صوفیانہ کلام بھی پیش کیاگیا
فیصل آباد آرٹس کونسل میں پنجاب کے ثقافتی میلے لوہڑی کا اہتمام کیا گیا جس میں صوفیانہ کلام بھی پیش کیا گیا ۔
قیام پاکستان سے قبل جب بہار کا موسم اپنے رنگ بکھیرنے کی تیاری کر رہا ہوتا تو محنت کش اور کسان لوہڑی کا تہوار مناتے تھے ۔ ایک روایت کے مطابق لوہڑی کا لفظ سردی سے بچاؤ کے لئے جلائی جانے والی آگ کی لو سے لیا گیا ہے ۔ فیصل آباد آرٹس کونسل میں ایک ثقافتی تنظیم کے اشتراک سے لوہڑی کا میلہ منایا گیا ۔
میلے میں شریک وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رائے حیدر علی کھرل کا کہنا تھا ۔ میلے میں مختلف فنکاروں اور طلبہ نے صوفی شعراء شاہ حسین ، بابا بلہے شاہ اور وارث شاہ کا کلام سنا کر حاضرین کے دل موہ لئے ۔ ہیر سنانے والے استاد خادم حسین کا کہنا ہے، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل میلے کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کچھ یوں کرتی ہیں ۔
اس موقع پر ساندل بار کے جرات کی علامت کردار دلا بھٹی پر اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا ۔ گوجری کا کردار ادا کرنے والی طالبہ کا کہنا ہے۔ شرکاء نے لوہڑی میلے میں انتہائی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے آئندہ بھی ثقافتی میلوں کو ہر سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔
-
پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈ: تاریخ میں پہلی بار دو فلمیں بہترین قرار
امریکا میں ہونے والے پروڈیوسر گِلڈ ایوارڈز میں فکشن فلمز کی جیت نے سب کو حیران کردیا۔
لاس اینجلس کی سنہری شام میں پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈز کا رنگارنگ میلہ سجا، فلمی دنیا میں اس دن کا سب کو شدت سے انتظار تھا، جونہی ایوارڈز کے حق دار کا اعلان ہوا سب ہی حیران رہ گئے کیونکہ اب کی بار نہ ایکشن کو ٹرافی ملی اور نہ ہی رومینس کو کوئی جگہ ملی ، بلکہ اس بار حقیقت پر مبنی دو فلموں کی جیت ہوئی۔
سیاہ فام غلاموں پر بنی فلم ٹوئیلوو ایئرز آسلیو اور خلائی پر بننے والی فلم گریوٹی ایک ساتھ دو فلموں کو بیسٹ پکچرز کا ایوارڈ ملا، پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈ پچیس سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ساتھ دوفلموں کو ایک ہی ایوارڈ دیا جائے، ٹوئیلو ایئرز آسیلوو کو بیسٹ فلم قرار دینے پر ڈائریکٹر اسٹیو مک کوئین بے حد پرجوش تھے۔
انہیں یقین ہے کہ اب ان کی فلم آسکر بھی جیت سکتی ہے، دوسری طرف فلم گریوٹی کے بارے میں فلمی دنیا کو یقین ہے کہ یہی فلم آسکر تک پہنچے گی، آسکرایوارڈز سے پہلے پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈزجیتنا آسکر کی دوڑ میں شامل ہونے کے برابر ہے۔