Category: Uncategorized

  • ایران نے ابتدائی طور پر یورینیم کی 20فیصد افزودگی روک دی

    ایران نے ابتدائی طور پر یورینیم کی 20فیصد افزودگی روک دی

    ایران نے امریکا سے کئے گئے والے معاہدے پر عمل شروع کردیا اور ابتدائی طور پر یورینیم کی بیس فیصد افزودگی روک دی ہے۔

    ایران کے جوہری پروگرام کے مذاکرات کار علی اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ ننتاز مجموعی طور پر چار پلانٹس کو عملی طور پر یورینیم کی افزودگی سے روک دیا گیا ہے اور عالمی معائنہ کاروں نے سینٹری فیوجز خود منقطع کئے ہیں۔

    ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کار ایران میں موجود ہیں، معاہدے پر آئندہ چھ ماہ کے دوران مزید عملدرآمد ہوگا، بیس فیصد یورنییم کی افزودگی روکنے کا مطلب جوہری ہتھیار کی تیاری روکنا ہے۔

    افزودگی روکنے کے بدلے ایران پر مغربی ملکوں کی جانب سے لگائی گئی پابندی میں نرمی کی جائے گی، جس کے تحت چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو اٹھ  قسطوں میں غیر منجمد کیا جائے گا اور ایرانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی بھی دی جائے گی، اس کے علاوہ ایرانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی بھی دی جائے گی۔

  • پاکستانی فلم وار کے چرچے دنیا بھر میں ہونے لگے

    پاکستانی فلم وار کے چرچے دنیا بھر میں ہونے لگے

    پاکستانی فلم وار کے چرچے دنیا بھر میں ہونے لگے، فلم وار برمنگھم میں ریلیزہوئی تو سنیما ہائوس فل ہوگئے۔

    لالی ووڈ فلم وار دنیا بھر میں کمال کرگئی، فلمی تاریخ میں ایسی ملی پذیرائی کہ سب کے سب سنیما کا رخ کرنے لگے، فلم وار نے پاکستان میں تو کامیابی کے پرانے ریکارڈز توڑے تو دنیا بھر میں سپرہٹ ہوئی۔

    فلم وار برمنگھم میں ریلیزہوئی تو سنیما گھر کھچا کھچ بھر گئے، وار نے شاندار بزنس کیا، برمنگھم میں رہنے والے اردو فلم میں اس قدر ٹیکنالوجی دیکھ کر بےحد خوش ہوئے، شائقین فلم پاکستان میں فلم کے ریویوز سن کر فلم وار کے شدت سے منتظر تھے، جونہی فلم آئی سنیما کا رخ کیا۔

    جدید ٹیکنالوجی ،بہترین اسکرپٹ سے بھرپور اے آروائی فلمز کی پیشکش فلم وار کو بیرون ممالک میں خوب سراہا جارہا ہے۔

  • ہالی ووڈ:فلم میلیفسنٹ میں انجلینا کا پرکشش مگر خطرناک روپ

    ہالی ووڈ:فلم میلیفسنٹ میں انجلینا کا پرکشش مگر خطرناک روپ

    ہالی ووڈ ایکشن گرل ایک بار پھر ایکشن میں آئی ہیں، اس بار انجلینا پرکشش مگر خطرناک چڑیل کے روپ میں نظر آئی ہیں، فلم میلیفسنٹ کا نیا ٹریلر سامنے آگیا۔

      پراسرار انداز، خطرناک ارادے یہ ہالی ووڈ ایکشن گرل انجلینا جولی کا نیا انداز ہیں، انجلینا جولی جادوگرنی بنی اب کی بار سب کچھ تباہ کرنے کے درپے ہیں، جو اپنی جادوئی طاقت سے پوری دنیا کو اپنے قبضے میں کرنا چاہتی ہے۔

    یہ کہانی ورلڈ ڈزنی لینڈ کی نئی فلم میلیفسنٹ کی ہے، اس ایڈونچر فینٹسی فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلیپنگ بیوٹی کی وِلن میلفسنٹ کے گرد گھومتی ہے، جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی۔

    تاہم جنگل میں اپنی پُر امن سلطنت کو حملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعد پتھر دل بن جاتی ہے اور پھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اروڑا پر جادو کر دیتی ہے۔

    بیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی ایکشن وایڈونچر سے بھرپور یہ فلم میلفسنٹ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال تیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

     

  • جرمنی: فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

    جرمنی: فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

    جرمنی میں جاری فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ  اختتام پذیر ہوا، فیشن ویک میں نت نئے کلیکشن نے لوگوں کی داد سمیٹی۔

    جرمنی کے شہر برلن میں فیشن کے رنگ بکھرے، حسین لبادے اوڑھے دلکش ماحول میں نزاکتوں سے بھرپور کیٹ واک دیکھنے کو ملی، فیشن شو کو دیکھنے نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچی۔

     ان کا فیورٹ برانڈ پہلی بار فیشن ویک میں شامل ہوا تھا، فیشن شو کا نام شاپ دا رن وے بھی دلچسپی سے بھرپور تھا، جس نے پہلے ہی دن سے مداحوں کو خریداری کرنے پر مجبور کر دیا۔

    نیا سال نیا کلیکشن دونوں ہی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے تھے، شاپ دا رن وے فیشن شو میں جرمنی کی معروف ماڈل جیری ہل نے بھی شرکت کی۔

     

  • واشنگٹن: خفیہ راز افشا کرنے پر اسنوڈن کو معافی دینے پر اوبامہ خاموش

    واشنگٹن: خفیہ راز افشا کرنے پر اسنوڈن کو معافی دینے پر اوبامہ خاموش

    امریکی خفیہ راز افشا کرنیوالے قومی سلامتی کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن کو معافی دینے پر صدر اوبامہ نے خاموشی اختیار کرلی۔

    امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کیجانب سے فراہم کی جانے والی تمام معلومات غیر قانونی نہیں تھیں، تاہم اسنوڈن کےعمل کے باعث عوام میں اشتعال پایا گیا۔

    اسنوڈن کی معافی کے حوالے سے صدر اوباما نے کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا، قومی سلامتی کے سربراہ ریچرڈ لیگٹ نے تمام معلوماتی دستاویزات واپس کرنے پر معافی دینے کی تجویزپیش کی تھی۔

    تاہم اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اور باضابطہ طور پر عائد مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

  • قائد اعظم کا پاکستان ، غیرمسلم پریشان

    قائد اعظم کا پاکستان ، غیرمسلم پریشان

    تحریر : وسیم نقوی

    میرے ایک عزیز نے مجھے قصہ سنایا کہ جس کالج میں ہم پڑھتے تھے وہاں کے اساتذہ میں سے ایک استاد غیر مسلم بھی تھے، سب اساتذہ باہمی اتفاق سے کام کرتے تھے  جب ہمارے کالج کے پرنسپل ریٹائر ہوئے توان کی جگہ ہمارے غیر مسلم استاد کو سنیارٹی اور کارکردگی کی بنیاد پر پرنسپل بنا دیا گیا بس یہ حکم نامہ آنے کی دیر تھی کہ وہ تمام اساتذہ جو انہی کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے، ساتھ کھاتے، پیتے تھے، وہ ایک دم بدل گئے اور اس حکم نامے کے خلاف احتجاج اور کلاسز کا بائیکاٹ شروع کر دیا کہ ہم کسی غیر مذہب استاد کے ماتحت کام نہیں کریں گے حالانکہ کبھی کسی استاد کو ان غیر مسلم استاد کے مذہب سے کوئی تکلیف ہوئی تھی نہ ہی کسی طالب علم نے ان کی کوئی شکایت کی تھی لیکن صرف مذہب کو استاد جیسے معتبر پیشے کے درمیان لا کر اس کی حرمت کو داغ دار کردیا گیا۔

     یہ تو صرف ایک واقعہ تھا ایسے لاکھوں واقعات ہیں جو آئے دن ہوتے رہتے ہیں اور ہم اپنے خلاف کی جانے والی بات کو مذہب کی نظر کر دیتے ہیں اس واقعے کا تعلق مذہب سے ہو یا نہ ہو  لیکن ہم مذہب و مسلک کو اپنے مطلب اور اپنے فائدے کیلئے استعمال کرکے انسانیت کو بھی اپنے پیروں میں روندتے چلے جا رہے ہیں۔

     سائنس دان، ڈاکٹر، انجینئرز، وکیل جتنی مرضی کتابیں پڑھ لیں، جتنے چاہے تجربات کرلیں، زندگی کے کتنے ہی سال ایجادات پر صرف کر دیں لیکن کسی بھی ملا کا ایک فتویٰ سائنس دان، ڈاکٹرز اور انجینئرز کی محنت پر پانی پھیر دیتا ہے اور سونے پر سہاگہ یہ کہ انکے مقلد بھی آنکھیں بند کر کے اس پر من و عن عمل کرنے لگ جاتے ہیں۔

    میں یہاں ایک وضاحت کرناچاہتا ہوں کہ ملا اور عالم دین میں فرق ہوتا ہے ملا کی پہچان یہ  ہے کہ وہ آپ کو علم، سائنس اور جدید علوم سے دور کر کے آپس میں تفرقہ پیدا کرے گا جبکہ عالم دین آپ کو علم، سائنس اور جدید علوم سے محبت کی دعوت دے گا اور آپس میں محبت اورروا داری کا درس دے گا۔ فتح مکہ کے موقعے پر جب مسلمانوں نے کفار کو قیدی بنایا گیا تو رسول پاک نے کفار سے معاہدہ کیا تھا کہ مسلمانوں کو تعلیم سے روشناس کریں تو ہم آپ کو رہا کردیں گے۔

     اسلام میں استاد کا رتبہ بہت عظیم ہے استاد کو روحانی باپ کا نام دیا گیا ہے اور وہ رسول پاک  کہ جن کا عمل ہی اسلام ہے تو کیا اُن کو نہیں  معلوم تھا کہ میں کفار کو مسلمانوں کا استاد بنانے جارہا ہوں اور استاد روحانی باپ کا درجہ رکھتا ہے یقیناًنبی پاک کو اسکا علم تھا لیکن اس واقعے میں ہمارے لیے جو سبق  پنہاں ہے وہ یہ کہ تعلیم اور ترقی میں مسلک و مذہب کی قید نہیں ہوتی ۔علم جہاں سے ملے لے لو لیکن بدقسمتی سے آج مجھے ایسا محسوس ہے کہ ہم نے 14 اگست 1947 کو پاکستان نہیں بلکہ اپنا مذہب آزاد کرایا تھا کہ ہم اپنی مرضی کا اسلام نافذ کر سکیں جہاں ہمیں مکمل آزادی ہو کہ ہم جس کو چاہیں کافر قرار دے دیں اور جس کو چاہیں مومن کی ڈگری دے دیں، ایک دوسرے کی مساجد و امام بارگاہ کو جلا دیں حتیٰ کہ قبرستان کو بھی نہ چھوڑیں۔

     کرسمس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ ’’میں اپنی زندگی میں پاکستان میں کرسچن وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔

    یہ بات سامنے آنے کی دیر تھی کہ ہر طرف سے ردعمل آنا شروع ہو گیا کہ یہ خلاف آئین بات کہہ دی یہ اقدام اسلام کے خلاف تصور کیا جائے گا  پاکستان اسلام نے نام پر بنا تھا تو اور کسی غیر مسلم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کا وزیر اعظم یا صدر بنے۔ ہماری بدقسمتی کہہ لیں یا معصومیت کہ ہم مسلمان حکمرانوں کے ہاتھوں تمام ظلم ، بے انصافیاں تو برداشت کر نے کیلئے تیار ہیں مگر کسی غیر مسلم کو وزیراعظم یا صدر نہیں بننے دیں گے۔
     
    ابھی چند دن پہلے پنجاب کے ایک گاؤں میں 15 سالہ غیر مسلم کی میت کو مذاق بنا دیا گیا ہوا کچھ یوں کہ اس گاؤں میں دونوں مذاہب مسلم اور غیر مسلم کے لوگ رہتے آ رہے ہیں اور دونوں مذاہب کے افراد نے کچھ زمین قبرستان کیلئے وقف ہوئی ہے کہ دونوں مذاہب کے مرحومین کو یہاں ایک ساتھ دفنایاجا سکے۔ چند دن پہلے جب 15 سالہ غیر مسلم بچی کی میت کو دفنانے کیلئے قبرستان لایا گیا تو وہاں چند افراد ڈنڈھے اٹھائے کھڑے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ہم اس غیر مسلم کو اس قبرستان میں دفتانے نہیں دیں گے۔ اسے اب کہیں اور جا کر دفنا دیں۔ کافی دیر تک بحث و مباحثے کے بعد کسی ایک شخص نے اپنی زمین کا کچھ حصہ دے کر اس بچی کو دفنانے کیلئے دیا۔ یہ تو ایک قبرستان کی صورت حال ہے۔

     اس سے پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے کہ غیر مسلموں کے قبرستان میں قبروں کی توہین کی گئی تھی۔ کیا صرف پاکستان کی سرزمین پر صرف چند ملا سوچ کے حامل افراد کا ہی حق ہے اور غیر مسلموں کیلئے کوئی جگہ نہیں؟ ٹھیک ہے وہ کلمہ گو نہیں مگر کیا پاکستانی بھی نہیں؟ جب پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی تقاریر میں فرمایا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے افرا د کو مکمل آزادی ہو گی ہر کوئی اپنی مذہبی رسومات مکمل آزادی کے ساتھ انجام دے سکتا ہے اگر پاکستان میں غیر مسلموں کیلئے واقعی کوئی جگہ نہیں تھی تو پھر کیا اس بات کا قائد اعظم کو پتہ نہیں تھا؟

     ہمارا قومی مسئلہ ہی یہ بن گیا ہے کہ ہم نے ریاست کو مذہب کا نام دے دیا ہے جہاں کوئی اور اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتا جب تک ہم مذہب نہ ہو جائے جبکہ ریاست ایک ماں کی طرح ہوتی ہے اور ماں کا کام ہوتا ہے کہ تمام اولاد کو برابر سمجھے چاہے کوئی بیٹا کالا ہو یا گورا، چاہے ایک بچے کی سوچ دوسرے سے مختلف ہی کیوں نہ ہو مگر ماں کیلئے سب بچے برابر ہونے چاہئیں چاہے وہ کسی بھی اسکول میں پڑیں اور ان کے اساتذہ مختلف ہوں لیکن ماں کیلئے سب برابر ہوتے ہیں مگر ہم نے ریاست کو ماں تو سمجھا ہے مگر سوتیلی اور سگی ماں جیسی وہ اپنی تمام مذہبی رسومات مکمل آزادی سے مناتے ہیں۔

     لاکھوں مسلمان غیر مسلم ممالک میں مقیم ہیں جہاں ان کی زندگی محفوظ ہے  ہم سے کئی گنا اچھے مسلمان بھی ہیں کیونکہ ان کا ان تمام افراد کے نزدیک حکمران کا مذہب و مسلک کچھ بھی ہو، ان کو اس سے غرض نہیں ہے لیکن اگر ہم پاکستان میں غیر مسلم کے ساتھ ایسا سلوک کریں گے کہ ان سے پاکستانی ہونے کا حق بھی چھین لیں گے تو یاد رکھیں بھارت سمیت کئی غیر مسلم ریاستوں میں کروڑوں مسلمان بستے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے عمل ردعمل کسی اور ملک میں ظاہر ہو بعد میں ہمیں دھرنے اور ہڑتالوں کی ضرورت پیش آئے اور ہم مردہ باد مردہ باد کے نعرے لگا لگا کر اپنا گلا خراب کر بیٹھیں اس لئے ابھی بھی وقت ہے کہ ہم پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے افراد کو مسلکی، لسانی، مذہبی بنیاد پر نہ دیکھیں بلکہ ایک پاکستانی کو پاکستانی ہی رہنے دیں۔

     

  • ہالی وڈ کی نئی فلم ”دی فیس آف لَو کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی فلم ”دی فیس آف لَو کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور رومانٹک کامیڈی فلم ''دی فیس آف لَو'' کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

    ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور رومانٹک کامیڈی فلم ''دی فیس آف لَو '' کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، ایری پوسین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی وفادار خاتون کے گِرد گھومتی ہے۔

    جسکی ملاقات اپنے شوہر کے انتقال کے پانچ سال بعد اچانک ایک ایسے شخص سے ہوجاتی ہے، جو ہو بہو اسکے مرحوم شوہر سے مشابہت رکھتا ہے، اس نامعلوم شخص سے ملاقات کے بعد خاتون میں ایک بار پھر سے جینے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور وہ زندگی کی جانب واپس لوٹ آتی ہے۔

    کامیڈی سے بھرپور اس رومانٹک فلم میں مرکزی کردار اینیتی بینن، رابن ولیمز اور ایڈہیرس نے ادا کیا ہے، جو 7مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

  • انسداددہشت گردی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے، بلاول

    انسداددہشت گردی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے، بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسداددہشت گردی کیلئے بحث کی مناسب جگہ پارلیمنٹ ۔۔ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کیلئے بحث کی مناسب جگہ پارلیمنٹ ہے۔

     بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداددہشت گردی کے معاملے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ۔۔۔۔۔بلایاجائے

  • فلم وار کا وار برطانیہ میں 17جنوری سے چلے گا

    فلم وار کا وار برطانیہ میں 17جنوری سے چلے گا

    برطانیہ کے فلم بینوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ فلم وار سترہ جنوری سے سینما گھروں میں چھانے کے لئے آرہی ہے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم وار کا وار ایسا چلا کہ چلتا چلا گیا، اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا کی کامیاب پیشکش فلم وار جسے پاکستان کی ابتک کی سب سے کامیاب فلم کا اعزاز حاصل ہے۔

    فلم وار نے پاکستان میں دو ملین ڈالرز سے زائد کا ریکارڈ بزنس دیا، پاکستان کی سینما اسکرین پر دھماکہ کرنے کے بعد اسکی شہرت کی دھوم دبئی میں ایسی مچی کہ برطانیہ کے شائقین بے صبری سے انتظار کرنے لگے۔

    اب برطانوی فلم بین فلم وار سترہ جنوری سے سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے، فلم وار کی کاسٹ شان، عائشہ خان، شمون عباسی، علی عظمت، حمزہ علی عباس میشا علی، فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری ،اور پروڈیوسر حسن وقاص سب نے اپنے کام کے ساتھ خوب انصاف کیا ہے۔