Category: Uncategorized

  • امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا

    امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا

    امریکا کا بھارت سے اپنا ایک سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا، بھارت اور امریکی سفارتی تعلقات میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

    امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، جس کے باعث امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ایک سفیر بھارت سے واپس بلائے گا، بھارت نے امریکا سے سفیر کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ روز نیویارک کی عدالت نے بھارتی سفارتکار پر فرد جرم عائد کی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سفارتکار دیوانی کھوبرا گڑے پر فراڈ اور گھریلوملازمہ سے ناروا سلوک کے الزامات تھے اور نوکرانی کو انتہائی کم اجرت دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے سفارتکار کی گرفتاری اور مقدمے میں ملوث کرنے پر امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • معروف گلوکارہ ڈیویڈ بووی نے براٹ ایوارڈ 2نامزدگیاں حاصل کرلیں

    معروف گلوکارہ ڈیویڈ بووی نے براٹ ایوارڈ 2نامزدگیاں حاصل کرلیں

    معروف گلوکارہ ڈیویڈ بووی نے رواں سال کے براٹ ایوارڈ کے ایک نہیں دو نامزدگیاں حاصل کرلیں۔

    براٹ ایوارڈ کے رونقیں اگلے ماہ سجنے کو ہیں اور نامزدگیوں اعلان ہورہا ہے کیونکہ سرسٹھ سالہ معروف گلوکار ڈیویڈ بووی بھی تیس سال بعد ایوراڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

      اس مرتبہ ڈیویڈ کا مقابلہ ان گلوکاروں سے ہے، جن کا کئیرئیر اور تجربے اس لیجینڈ گلوکار کی عمر ہے، یعنی ڈیویڈ کے مد مقابل پچیس سالہ، جیمیز ، تئیس سالہ جون اور ٹام اور انیس سالہ جیک ہیں۔

      اب تجربہ براٹ ایوارڈ کا حق دار بنتا ہے یا موجودہ دور کی پاپ گلوکاری دس سال بعد ڈیویڈ بووی ، کا البم جب ریلز ہوا تو مداح دیوانی ہوگئے اور یہ  دیوانگی براٹ ایوارڈ کے لئے دوسری نامزدگی بن گئی۔

    ڈیویڈ کے لئے گلوکار کو البم دی نیکسٹ ڈے  کے لئے نامزد کر لیا گیا، ڈیویڈ  کے زبردست پرفارمنس پر البم پہلے ہی مرکزی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوچکی ہے۔

  • ہالی وڈ فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ این ہیتھ وے اور ڈان فوگلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "ڈان پیوٹ " کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ہالی وڈ کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسے بیروزگار اور پریشان حال شخص کے گِرد گھومتی ہے، جو ایک ڈاکیومینٹری فلم بنانے کی خواہش رکھتا ہے، ہر وقت اپنی الگ دنیا میں گم اور خیالی پلاؤ پکانے میں ماہر یہ شخص ایک روز اپنی خام خیالی کے باعث دماغی توازن کھو کر پاگل خانے پہنچ جاتا ہے۔

    فلم میں این ہیتھ وے سمیت جے بروچل، جوش ڈہومل، ٹوفر ٹریس اور ڈائریکٹر ڈان فوگلر بذاتِ خود بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم اپریل میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

  • ہالی وڈ فلم کیبن فیور پیشنٹ زیرہ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ فلم کیبن فیور پیشنٹ زیرہ کا ٹریلر ریلیز

    خطرناک جان لیوا وائرس پر مبنی نئی ہالی وڈ ہارر تھرلنگ فلم " کیبن فیور، پیشنٹ زیرہ " کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم کیبن فیور پیشنٹ زیرہ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ڈائریکٹر کارے اینڈریو کی ڈائریکشن میں بننے والی دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس فلم میں نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ ایسے پُر اسرار جزیرے پر چھٹیاں منانے پہنچ جاتا ہے، جہاں سمندر کے کنارے پانی میں ایسے مہلک وائرس کی موجوگی کے اثرات پائے جاتے ہیں جو ہولناک موت کا سبب بنتے ہیں۔

    ہارر، تھرلنگ فلم سترہ مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

  • اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثر نگار ابن انشا کی آج 36ویں برسی ہے

    اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثر نگار ابن انشا کی آج 36ویں برسی ہے


    اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثرنگار ابن انشا کی آج چھتیسویں برسی ہے۔

    اردو زبان کے اس منفرد شاعراور نثرنگار کا اصلی نام شیر محمد خان اور قلمی نام ابن انشا تھا، ابن انشا کو سفرناموں، طنزومزاح، شاعری اور کالم نگاری ميں ايک منفرد مقام حاصل رہا۔

    انیس سو چھیالیس میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور انیس سو تریپن میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ان کے دو شعری مجموعے، چاند نگر اور اس بستی کے کوچے ہیں۔

    ،انیس سو ساٹھ میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ چینی نظمیں شائع ہوا ابن انشا نے اپنے سفر ناموں چلتے ہو تو چین کو چلئے ، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے اور ابن بطوطہ کے تعاقب میں اپنے مخصوص طنزیہ اور فکاہیہ انداز میں تحریرکرکے ایک دھوم مچا دی۔

    اس کے علاوہ اردو کی آخری کتاب اور خمار گندم ان کے فکاہیہ کالموں کا مجموعہ ہے، اردو شاعری اور کالم نویسی کو ایک نئی جہت دینے والا یہ نظم ،غزل گو شاعرانیس سو اٹھہتر کو اپنے پیچھے اردو ادب کا ایک گراں قدر خزانہ چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئے۔

     

  • رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر فلم "لون سروائیول” کا راج

    رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر فلم "لون سروائیول” کا راج

    رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر افغانستان کے پہاڑی علاقوں پر القاعدہ اور فوج کے درمیان جنگ پر بننے والی فلم لون سروائیول کا راج رہا۔

    ہالی وڈ فلمی دنیا میں فلم  لون سروائیول کی دھوم مچی ہے، فلم کی کہانی افغانستان کے پہاڑوں میں موجود القاعدہ آپریٹرز اور نیوی کے چار جوانوں کے درمیان جنگی میشن پر مبنی ہے، جسے روان ہفتے فلم بینوں نے خوب سراہا۔

     باکس آفس پر فلم کا زبردست بزنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، فلم نے دو کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس دیا، دوسری جانب ایکشن اور مار دھاڑ سے ہٹ کے انوکھی اور دلچسپ فلم  "ہر" کے رومانس کا جادو بھی شائقین پر چل گیا، کمپیوٹر آپرٹیننگ سسٹم سے محبت نے باکس آفس پر اسی لاکھ ڈالرز کا بزنس دیا۔

    فلم "آسیج کنٹری" کا رواں ہفتے چالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس رہا جبکہ بچے بھی ٹھنڈی ٹھار سردی میں فلم "فروزن" سے مزے لوٹنے سینما گھروں میں تشریف لائے اور برفانی اینیمیٹیڈ فلم نے ایک کروڑ ڈالرز کمائے، ڈریگن کہانی یعنی فلم "دی ہابیٹ" اور لیو نالڈو ڈی کیپریو کی فلم "دی وولف آف دی وال اسٹریٹ" کو بھی مداحوں سے پزیرائی ملی۔
       

  • گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

    گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

    گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر ہیں، ہالی وڈ اسٹارز کے لئے سج کرسیاں گئیں اور اسٹیج پر چمچمتاتی روشنیاں بارہ جنوری کی پر وقار تقریب کا انتظار کر رہی ہیں۔

    اسٹیج کی رونقیں، معروف میزبانوں کا فلموں پر تجسس اور تجزیہ، ہالی وڈ اسٹارز کی آمد، ریڈ کاپیٹ، ماڈلز کی ادائیں اور گلوکاروں کی گائیکی لے کے فلمی دنیا کا اکتہرواں گولڈن گلوب ایوارڈ  آرہے ہیں۔

    ویسے تو ایوارڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اسٹارز کے لئے بیٹھیکیں سجنے کو ہیں لیکن فلم کی نامزدگیاں بے چینی سے انتظار بارہ جنوری کا کر رہی ہیں۔

    گلوڈن گلوب کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایوارڈ تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ میزبان ایمی اور ٹینا تقریب کا افتتاح زبردست انداز میں کریں گی، گولڈن گلوب میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ، کیٹ بینچیٹ، سینڈیرا اور ٹام ہینک سمیت کئی معروف ہالی وڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔
           

  • امریکا، کینیڈا میں سرد موسم جاری،تعلیمی ادارے بند، پروازیں منسوخ

    امریکا، کینیڈا میں سرد موسم جاری،تعلیمی ادارے بند، پروازیں منسوخ

    امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، رگوں میں خون جما دینے والی سردی نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیا۔

    شدید دھند، طوفانی ہوائیں اور برف کی سفید چادر امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں آج کل شدید دھند، طوفانی ہوائیں اور برف کی سفید چادر جیسے مناظر کی لپیٹ میں ہیں۔

    نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری تک گرگیا، نیویارک کی کچھ شاہراہوں کوشدید موسم کی وجہ سے بند کردیا گیا، برفباری سے ملک کے زرعی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل جاری برفباری سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں، پروازیں منسوخ اور ٹرین اور روڈ ٹریفک معطل ہے۔

    حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، دوسری جانب کینیڈا میں بھی سرد موسم کی شدتیں جاری ہیں، برفانی موسم میں لوگ معمول کی زندگی جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔

    کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں درجہ حرارت منفی چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
           

  • لندن:ہالی وڈ کی فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کا شاندار پریمیئر

    لندن:ہالی وڈ کی فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کا شاندار پریمیئر

    لندن میں ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لینارڈو ڈی کیپریو کی فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کا شاندار پریمیئر ہوا، جس میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    فلم کو ہالی وڈ کے اعلی فلمساز مارٹن اسکورسز نے بنایا ہے، فلم کا مرکزی موضوع انیس سو نوے کی دہائی میں ہونے والی اصل اور بڑا سیکورٹیز ایکس چینج میں ہونے والی بد عنوانیوں سے پردہ اٹھایا۔

    اس فلم میں ڈی کیپریو کا کردار لانگ آئی لینڈ کے جارڈن بلفورٹ کے ایک اسٹاک بروکر کا ہے، جس کو سیکورٹیز فراڈ اسکینڈل میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر بیس ماہ قید کی سزا کاٹنی پڑتی ہے۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہنا ہل، جین ڈو جارڈن اور واب رینر شامل ہیں، حقیقی کہانی پر مبی فلم برطانیہ میں سترہ جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔

  • نیویارک: بھارتی خاتون سفارتکار پر امریکہ میں فرد جرم عائد

    نیویارک: بھارتی خاتون سفارتکار پر امریکہ میں فرد جرم عائد

    امریکا میں خاتون بھارتی سفارتکار پر جعلی دستاویزات پیش کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی، جرم ثابت ہونے پر دس سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کی ایک عدالت نے گھریلو ملازمہ کے حوالے سے جعلی دستاویزات پیش کرنے پر بھارتی سفارت کار دیویانی كھوبرا گڑے پر فرد جرم عائد کر دیا، پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سفارت کار کوعدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم وہ اس وقت امریکا سے روانہ ہوچکی ہیں۔

    گذشتہ ماہ دیوانی کھوبرا گڑے کو گرفتار کرکے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنی گھریلو ملازمہ کے ویزے کے حصول کے لیے غلط بیانی کی اور اسے کم تنخواہ ادا کی تاہم دیوانی ان تمام الزامات سے انکار کرتی ہیں اور وہ اسوقت ضمانت پر رہا ہیں۔

    اگر بھارتی سفارت کار پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں ویزا دستاویزات میں فراڈ کےجرم میں دس سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے جبکہ جھوٹ بولنے پر ان کو مزید پانچ سال کی سزا ہوسکتی ہے۔