Category: Uncategorized

  • فلم  وار کے خصوصی شو کا اہتمام

    فلم وار کے خصوصی شو کا اہتمام

    وار فلم کی عوام میں مقبولیت کی پیش نظر پاکستان فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے سنی گولڈ سینما میں وار فلم کے شو کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    سپرہٹ فلم وار نے پاکستان فلم انڈسٹری اور سینما گھروں سے ناراض فلم بینوں کو ایک بار پھر اپنے سینما گھروں کی طرف لانے پر مجبور کر دیا ہے، وار فلم کئی مہینوں سے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے، شائقین کی اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے تعاون سے سنی گولڈ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں فلم وار کے شو کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    اس موقع پر ایم ڈی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی فوجی فرٹیلائزر کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے وار جیسی فلموں کی سرپرستی کر کے فلم انڈسٹری کو تقویت پہنچائی ہے، وار فلم کے خصوصی شو کے انعقاد پر شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستانی فلموں کو اپنے سینما گھروں میں کامیاب دیکھ کر اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

    فلم بینی کے شوقین افراد کا کہنا تھا کہ کہ فلم وار انہیں نا صرف بہترین تفریح کا موقع فراہم کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔
        
       

  • رومینٹک کامیڈی فلم دی رائٹ کائنڈ آف رانگ کا ٹریلر ریلیز

    رومینٹک کامیڈی فلم دی رائٹ کائنڈ آف رانگ کا ٹریلر ریلیز

    ٹم سینڈلن کے ناول پر مبنی رومینٹک کومیڈی فلم دی رائٹ کائنڈ آف رانگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم رواں سال مارچ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    جیریماہ چیکا کی ہدایت کردہ ٹم سینڈلن کے ناول پر مبنی رومینٹک کامیڈی کا اسکرین پلے میگن مارٹن نے لکھا ہے، فلم کی کہانی ایک ناکام رائٹر کے گرد گھومتی ہے۔

    مرکزی کردار لیو پامیلو نے اپنی زندگی ایسے کام کے لیے وقف کردی ہے جسے اس کی بیوی اور لوگ ناممکن کہتے ہیں مگرلیو کسی کی بھی باتوں پر کان نہیں دھرتا جو اسے بتائے کہ اسکے خواب نا ممکن ہیں۔

    خوابوں کی دنیا میں رہنے والا ناکام رائٹر ایک ڈش واشر بن جاتا ہے، جو اپنی ناکامیوں کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہے کیونکہ اسکی سابقہ بیوی اسکی ناکامیوں سے متعلق ایک کتاب لکھ دیتی ہے۔

    اب لیو اپنا بھرم کیسے بچاتا ہےاور اپنے ناممکن خوابوں کو کیسے ممکن بنتا ہے یہ سب جاننے کیلئے آپکو چودہ مارچ تک کا انتظار کرنا پڑے گا، جب فلم پڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔

  • ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا ٹریلر ریلیز

    جرم کی دنیا کے بادشاہ کا سامنا کرنے ایماندار پولیس افسر آگیا، ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکورٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    ہالی وڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا، فلم کی کہانی ایماندار پولس افسر کی ہے جو جرم کی دنیا کا بادشاہ، معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا والے درندے سے نمٹنے کیلئے دلچسپ ہربے استعمال کرتا ہے۔

    فلم کا مرکزی کردار کیون کوسٹنر نبھارہے ہیں جبکہ چال باز، آنکھوں میں دھول جھونک کر غائب ہوجانے والے ویلن کے کردار کس پائن نبھارنظر آئینگے، جو معصوم انسانوں کی زندگی کو موت کی وادی میں پہنچانے پر کمر کس چکا ہے۔

    ہالی وڈ کی نئی فلم ایکشن، ماردھاڑ، زندگی اور موت کی جنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہے، جیک ریائن شیڈو ریکورٹ کی داستان ، سترہ جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
       

  • بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا

    بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا

    بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی تنازعے میں شدت آتی جا رہی ہے۔ امریکی وزیر توانائی نے دورہ بھارت ملتوی کردیا تو دوسری جانب بھارت نے امریکا سے معافی مانگنے اور کیس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز نے بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا، انہیں اگلے ہفتے سے بھارت کا دورہ کرنا تھا، وزیر توانائی کا دورہ ملتوی ہونے کو سفارتی تنازعے میں امریکا کا سخت ترین ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی عدالت نے دیویانی کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، عدالت تیرہ جنوری کو دیویانی کے خلاف فرد جرم عائد کرے گی، نیویارک میں پچھلے ماہ بھارتی نائب قونصلر دیویانی کھوبرا گاڑے کو اپنے گھریلو ملازم کے لیے غلط دستاویزات اور غلط بیانی کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

    بھارتی حکومت نے امریکا سے معافی مانگنے اور سفارتکار کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور نئی دلی میں امریکی سفارت خانے کو تجارتی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا ہے، پاکستان نے بھارت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکاروں کو جینوا کنونشن کے تحت استثنیٰ دیا جانا چاہئیے۔
       

  • امریکا:سرد ترین موسم، زندگی منجمد ریل، فضائی، روڈ ٹریفک معطل

    امریکا:سرد ترین موسم، زندگی منجمد ریل، فضائی، روڈ ٹریفک معطل

    امریکا میں انتہائی سرد موسم نے معمول کی زندگی کو مفلوج کردیا، برفانی ہواؤں اور برفباری لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    امریکا کی نصف آبادی ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے، رگوں میں خون جما دینے والی سردی نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیا ہے، الاباما، جارجیا، مشی گن، نیویارک اور اوہایو سمیت پچاس ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا۔

    مختلف یاستوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتربند کردئیے گئے ہیں، ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفانی ہواؤں اور برفباری سے چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، ریلوے ٹریک پر بھی برف جمنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں آئندہ ہفتے سے کمی آنا شروع ہوگی، کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی منفی درجہ حرارت نے لوگوں کے لئے معمولات زندگی جاری رکھنا مشکل بنا دیا، انٹاریو میں درجہ حرارت منفی تیس تک ریکارڈ کیا گیا۔

  • لندن:موسم سرما پر مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے فیشن ویک

    لندن:موسم سرما پر مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے فیشن ویک

    موسم سرما میں مردوں کے ملبوسات کے حوالے سے لندن میں بربیری کلیکشن پر فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا۔

    برطانیہ میں مردوں کی ملبوسات بڑی مانگ ہے اور اگر فیشن ویک کی بات کی جائے تو بربیری کلیکشن کے بغیر یہ نامکمل سی لگتی ہے، موسم سرما میں مردوں کی ملبوسات کے حوالے سے لندن میں فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    فیشن ویک میں ماڈلز نے موسم سرما کی ملبوسات کے علاوہ رنگ برنگی بیگز، مفلرزاور کوٹ کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کیا، جسے بے حد سراہا گیا، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہر مرد چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے اور جسے دیکھ کر لوگ اس سےمتاثر ہوں، بربیری کلیکشن کا انتخاب ہر مرد کی خواہش ہے۔
        
       

  • بافتا ایوارڈز کی نامزدگی،سائنس فکشن فلم ”گریویٹی”سرفہرست

    بافتا ایوارڈز کی نامزدگی،سائنس فکشن فلم ”گریویٹی”سرفہرست

     سائنس فکشن فلم ''گریویٹی'' برطانوی فلم ایوارڈ بافتا میں گیارہ نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ ''12 یئرز اے سلیو'' اور ''امریکن ہسل'' دس نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    لاس اینجلس میں بافتا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا جشن ہوا، جس میں سائنس فکشن فلم گریوٹی گیارہ نامزدگیوں کیساتھ سر فہرست رہی، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولاک اور اداکار جارج کلونی کی فلم ''گریویٹی کو بہترین فلم، بہترین اداکارہ، بہترین ہدایتکار اور بہترین برطانوی فلم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

    گریویٹی کو بہترین فلم اور بہترین برطانوی فلم دونوں کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ ''ٹویلو یئرز اے سلیو کے ہیرو برطانوی اداکارہ چیویٹل ایجیوفور بہترین اداکار کی دوڑ میں شامل ہیں، اس کیٹیگری میں دوسرے اداکار امریکن ہسل کے کرسچئین بیل ، دی وولف آف وال اسٹریٹ کے لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیپٹن فلپس کے ٹام ہینکس بھی شامل ہیں۔

    جہاں گریوٹی ایوارڈز کی دوڑ میں سب سے آگے ہے، وہیں فلم فروزن کا میوزک تمام میوزک چارٹس پر سر فہرست ہے، انیمیٹڈ فلم فروزن کے میوزک نے سب کو دیوانہ بنا دیا اب تک ایک لاکھ پینسٹھ ہزار کاپیاں فروخت کی جا چکی ہیں۔
           

  • معروف اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے18برس بیت گئے

    معروف اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے18برس بیت گئے

    فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلطان راہی کی اٹھارویں برسی آج منائی جائیگی، پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے ایکشن ہیرو اور پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی اپنے انتقال کے اٹھارہ سال بعد بھی فلم بینوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے ایکشن ہیرو سطان راہی 1938 ء میں بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے، پیدائش کے بعد انکا خاندان قیام پاکستان کے وقت پاکستان منتقل ہوگیا، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1956ء میں فلم ”باغی“ سے کیا۔

    انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں متعدد اردو فلموں میں ثانوی کردار ادا کیے، اُن کے فلمی سفر کو بام عروج ستر اور اسی کی دہائی میں ملا جب اُن کی ایکشن سے بھرپور پنجابی فلموں نے عوام میں بے انتہا مقبولیت حاصل کی۔

    اُن کی انیس سو اناسی میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ پاکستانی فلم انڈسڑی میں ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوئی اور اُس دور میں پنجابی فلموں نے مقبولیت میں اردو فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

    سلطان راہی کی بارعب اور دبنگ ڈائیلاگ ڈلیوری میں کوئی اُن کا مد مقابل نہیں تھا، سلطان راہی نے اپنے ہم عصر مصطفے قریشی کے ساتھ بے شمار ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان ہونے والے مکالمے آج بھی فلم بینوں کے دل پر نقش ہیں۔

    جن ہیروئینوں کی جوڑی سلطان راہی کے ساتھ مقبول ہوئیں اُن میں پہلی جوڑی آسیہ ،دوسری انجمن اور آخری صائمہ کے ساتھ بنی سانگ سلطان راہی نے سات سو سے زائد پنجابی اور سو سے زائد اردو زائد فلموں میں کام کیا ۔

    ان کی یادگا ر فلموں میں مولاجٹ ،شیرخان ،سالاصاحب ،چن وریام ،اتھراپتر ،وحشی جٹ ،شعلے ،آخری جنگ ،ظلم دا بدلہ ،اتھر ا پتر ،چن وریام ،جرنیل سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

    اِس ایکشن ہیرو کی موت بھی فلمی انداز میں ہوئی، جب نو جنوری انیس سو چھیانوے کو اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ میں وہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

  • اداکارہ میرا کا نکاح  نامہ اے آر وائی کو موصول

    اداکارہ میرا کا نکاح نامہ اے آر وائی کو موصول

    کسی نہ کسی طور ہمیشہ خبروں میں ان رہنے اداکارہ میرا کے کیپٹن نوید سے نکاح نامے کی کاپی اے آروائی کو موصول ہو گئی ہے۔ کیپٹن نوید کا میرا سے نکاح نیویارک تیرہ نومبر دوہزار تیرہ کو ہوا اور نکاح ن امے میں میرا کا حقیقی نام ارتضی رباب لکھا گیا ہے

    ایسا لگتا ہے کہ میرا خبروں میں رہنے کے بغیر وہ نہیں سکتی، اب کچھ روز سے صرف ذکر تھا ان کے اسپتال کا، نا گلیمر تھا نا کوئی چرچا اور پھر شادی تھی کہ اس کا فائنل سننے میں ہی نہیں آتا تھا۔ ایسے میں خبر میں آئیں وینا ملک، ایک اور میرا کے مقابلے کی ڈرامہ کوئن، وہ بھی اپنے دلہا راجہ کے ساتھ اب یہ اتفاق کہیں یا پھر حادثہ یا پھر حربہ، اچانک میرا کی انتہائی متنازعہ ویڈیوسامنے آگئی ۔

    جس نے میرا کو پھر سے ان کر دیا وہ بھی شادی کے حوالے سے، مشہور بھارتی فلم ہیروئن ہی کے ایک سین میں شہرت کے لیئے کہاں تک جایا جاسکتا ہے۔ کچھ اسطرح بیان کیا گیا، سین اب میرا کا معاملہ بھی کچھ مختلیف نہیں علم نہیں کہ میرا کی ویڈیو کسی نئی فلم کی پبلسٹی۔۔یا شادی کے معاملے کو نئی انتہا دینے کے لیئے تھی،  فی الحال میرا تو کر رہی ہیں انکار ویڈیو کے اصل ہونے کا لیکن حقائق ان کا ساتھ دیتے نظر نہیں آتے۔
       

  • وفاقی وزیر خزانہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز پر برس پڑے

    وفاقی وزیر خزانہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز پر برس پڑے

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مختلف وزارتوں اور سیکرٹریز پر برس پڑے ان کا کہنا تھا وزارتوں کے حوالے سے خبریں چلتی ہیں وضاحت مجھے دینا پڑتی ہیں۔

    اقتضادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ وزارتوں کے حوالے سے خبریں چلتی ہیں وضاحت مجھے دینی پڑتی ہے متعلقہ وزارتیں چوبیس گھنٹے کے اندر ہر سوال کا جواب دیں ۔سرکاری امور میں قوائد و ضوابط پر عمل کریں ۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹریز اجلاس میں غلط سمریاں لے کر آتے ہیں اور باہر جا کر سیاست کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ستمبر دوہزار سولہ کے بعد پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کا پابند نہیں ہوگا۔