Category: Uncategorized

  • ہالی وڈ کی ایکشن فل آئی فرینکینسٹائن کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی ایکشن فل آئی فرینکینسٹائن کا ٹریلر ریلیز

    دل دہلا دینے والی مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی ایکشن فلم آئی فرینکینسٹائن کا ٹریلر شایقین کیلئے پیش کردیا گیا۔

    امریکی باکس آفس پر ان دنوں خوف اور دہشت کا راج چھانے والا ہے، شیطانی طاقت اور خوف سے بھرپور، ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم "آئی فرینکینسٹائن" کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

    اسٹورٹ بیئٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک قدیم شہر میں ہونے والی دوطاقتوں کے درمیان جاری لرزہ خیز جنگ کی منظر کشی پیش کررہی ہے، جس میں" فرینکینسٹائن" نامی ایک خطرناک شیطانی طاقت بھی شامل ہو جاتی ہے۔

    خطرناک جادوئی طاقتوں کے درمیان جاری گھمسان کی لڑائی اور مقابلے کے گِرد گھومتی اس فلم کا مرکزی کردارایرون ایکارٹ نبھا رہے ہیں، ہارر فینٹسی ایکشن فلم چوبیس جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

     

  • مولانا طارق جمیل کی جانب سے وینا ملک کی دعوت ولیمہ

    مولانا طارق جمیل کی جانب سے وینا ملک کی دعوت ولیمہ

    دبئی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جانب سے اداکارہ وینا ملک اور انکے شوہر اسد بشیر کے اعزاز میں ولیمے کا اہتمام کیا گیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    دبئی میں ہونے والی ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ، وکٹ کیپر سرفراز، احمد شہزاد، محمد عرفان اور دیگر شریک ہوئے۔

    گذشتہ روز بھی مولانا طارق جمیل کی جانب سے وینا ملک اور اسد بشیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور طارق جمیل نے جوڑے کو عمرہ اور حج کی ادائیگی کی بھی دعوت دی۔
     

  • امریکہ:کمپیوٹرالیکٹرونکس شو2014، 105انچ کی ٹی وی اسکرین کی نمائش

    امریکہ:کمپیوٹرالیکٹرونکس شو2014، 105انچ کی ٹی وی اسکرین کی نمائش

    اسمارٹ ٹی وی اور گاڑی کو کنٹرول کرنے والے گیجیٹس کی نمائش کیلئے امریکا میں کمپیوٹر الیکٹرونکس شو دوہزار چودہ سجایا گیا، ایک سو پانچ انچ کی لچک دار ٹی وی اسکرین نے صارفین کو حیران کردیا۔

    نمائش میں شامل جدید ٹی وی، اسمارٹ گھڑیاں اور انٹرنیٹ سے جڑی گھریلو استعمال کی اشیا سب کی توجہ کا مرکز ہیں، امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والی نمائش میں ایک سو پانچ انچ کا لچکدار ٹی وی متعارف کروایا گیا ہے، جسے جب چاہیں فلیٹ یا کرووڈ ٹی وی بنایا جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ نمائش اسمارٹ فون گھڑیاں، انٹرنیٹ سے جڑے فریج ،اوون اور دیگر گھریلو استعمال کے الیکٹرونک آئٹمز اور شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی کے ساتھ ہزاروں جدید اشیاء رکھی گئی ہیں، جدت سے بھرپور دنیا کا یہ سب سے بڑا ’کمپیوٹر الیکٹرونکس شو2014‘ چار روز تک جاری رہے گا۔
     

  • نیو یارک: نیشل بورڈ آف ریویو ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

    نیو یارک: نیشل بورڈ آف ریویو ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

    نیو یارک میں گذشتہ سال بہترین کارکردگی دیکھانے اور باکس آفس پر سپر ڈوپر ہٹ ہونے والی فلموں کو نیشل بورڈ آف ریویو ایوارڈ دیا گیا۔

    گذشتہ سال کمپیوٹر آپریٹیننگ سسٹم سے محبت کا سال رہا، فلم  ہر کو بہترین فلم کے لئے نیشل بورڈ آف ریویو ایوراڈ سے نوازا گیا، فلم کی کہانی کسی صنف نازک سے رومینس سے نہیں بلکہ کمپیوٹر آپریٹیننگ سسٹم سے عشق پر مبنی ہے۔

    فلم ہر کے ڈائیریکٹر کو بھی زبردست موضوع منظر عام پر لانے کے لئے ایوارڈ دیا گیا، ڈائیریکٹر مارٹین اسکارسیزز کی فلم دی وولف آف وال سٹریٹ بھی کسی سے کم نہیں رہی اور ڈیشنگ اسٹار لیو نارڈو ڈی کیپریو کو کئیرئیر میں اہمیت کے حامل اس ایوارڈ کا حق دار قرار بنایا گیا۔

    سال دو ہزار تیرہ میں بیسٹ اداکار بوریس ڈرین رہے، فلم فوریٹ ویل اسٹیشن میں آسکر ایوراڈ کا تاج اپنے سر سجانے والی اداکارہ  اسپینسر کو بیسٹ سپورٹننگ ادکارہ کے طور پر ایوارڈ ملا۔،

    نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں دو مارچ کو سجنے والے اکیڈمی ایوارڈ کے لئے فلم ہر ، ٹوئیلو ائیر آ سلیو ، امریکن ہوسٹل اور نیبریسکا کو نامزد کر لیا گیا اور تو اور فلم دی پاسٹ کے ڈائیریکٹر اصغر فریدی کو بھی گذشتہ سال کی ٖفورن لینگویج فلم کا پرائز دیا گیا۔

  • شعیب اختر نے سروں کے میدان میں اترنے کی ٹھان لی

    شعیب اختر نے سروں کے میدان میں اترنے کی ٹھان لی

    پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرکٹ سے دوری کے بعد  ایسا کمال کیا کہ سب دنگ رہ جائیں۔

        پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹھان لیا ہے کہ کچھ ایسا کرنا ہے، جو سب سے الگ ہو، شعیب اختر نے کرکٹ سے دوری کے بعد نہ کسی غیر ملکی حسینہ سے شادی کا سوچا اور نہ ہی فلمی دنیا میں انٹری کا ارادہ کیا بلکہ شعیب نے سروں کے میدان میں اترنے کی ٹھانی ہیں۔

    شعیب کے اندر کھلاڑی کی طرح یہ ٹیلنٹ بھی چھپا تھا، جسے کبھی کبھار سامنے آنے کا موقع ملتا تو گلا کھنکار کر گانا بھی گا لیتے مگر اب دوست احباب نے مشورہ دیا کہ کرکٹ کے بعد گلوکاروں کی خوب ڈیمانڈ ہے۔

    اس لئے شعیب اختر نے باقاعدہ پلے بیک سنگر کے طور پر پاکستانی فلم کے لئے گانا ریکارڈ کروایا، کھیل کے میدان میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے والے شعیب اختر اپنے گانے جاگ جا پاکستانی ۔۔سے کیا جگا پائیں گے سب کو یا پھر معاملہ الٹا ہوگا۔
       

  • کولمبیا میں بلیک ایند وائٹ کرنیول کا آغاز

    کولمبیا میں بلیک ایند وائٹ کرنیول کا آغاز

    کولمبیا میں رنگارنگ بلیک ایند وائٹ کارنیول سجا، جسمیں لوگوں نے نسلی امتیاز کو مٹانے کیلئے کالے اور سفید رنگ کے ملبوسات پہن کر کارنیول میں شرکت کی۔
      کولمبیا میں رنگارنگ کارنیول سجا، جسمیں ہزاروں لوگوں نے موسیقی کی دھن پر رقص کرکے میلے کا آغاز کیا، کارنیول کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد رنگ برنگے ملبوسات پہنے دیو ہیکل جانوروں کی شکل کے فلوٹس پر رقص کرتے اور جھومتے گاتے رنگ بکھرتے نظر آئے۔

    رنگوں سے بھرپور اس کارنیول میں نسلی امتیاز اور کالے گورے کے فرق کو مٹانے کیلئے شرکاء سفید اور کالے رنگ کے ملبوسات پہن کر شریک ہوئے، اس کارنیول کو وائٹ اینڈ بلیک کارنیول کا نام دیا گیا ہے، جسکا آغاز دو ہزار نو میں کیا گیا تھا۔
       

  • لندن :فیشن شو میں مردانہ کلیکشن پیش

    لندن :فیشن شو میں مردانہ کلیکشن پیش

    لندن میں ہونے والے فیشن شو میں مردانہ کلیکشن پیش کیا گیا، فیشن شو میں نت نئے منفرد انداز دیکھنے کو ملے۔

    فیشن کی دنیا میں مرد حضرات بھی کود پڑے ہیں، لندن کی سخت سردی میں بارش کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد فیشن شو دیکھنے پہنچی، تین دن تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں اول جلول فیشن بھی دیکھنے کو ملا۔

    کلر فل پرنٹس پر دلچسپ ڈیزائننگ نے نوجوانوں کو متوجہ کیا تو کہیں ہلکے رنگوں پر منفرد انداز نے داد پائی، فیشن شو میں بارشوں کے موسم اور سردی سے نمٹنے کے لئے بھی خوبصورت ملبوسات دکھائے گئے۔

    لندن میں فیشن ویک کے اختتام پر ڈریکولا بھی ریپم پر آئے، ماڈلز کے انوکھے انداز بھی سب کو بھائے۔
       

  • لہو رنگ انتخابات:24ہلاک، بنگلہ دیش دوبارہ انتخابات کرائے، امریکا

    بنگلہ دیش میں تاریخ کے بدترین انتخابات میں چوبیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اپوزیشن جماعتوں اور امریکہ نے دوبارہ شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

    امریکہ نے بنگلہ دیش میں ہونیوالے متنازعہ انتخابات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انتخابات میں واضح نمائندگی حاصل نہیں رہی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مخالفین سے مذاکرات کے بعد دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

    اپوزیشن پارٹی کی رہنما بیگم خالدہ ضیا سمیت بیس جماعتوں نے آئینی، شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، حالیہ انتخابات میں وزیراعظم حسینہ واجد نے کامیابی کو آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرتشدد کاروائیوں کو روکنے کی صورت میں مخالفین سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔
       

  • مولانا طارق جمیل کی وینا اور ان کے خاوند کو نکاح کی مبارکباد

    مولانا طارق جمیل کی وینا اور ان کے خاوند کو نکاح کی مبارکباد

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسکینڈل کوئن وینا ملک کو اپنے گھر پر کھانے پر مدعو کیا اور نکاح پر مبارکباد دی۔

    وینا ملک نکاح کے بعد اپنے خاوند اسد بشیر خٹک کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں، معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور ان کے خاوند کو نکاح پر مبارکباد دی اور اپنے گھر کھانے پر مدعو کرکے دو سو ڈالر منہ دکھائی بھی دی، مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور ان کے خاوند کو عمرے پلس حج کی دعوت بھی دی۔

     

  • اداکارہ وینا ملک کےنکاح کی دستاویز اے آر وائی نیوز کو موصول

    اداکارہ وینا ملک کےنکاح کی دستاویز اے آر وائی نیوز کو موصول

    اداکارہ وینا ملک کےنکاح کی دستاویز اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، نکاح نامے میں وینا ملک کا حق مہر ایک ہزار درہم لکھا گیا۔

    اے آر وائی نیوزکو ملنے والے عدالت میں ہونے والے نکاح نامے میں وینا ملک کا حق مہر ایک ہزار درہم لکھا گیا ہے۔وینا ملک کے اسد بشیر کے ساتھ نکاح کی دستاویز میں کسی اور جائیداد یا رقم کا ذکر موجود نہیں ہے۔

    دبئی کی عدالت میں ہونے والے نکاح میں ایک ہزار درہم کے علاوہ کسی بھی رقم جائیداد کا ذکر نہیں ہے، نکاح نامے پر وینا ملک اور اسد بشیر کے پاکستان میں آبائی گھروں کا ایڈریس لکھا گیا ہے۔