Category: Uncategorized

  • معروف موسیقار اے آر رحمٰن 48 سال کے ہو گئے

    معروف موسیقار اے آر رحمٰن 48 سال کے ہو گئے

    اے آر رحمن رحمان کی موسیقی میں کبھی مغربی دھن سنائی دیتی ہے تو کبھی آپ کو بہتے جھرنے کی صدا اور کلاسیکی میوزک، کبھی صوفی سنگیت تو کبھی جاز۔ بالی ووڈ کا یہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقارآج اپنی اڑتالیسویں سالگرہ منا رہا ہے

    اے آر رحمان بھارتی شہر چنائے میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نا م اللہ رکھا رحمن ہے، اے آر رحمن نے اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز 90 کی دہائی میں کیا۔

    انہوں نے تیرہ فلم فیئر ایوارڈ زحاصل کئے جن میں چار نیشنل فلم ایوارڈ ز بھی شامل ہیں،،انہیں 2009 میں فلم سلم ڈاگ ملینیئر میں گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    انہوں نے 1989 میں اسلام قبول کیا، اے آر رحمن پاکستانی موسیقار نصرت فتح علی خان کی شاگردی میں بھی رہے ہیں، ان کا البم وندے ماترم1997میں بھارت کے 50 ویں یوم آزادی پر ریلیز ہوا جسے بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔
       

  • نئی تھری ڈی فلم” ہرکیولس دی لیجنڈ بِیگنز "کا ٹریلر جاری

    نئی تھری ڈی فلم” ہرکیولس دی لیجنڈ بِیگنز "کا ٹریلر جاری

    ایک بہادر جنگجو نوجوان کی زندگی کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور فلم " ہرکیولس دی لیجنڈ بِیگنز" کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    رِینی ہرلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس تھری ڈی فلم میں بارہ سو قبل مسیح قدیم یونان میں موجود ایسے ظالم آمر بادشاہ کی حکومت کا زمانہ دِکھایا گیا ہے، جس کا تختہ اُلٹنے ایک بہادر جنگجو ہرکیولس میدان میں اُتر آتا ہے۔

    ایکشن اور سسپنس سے بھرپوراس فلم میں ہرکیولس کا کردارکیلن لوٹز نبھا رہے ہیں، ایکشن ، ایڈونچر اور میدان جنگ کی خونریزی کے دِل دہلا دینے والے واقعات کی منظر کشی کرتی تھری ڈی فلم ہرکیولس دی لیجنڈ بِیگنز پچیس جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

  • تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین "کا ٹریلر جاری

    تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین "کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم "مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند ترین سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے، جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہو جاتے ہیں، جہاں انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ہدایتکار روب منکوف کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کا اسکرین پلے کریگ رائٹ نے پیش کیا ہے، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین سات فروری کو برطانیہ اور سات مارچ کوامریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

  • امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40تک گرگیا

    امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40تک گرگیا

    امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سرد موسم نے بیس سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، شدید ترین سردی کے باعث منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

    امریکا میں کڑاکے کے سردی پڑ رہی ہے، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت  منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، زمینی راستے بند اور فضائی سفر کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ، چھ ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث انتظامیہ نے اسکول بند کردئیے ہیں۔

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید ترین سرد موسم نے گزشتہ بیس سال کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، اوہائیو، وسکونسن، شکاگو، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا سمیت دیگر ریاستوں میں شدید برف باری نے لوگوں کو جما دیا ہے۔

    امریکا کے پڑوس کینیڈا میں بھی صورت حال مختلف نہیں، ہر جانب برف باری کے ساتھ سردی اپنے جوبن پر ہے ، ٹورنٹو میں درجہ حرارت منفی چونتیس تک گرچکا ہے، برطانوی دارالحکومت لندن میں شہری سیلاب کے بعد کی صورت حال سے پریشان ہے۔

  • کیلی فورنیا: ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا

    کیلی فورنیا: ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا

    کیلی فورنیا میں ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا کیونکہ پالم فلم فسیٹول کے ریڈ کاپیٹ پر نامور اور معروف ادکار جلوہ گر ہوئے۔

    ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینک، ماریل اسٹریپ، جولیا روبرٹ، لوپیٹا اور کئی ستارے کیلی فورنیا میں رونقیں بکھرنے والے پالم اسپرنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر ہوئے۔

    اپنے من پسند اسٹارز کی ایک جھلک دیکھ کے فینز تو  دیوانے ہوئے لیکن کیمرے کی آنکھ بھی پیچھی نہیں رہی اور اداکاروں کی ادائیں کیمرے میں عکس بند ہوتی رہیں۔

    اداکار ٹام ہیکز کا کہنا ہے کہ یہ وقت فلموں اور ان کے مقابلے کا ہے تو ڈنرز اور پاڑیوں سے دور کیوں رہا جائے، ماریل اسٹریپ کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنے کا وقت دور نہیں کیونکہ گولڈن گلوب ایوارڈ صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہے تو فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ مارچ میں ہونے جارہا ہے۔

    اداکارہ جیولیا رابرٹ بھی ایوارڈ کا میدان مارنے کو تیار ہیں جبکہ فلم ٹوئیول ائیر آسیلو کی اداکارہ لوپیٹا  کو امید ہے کہ ان کی فلم ایوارڈ ضرور جیتے گی۔

     

  • اسپین:میڈریڈ میں کرسمس کے بعد اب تھری کنگز پریڈ

    اسپین:میڈریڈ میں کرسمس کے بعد اب تھری کنگز پریڈ

    اسپین کے شہر میڈ ریڈ میں کرسمس کی رونقوں کے بعد اب تھری کنگز پریڈ منائی جارہی ہے ۔

    حسین پریوں کا استقبال، گھوڑوں اور بطخوں کی سواری بھی اور تو اور جگ مگ، جگ مگ کرتی روشنیوں میں کرتب بھی جاری ہیں تو بچوں میں ان کی من پسند مزیدار ٹوفیاں اور چاکلیٹس بھی بانٹی جارہی ہیں۔

      اسپین کے شہر میڈریڈ کی سڑکوں پر رونقیں سجی ہیں، جہاں تھری گنگز پریڈ زبردست انداز میں منائی جارہی ہے، ہر سال کرسمس کی خوشیوں کے بعد مسیحی برادری چھ جنوری کو تھری کنگز پریڈ مناتی ہے ۔

    جس میں لوگ آپس میں ٹوفیاں ، چاکلیٹس اورتحائف تقسیم کرتے ہیں اور دوسرے روز بچے ان تحائف کو کھولتے ہیں، جھلملاتے چہرے لئے بچے پریڈ کو خوب انجوائے کر رہے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ زیادہ سے زیادہ چوکلیٹس وصول کرلی جائیں۔

  • چین : ٹھنڈی ٹھار چاندنی کا میلہ سج گیا

    چین : ٹھنڈی ٹھار چاندنی کا میلہ سج گیا

    چین کے شہر ہربین میں ٹھنڈی ٹھار چاندنی کا میلہ سج گیا کیونکہ آئس فیسٹول میں رنگارنگ روشنیاں لئے اسکلپچرز سج گئے۔

    ہر سال دسمبر میں سجنے والے برفانی چاندنی کی رونقوں کا دیداد کرنے لاکھوں افراد آئس فیسٹول کا رخ کرتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں، سی سی کرتی سردی کے فیسٹول میں جب فائر ورک کیا گیا، رات کے اندھیرے میں فضاؤں کو روشن کرتے ان پٹاخوں نے فیسٹول کی سفید برف کورنگوں میں ڈبو کرچار چاند لگا دیئے۔

    آئس فیسٹول کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی فیسٹول میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے، جو دنیا بھر میں چین کے آئس کلچر کے فروغ کی ضمانت ہوں گے۔
           

  • چینی باکس آفس پر جیکی چن کی پولیس اسٹوری 2013کی دھوم

    چینی باکس آفس پر جیکی چن کی پولیس اسٹوری 2013کی دھوم

    جیکی چن کی ایکشن سےبھرپورفلم پولیس اسٹوری دوہزارتیرہ ایک ہفتے میں پینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کر کے چائینیز باکس آفس پر وکٹری اسٹینڈ پر آگئی۔ 

    مارشل آرٹ اور ایکشن فلموں میں خداداد صلاحیتوں کے حامل لاکھوں شائقین فلم کے دلوں کی دھڑکن، لیجنڈری اداکار جیکی چن نے چائینیز باکس آفس پرتہلکہ مچا دیا ہے، جن کی ایکشن سے بھرپور فلم پولیس اسٹوری دو ہزارتیرہ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    ایک چینی انٹرپول پولیس افسرپرفلمائی گئی، ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ہیرو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار رہتا ہے جو اغوا کے ایک مقدمے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

    چائینیزباکس آفس پرپہلےہی ہفتےپینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کرنے پر فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کامیابی پر خوش ہیں، دوسری جانب جیکی چن کا کہنا ہے کہ پہلے کی نسبت وہ فلم میں ایک منفرد کردار کے ساتھ پیش ہوئے، فلم میں انہوں نے ایک سنجیدہ کردار ادا کیا جو یقیناً دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔
       

  • گوا: زیر تعمیر عمارت گرنے سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    گوا: زیر تعمیر عمارت گرنے سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت کے مغربی شہر گوا میں ایک تین منزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے سے چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، عمارت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی جبکہ زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال بھیج دیا گیا، حادثے کے وقت عمارت میں تقریباً پچاس مزدور کام کر رہے تھے۔

    گوا کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے علاج کیلئے انتظامیہ کوہدایت جاری کر دی ہیں، دوسری جانب ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، یادرہے کہ بھارت کے شہروں میں غیر قانونی تعمیرات میں اضافے کی وجہ سے سستے گھروں کی تعمیرات میں اکثر غیر معیاری اور ناقص طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔
       

  • بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون آج28ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون آج28ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    بالی ووڈ میں خوبصورت اداوٴں اور جاندار اداکاری سے قدم جمانے والی دپیکا پڈوکون آج اپنی اٹھائیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    دیپکا پڈکون نےدوہزار سات میں بالی ووڈ میں قدم رکھااور پہلی فلم اوم شانتی اوم میں شاندار اداکاری کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔ جس کے بعد دپیکا پرکامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے اور انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں کیں جن میں بچنا اے حسینوں ، لو آج کل، ہاوٴس فل اور کاک ٹیل جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

    دیپکا پڈ وکون کی کامیابی کا سلسلہ یہاں ہی نہیں رکا بلکہ سال دوہزار تیرہ ایک اور کامیاب سال ثابت ہوا اور انہوں نے ریس ٹو یہ جوانی ہے دیوانی، چنائے ایکسپریس اور رام لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    گانے کا گذشتہ سال مجموعی طور پر ان کی فلموں نے باکس آفس پر پانچ سو کڑور سے زائد کا بزنس کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔