Category: Uncategorized

  • چارلس ڈیکنز پر بنی فلم اِن ویزیبل وومن کرسمس کے دن ریلیز ہوگی

    چارلس ڈیکنز پر بنی فلم اِن ویزیبل وومن کرسمس کے دن ریلیز ہوگی

    انیسویں صدی کے ناول نگار چارلس ڈیکنز پر بنی فلم اِن ویزیبل وومن۔۔کرسمس کے دن ریلیز ہوگی، یہ کہانی ہے ایک لکھاری کی زندگی کی چھپی ہویئ حقیقت پر مبنی، نیسویں صدی میں مقبول عام ناول نگار چارلس ڈکنز، پنے لفظوں کے جادو سے خواتین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔

    محبت بھری داستانیں لکھتے لکھتے نجانے کب ایک عورت چارلس کی زندگی میں آئی اور دل میں گھر کرگئی۔

    چارلس نےاس محبت کو مرتے دم تک دل میں چھپائے رکھا، انیسویں صدی کے خوبصورت ماحول میں پروان چڑھتی پوشیدہ محبت اورناول نگار کی زندگی پر بنی فلم۔۔دی ان وزیبل وومن۔۔پچیس دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
           

  • سائنس فکشن تھرلر فلم”ٹرانسینڈینس”کا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن تھرلر فلم”ٹرانسینڈینس”کا ٹریلر جاری

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارمورگن فری مین اور جانی ڈیپ کی نئی سائنس فکشن تھرلر فلم"ٹرانسینڈینس"کاپہلا مکمل ٹریلرجاری کردیا گیا، اس فلم کی کہانی آرٹیفشل انٹلیجنس کے ماہر سائنسدان وِل کاسٹرکے گرد گھومتی ہے جو ایسا کمپیوٹر تخلیق کررہا ہے جس میں کسی ذی حس کی تمام معلومات کا مجموعہ موجود ہے جبکہ ٹیکنالوجی مخالف شدت پسند اُس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

    وِل کاسٹر کا کردار جانی ڈیپ ادا کرہے ہیں۔ ہدایت کار والی فسٹر کی اس تھرلر فلم کی کاسٹ میں ربیکا ہال،پال بیٹانی،کیٹ مارا اور سیلئن مرفی بھی شامل ہیں۔ فلم ۔۔۔ٹرانسینڈینس۔۔۔ اٹھارہ اپریل دوہزار چودہ میں امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ اور پچیس اپریل کو برطانوی سینماؤں کی زینت بنے گی۔
     

  • عمرگل کو ون ڈے سیریز کیلئے یواے ای طلب کرلیا گیا

    عمرگل کو ون ڈے سیریز کیلئے یواے ای طلب کرلیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے تجربہ کار فاسٹ بولر عمر گل کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے یواے ای طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور تیسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے تجربہ کار فاسٹ بولرعمرگل کو طلب کیا ہے۔

    عمر گل زخمی ہونے کی وجہ سے گذشتہ نو ماہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر تھے۔ گھٹنےکی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ شروع کردی تھی، وہ پاکستانی اسکواڈ کو بقیہ دو ون ڈے میچز کیلئے آج جوائن کرینگے۔

  • بسنت کو یوتھ فیسٹیول کا حصہ بنائیں گے،حمزہ شہباز

    بسنت کو یوتھ فیسٹیول کا حصہ بنائیں گے،حمزہ شہباز

    مسلم لیگ کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے پنجاب میں اس سال بسنت کی اجازت ہوگی لیکن محدود، پتنگ کی ڈور حکومت خود فراہم کرے گی،ان کا کہنا تھا  بسنت کو یوتھ فیسٹیول کا حصہ بنائیں گے۔

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لوگو کی رنگا رنگ تقریبِ رونمائی کے موقع پر مسلم لیگ  ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازکا کہنا تھا۔  

    پنجاب میں اس سال بسنت کی اجازت ہوگی لیکن محدود، پتنگ کی ڈور حکومت خود فراہم کرے گی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بسنت کو یوتھ فیسٹیول کا حصہ بنائیں گے۔

     انہوں نے کہا کہ اس سال فیسٹیول میں پچاس لاکھ لوگ آئیں گے، سو ورلڈ ریکارڈ ٹوٹیں گے ان کا کہنا تھا ،بھارتی ٹیموں کی آمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر مثبت اثرپڑے گا یوتھ فیسٹیول 23 دسمبر کو شروع ہوگا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے نیلا پردہ اٹھا کر لوگو کی رونمائی کی، اس موقع پر فضا میں رنگ برنگی پتیاں چھوڑی گئیں ،اس موقع پر کھلاڑیوں کا جوش بھی قابل دید تھا ۔ 

  • قہقہوں،ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم”رائڈ الانگ” کا ٹریلر ریلیز

    قہقہوں،ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم”رائڈ الانگ” کا ٹریلر ریلیز

    قہقہوں اور ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم رائڈ الانگ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ہائی اسکول سیکیورٹی گارڈ کے گِرد گھومتی ہے، جو ایک ایسی خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے، جس کا بھائی پولیس اہلکار ہے، فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب نبھا رہے ہیں۔

    کامیڈی اور ایکشن کا مکس تڑکا لئے یہ فلم آئندہ سال سترہ جنوری کو امریکہ جبکہ سات مارچ کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ: آسکرایوارڈ2014 کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: آسکرایوارڈ2014 کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کی فلمی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، آسکر ایوارڈز دوہزار چودہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

    فلمی دنیا کے سب سے معززایوارڈ آسکر ایوارڈ کا فلمی ستاروں کو شدت سے انتظارہوتا ہے،ابھی آسکرایوارڈ میں دوماہ باقی ہیں مگر آسکرایوارڈز2014 کا شاندار ٹریلر فلمی دنیا میں کھلبلی مچا گیا۔

    ٹریلر میں امریکی اداکارہ و ٹی وی میزبان ایلن ڈی جینیرس ڈھائی سو ڈانسرز کے ساتھ گانے"دی والکر" پر جلوے بکھیر رہی ہیں، ایلن آسکر 2014 کی تقریب میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیں گی، اس ٹریلر کو تین جنوری سے امریکا کے سینما گھروں میں چلایا جائے گا۔

  • گلوکارہ سلینا گومز نے اپنے مداحوں کو اداس کردیا

    گلوکارہ سلینا گومز نے اپنے مداحوں کو اداس کردیا

    گلوکارہ سلینا گومز نے آسٹریلیا کا کانسرٹ کینسل کرکے اپنے مداحوں کو اداس کردیا۔

    گلوکارہ سلینا گومز کے نخرے اور ادائیں تو سب ہی پسند ہیں لیکن اب کی بار جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا، وہ آسٹریلیا کا ٹور تھا، اپنے ورلڈ ٹور کے بعد سلینا نے اگلے سال جنوری میں آسٹریلیا میں کونسرٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    کم اینڈ گیٹ اٹ ویڈیو سونگ سے ایم ٹی وی ایوارڈ حاصل کرنے والی پوپ سنگر سلینا گومزکو اداکاری میں مزا آنے لگا ہے، اس لئے فینز سے اچانک ہی معذرت کرلی کہ وہ ابھی کانسرٹ کے لئے ریڈی نہیں، سلینا نے اسٹارز ڈانس میں ایکٹنگ کی تھی۔
           

  • فلم اِن ویزیبل وومن کرسمس پر ریلیز ہوگی

    فلم اِن ویزیبل وومن کرسمس پر ریلیز ہوگی

    انیسویں صدی کے ناول نگار چارلس ڈیکنز پر بنی فلم اِن ویزیبل وومن کرسمس کے دن ریلیز ہوگی۔

    یہ کہانی ایک لکھاری کی زندگی کی چھپی ہوئی حقیقت پر مبنی ہے، انیسویں صدی میں مقبول عام ناول نگار چارلس ڈکنز اپنے لفظوں کے جادو سے خواتین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے، محبت بھری داستانیں لکھتے لکھتے نجانے کب ایک عورت چارلس کی زندگی میں آئی اور دل میں گھر کرگئی۔

    چارلس نےاس محبت کو مرتے دم تک دل میں چھپائے رکھا، انیسویں صدی کے خوبصورت ماحول میں پروان چڑھتی پوشیدہ محبت اور ناول نگار کی زندگی پر بنی فلم دی ان وزیبل وومن پچیس دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
           

  • اقوام متحدہ،60ممالک،1000افراد امریکا کے خفیہ پروگرام کا ہدف

    اقوام متحدہ،60ممالک،1000افراد امریکا کے خفیہ پروگرام کا ہدف

    امریکا کے جاسوسی پروگرام میں بین القوامی تنظیمیں ایک ہزار افراد اور ساٹھ ممالک نشانے پر ہیں، امریکی اور برطانوی اخبارات نے مزید تفصیلات شائع کردیں۔

    اخبارات میں شائع ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل سمیت اپنے قریبی اتحادی ممالک کے سربراہان کو بھی جاسوسی پروگرام کا ہدف بنایا، اقوام متحدہ، یورپی یونین کے سربراہ اورامدادی پروگراموں کی نگرانی بھی مسلسل جاری رہی۔

    افریقی ممالک کے سربراہان اوران کی گھریلوں فون کالز بھی ریکارڈ کی گئیں، اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد یورپی کمیشن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جواز طلب کیا ہے۔

    وائٹ ہاوس پالیسی کا تجزیہ کرنے والے پینل کے رکن نے بھی پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ نگرانی دہشت گردی کے حملوں سے بچنے میں مددگار ثابت نہیں رہی، اخبارات میں شائع کی جانے والی معلومات سابق امریکی اہلکار اسنوڈن کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
       

  • کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکہ ،ایس ایچ او شفیق تنولی شدید زخمی

    کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکہ ،ایس ایچ او شفیق تنولی شدید زخمی

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پختون چوک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کی تفتیش جاری ہے۔

      ریسکیو زرائع کے مطابق تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ سے زائد زخمی ہیں ۔