Category: Uncategorized

  • ہالی وڈ فلم اینکر مین ٹو فلم ہابٹ کو پچھاڑنے کیلئے تیار

    ہالی وڈ فلم اینکر مین ٹو فلم ہابٹ کو پچھاڑنے کیلئے تیار

    ہالی وڈ باکس آفس پر راج کرنے والی فلم ہابٹ کا مقابلہ کرنے اینکر مین ٹو میدان میں آگیا ، ہالی وڈ باکس آفس پر ستر کی دہائی کے ناموراینکر ول فیرل کی نئی فلم سینما گھروں میں قہقہوں کا طوفان لئے آگئی ہے ۔ فلم کی کہانی کیرئیرکی شروعات کیلئے سان ڈیاگو سے نیویارک کی راہ لینے والے اینکر کے گرد گھومتی ہے ۔

    ٹی وی چینل کے بڑے اینکر کیا باکس آفس پر رنگ جما سکے گااس کا فیصلہ شائقین کریں گے۔ فلم دی ہوبٹ گزشتہ دو ہفتے سے باکس آفس پر راج کر رہی اوراکتیس ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔دی ہوبٹ کی کامیابی کے انیمیٹد فلم فروزن دوسرے نمبر پر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کیا ول فیرل کی کامیڈی فلم باکس آ ٓفس پر اپنا جادو چلا پائیگی یا نہیں۔

  • ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے

    ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے

    ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے، گلوکار جسٹن بیبر کے بارے میں یہ کہاوت بالکل درست ثابت ہوئی تھی اور وہ سولہ برس کی عمر سے ہی سر لگائےجارہے ہیں، مقبولیت کا یہ عالم دیکھ کر فلم پروڈیوسر نے میوزیکل فلم بیلیو بنائی۔

    جسٹن بیبر نے فلم کے پریمیئر میں شرکت کرتے ہوئے خوب رونقیں تو لوٹیں مگر مداحوں کو ایک دھچکا بھی لگا دیا, جسٹن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس فلم کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں, مداح پریشان ہیں کہ یہ کوئی عمر ریٹائرمنٹ کی ہیں؟

    برطانیہ میں گلوکارہ ایڈلی کے گانے زبان زد عام ہیں، انھوں نے اپنا البم ٹوئنٹی ون کیا لائنچ کیا، ہر جگہ واہ واہ ہوگئی، ایڈلی اس البم سے اتنی مقبول ہوئیں کہ ان کا نام بیسٹ سیلز آل ٹائن سنگرز میں شامل ہوگیا، صرف یہی نہیں ملکہ برطانیہ بھی انہیں ایوارڈ سے نوازیں گی۔

    ادھر امریکا میں گلوکارہ بیونسے کےچرچے ہیں، انھوں نے اچانک ہی اپنا نیا البم  سرپرائز انٹرنیٹ پر ریلیز کرکے ہم عصر گلوکاروں کو ہکا بکا کردیا، لیڈی گاگا اور برٹنی اسپیئرز کافی عرصے سے اپنے البمز کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

    مگر بیونسے نے سرپرائز البم مارکیٹ میں پھینک کر سب کی محنت پر پانی پھیر دیا اوردیکھتے ہی دیکھتے ہٹ ہوگئیں، یوں ہر طرف گلوکاروں نے سر بکھرائے ہیں۔
       

  • اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین پیمرا کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین پیمرا کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    چیئرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے سماعت کے لیے منظور کر لی ہے, درخواست پیمرا کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چیئرمین چوہدری رشید کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا مگرنئے مقرر کیے گئے چیئرمین کا نوٹیفیکیشن تاحال برقرار ہے اس طرح عملی طور پر ادارے میں دو چیرمین کام کر رہے ہیں۔

    کیس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان نے جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جسٹس ریاض احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم واضح ہے۔

     

  • گلوکارہ بیونسے نے اپنےمداحوں کو سرپرائزدے دیا

    گلوکارہ بیونسے نے اپنےمداحوں کو سرپرائزدے دیا

    گلوکارہ بیونسے نے اپنے مداحوں کو سرپرائزدے دیا، اپنا پانچواں البم اچانک ریلیزکردیا۔

    گلوکارہ بیونسے نے اب تک تو اپنے میوزک البمز کی ریلیز سے پہلے خوب تشہیر کی لیکن اب کی بار بیونسے نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا، بیونسے نے روایت سے ہٹ کر اپنا البم انٹرنیٹ پر پہلے جاری کیا، بعد میں اس کی کاپیز بیس دسمبر سے دستیاب ہوں گی، جسے خریدنے کے لئے نو لاکھ شائقین نے ایڈوانس بوکنگ کروالی ہے۔

    اس البم کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں چودہ نئے گانے اور سترہ میوزک ویڈیوز شامل ہیں، یہ البم دوہزار گیارہ کے البم فور کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اس میں ان کے شوہر، بیٹی اور امی بھی نظر آئیں گی، بتیس سالہ گلوکارہ بیونسے نے البم کے پریس ریلیز میں لکھا کہ سرپرائز! دیکھیے کیونکہ میں روایتی طریقے سے البم جاری کر تے کرتے تنگ آچکی تھی۔
       

  • واشنگٹن:53فیصدامریکی عوام صدراوباما کی پالیسیوں سے ناخوش

    واشنگٹن:53فیصدامریکی عوام صدراوباما کی پالیسیوں سے ناخوش

    امریکا میں صدر اوباما کی پالیسیوں نے عوام کو ناخوش کر دیا، گذشتہ سال کی نسبت کارکردگی کی شرح میں مزید گیارہ پوائنٹ کی کمی آ گئی۔

    امریکا میں ایک جریدے کی سروے رپورٹ کے مطابق صدر اوباما کو کارکردگی کے حوالے سے منفی تاثرات کا سامنا ہے، صدر اوباما کی پالیسیوں پر اکتالیس فیصد عوام نے رضامندی ظاہر کی جبکہ تریپن فیصد نے اختلاف کیا۔

    واضح رہے کہ سابق صدر جارج بش سینئر اور صدر رچرڈ نکسن کے بعد صدر اوباما کاکردگی کے حوالے سے سب سے کم سطح پر آگئے ہیں، حالیہ سروے کے مطابق اوباما کو خفیہ نگرانی پروگرام، شٹ ڈاؤن اور ہیلتھ کئیر پروگرام کے باعث منفی ریٹنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

  • سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

    سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

    چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل پاکستان اسکواش سرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
             روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپیلکس میں کھیلے جارہے ایونٹ کے کوالیفائرز راؤنڈ میں کئی میچز کے فیصلے ہوگئے۔

    پاکستان کے عماد فرید نے رئیس خان کو یک طرفہ مقابلے میں تین ایک سے شکست دی، محمد یاسر خان امریکی کھلاڑی عباس منیر کیخلاف واک اوور حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے، پاکستان کے اویس خان نے متحدہ عرب امارات کے عامر ملک خان کو باآسانی تین ایک سے شکست دی، کوالیفائرز راؤنڈ کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو کھیلا جائیگا۔

     

  • ہالی ووڈ کی ایکشن جوڑی مومی مجسمے میں تبدیل

    ہالی ووڈ کی ایکشن جوڑی مومی مجسمے میں تبدیل

    لندن کے مادام تساو میوزئم میں عالمی شہرت یافتہ اور ہالی ووڈ کی ایکشن جوڑی بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی مومی مجسمے میں تبدیل کردیئے گئے۔

    عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے فلمی جوڑے کے مومی مجسمے بریڈ پٹ کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے آٹھ سال کے بعد پھر سے سجایا گیا ہے۔

    تزئین و آرایش کے بعد برینجلینا کپل کے چہروں پر وہی تازگی نظر آ رہی ہے، جو حقیقی زندگی میں ان کا خاصہ ہے، محبوب ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب مداح دھڑا دھڑ مومی مجسمے دیکھنے کے لیے لندن کے مادام تساؤ کا رخ کر رہے ہیں۔

  • ہالی ووڈ: روب دا موب کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    ہالی ووڈ: روب دا موب کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    پریمی جوڑے کی سچی کہانی پر مبنی کرائم تھرلر روب دا موب کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، فلم اگلے برس اکیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  

    روب دا موب نیویارک شہرکی سچی کہانی ہے، جسے ریمنڈ دی فیلییتا نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس کی اسکرین رائٹنگ کے فرائض جونیتھن فرنینڈز نے ادا کیے ہیں، مرکزی کرداروں میں مائیکل پٹ، نینا اریانڈا، انڈی گارشیا، مائیکل رسپولی اور رے رومانو شامل ہیں۔

    فلم کی کہانی نیویارک کے ایک پریمی جوڑے کےگرد گھومتی ہے، جو مقامی مافیا کے کلبز کو لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں تاہم کچھ ہی عرصے بعد مافیا اور ایف بی آئی انکے تعاقب میں لگ جاتی ہے۔

    ب یہ دونوں مافیا اور ایف بی آئی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں، اس کا پتا تو اگلے برس اکیس مارچ کو ہی چلے گا، جب فلم بڑے پردے پر جلوے بکھیرے گی۔
       

  • ہالی ووڈ ایکٹر پال واکر کی موت کے بعد فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون میں ہیرو کی جگہ خالی

    ہالی ووڈ ایکٹر پال واکر کی موت کے بعد فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون میں ہیرو کی جگہ خالی

    فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے فیورٹ ہیرو پال واکر، جن کی ریسنگ کے تھے سب ہی دیوانے، فلم میں خطرناک اسٹنٹس کرنے والے پال واکر کو کیا تھی خبر کہ ان کی موت بھی سڑک پر ہونے والے کار حادثے میں ہوگی، پال واکر کی موت کا صدمہ تو سب کو ہوا۔

    مگر فلم ڈائریکٹر پریشانی میں مبتالا ہوگئے، کہ اب ان کی فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا کیا ہوگا جس کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی ، صرف فلم کے آخری مناظر کی عکس بندی رہتی تھی کہ یہ حادثہ ہوگیا۔

    اس لئےفلم ڈائریکٹر نے پال واکر کی مماثلت رکھنے والے ان کے بھائی پر فلمائی جائے گی، اس کے علاوہ ڈائریکٹر نے پال واکر کی یاد میں فاسٹ اینڈ فیورس سیون کی کہانی میں بھی تبدیلی کی ہے۔
       

  • سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں شیر کے بچوں کے جوڑےکی آمد

    سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں شیر کے بچوں کے جوڑےکی آمد

    سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں شیر کے نومولود بچوں کی آمد سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

    سفاری پارک میں پیدا ہونے والے شیر کے ان ننھے بچوں کے جوڑے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ماں کی جانب سے عدم توجہ کے شکار ان دونوں بہن بھائیوں کو بوتل کے ذریعے دودھ پلایا جارہا ہے، بلی کی طرح نظر آنے والے دونوں بچوں کی نگہداشت پر مامور جنیفر بہت خوش ہیں ۔

    جنیفر کے مطابق دونوں بچے ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے، دونوں کو ایک مختصر مدت تک کیلئے جانوروں کے انتہائی نگہداشت سینٹر میں رکھا گیا، جہاں یہ بالغ شیروں کی طرح بیس گھنٹے تک نیند کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں۔