Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • امریکا میں مردہ ہرن کی ڈرائیونگ

    امریکا میں مردہ ہرن کی ڈرائیونگ

    نیویارک: امریکی ریاست مشی گن کے ایک رہائشی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں ایک بے حس و حرکت ہرن گاڑی میں بیٹھا ڈرائیونگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    مشی گن کے ایک رہائشی جرمی روزبرگ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کو دیکھ کر یوں لگ رہا ہے کہ ہرن گاڑی چلا رہا ہے۔

    لیکن تھوڑی دیر بعد علم ہوتا ہے کہ گاڑی کو دراصل ایک پک اپ ٹرک کھینچ کر لے کر جارہا ہے۔ تب لوگ اور بھی حیران رہ گئے کہ گاڑی میں بیٹھا ہرن بالکل ساکت ہے اور اس میں کوئی حرکت دکھائی نہیں دیتی۔

    بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ حرکت ایک شکاری کی تھی جس نے مذاق کے طور پر اپنے شکار کیے ہوئے ہرن کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا۔

    یہ شکاری پہاڑوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ شکار کر کے واپس آرہا تھا۔ واپسی میں اس نے اپنے شکار کیے ہوئے مردہ ہرن کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا جسے دیکھ کر یوں لگنے لگا کہ ایک مردہ ہرن گاڑی چلا رہا ہے۔

    شکاری کا خیال تھا کہ یہ ایک مذاق ہے، اور لوگ اسے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے لیکن لوگوں نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک تو شکاری نے ایک معصوم ہرن کو مار ڈالا، اور پھر اس کا اس طرح مذاق بنا دیا۔

  • تھائی لینڈ میں بندروں کیلئے شاندار دعوت کا اہتمام

    تھائی لینڈ میں بندروں کیلئے شاندار دعوت کا اہتمام

    لوپ بری : تھائی لینڈ کے شہر لوپ بری میں سیاحوں کی آمد کا سبب بننے والے بندروں کیلئے شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

    دنیا میں کچھ بہت ہی عجیب و غریب کام کیے جاتے ہیں جو بعد میں باقاعدگی سے خاص دنوں کی صورت منائے جاتے ہیں اور ایسے کئی تہوار دنیا بھر میں مقبول ہیں اور سیاحوں کے لیے خاص دلچسپی کا سامان رکھتے ہیں۔

    monkey-post-1

    تھائی لینڈ میں ہر سال بندر میلہ منایا جاتا ہے، اس کا مقصد مقامی شہریوں کے جانب ان بندروں کا شکریہ ادا کرنا ہے، جن کی وجہ سے ہزاروں سیاح ہرسال تھائی لینڈ کے لوپ بری سیاحتی مرکز کی سیر کرتے ہیں۔

    monkey-post-2

    تھائی لینڈ کے لوگ ایک کھلی جگہ پر بڑی بڑی میزیں لگاتے ہیں اور انہیں ہر قسم کے پھلوں ، پھولوں، کیکس اور چاکلیٹس سے سجا دیتے ہیں۔ان لوازمات کو چادروں سے ڈھک دیا جاتا ہے۔میزپوش ہٹانے سے پہلے یعنی بندروں کی دعوت عام سے پہلے بینڈ باجے والے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہیں ۔رقص بھی پیش کیا جاتا ہے۔

    monkey-post-3

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میزوں کے قریب بیٹھنے والے لوگ جنہیں آپ ویٹرزبھی کہہ سکتے ہیںاور وہ کیمرہ مین جو ان بندروں کی نقل و حرکت کی تصاویر بناتے ہیں، یہ سب لوگ بندروں کے ماسکس پہنے ہوتے ہیں تاکہ بندروں کو میزوں کے قریب آنے میں ہچکچاہٹ نہ ہو۔

    اس میں میلے میں ہزاروں بندروں کو مختلف قسم کے فروٹس دینے کے علاوہ سبزیاں، آئیس کریم، جیلی اور میٹھا بھی پیش کیا جاتا ہے۔

    m123

    اس کے بعد میزوں سے چادریں ہٹا دی جاتی ہیں اور بندروں کے غول ان پر ٹوٹ پڑتے ہیں، یہ مناظر دیکھنے کے لائق ہوتے ہیں اور ارد گرد کھڑے لوگ ان سے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

    m6

    تھائی لینڈ میں اس تہوار کا 1989میں آغاز ہوا تھا، اب یہ سیاحوں کا ایک اہم تہوار بن چکا ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح اب صرف اس فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے تھائی لینڈ کا سفر کرتے ہیں۔

  • جب بھارتی وزیر نے موچی سے اپنی چپل مرمت کروائی

    جب بھارتی وزیر نے موچی سے اپنی چپل مرمت کروائی

    نئی دہلی: بھارتی وزیر سمرتی ایرانی اس وقت مشکل کا شکار ہوگئیں جب ایک تقریب کے لیے جاتے ہوئے ان کی چپل ٹوٹ گئی اور انہیں مجبوراً سڑک کنارے بیٹھے ایک موچی سے اپنی چپل کی مرمت کروانی پڑی۔

    سابق بھارتی اداکارہ اور وزیر سمرتی ایرانی نئی دہلی سے تامل ناڈو کے ایک شہر پہنچیں جہاں انہیں ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی۔ لیکن آدھے راستے میں ان کی چپل ٹوٹ گئی۔ مجبوراً انہیں سڑک کنارے بیٹھے ایک موچی سے اپنی چپل کی مرمت کروانی پڑی۔

    irani-1

    موچی نے ان کی چپل مرمت کرنے کا معاوضہ صرف 10 روپے طلب کیا لیکن سمرتی نے کمال سخاوت سے اسے 100 روپے عنایت کیے۔

    irani-2

    موقع پر موجود افراد نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جہاں یہ وائرل ہوگئی اور اسے متعدد بار دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ سمرتی ایرانی انڈین ڈراموں کی مشہور اداکارہ ہیں تاہم سنہ 2014 کے عام انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جہاں سے فتح یاب ہو کر وہ راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں یونین منسٹر مقرر کردیا گیا۔

  • فرانس میں سڑک جو روزانہ غائب ہوجاتی ہے

    فرانس میں سڑک جو روزانہ غائب ہوجاتی ہے

    فرانس : دنیا عجیب و غریب٬اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں، جو سمندر سے ملحقہ ہیں یا سمندر کے درمیان سے گزرتے ہیں اور پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے روزانہ کچھ وقت کے لیے ڈوب ہوجاتے ہیں۔

    فرانس میں بھی کچھ ایسی ہی عجیب و غریب سڑک ہے، جو روزانہ غائب ہوجاتی ہیں، فرانس کی پیسیج دی گوا نامی سڑک نہ صرف منفرد بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے۔

    island-post-1

    island-post-3

     

    یہ سڑک خلیج برنیف نامی مقام کو جزیرے نوئرماؤٹیئر سے جوڑتی ہے، عجیب بات یہ ہے کہ 2.58 میل طویل یہ سڑک دن میں دو مرتبہ غائب ہوجاتی ہے۔

    island-post-2

    فرانس کے لوگ اس سڑک کو دن میں صرف چند گھنٹوں کے لئے ہی انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ، سڑک کے اطراف میں خصوصی تختے لگائے گئے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سڑک استعمال کے لیئے محفوظ ہے۔

    island-post-4

    island-post-5

    خصوصی تختوں کے باوجود لوگ لہروں میں پھنس جاتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے یہاں جان بچانے والے بلند مینار موجود ہیں، جہاں لوگ چڑھ سکتے ہیں اور بچائے جانے کا انتظار کر سکتے ہیں۔

  • کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

    کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

    ویسے تو کتے کو ایک دفادار جانور سمجھا جاتا ہے اور اس کی وفا داری کی مثالیں دی جاتی ہیں، لیکن کتے میں وفا داری کے علاوہ بھی بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جنہیں جان کر آپ بہت حیران ہوں گے۔

    حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا کہ کتوں کی یادداشت کے بارے میں اس سے قبل جو اندازے لگائے گئے تھے وہ کافی حد تک غلط ہیں اور کتوں کی یادداشت دراصل اندازوں سے کہیں زیادہ تیز ہوتی ہے۔

    dog-3

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ نے ماضی قریب میں کتوں کے سامنے جو کیا ہوگا وہ کتوں کو یاد رہتا ہے اور ممکن ہے اگر وہ آپ ہی جیسی صورتحال کا سامنا کریں تو وہ وہی کریں گے جو آپ نے کیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق یہ عمل کتوں کے لیے ماضی میں سفر کرنے جیسا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر وہ اپنے مالک کو چھتری کو اس طرح سے چھوتے ہوئے دیکھیں گے تو جب بھی وہ دوبارہ اس چھتری کو دیکھیں گے، ان کے ذہن میں پرانا منظر تازہ ہوجائے گا اور پھر وہ وہی کریں گے جیسا ان کے مالک نے کیا تھا۔

    dog-1

    ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ کتے جن چیزوں سے اپنے مالک کو خوش ہوتا دیکھتے ہیں وہ ان کو زیادہ یاد رکھتے ہیں اور بعد میں وہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے مالک کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مالک کو خوش کرنا کتوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل بھی کتوں پر ایک تحقیق کی گئی تھی جس سے پتہ چلا تھا کہ کتے خواب میں بھی اپنے مالک کی خوشبو، اس کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہیں، یا وہ خود کو ایسی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جس سے ان کا مالک بہت خوش یا بہت تنگ ہوتا ہو۔

    dog-2-1

    کتوں کی دوسری خوبی ذہانت ہے۔ اس سے قبل ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔ یعنی موسیقی اور الفاظ جس طرح انسان پر اثر انداز ہوتے ہیں اسی طرح کتوں پر بھی ہوتے ہیں۔

    تو گویا ثابت ہوا کہ کتے میں ذہانت اور وفاداری دونوں حد درجہ موجود ہیں۔ یہ دونوں خصوصیات آج کل بہت نایاب ہیں لہٰذا آپ کو بھی سنجیدگی سے کتا پالنے پر غور شروع کردینا چاہیئے۔

  • امریکی فضاؤں میں اڑتے ہوئے گھڑ سواردکھائی دینے لگے

    امریکی فضاؤں میں اڑتے ہوئے گھڑ سواردکھائی دینے لگے

    آج کل سوشل میڈیا پر ایک تصویر بے پناہ وائرل ہورہی ہے جس میں بادلوں میں ہوا کے دوش پر چار گھڑ سوار اڑتے نظر آرہے ہیں، اور دنیا حیران ہے کہ یہ ماجرا کیا ہے؟۔

    جی ہاں! جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اس میں ایک دو نہیں بلکہ چار گھڑسوار ہوا کے دوش پر فراٹے بھرتے نظر آرہے ہیں۔

    تصویر کے ساتھ منسلک کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ تصویر امریکی ریاست فلوریڈا میں لی گئی ہے‘ تاہم یہ بھی تصور کیا جارہا ہے کہ تصویر 2016 میں نہیں بلکہ 2009 میں ممکنہ طورپر ملیشیا میں لی گئی تھی۔

    15226530_10211651838677439_624251775_n

    واضح رہے کہ تصویر میں چار گھڑ سوار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں اور مسیحی عقائد میں آخر ی زمانے آسمان سے چار گھڑ سواروں کے آسمان سے اترنے کا تذکرہ ملتا ہے جن میں سے ہر ایک یکے بعد دیگرت جنگ ‘ ابتلا ‘معیشت کی تباہی اور پھر موت سے منسوب ہے۔ مسیحی عقائد کے مطابق ان گھوڑوں نمودار ہونے سے قیامت کے برپا ہونے کا زمانہ شروع ہوگا۔


    مکہ کی فضاؤں میں اڑنے والے گھوڑے کی حقیقت


    یہی وجہ ہے کہ تصویر میں دیکھے گئے گھوڑوں اور ان کے سواروں نے دنیا بھر خصوصاً مسیحی برادری میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔

    تاہم حقیقت اس سے آگے کہیں ہیں ۔ جس تصویر کے بارے میں یہ گمان کیا جارہا تھاکہ وہ 2016 یا 2009 میں کہیں کھینچی گئی ہیں در حقیقت سن 2004 کی ثابت ہوئیں۔

    kenwood-audio1-746x1024

    جی ہاں! ای بے نامی ایک ویب سائٹ نے سن 2004 میں اس تصویر کے ساتھ ایک اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں ای بے کی ویب سائٹ کا حوالہ واضح دیکھاجاسکتا ہے جس میں کین وڈ نامی ایک ساؤنڈ سسٹم کی تشہیر کی جارہی ہے۔

    کمپنی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ اشتہار سن 2004 میں برانڈ کی تشہیر کے لیے شائع کیا گیا تھا اور اس میں نظرآنے والے چاروں گھوڑے درحقیقت کمپیوٹر سافٹ ویئر سے ڈیزائن کیے گئے تھے اور ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

    اس کا مطلب یہ ہےکہ نہ تو 2009 میں ملیشیا کے آسمان پر اور نہ ہی 2016 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے آسمان پر کسی قسم کے گھوڑے اڑتے دکھائی دیے بلکہ یہ سب سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ہوائی گھوڑے اڑانے والوں کا کارنامہ ہے۔

  • بلی کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سے معاوضے کا مطالبہ

    بلی کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سے معاوضے کا مطالبہ

    اسلام آباد: اسلام آباد کی رہائشی ایک خاتون وکیل نے اپنی بلی کا درست علاج نہ کرنے پر جانوروں کے ڈاکٹر پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

    اسلام آباد کی رہائشی سندس حورین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بلی کو روٹین کے چیک اپ کے لیے ایف سیون میں واقع ڈاکٹر فیصل خان کے کلینک پر لے کر گئی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ان کی بلی کو داخل کرلیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ اگلے دن آکر اپنی بلی کو لے جائیں۔

    خاتون کے مطابق جس شام وہ بلی کو لے کر گھر واپس گئیں اسی شام بلی کی حالت شدید خراب ہوگئی۔ وہ بلی کو دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گئیں جہاں تھوڑی دیر بعد بلی کی موت واقع ہوگئی۔

    دنیا کی اداس ترین بلی *

    ٹرین میں روز سفر کرنے والی بلی *

    دو رنگی آنکھوں والی جڑواں بلیاں *

    ان کا کہنا ہے کہ دوسرے ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کی بلی کو بہت کم درجہ حرارت پر رکھا گیا تھا جو ممالیہ جانوروں کے لیے مناسب نہیں ہوتا، اسی وجہ سے بلی ہلاک ہوئی۔ بلی کی موت کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا جس میں اس کی موت کا سبب شدید ٹھنڈ لگنا، بھوکا ہونا اور جسم میں پانی کی کمی ہونا سامنے آئی۔

    خاتون نے ڈاکٹر فیصل اور ان کے عملے پر بلی کے علاج میں غفلت برتنے پر کنزیومر ایکٹ کے تحت ڈھائی کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو جیل بھی بھیجا جائے تاکہ آئندہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں غفلت برتنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کے علاج کے کلینکس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ پتہ چل سکے کہ جانوروں کا علاج کیسے کیا جاتا ہے۔

  • وائٹ ہاؤس میں مہمان پتھر کے ہوگئے

    وائٹ ہاؤس میں مہمان پتھر کے ہوگئے

    واشنگٹن: انٹرنیٹ پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں تمام مہمان مجسمے بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بظاہر دیکھنے میں یوں لگا رہا ہے کہ کسی نے جادو کی چھڑی گھما کر ان سب کو ساکت کردیا ہو۔

    یہ تقریب دراصل میڈل آف فریڈم دیے جانے کی ہے۔ یہ امریکا کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ہے اور یہ ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔

    رواں برس یہ میڈل بل گیٹس، ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس، مسلمان باسکٹ بال کھلاڑی کریم عبدالجبار، اداکار رابرٹ ڈی نیرو، ٹام ہینکس اور ایتھلیٹ مائیکل جارڈن سمیت 21 افراد کو دیا گیا۔

    obama-1

    obama-2

    obama-3

    تقریب میں ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ اور میزبان ایلن ڈی نے سب کو ساکت ہوجانے کا چیلنج دیا جس کے بعد سب پتھر کے ہوگئے۔

    واضح رہے کہ یہ امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں آخری تقریب تھی۔

  • دنیا کا ایسا گاؤں، جہاں ہر شخص کروڑ پتی

    دنیا کا ایسا گاؤں، جہاں ہر شخص کروڑ پتی

    بیجنگ: چین میں ایک گاؤں جیسے دنیا کا امیر ترین گاؤں” کہا جاتا ہے، اس گاؤں کی خاص بات یہ ہیں کہ یہاں کا ہر شخص کروڑ پتی ہے۔

    چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں واقع ہواسی نامی گاؤں جہاں دو ہزار مکینوں میں ہر شخص کے اکاؤنٹ میں ایک ملین یوآن یعنی 15 کروڑ پاکستانی روپے موجود ہیں۔

    1236

    12

    c8

    اس گاؤں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ہر خاندان کو منتقلی پر حکومت کی طرف سے گاڑی اور بنگلہ ملتا ہے لیکن اگر آپ گاؤں چھوڑ کر گئے تو سب کچھ واپس لے لیا جائے گا۔

    c5

    c4

    فلک شگاف عمارت، ہیلی کاپٹر، ٹیکسیاں، ایک تھیم پارک اور خوبصورت گھر اگر اس کو دنیا کا سب سے خوبصورت گاؤں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    c15

    شہر کے داخلی دروازے پر”آسمان تلے نمبر ایک گاؤں میں خوش آمدید لکھا ہے،اس کا انتظام جیانگ ین شہر کی انتظامیہ کے پاس ہے جو اپنے زرعی وسائل اور خوبصورت مناظر کی وجہ سے معروف ہے۔

    11

    c11

    c13

    جب گاؤں نے 2003ء میں سالانہ اقتصادی حجم 100 ارب یوآن تک پہنچنے کا اعلان کیا تو یہ توجہ کا مرکز بنا اور ایک سال بعد ہی ہواسی نے اعلان کیا کہ اس کے مکینوں کی اوسط سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 22 ہزار 600 یوآن ہے۔

    c12

    جس کے بعد 2011 میں گاؤں نے تین ارب یوآن کی لاگت سے ایک 72 منزلہ بلند عمارت بنائی، جو ہواسی کا معلق گاؤں کہلاتی ہے۔ عمارت 1076 فٹ بلند ہونے کے ساتھ ساتھ ایفل ٹاور سے بھی زیادہ اونچی ہے۔

    12364

    c6

    عمارت کے اندر ایک ‘سپر فائیو اسٹار’ لانگ وش انٹرنیشنل ہوٹل بھی ہے، 826 کمروں پر مشتمل اس ہوٹل میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جس کا ایک رات کا کرایہ ہی ایک لاکھ یوآن ہے جبکہ 60 منزل پر موجود اس قیام گاہ کے ساتھ بیل کا ایک مجسمہ جو ایک ٹن خالص سونے سے بنایا گیا ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

    c1

    سالوں تک ہواسی کو چین کی کمیونسٹ حکومت کی کامیابی کی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے جس نے ایک غریب گاؤں کو نصف صدی میں خطے کا سب سے امیر علاقہ بنا دیا۔

  • بندر مسلح تصادم کا سبب بن گیا‘ 20 افراد ہلاک

    بندر مسلح تصادم کا سبب بن گیا‘ 20 افراد ہلاک

    لیبیا میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آیا جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی اردوویب سائٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔

    پہلے تصادم کے بعد اولاد سلیمان اور قدافیہ قبیلے کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یہ کئی دن تک جاری رہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور اس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ سلیمان قبائل کے ہلاک ہونے والے افراد کی ہی اطلاعات اب تک سامنے آئی ہیں۔

    یا د رہے کہ دونوں قبائل کے درمیان پہلے ہی سے کئی سالوں سے کشیدگی جاری تھی۔

    لیبیا کے جنوبی علاقے میں واقع شہر سبھا تارکین وطن اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔