Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • دفتر میں ملازمین کی نگرانی کے لیے باس کی جاسوس بلی

    دفتر میں ملازمین کی نگرانی کے لیے باس کی جاسوس بلی

    ٹوکیو: جاپان میں ایک دفتر کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنے سروں کے اوپر چھت میں ایک سوراخ سے بلی کو جھانکتے ہوئے دیکھا۔ دفتر کے ملازمین یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ کیا یہ بلی ان کے باس نے ان کی نگرانی کے لیے یہاں چھوڑی ہے؟

     cat-3

    ٹوئٹر پر ایک جاپانی شخص کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دفتر میں چھت پر بنے سوراخ سے ایک بلی جھانک رہی ہے۔

    ملازمین نے پہلے تو اسے اتفاق سمجھا اور ہنس کر اپنے کام میں مشغول ہوگئے۔

    cat-2

    لیکن انہوں نے دیکھا کہ وہ بلی وقفے وقفے سے آ کر اس سوراخ میں جھانکتی ہے اور پھر واپس چلی جاتی ہے۔

    ملازمین نے بلی کی اس حرکت کا خوب مذاق اڑایا اور اسے باس کی نگران بلی سے تشبیہہ دے ڈالی جو تھوڑی تھوڑی دیر بعد آ کر ان کی نگرانی کرتی ہے اور اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ آیا تمام ملازمین ٹھیک سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

    ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے والے شخص نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ’ہوشیار! آپ کا باس بلی کے ذریعہ آپ کی نگرانی کرسکتا ہے‘۔

    تو پھر آپ بھی ہوشیار ہوجائیں، چھت پر دیکھیئے، کہیں آپ بھی اسی قسم کی جاسوسی کی زد میں تو نہیں ہیں؟

  • کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

    کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

    جو افراد پالتو جانور رکھنے کے شوقین ہیں، وہ جانتے ہوں گے کہ جانور سوتے ہوئے عجیب و غریب انداز میں حرکت کرتے ہیں جس سے یوں لگتا ہے جیسے وہ خواب میں اپنی کوئی پسندیدہ چیز دیکھ رہے ہوں۔

    یہی حال کتوں کا بھی ہے۔ کتے سوتے ہوئے اکثر اپنے پنجوں کو اس زاویے سے موڑتے ہیں جیسے خواب میں وہ کسی بلی کا پیچھا کررہے ہوں۔

    مزید پڑھیں: کتے انسانوں کی طرح الفاظ اور موسیقی سمجھنے کے اہل

    شاید ہمیں لگتا ہو کہ کتے سوتے ہوئے خواب میں اپنا پسندیدہ کھانا یا کوئی پسندیدہ چیز دیکھتے ہوں گے، لیکن سائنسدانوں نے اس کا جواب تلاش کرلیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کتے خواب میں ان افراد کو دیکھتے ہیں جس سے وہ بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں، اور ایسا شخص ان کے مالک کے علاوہ بھلا اور کون ہوسکتا ہے۔

    dog-2

    کتے خواب میں اپنے مالک کی خوشبو، اس کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہیں، یا وہ خود کو ایسی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جس سے ان کا مالک بہت خوش یا بہت تنگ ہوتا ہو۔

    مزید پڑھیں: کتے کے لیے 8 آئی فون

    یعنی ثابت ہوا، کہ کتے کی ضرب المثل وفاداری غلط نہیں، یہ ہر وقت آپ کے بارے میں سوچتے ہیں حتیٰ کہ سوتے ہوئے بھی۔

    تو پھر کیا خیال ہے آپ کا؟ آپ بھی کتا پالنے کا سوچ رہے ہیں؟

  • ہیلری کلنٹن نے ہوائی جہاز میں سالگرہ منائی

    ہیلری کلنٹن نے ہوائی جہاز میں سالگرہ منائی

    واشنگٹن: امریکن ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی انہتر ویں سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی۔

    امریکا میں صدارتی انتخابات کی مہم آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ صدارتی امیدواروں کی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انہترویں سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی۔

    hillary-2

    اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو کیک پیش کرتے ہوئے ہیلری کلٹن کا کہنا تھا کہ جہاز میں سالگرہ منا کر وہ انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتے تک ان کی تمام تر توجہ انتخابی مہم اور ریاستوں میں ہونے والے انتخابات پرمرکوز رہے گی۔

    hillary-3

    ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کچھ دن باقی رہ گئے لیکن ٹرمپ تاحال اپنا زیادہ تر وقت انتخابی مہم کے بجائے اپنے کاروبار کو دے رہے ہیں۔

    hillary-4

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت ہالی وڈ بھی پہنچ گئی۔ ہالی وڈ کے مشہور زمانہ واک آف فیم پر نصب ٹرمپ کے نام کے ستارے کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا اور اسے تباہ کردیا۔

    trump

  • شمالی کوریا کے چڑیا گھر میں سگریٹ پینے والی چمپانزی توجہ کا مرکز

    شمالی کوریا کے چڑیا گھر میں سگریٹ پینے والی چمپانزی توجہ کا مرکز

    شمالی کوریا : پیانگ یانگ نامی چڑیا گھر کی چمپانزی جو راتوں رات اسٹار بن گئی ، سگریٹ پینے والی چمپانزی جو دن میں کم و بیش سگریٹ کا ایک پیکٹ پیتی ہے۔

    چڑیا گھر میں 19 سالہ چمپانزی "ازالی” جو ایک چین اسموکر ہے اور دن میں 20 سگریٹ پی جاتی ہے جبکہ اسکو سگریٹ جلانے کے فن میں بھی مہارت حاصل ہے، چمپانزی کی دیکھ بھال کرنے والے بھی سیاحوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اسکو سگریٹ پینے سے منع نہیں کرتے۔

    chim

    یہ چمپانزی باقاعدگی سے سگریٹ نوشی کرتی ہے اور جب اسے سگریٹ کی طلب محسوس ہوتی ہے، تو اپنے ٹرینر کو لائٹر اپنے پاس پھینکنے کا اشارہ کرتی ہے اور اگر اسے لائٹر دستیاب نہ ہو، تو وہ جلے ہوئے سگریٹ کو نیا سگریٹ جلانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

    zoo-2

    حکام کا کہنا ہے کہ چمپانزی ازالی سگریٹ کے دھویں کو اندر نہیں لے کر جاتی بلکہ کش لینے کے بعد دھویں کو باہر نکال دیتی ہے اور صرف تفریحاً سگریٹ نوشی کرتی ہے۔

    حال ہی میں تزئین و آرائش کے بعد اس چڑیا گھر میں روزانہ ہزاروں سیاح آتے ہیں، چڑیا گھر میں مختلف پر کشش جانور ہے لیکن چین اسموکر ’’ازالی‘‘ زیادہ تر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

    بعض سیاحوں نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بندریا کو سگریٹ نوشی کی اجازت دینے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض افراد اس پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔

     

  • تاش کے پتوں سے کھیلا جانے والا جادوئی کھیل

    تاش کے پتوں سے کھیلا جانے والا جادوئی کھیل

    تاش ایک دماغی کھیل ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے اور مختلف طرح سے کھیلا جاتا ہے۔

    تاش کے رسمی کھیلوں کے علاوہ ان پتوں سے مختلف دماغی کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں جو دراصل فریب نظر ہوتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک کھیل آج آپ بھی کھیلنے جارہے ہیں۔

    یہ کھیل آئن ولکیریا الوژن کے نام سے مشہور ہے۔

    آپ اس ویڈیو میں اس کھیل کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

    یہ کھیل دیکھنے میں کچھ جادوئی سا لگتا ہے لیکن درحقیقت اس میں آپ فریب نظر کا شکار ہوئے ہیں۔

    اسی طرح کا فریبی کھیل کچھ عرصہ قبل ملالہ یوسف زئی نے بھی پیش کیا۔ وہ ایک امریکی ٹی وی پروگرام ’دا لیٹ شو‘ میں شریک ہوئیں جس کے میزبان اسٹیفن کولبرٹ کے ساتھ انہوں نے یہ کھیل کھیلا۔ آپ بھی اس کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

  • میکسیکو، خطرناک روپ دھارے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    میکسیکو، خطرناک روپ دھارے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    میکسیکو: نویں سالانہ زومبی فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر سڑکوں پر مارچ کیا اور غریبوں کے لیے کھانا بھی عطیہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی میکسیکو سٹی میں ’’زومبی واک‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر شرکت کی اور مارچ کیا۔

    zombi-6

    زندہ لاشوں کا روپ دھارنے والے تمام شرکاء مونومنٹ آف ریولیو شن پر جمع ہوئے اور وہاں سے مارچ کی ابتداء کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر پھیل گئے۔بعد ازاں شرکاء نے غریبوں کے لیے بنائے گئے فوڈ بینک میں کھانا بھی عطیہ کیا۔

    zombi-4

    یاد رہے زومبی واک (فیسٹیول) کا آغاز 2001 میں امریکا میں منعقد کیا گیا تھا، بعد ازاں یہ دنیا کے مختلف ممالک برازیل ، ارجنٹائن، سنگاپور، جرمنی سمیت کئی ممالک میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

    zombi-5

    واضح رہے امریکا سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو ڈرانا نہیں بلکہ اس کے ذریعے زندگی منفرد انداز میں گزارنے کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے، فیسٹیول میں شرکاء خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور جس مقصد کے لیے جمع ہوں اس کے اختتام پر اُس مقصد کے لیے کچھ عطیہ بھی کرتے ہیں۔

  • خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ

    خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ

    دنیا بھر میں اسلام اور قرآن کے ماننے والے اپنی عقیدت کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں۔ بعض افراد سونے چاندی کے وسیع و عریض قرآن پاک تیار کر کے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

    حال ہی میں منظر عام پر آنے والے ایک قرآن کریم کا نسخہ بھی ایسے ہی کسی عقیدت مند اور عشق حقیقی سے سرشار شخص کی نشانی نظر آتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ نسخہ 18ویں صدی میں تیار کیا گیا۔ نسخہ کے صفحات سونے سے بنائے گئے ہیں۔

    ان صفحات کو جب بند کیا جائے تو یہ خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ یہ تصویر کئی برس قبل کے خانہ کعبہ کی نشاندہی کرتی ہے جس میں آج کے دور کی جدت اور وسعت موجود نہیں تھی۔

    کافی تحقیق کے باوجود یہ تو نہ پتہ چل سکا کہ اسے بنانے والا کون ہے تاہم اس نسخہ قرآن کو دیکھ کر اس شخص کی اسلام سے محبت اور عقیدت میں کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔

    پاکستانی خطاطی کے متعلق دیگر مضامین پڑھیں

    خطاط الحرم المسجد النبوی ۔ استاد شفیق الزمان

    پاکستانی خطاط کے لیے بین الاقوامی اعزاز

  • رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھانا چاہیں گے؟

    رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھانا چاہیں گے؟

    کیا آپ نے کبھی کسی ایسے ریستوران میں کھانا کھایا ہے جہاں کھانا سلائیڈز پر سفر کرتا ہوا آپ کے پاس آتا ہو؟ یقیناً آپ کے لیے یہ ایک حیران کن بات ہوگی۔

    لیکن برطانیہ میں ایسا ہی ایک ریستوران کھولا گیا ہے جہاں کھانا 400 میٹر طویل رولر کوسٹر پر سفر کرتا ہوا لوگوں کے پاس پہنچتا ہے۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران ہے۔

    restaurant-2

    restaurant-3

    چھت سے لے کر زمین تک مختلف دائروں میں گھومتی رولر کوسٹر کا نظارہ اس وقت بہت دلچسپ ہوتا ہے جب ویٹرز اس کے اوپر آرڈر کیا ہوا کھانا رکھ دیتے ہیں اور اس کے بعد یہ گھومتا گھماتا، چکر کاٹتا ہوا ٹھیک اپنی مطلوبہ میز پر آکر رکتا ہے۔

    restaurant-5

    restaurant-4

    کھانے کا اوپر سے نیچے آنے تک کے سفر کے دوران لوگوں کی بھوک اور بھی چمک اٹھتی ہے۔

    ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ برطانیہ کا واحد ریستوران ہے جہاں اس طرح سے کھانا سرو کیا جاتا ہے لہٰذا سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے یہ بے حد کشش کا باعث ہے اور لوگ یہاں کھانا کھانے کے لیے کھنچے چلے آرہے ہیں۔

  • پولینڈ کے رات میں چمکنے والے راستے

    پولینڈ کے رات میں چمکنے والے راستے

    وارسا: پولینڈ میں رات میں سائیکل چلانے والے افراد کی سہولت کے لیے ایک چمکدار راستہ بنایا گیا ہے جو رات میں دور سے چمکتا دکھائی دیتا ہے۔

    ایک یونیورسٹی کی جانب سے بنایا جانے والا یہ راستہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ ان راستوں کو ’لومینوفور‘ نامی مادے سے بنایا گیا ہے جو دن بھر سورج کی روشنی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے اور اندھیرا ہوتے ہی جگمگا اٹھتے ہیں۔

    poland-6

    poland-3

    یہ مادہ دن بھر سورج کی روشنی حاصل کرنے کے بعد تقریباً 10 گھنٹے تک روشنی خارج کرسکتا ہے یعنی یہ پوری رات چمکے گا اور اس کے بعد اگلے دن خودبخود سورج کی روشنی کو جذب کر کے چارج ہوجائے گا۔

    poland-5

    poland-4

    پولینڈ میں یہ تجربہ نیدرلینڈز سے متاثر ہو کر کیا گیا ہے جہاں مشہور مصور وان گوگ کی مشہور پینٹنگ ’تاروں بھری رات‘ کی طرز پر راستے بنائے گئے ہیں۔ یہ راستے رات میں چمکتے ہیں اور یہ خصوصی طور پر موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کے لیے بنائے گئے ہیں۔

    poland-1
    نیدر لینڈز کے رات میں چمکنے والے راستے

    واضح رہے کہ پولینڈ ایک ماحول دوست ملک ہے جہاں گاڑیوں سے کاربن کے اخراج کی شرح بے حد کم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگ سفر کے لیے سائیکل چلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • کومے سے مفلوج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش‘ حکومتی امداد کی منتظر

    کومے سے مفلوج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش‘ حکومتی امداد کی منتظر

    ہری پور: خاوند کے تشدد کے سبب کومے میں چلی جانے والی مفلوج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے‘ حکومت نے مدد کرنے کے بجائے تنخواہ بھی روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے خاونداعجازنے مبینہ طور پراس سے بھاری رقم کا تقاضہ کیا جس سے انکار پر اعجاز اور اس کی دوسری بیوی روبینہ نے مل کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے سر پر لوہے کے سریے سے وار کئے جس سے یہ کومہ میں چلی گئی۔

    ڈاکٹروں کے مطابق تین ماہ تک کومہ میں رہنے کے بعدجب خاتون کو ہوش آیا تو اس کا جسم کا ایک حصہ مفلوج ہو کر رہ گیا تھا، متاثرہ خاتون نے ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس میں جسمانی طور پر مفلوج حالت میں بچے کا جنم دیا۔

    ثمینہ کوثر نامی یہ خاتون ہری پور کے نواحی علاقے رنگیلا روڈ کی رہائشی چوبیس سالہ ثمینہ کوثر کو گورنمنٹ ڈگری کالج میں بطور لیبارٹری اٹینڈنٹ ملازمت سرانجام دے رہی تھی۔

    دوسری جانب کالج نے اس متاثرہ خاتون سے ہمدردی تو دور کی بات اس کی ماہانہ تنخواہ بھی پانچ ماہ سے بند کررکھی ہے،متاثرہ خاتون ایبٹ آباد میں کسماپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور وزیر تعلیم اور صوبائی حکومت سے مدد اور اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر انصاف کی منتظر ہے۔

    ماہر نفسیات ڈاکٹر احسن نوید کا کہنا ہے کہ اگرمتاثرہ خاتون کو مختلف کاموں میں مصروف رکھا جائے تو اسے واپس صحت مند زندگی کی جانب لوٹایا جا سکتا ہے ۔