Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • میکسیکو : ٹی وی شو کے دوران شیر نے بچے پر حملہ کردیا

    میکسیکو : ٹی وی شو کے دوران شیر نے بچے پر حملہ کردیا

    میکسیکو : ٹی وی شو کے دوران شیر نے بچے پر حملہ کر دیا، اس واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے، جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    میکسیکو میں لائیو شو کے دوران اس وقت صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی، جب ایک شیر نے اچانک شیر خوار بچے پر حملہ کر دیا، جس کے بعد بچے نے چیخنا اور رونا شروع کردیا ،حملے کے وقت بچہ ماں کی گود میں بیٹھا تھا اور شیر کے دو ٹرینرز شیر کی ٹرینگ کے حوالے سے ناظرین کو آ گاہ کر رہے تھے۔

    lion 1

    پروگرام کے پروڈیوسر نے اسی دوران بریک لے لیا، بریک کے دوران ٹرینر نے بامشکل شیر کی گرفت سے بچے کو آزاد کرایا، جس کے بعد ایک ٹرینر شیر کو اسٹوڈیو سے باہر لے گیا جبکہ دوسری خاتون ٹرینر نے بچے کو گود میں لے کر چپ کرانے کی کوشش شروع کر دی اور پھر بچے کو اس کی ماں اسٹوڈیو سے باہر لے گئی۔

    تھوڑی دیر بعد لائیو شو دوبارہ شروع ہوا تو صرف ٹرینر اور میزبان موجود تھے۔

  • چینی جوڑے کی خطرناک اور انوکھی  شادی

    چینی جوڑے کی خطرناک اور انوکھی شادی

    بیجنگ : چین میں ایک انوکھی شادی ہوئی ، چین کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دی، دولہا اور دلہن نے پہاڑوں کے بیچ ہوا میں لٹک کے شادی کرکے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔

    china3

    چینی جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے ہنان صوبے کے شینجیاجی نیشنل فارسٹ پارک میں تعمیر کیے گئے شیشے کے پل کا انتخاب کیا اور اس خطرناک پل سے لٹک کر شادی کی۔

    china-1

    زمین سے 180 میٹر کی بلندی پر جوٖڑے کے لیے خصوصی بیڈ تیار کیا گیا جو رسوں کی مدد سے پل کے ساتھ لٹکا ہوا تھا، اتنی بلندی کے باوجود دلہا اور دلہن کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔

    شیشے سے بنے برج سے دلہا اور دلہن خطرے سے کھیلتے ہوئے ایک جھولے پر اترے اور ھوا میں لٹکے ھوئے جھولے پر زندگی پھر جینے مرنے کے وعدہ کئے۔

    china-2
    دلہن نے شادی کے خوبصورت لباس کے ساتھ جوگرز بھی پہن رکھے تھے، اس دوران دلہن رسی سے پل کے نیچے بھی لٹکتی رہی اور ڈرون کیمرے کی مدد سے ان تمام لمحات کو قید کر لیا گیا۔

    china-4

    اس شادی کے دوران اس پل کو سفید اور جامنی رنگ کے غباروں سے بھی سجایا گیا تھا۔

    china-6

    واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں شیشے کے پل چینی لوگوں میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں، اس سے قبل 5 جوڑوں نے ان پلوں پر شادی کی تاہم کوئی بھی اس سے لٹکنے کی ہمت نہیں کرسکا۔

  • وین گوف کی تاروں بھری رات

    وین گوف کی تاروں بھری رات

    آپ نے مشہور مصور وین گوف کا شاہکار ’تاروں بھری رات‘ ضرور دیکھا ہوگا۔ یہ شاہکار وین گوف نے 1889 میں تخلیق کیا تھا۔

    اس آئل پینٹنگ میں ایک شہر کے پس منظر میں آسمان کو دکھایا گیا ہے جس میں خوبصورت تارے جھلملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    vg3

    چلی میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھا گیا جس نے وین گوف کے اس شاہکار کی یاد تازہ کردی۔ یورپی جنوبی اوبزرویٹری نے چلی کے آسمان کی ایک تصویر جاری کی ہے جو بالکل وان گوگ کی تخلیق کردہ پینٹنگ کی طرح نظر آرہی ہے۔

    یہ نظارہ کچھ تو قدرتی تھا کچھ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعال کیا گیا۔ فوٹوگرافر نے کیمرے کو جنوبی کیلسٹیل پول (زمین کے گرد قائم تصوراتی مقام جہاں سے زمین اور ستاروں کی گردش کا نظارہ کیا جاسکتا ہے) پر رکھا اور ’لیپس فوٹو گرافی‘ کی تکنیک اپنائی۔

    vg-2

    اس تکنیک کے ذریعہ وقت کو تیزی سے آگے بڑھا کر پورے دن کی تصویر یا ویڈیو چند سیکنڈز میں تخلیق کی جاسکتی ہے۔

    اس طریقہ سے جو تصویر حاصل ہوئی وہ بالکل وین گوف کے مشہور شاہکار ’تاروں بھری رات‘ جیسی ہے۔

    ونسنٹ وین گوف نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والا ایک مصور تھا جس کے فن مصوری نے اس دور کی مصوری پر اہم اثرات مرتب کیے۔ وہ مشہور مصور پکاسو سے متاثر تھا۔

  • فیس بک نے 2 بچھڑی بہنوں کو ملا دیا

    فیس بک نے 2 بچھڑی بہنوں کو ملا دیا

    جدید ٹیکنالوجی کے کمالات روز سامنے آتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے سبب کئی حیرت انگیز واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ کوریا میں بھی ایسی ہی دو جڑواں بہنیں جو اپنی پیدائش کے بعد الگ ہوگئی تھیں، فیس بک کی بدولت دوبارہ مل گئیں۔

    انیاز بورڈیئر اور سمانتھا کوریا میں پیدا ہوئیں اور ان کی پیدائش کے فوراً بعد ان دوںوں کو دو الگ الگ جوڑوں نے گود لے لیا۔

    بورڈیئر اب پیرس میں رہائش پذیر ہے اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی ہے جبکہ اس کی جڑواں بہن سمانتھا نیو جرسی میں ایک ماڈل ہے۔

    fb-3

    بورڈیئر بتاتی ہے کہ ایک بار بس میں ایک اجنبی خاتون نے اسے یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جو کسی فلم کا ٹریلر تھا اور اس سے پوچھا کہ کیا وہی اس فلم میں کام کر رہی ہے؟ بورڈیئر کا کہنا تھا کہ وہ اس ماڈل کی اپنے ساتھ حد درجہ مشابہت دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔

    بعد ازاں اس کے کچھ دوستوں نے بھی اسے وہ ویڈیو دکھائی جس میں بورڈیئر کی ہم شکل ماڈل موجود تھی۔ اس کے بعد بورڈیئر نے اس ماڈل کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ اس نے اسے فیس بک پر ڈھونڈا اور اس سے رابطہ کیا۔

    دوسری جانب ماڈل سمانتھا بھی اپنی حد درجہ مشابہہ لڑکی کو دیکھ کر بے حد حیران ہوئی۔ جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی تاریخ پیدائش اور سال ایک ہی ہے، اور ان کی پسند ناپسند بھی مختلف نہیں تو ان دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔

    fb-2

    ایک دوسرے کی پرانی تصاویر دیکھتے ہوئے ان دونوں نے اپنے والدین سے دریافت کیا کہ انہوں نے انہیں کہاں سے گود لیا۔ واقعات کی کڑیاں ملتی گئیں اور جب دونوں نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو ثابت ہوگیا کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔

    یہ انکشاف دونوں کے لیے نہایت خوشگوار تھا۔ دونوں بہنیں ایک دوسرے کے والدین سے بھی ملیں جنہوں نے انہیں گود لیا تھا۔ اب یہ دنوں بہنیں اپنے حقیقی والدین کی تلاش میں ہیں۔

  • چڑیا گھر سے فرار سرخ پانڈا کی واپسی

    چڑیا گھر سے فرار سرخ پانڈا کی واپسی

    بیجنگ: چین میں ایک سرخ پانڈا چڑیا گھر سے بھاگنے کے 8 ماہ بعد واپس لوٹ آیا۔ یہ پانڈا گزشتہ برس سردیوں میں برفباری کے دنوں میں چڑیا گھر سے بھاگا تھا۔

    سرخ پانڈا، پانڈا کی ایک نایاب نسل ہے جو مغربی چین کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این کے مطابق اس جاندار کو اپنی پناہ گاہوں یا رہائشی مقامات میں کمی کے باعث بقا کا خطرہ لاحق ہے۔ دنیا بھر میں اس پانڈا کی تعداد صرف 10 ہزار ہے۔

    چین میں چڑیا گھر سے فرار ہونے والے پانڈا کی تعداد 3 تھی۔ گذشتہ برس برف باری کے دوران برف کے بوجھ سے ان کے پنجرے ٹوٹ گئے تھے جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور چڑیا گھر سے بھاگ نکلے۔

    بھاگنے والے 2 پانڈا کچھ عرصہ بعد واپس آگئے تاہم تیسرا پانڈا لمبی ’تعطیلات‘ کے لیے نکل گیا لیکن بالآخر 8 ماہ بعد واپس لوٹ آیا۔

    red-panda-2

    چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس پانڈا کو چڑیا گھر کے قریب ایک درخت پر دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسے وہاں سے نکالنے کے لیے بے ہوش کرنے والی گن کا استعمال کیا اور درخت کے نیچے جال لگادیے۔

    بعد ازاں پانڈا کو اس کے پنجرے میں منتقل کردیا گیا اور اس کی دیکھ بھال شروع ہوگئی۔

    red-panda-3

    واضح رہے کہ سرخ پانڈا کو پناہ گاہوں کی کمی کے علاوہ شکار کے باعث بھی بقا کا خطرہ ہے۔ اسے سرخ بھالو بلی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی خوراک میں بانس کے علاوہ انڈے، پرندے اور کیڑے مکوڑے بھی شامل ہیں۔

  • لاڑکانہ میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

    لاڑکانہ میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

    لاڑکانہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیا ہے، ماں اور بچے خیریت سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے شیخ زید اسپتال میں چار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے ہے اور انہیں بچوں کی پیدائش کے لیے لاڑکانہ لایا گیا تھا۔

    خاتون کے تین بچے پہلے سے ہیں اور مزید چار بچوں کی پیدائش کے بعد وہ سات بچوں کی ماں بن گئی ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور تمام بچے خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔

    خاتون کے رشتے داروں میں اس خبر کے ساتھ ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے صرف اسپتال کے عملے بلکہ تمام مریضوں کے متعلقین میں بھی مٹھائی تقسیم کی۔

  • اٹلی میں جہاز سڑک پر آگیا

    اٹلی میں جہاز سڑک پر آگیا

    روم: اٹلی میں ایک غیر ملکی بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے نکل گیا اور ایئر پورٹ سے ملحقہ ایک سڑک پر کریش ہوگیا۔

    واقعہ آج صبح اٹلی کے شہر برگمو کے اوریو ال سیریو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    cargo-2

    یہ غیر ملکی طیارہ پیرس سے آرہا تھا اور اسے صبح 4 بجے برگمو میں لیںڈ کرنا تھا۔ لینڈنگ کے دوران پائلٹ جہاز پر قابو نہیں رکھ سکا جس کے باعث جہاز رن وے سے آگے نکل گیا اور ایئرپورٹ سے ملحقہ ایک سڑک پر کریش ہوگیا۔

    cargo-3

    حکام کے مطابق واقعہ میں جہاز کے عملہ کے اراکین میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور تمام افراد کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

    cargo-4

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ایئرپورٹ 2 گھنٹے تک بند رہا جس کے بعد 6 بجے اسے کھول دیا گیا اور تمام پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق شروع ہوگئی۔

  • کچرے سے بنے ہوئے آلات موسیقی

    کچرے سے بنے ہوئے آلات موسیقی

    آپ نے کچرے سے بہت سی چیزیں بنتی دیکھی ہوں گی، لوگ کچرے کو ری سائیکل کر کے ان سے کئی کارآمد چیزیں بنا لیتے ہیں۔ چین میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو کچرے سے موسیقی کے آلات بناتا ہے۔

    چین کے گونگ شی شہر سے تعلق رکھنے والے گلن لی کچرے سے غیر روایتی آلات بناتے ہیں اور یہ ان کا مشغلہ ہے۔ وہ ایک ادارے میں سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں اور ملازمت ختم ہونے کے بعد کارآمد چیزوں کی تلاش میں کچرا کنڈیوں کی طرف نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

    m3

    m2

    وہ کچرے سے اپنے لیے کارآمد چیزیں جیسے بالٹیاں وغیرہ جمع کرلیتے ہیں۔

    ان کے بنائے ہوئے آلات موسیقی چینی اور مغربی آلات کا مجموعہ ہوتے ہیں جو غیر روایتی ہوتے ہیں مگر خوبصورت دھنیں تخلیق کرتے ہیں۔

    موسیقی کی دھنیں بکھیرتا مندر *

    کروشیا میں سمندر کی لہروں سے موسیقی *

    کوک اسٹوڈیو کی سماعت سے محروم بچوں کے لیے موسیقی *

    لی کو موسیقی کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا جو چینی آرمی کے لیے پرفارم کیا کرتے تھے۔

    m5

    m6

    m7

    انہوں نے ایک روایتی چینی آلہ موسیقی ’یرہوا‘ بھی تیار کیا ہے جو دنیا میں سب سے بلند ہے اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

  • ایسی عمارت جو ہر گھنٹے میں خود بخود اپنی شکل بدل لیتی ہے

    ایسی عمارت جو ہر گھنٹے میں خود بخود اپنی شکل بدل لیتی ہے

    ویانا: آسڑیا کے انجینئرز نے ایسی عمارت بنا ڈالی، جس کی دیواریں خود بخود حرکت کرتی ہے اور ہر گھنٹے میں اپنی شکل تبدیل کر لیتی ہے۔

    آسٹریا میں کائیفیر ٹیکنی شوروم نامی عمارت جیسے کوئی بھی دیکھ کر دنگ رہ جائے، ہر گھنٹے بعد اگر اس عمارت کو دیکھا جائے تو اس کا باہری چہرہ تبدیل ہوتا نظر آئے گا۔

    AUSTRALIA POST 1

    یہ عمارت آسٹریا علاقے سٹیریا میں واقع ہے، اس شاہکار کو ارنسٹ گیسل بریچ نامی کمپنی نے 2007 میں تعمیر کیا، جس کے باہر 112 دھاتی پینلز لگے ہیں، جو اسے جادوئی بناتے ہیں۔

    AUSTRALIA POST 3

    اسکی تعمیر کے لیے ایسے پینلز کا استعمال کیا گیا، جو خودبخود حرکت میں آکر بلڈنگ کی شکل بدلتے ہیں، اس تبدیلی کا مقصد درجہ حرارت اور سورج کی روشنی کو کنٹرول کرنا یا ان سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے مگر یہ چیز اسے حیران کن بنادیتی ہے۔

    AUSTRALIA POST 4
    اس عمارت کی دیواروں کو خود بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے تاکہ عمارت کے اندر موجود افراد اسے اپنی مرضی کی شکل میں ڈھال سکیں۔

  • بطخ نے چیتے سے کیسے جان بچائی؟

    بطخ نے چیتے سے کیسے جان بچائی؟

    اگر آپ دریا میں تیراکی کر رہے ہوں اور وہاں چیتا آجائے تو آپ کیا کریں گے؟

    اگر وہ چیتا دریا سے پانی پی کر چلا گیا، جو کہ ایک ناممکن بات ہے، تب تو ٹھیک ہے۔ لیکن اگر آپ کو دیکھ کر اسے شکار کرنے کا خیال آجائے اور وہ آپ کے پیچھے دریا میں کود پڑے، جو 100 فیصد ممکن ہے، تب صورتحال بہت ہی خوفناک ہوجائے گی۔

    لیکن ایک بطخ ایسی صورتحال میں کیا کرتی ہے؟

    duck-7

    شاید آپ سوچیں کہ ایک معمولی سی بطخ چیتے کے لیے بہت آسان ہدف ہے۔ اپنی تیز رفتاری کے باعث مشہور چیتا ایک چھلانگ لگا کر بطخ کو پکڑ سکتا ہے۔ لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔

    بطخ کے پاؤں میں انگلیوں کے درمیان موجود جھلی اسے تیرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے پاؤں میں کوئی شریان یا رگ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اس کے پاؤں کسی بھی چیز کو محسوس کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ یوں بطخ برفیلے یا تیز گرم پانی میں بھی باآسانی تیر سکتی ہے۔

    duck-2

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بطخ کے پر واٹر پروف ہوتے ہیں۔ اس کی دم میں ایک ’پرین‘ نامی غدود پایا جاتا ہے جو دوران تیراکی اس کے جسم میں چکنائی کا اخراج کرتا ہے۔ یہ چکنائی بطخ کے پروں کو بھیگنے سے محفوط رکھتی ہے اور وہ سارا دن تیر کر بھی خشک رہتے ہیں۔

    duck-3

    بطخ پانی میں بھی کافی دیر رہ سکتی ہے اور یہ ہی وہ سبب ہے جس نے اسے اپنے پیچھے پڑے دو چیتوں سے بچایا۔ (ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے جائیں)۔

    چیتوں نے جب بطخ کو شکار کرنے کا سوچ کر پانی میں چھلانگ لگائی تو بطخیں چیتوں کو چکمہ دے کر پانی کے اندر اس طرح غائب ہوگئیں کہ حیران پریشان چیتا انہیں ڈھونڈتا رہ گیا۔