Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • کیرالہ میں جنک فوڈ پر ٹیکس عائد

    کیرالہ میں جنک فوڈ پر ٹیکس عائد

    نئی دہلی: بھارت کی سیاحتی ریاست کیرالہ کی مقامی حکومت نے جنک فوڈ پر ’فیٹ ٹیکس‘ عائد کردیا۔ یہ فیصلہ ملک میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    یہ ٹیکس صوبائی وزارت خزانہ نے مختلف ریستورانوں اور فوڈ چینز پر دستیاب برگر، پزا اور سینڈوچز پر عائد کیا ہے۔

    kerala-1

    ٹیکس کی شرح 14.5 ہے اور یہ مقامی حکومت کے سالانہ بجٹ کا حصہ ہے۔

    مودی کی حاملہ خواتین کے مفت علاج کی ہدایت *

    بھارت میں خواتین دوست زراعتی آلات بنانے کا فیصلہ *

    صوبائی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف صوبے کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرے گا بلکہ لوگوں کو جنک فوڈ کے استعمال پر محتاط رویہ اختیار کرنے پر بھی مجبور کرے گا۔

    kerala-2

    واضح رہے کہ کیرالہ میں غیر صحت مندانہ غذائی عادات کی صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ عائد کیا جانے والا ٹیکس ریستورانوں اور مشہور فوڈ چینز پر لاگو ہوگا جبکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کیرالہ میں بھی ٹھیلوں اور پتھاروں پر جنک فوڈ بغیر ٹیکس کے دستیاب ہوگا۔

  • وادی سندھ کی تہذیب 2,500 سال سے بھی قدیم

    وادی سندھ کی تہذیب 2,500 سال سے بھی قدیم

    نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وادی سندھ کی تہذیب جسے ڈھائی ہزار سال قدیم خیال کیا جاتا ہے، اس سے بھی زیادہ پرانی ہے۔

    بھارتی محققین نے جانوروں کی باقیات اور وہاں سے ملنے والے برتنوں کے ٹکڑوں پر کاربن ڈیٹنگ (جسم پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اثرات کی جانچ پڑتال) کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وادی سندھ کی تہذیب کم از کم 8000 سال پرانی ہوسکتی ہے۔

    indus-2

    اگر واقعی ایسا ہے تو یہ تہذیب میسوپوٹیمیا اور مصر کی تہذیب سے بھی قدیم ہے۔

    واضح رہے کہ میسوپوٹیمیا تہذیب اب تک کی معلوم تاریخ، یعنی 31 سو سال قبل مسیح کی قدیم ترین تہذیب مانی جاتی ہے۔

    بھارتی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھراگپور میں ارضیات کے پروفیسر انندیا سرکار اس بارے میں کہتے ہیں، ’یہ تحقیق انسانی اور تہذیبی ارتقا کو نئے سرے سے سمجھنے کی دعوت دے رہی ہے‘۔

    مزید پڑھیں: فلم ’موہن جودڑو‘ کے ٹریلر میں 5 خاص پہلو

    وادی سندھ کی تہذیب بھارت اور پاکستان کے کئی علاقوں پر مشتمل ہے جس میں ہڑپہ اور سندھ میں واقع موہن جودڑو نمایاں شہر ہیں۔ اس سے قبل ایک اور تحقیق کے مطابق بھارت کے دریائے سرسوتی کے کنارے بھی اس تہذیب کے آثار ملے تھے۔

    indus-3

    یہ دریا 4000 سال قبل معدوم ہوگیا تھا۔ اس تحقیق نے ہی محققین کو ’وادی سندھ کی ڈھائی ہزار سال قدیم تہذیب‘ کے نظریے پر نظر ثانی پر مجبور کیا۔

    ماہرین اس عظیم تہذیب کے زوال کے اسباب پر بھی نئے سرے سے تحقیق کر رہے ہیں۔ اس سے قبل خیال کیا جاتا تھا کہ موسمی تغیر یا کلائمٹ چینج اس قدیم تہذیب کے خاتمے کا سبب بنا تھا۔

  • کیا ہوا جب نیوز ٹرانسمیشن کے بیچ شیرآگیا

    کیا ہوا جب نیوز ٹرانسمیشن کے بیچ شیرآگیا

    کراچی: افریقی جنگلات سے تعلق رکھنے والا ننھا شہزادہ سمبا عید ملنے اے آروائی نیوز کے اسٹوڈیو پہنچ گیا جس سے اسٹوڈیو کی رونق دوبالا ہوگئی۔

    سمبا نامی یہ معصوم سا کمسن شیر افریقہ کے جنگلات سے پاکستان آیا ہے اور آمد سے سمجی برادرز کےپالتو جانوروں میں ایک اور حسین اضافہ ہوگیا ہے۔

    افریقی نسل کے اس شیر سمباکی خوراک بھی نرالی ہے، ہردو گھنٹے بعد امریکہ سے درآمدشدہ دودھ سے اس کی تواضح کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں شیرکا بچہ پالنے کے لئے وائلڈ لائف سے لائسنس حاصل کرنے کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کا معائنہ کرانے کی اجازت دینا بھی ضروری ہے۔

    آج کے اس دور میں جہاں لوگ مختلف گھریلو جانوروں کو پالتو بنا رہے ہیں وہی کچھ لوگ جنگلوں پر راج کرنے والے اس عظیم الشان جانور کی نگہداشت اس انداز سے کرتے ہیں جیسے وہ ان کے گھر کا فرد ہے، امید ہے کہ جلد ہی سمبا ایک قدرآور جوان شیر میں تبدیل ہوجائے گا جس کی ہیبت سے دیکھنے والوں کے دل دہل کر رہ جائیں گے۔

  • پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟

    پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟

    کیا آپ پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟ یہ ایک ناممکن سی بات ہے لیکن اٹلی میں اس خواہش کو حقیقت میں بدل دیا گیا۔

    اٹلی کے دو جزیروں کو مرکزی اٹلی سے ملاتا یہ راستہ جسے ’تیرتے بند‘ کا نام دیا گیا ہے 16.8 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ بلغارین نژاد امریکی ماحولیاتی آرٹسٹ کرسٹو یاوا کیف نے مکمل کیا ہے۔ وہ اس سے قبل نیویارک کے سینٹرل پارک میں ’گولڈن گیٹس‘ بھی بنا چکے ہیں۔

    water-2

    water-7

    یاوا کیف نے اس پروجیکٹ کے لیے اپنی ذاتی رقم خرچ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 1970 سے اس منصوبے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ’پانی پر چلنا انسان کا ایک قدیم خواب ہے جو اب پورا ہونے جارہا ہے‘۔

    water-5

    water-3

    جھیل پر رکھا جانے والا یہ راستہ 2 لاکھ 20 ہزار کیوبز سے بنایا گیا ہے جنہیں سنہری کپڑے میں لپیٹا گیا ہے۔ یہ راستہ سمندر میں 3 کلو میٹر تک پھیلا ہے۔ ہر روز اس پر 40 ہزار سیاح سفر کرسکتے ہیں۔

    water-4

    water-6

    اس پر چلنے کی کوئی فیس نہیں ہے اور سیاح مفت میں اس پر سفر کر سکتے ہیں۔

  • پاکستانی طالبعلم کا امریکا میں منفرد اعزاز

    پاکستانی طالبعلم کا امریکا میں منفرد اعزاز

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی طالبعلم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ واصف معین نے امریکی سینیٹ میں اسلحہ کی فروخت کے خلاف ایسی زبردست، مدلل اور پر مغز تقریر کی کہ سب ہی عش عش کر اٹھے۔ اس کے بعد امریکی سینٹ نے اسلحہ کی فروخت سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا۔

    مظفر گڑھ کے رہائشی 16 سالہ واصف معین نے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکی اسکالر شپ حاصل کی۔ وہ پہلا پاکستانی ہے جس نے امریکی سینیٹ میں تقریر کر کے بغیر جانچ پڑتال کے اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قانون منظور کروایا۔

    wasif-2

    واصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’امریکا میں مجھے کسی امریکی کی طرح ہی یکساں عزت ملی۔ میرے ساتھ وہاں ایسے ہی برتاؤ کیا گیا جیسے کسی امریکی شہری کے ساتھ کیا جاتا ہے‘۔

    واصف نے امریکی سینیٹ کا پاکستانی اسمبلی سے تقابل کرتے ہوئے کہا، ’امریکی سینیٹ میں سب بولنے والے کی بات سنتے ہیں۔ وہاں کوئی کسی کو نہیں ٹوکتا۔ میں جب پاکستان کی قومی اسمبلی میں گیا تو وہاں دیکھا کہ ایک شخص کے بات کرنے کے دوران دوسرے اعتراض کرنا شروع کردیتے ہیں‘۔


    Pakistani Boy Wasif Moin Compel US Law… by arynews

    واصف کے والد رانا معین نے اپنے سپوت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان کی جانب سے واصف کی حوصلہ افزائی اس جیسے کئی دیگر طالبعلموں کی آگے بڑھنے کی لگن میں اضافہ کرے گی۔

    واصف او لیولز کا طالبعلم ہے اور وہ مزید تعلیم کے لیے دوبارہ امریکا جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی امیدوار

    امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی امیدوار

    لاس اینجلس: امریکا میں اس بار انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی کانگریس کے لیے امیدوار ہیں۔ اگر یہ دونوں خواجہ سرا انتخابات میں جیت جاتے ہیں تو یہ امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔

    اوٹاہ میں ایک گروسری اسٹور میں کام کرنے والی 30 سالہ سنو سینیٹ کے انتخابات جبکہ مائیکرو سافٹ کی سابق ملازم 33 سالہ پلورائٹ ایوان نمائندگان کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

    سنو سینیٹ کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ہوں گی اور اگر وہ منتخب ہوگئیں تو وہ سینیٹ کی کم عمر ترین رکن ہوں گی۔

    امریکہ میں صدارتی انتخابات: ہیلری، ٹرمپ کو برتری حاصل *

    سنو کہتی ہیں، ’بحیثیت خواجہ سرا، میں اس کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ میں انتخابات میں اسی لیے حصہ لے رہی ہوں تاکہ اس کمیونٹی کو حقوق کے لیے آواز بلند کر سکوں‘۔

    دونوں امیدوار اپنے ابتدائی انتخابات جیت چکی ہیں اور اصل مرحلے میں انہیں اپنے مخالفوں کی جانب سے سخت مقابلہ کا سامنا ہوگا۔

    امریکا کے ایوان نمائندگان میں اس سے قبل 2000 میں بھی ایک خواجہ سرا کرن کیرن انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں جو بارنی سینڈرز سے ہار گئی تھیں۔ بارنی سینڈرز اس بار عہدہ صدارت کے لیے امیدوار تھے لیکن ان کی جماعت ڈیموکریٹس نے ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی حمایت کی۔

  • مراکش میں دنیا کے قدیم ترین کتب خانے کی بحالی

    مراکش میں دنیا کے قدیم ترین کتب خانے کی بحالی

    رباط: مراکش کے شہر فیض میں واقع دنیا کے قدیم ترین کتب خانہ ’القروین‘ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    یہ لائبریری 1 ہزار 1 سو 57 سال پرانی ہے اور یہ دنیا کی قدیم ترین اور اب تک فعال جامعہ القروین کا حصہ ہے۔

    l8

    جامعہ القروین 859 عیسوی میں قائم کی گئی تھی۔ اس لائبریری میں ایک عرصے سے مرمت کا چھوٹا موٹا کام کیا جارہا تھا لیکن 2012 میں مراکشی نژاد کینیڈین ماہر تعمیرات عزیزہ شاونی نے اس کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل یہ لائبریری صرف تعلیمی اداروں اور طلبا کے لیے مختص تھی۔

    l5

    جامعہ القروین 859 میں ایک تاجر کی بیٹی فاطمہ الفریہ نے قائم کی تھی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب الجبرا کی ابتدائی شکل ایجاد ہوئی۔ لائبریری میں فاطمہ کا اس تعلیمی ادارے سے حاصل کیا جانے والا ڈپلومہ ایک لکڑی کے تختہ پر نصب ہے۔

    عزیزہ شاونی نے اس پروجیکٹ پر 4 سال کام کیا جس کے بعد لائبریری میں موجود فوارے اور خطاطی اپنی اصل شکل میں بحال ہوگئے۔ لائبریری کی تعمیر میں پتھروں سے خوبصورت اور منفرد نقش و نگار اور محراب بنائے گئے ہیں۔

    l7

    لائبریری میں 4000 کے قریب غیر شائع شدہ مسودات موجود ہیں۔ یہاں نویں صدی کے قرآن، جن پر کوفی دور کی خطاطی کی گئی ہے جبکہ حضور اکرم کے حالات زندگی کا قدیم ترین مسودہ بھی موجود ہے۔

    l6

    لائبریری کے سرپرست عبدالفتح بوگشوف ہیں۔ وہ یہاں موجود تمام کتابوں اور مسودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔

    l4

    یہاں 14ویں صدی کے شمالی افریقی مؤرخ ابن خلدون کی مشہور تصنیف ’مقدمہ‘، جبکہ اسلام کے قانون نظام کی تشریح کرتا ایک قدیم ترین نسخہ کا اصل مسودہ بھی موجود ہے۔ یہ مسودہ خطاطی کی طرز پر لکھا گیا ہے۔

    l3

    l2

    یہاں کی ایک اور قیمتی کتاب نویں صدی کا ایک قرآن ہے جو اب تک اپنی اصل جلد میں ہے۔

    l1

    اس لائبریری کو کھولے ہوئے چند ہی دن گزرے ہیں مگر اب تک دنیا بھر سے بے شمار سیاح اور تاریخ کے طالبعلم اس کا دورہ کر چکے ہیں۔

  • سب سے بڑا ناتراشیدہ ہیرا نیلام نہیں ہو سکا

    سب سے بڑا ناتراشیدہ ہیرا نیلام نہیں ہو سکا

    لندن : دنیا کے سب سے بڑے بغیر تراشے ہیرے کی صحیح قیمت نہ لگنے پر اسے نیلام نہیں کیا گیا۔

    diamond

    سب سے بڑا ناتراشیدہ سفید ہیرے کو لندن میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ، نیلامی چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر تک پہنچ سکی، جس کے بعد اسے نیلامی سے واپس لے لیا گیا، ہیرے کی نیلامی سات ملین ڈالر متوقع تھی۔

    اس ہیرے کا نام ’لیزیڈی لا رونا‘ ہے اور اس کی جسامت ٹینس کی گیند جتنی ہے، اس ہیرے کا وزن 1109 قیراط ہے اور خیال ہے کہ یہ ڈھائی ارب سال پرانا ہے۔

    dia

    صدیوں پرانے اس سفید ہیرے کو گزشتہ سال نومبر میں افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک کان سے نکالا گیا تھا۔، یہ دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا ہے۔

     

    min

    واضح رہے کہ دنیا میں صرف ایک ہیرا لیزیڈی سے بڑا ہے، جو 1905 میں افریقہ سے ملا تھا اور اسے برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ ہفتم کو پیش کیا گیا تھا۔ اس ہیرے کا وزن 3106 قیراط تھا۔

    جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکہ کے مطابق اس قسم کے ہیرے کیمیائی لحاظ سے خالص ہوتے ہیں اور ان کی شفافیت غیر معمولی ہوتی ہے۔

  • یوکرینی نوجوان کا کوکا کولا سے غسل

    یوکرینی نوجوان کا کوکا کولا سے غسل

    کیا آپ نے کبھی کوکا کولا سے غسل کیا ہے؟

    شاید آپ اسے ایک احمقانہ عمل قرار دیں۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ ایک دلچسپ عمل ہوگا اور وہ بخوشی اسے کرنا چاہیں گے۔

    یوکرین میں بھی ایک نوجوان نے ایسا ہی عمل کیا۔

    coca-1

    ایک ناول میں پیش کیے گئے اس عمل سے متاثر ہو کر نوجوان نے اپنے سوئمنگ ٹب میں 6 ہزار 8 سو لیٹر کوکا کولا، ڈھیر ساری منٹس اور 200 پونڈز برف بھری اور اس میں چھلانگ لگا دی۔

    اس نوجوان کو اس کام کے لیے کوکا کولا کی ہزاروں بوتلوں کی ضرورت پڑی جبکہ ان بوتلوں کو کھولنے اور انہیں ٹب میں ڈالنے کے لیے اس کے کئی گھنٹے صرف ہوئے۔

    coka-2

    نوجوان کے مطابق اسے یہ کام کرنے میں بہت مزا آیا اور وہ آئندہ بھی اسے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • برفانی سمندر پر پیانو کی پرفارمنس

    برفانی سمندر پر پیانو کی پرفارمنس

    اطالوی پیانو نواز لڈووکو اناڈی نے بحر منجمد میں گلیشیئر کے سامنے اپنی سحر انگیز پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔

    پیانو کی یہ پرفارمنس عالمی ادارے گرین پیس کی بحر منجمد کی حفاظت کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔ عالمی پیانو نواز نے اپنی دھن ’الجی فار دا آرکٹک‘ ایک سمندر میں ایک تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بیٹھ کر پیش کی۔

    cc-5

    انہوں نے اپنی پرفارمنس ویلن برگ برین گلیشیئر کے سامنے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی موسیقی کے ذریعے انہوں نے ان 8 ملین افراد کی حمایت کی ہے جو بحر منجمد کے ماحول کو بچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    cc-2

    بحر منجمد شمالی کے بیشتر حصے پر برف جمی ہوئی ہے۔ یہاں آبی حیات بھی کافی کم ہیں جبکہ نمکیات دیگر تمام سمندروں کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔

    cc-3

    اس کا رقبہ 14,056,000 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کے ساحل کی لمبائی 45 ہزار 389 کلومیٹر ہے۔ یہ تقریباً چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے جن میں یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، گرین لینڈ اور دیگر جزائر شامل ہیں۔

    cc-4

    کلائمٹ چینج یا موسمیاتی تغیر کا اثر بحر منجمد پر بھی پڑا ہے۔ شدید گرمی کے باعث اس کے گلیشیئرز کی برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے جس سے ایک تو سطح سمندر میں اضافے کا خدشہ ہے، دوسری جانب یہاں پائی جانے والی جنگلی حیات جیسے برفانی ریچھ وغیرہ کی بقا کو بھی سخت خطرات لاحق ہیں۔