Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • فن لینڈ ۔ جہاں 23 گھنٹے کا روزہ ہے

    فن لینڈ ۔ جہاں 23 گھنٹے کا روزہ ہے

    پاکستان میں روزے کا مجموعی دورانیہ لگ بھگ 16 گھنٹے کے قریب ہے لیکن دنیا میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں افطار اور سحری کے درمیان محض ایک گھنٹے سے بھی کم وقت ہوتا ہے یعنی 23 گھنٹے کا روزہ۔

    دنیا بھر کی طرح فن لینڈ میں بھی رمضان المبارک کا آغاز جون کے مہینے میں ہوا ہے۔ جون وہ مہینہ ہے جب شمالی فن لینڈ میں سورج غروب ہونا چھوڑ دیتا ہے یعنی 23 سے چوبیس گھنٹے دن کی روشنی موجود رہتی ہے۔

    fl-1

    fl-2

    بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے محمد اور ان کی فیملی سورج کی روشنی میں ہی سحری کرتی ہے اور ان کو سورج کی روشنی میں ہی افطار کرنا پڑتا ہے۔ محمد اور ان کی فیملی کو روزہ کھولنے اور دوبارہ سحری کرنے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت ملتا ہے بلکہ اکثر وہ سحری اور افطاری ایک ساتھ ہی کرتے ہیں۔

    شمالی فن لینڈ میں 8 جولائی کے بعد سورج کی روشنی کا دورانیہ کم ہونا شروع ہوگا لیکن محمد اور ان کی فیملی کو پورا رمضان اسی طرح گزارنا پڑے گا۔

    fl-3

    fl-4

    فن لینڈ میں گرمیوں کے موسم میں سورج غروب نہیں ہوتا۔ ان دنوں یہاں رات میں بھی سفید سی روشنی پھیلی رہتی ہے جسے آدھی رات کا سورج یعنی ’مڈ نائٹ سن‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد سارا دن سورج چمکتا رہتا ہے۔ اسی طرح سردیوں میں یہاں سورج بالکل بھی نہیں نکلتا اور ساری سردیاں اندھیرے میں گزرتی ہیں۔

  • بندر کی بجلی کے تاروں پر اچھل کود، کینیا اندھیرے میں ڈوب گیا

    بندر کی بجلی کے تاروں پر اچھل کود، کینیا اندھیرے میں ڈوب گیا

    نیروبی: کینیا کو منگل کے روز اس وقت ایک مکمل بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک بندر نے بجلی کی تاروں پر اچھل کود شروع کردی۔

    کینیا کی بجلی پیدا کرنے والے قومی ادارے کے مطابق بندر کی اس اچھل کود سے قومی گرڈ کو 180 میگا واٹ بجلی کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    ادارے کے مطابق بندر گیٹرو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ٹرانسفامر پر چڑھ گیا جس سے ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا اور اس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    مذکورہ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد دیگر پاور پلانٹ پر دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ایک ایک کر کے تمام پاور اسٹیشن معطل ہوتے چلے گئے اور یوں پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔

    ادارے نے واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد خصوصی باڑھ لگائی جائیں گی تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • ایک ایساگاؤں جہاں صرف ساڑھے تین گھنٹے کا دن ہوتا ہے

    ایک ایساگاؤں جہاں صرف ساڑھے تین گھنٹے کا دن ہوتا ہے

    مسقط : کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی وہ کون سی جگہ ہے جہاں سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے، آئیں اس حقیقت سے پرادہ اُٹھا تے ہیں۔

    عمان میں واقع ایک نواحی گاؤں ویکان جو سطح سمندر سے تقریبا 2000 میٹر بلند ہے، جہاں ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ وقت کا دن نہیں ہوتا ۔

    V2

    عمان کے ایک اخبار کے مطابق ویکان نامی اس گاوں میں سورج صبح تقریبا 11 بجے نکلتا ہے اور 2:30 بجے غروب ہوجاتا ہے۔

    V3

    سعودی اخبار اجیل کے مطابق اس گاﺅں میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مکین مقامی وقت کی پیروی کرتے ہیں یا نہیں۔

    V4

    ایمریٹس 24/7کے مطابق دارلحکومت مسقط سے ایک سو پچاس کلومیٹر دور البتینہ کے شمال میں واقع اس گاﺅں میں جانے کیلئے گدھوں، گھوڑوں یا چاروں ٹائروں سے زور لگانیوالی گاڑیوں کاسہارا لینا پڑتا ہے ۔

    V1

    v5

  • مارک زکر برگ کے اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

    مارک زکر برگ کے اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

    نیویارک: فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کے سوشل اکاؤنٹس ہیک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ’اورمائن ٹیم‘ نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے مارک زکر برگ کا ٹوئٹر اور پن ٹرسٹ کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔

    ہیکرز گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے مارک زکر برگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک ٹوئٹر کے ذریعے رسائی حاصل کی، جس کے بعد اس گروپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔ اورمائن ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اکاؤنٹس کی ہیکنگ لنکڈ ان کے پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لنکڈ ان صارفین کو متنبہ کر چکا ہے کہ اگر انہوں نے 2012 کے بعد اپنا پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا ہے تو ان کا ذاتی ڈیٹا خطرے کا شکار ہے۔

    لنکڈ ان کے مطابق 2012 میں لنکڈ ان کے ڈیٹا چوری ہوجانے کے بعد ان صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنا آسان ہوگیا ہے جو مختلف سائٹس کے لیے ایک پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔

  • انسانوں کی صحبت میں خوش رہنے والا بھالو

    انسانوں کی صحبت میں خوش رہنے والا بھالو

    روس میں ایک جوڑے نے ایک 3 ماہ کے بھالو کو گود لیا جو اب ان کے گھر کا ایک حصہ بن چکا ہے۔

    یہ بھالو کچھ شکاریوں کو جنگل میں اکیلا، بہت بری حالت میں ملا تھا۔ سویتلنا اور یوری نے اسے اپنے گھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    اب 23 سال بعد یہ بھالو بڑا ہوچکا ہے اور ان کے گھر کا ایک کارآمد حصہ بن چکا ہے۔ وہ پودوں کو پانی دیتا ہے جبکہ اسے اپنے گھر والوں کے ساتھ ٹی وی دیکھنا بہت پسند ہے۔

    bear-1

    bear-2

    سویتلنا کہتی ہیں کہ اسٹیپن بہت گھلنے ملنے والا بھالو ہے۔ یہ انسانوں کی صحبت میں بہت خوش رہتا ہے۔ یہ کبھی غصہ نہیں کرتا اور اس نے آج تک ہم پر حملہ نہیں کیا۔

    bear-3

    bear-5

    اسٹیپن ہر روز 25 کلو گرام مچھلی، سبزیاں اور انڈے کھاتا ہے مگر اس کے فٹبال کھیلنے کا شوق اسے فٹ رکھتا ہے۔ اسٹیپن کا زیادہ تر وقت تصویروں کے لیے پوز دیتے ہوئے گزرتا ہے۔

  • لندن میں اون کی بوری سر پر رکھ کر بھاگنے کی عالمی ریس

    لندن میں اون کی بوری سر پر رکھ کر بھاگنے کی عالمی ریس

    لندن: برطانیہ میں اون کی بوری سر پر رکھ کر بھاگنے کی عالمی ریس میں میزبان ملک کے ایتھلیٹ نے میدان مار لیا۔

    ٹیٹ بری شہر کی مرکزی شہراہ پر منعقد اس ریس میں دنیا بھر سے تیس اتھلیٹس نے حصہ لیا لیکن برطانوی رائل ائیر فورس کے پائلٹ ناتھن نے میدان مار لیا، ستائیس کلو وزنی اوون کا تھیلا اٹھائے ناتھن نے دو سو پچیس میٹر کا فاصلہ پچاس سیکنڈ میں طے کیا ۔

    DSCF9938.JPG.gallery

    ناتھن خواتین کیٹیگری میں پہلی مرتبہ ریس میں شریک ہونے والی لوسی کولنز نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ چار سیکنڈ میں طے کیا ۔ خواتین کے لیے اوون سے بھری بوری کا وزن کم کر کے گیارہ کلو کر دیا تھا۔

    DSCF9843.JPG.gallery

    لوسی کولنز ٹیٹ بری میں گزشتہ چالیس سال سے باقاعدہ گرمیوں کے آغاز پر یہ ریس منعقد کی جاتی ہے اور اب اسے روایتی فیسٹیول کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔

  • دنیا کی انوکھی ترین موٹرسائیکل پاکستان میں

    دنیا کی انوکھی ترین موٹرسائیکل پاکستان میں

    کراچی: شہرِ قائد کے رہائشی نے اپنی عام سے موٹرسائیکل کو جدید ٹیکنالوجی کے دلچسپ اور عجیب وغریب شاہکار میں تبدیل کردیا، جسے دیکھنے والا دیکھتا کا دیکھتا رہ جاتا ہے۔

    یہ نایاب موٹرسائیکل بظاہر تو پاکستان کے ایک مقبول برانڈ کی تیار کردہ ہے لیکن اس میں نصب جدید ٹیکنالوجی اس کو لاکھوں میں ایک بنا دیتی ہے۔

    آئی پیڈ، موبائل فون، وائرلیس سیٹ اور منفرد ٹرک آرٹ سے مزین یہ موٹر سائیکل لاکھوں میں ایک ہے۔ دلہن کی طرح سجی اور جدید ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے لیز یہ موٹر سائیکل جب کراچی کی گلی کوچوں اور سڑکوں پر نکلتی ہے تو ہرخاص و عام کہ توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔

    bike-post-1

    ملتان سے تعلق رکھنے والے اس خوبصورت سواری کے سواررحیم بخش ڈیفنس میں رہائش پذیرخاندان کے ہاں ڈرائیورکی ملازمت کرتا ہے مگر اس کا شوق کسی امیر کبیر شخص والا ہے۔

    رحیم بخش کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے چھے سالوں سے یہ موٹرسائیکل استعمال کررہا ہے اور وہ اپنی سواری کو سجانے کا کوئی بھی نیا آئیڈیا ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

    bike-post-2

    ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پربیٹھے کسی بھی وقت انٹرنیٹ کا استعمال کرسکتا ہے اور وائرلیس سیٹ سمیت مختلف ماڈل کے کئی موبائل فون سے ہمہ وقت اپنے چاہنے والوں سے رابطے مین رہتا ہے۔

    جی ہاں انسان اگر شوق رکھے تو وہ اسے کسی بھی قیمت پر پورا کرنے کو تیار ہوتا جاتا ہے اور یہی شوق رحیم بخش کو ایک معمولی سے موٹر سائیکل پر اتنے مہنگے آلات نصب کرنے پر آمادہ کرگیا۔

  • لندن میں مچھلی کے ٹیومر کا آپریشن

    لندن میں مچھلی کے ٹیومر کا آپریشن

    لندن: ویٹرنری ڈاکٹرز نے ایک گولڈ فش ’نیمو‘ کا آپریشن کر کے اسے اس ٹیومر سے نجات دلا دی جو اس کی زندگی کے لیے خطرہ تھا۔

    آپریشن کے دوران نیمو کو 45 منٹ کے لیے پانی سے باہر رکھا گیا اور اس دوران اسے سرنج کے ذریعے پانی دیا گیا تاکہ وہ سانس لے سکے۔ نیمو کا ٹیومر اس ہی کے حجم جتنا تھا اور روز بروز بڑھ رہا تھا۔ اس ٹیومر سے نیمو کی زندگی کو شدید خطرہ تھا۔

    nemo-1

    نیمو کو پالنے والا جوڑا جانوروں سے بے حد محبت کرتا ہے اور ان کے گھر میں 3 بلیاں، 2 کتے، ایک کانٹوں والا چوہا اور ایک طوطا بھی موجود ہے۔ جوڑا اپنی مچھلی کے اس تکلیف سے نجات پانے پر بے حد خوش ہے۔

    جوڑے کے مطابق نیمو کی عمر 5 سال ہے اور یہ ٹیومر اس کی پیدائش کے ساتھ ہی پیدا ہوا تھا۔ ’ٹیومر اس کے ساتھ ساتھ ہی بڑا ہوتا گیا اور پھر ہم نے اس کے آپریشن کا فیصلہ کیا‘۔

    nemo-2

    نیمو کا آپریشن کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹر سونیا مائلز اور ملی گارڈنر کے مطابق آپریشن کے دوران نیمو کا دل رک گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ہماری بھی دھڑکن رک گئی تھی۔ لیکن چند سیکنڈ میں ہی ہم نے کوشش کر کے اس کی دھڑکن بحال کردی۔

    نیمو کے مالک جوڑے کے مطابق آپریشن کے بعد اب نیمو ٹھیک ہے اور تیزی سے صحتیاب ہورہی ہے۔

  • برطانوی ملکہ لیڈی ڈیانا کے گھر وویک اینڈ پر رہائش کی قیمت مقرر

    برطانوی ملکہ لیڈی ڈیانا کے گھر وویک اینڈ پر رہائش کی قیمت مقرر

    لندن : برطانوی پرنس لیڈی ڈیانا کے گھر ایک ہفتے قیام کی قیمت 175 ہزار پاؤنڈز مقرر کردی گئی ہے، اس ادائیگی کے عوض مہمان ویک اینڈ پر اس گھر میں قیام کرسکیں گے اور مرحومہ کے پرانے کمرے میں سو بھی سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈیانا کے پرستاروں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اگر وہ پرنسس ڈیانا انگلینڈ کے مرکزی علاقے التھروپ نارتھ اپیتھن شائر میں واقع رہائش گاہ میں وویک اینڈ پر رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو 175 ہزار پاؤنڈز ادائیگی کے عوض اس محل میں رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

    اس بات کا اعلان لیڈی ڈیانا کے بھائی ایرل چارلس نے غیر ملکی خبررساں ادارے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا کہ ’’ ہم نے سوچا کہ دنیا بھر میں موجود بچوں کی مدد کے لیے یہ گھر بہت مدد گار ثابت ہوسکتا ہے تو اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 کمروں پر مشتمل اس محل کو 1988 میں لیڈی ڈیانا کے انتقال کے ایک سال بعد عوام کے لیے کھول دیا تھا۔

    Diana1

    انہوں نے مزید بتایا کہ رہائش کے دوران مہمان گرامی کو پرنسس ڈیانا کے کمرے میں سونے کی اجازت بھی ہوگی، وہ گروپس جن کے ممبران کی تعداد 18 ہوگی وہ ایک ہفتے کی عارضی رہائش اختیار کرنے کے175 ہزار پاؤنڈز ادا کریں گے جبکہ شادی شدہ جوڑے کو خصوصی رعایت دی گئی ہے، جس میں وہ ویک اینڈ میں رہائش کے لیے 25 ہزار پاؤنڈز کی ادائیگی کر کے رہائش اختیار کرسکیں گے۔

    Diana2

    انٹرویو میں انہوں مزید نے بتایا کہ یہ گھر ان کے یعنی پرنسس لیڈی ڈیانا کے بھائی ایرل چارلس سپینسر اور ان کی بیوی کاؤنٹیس کرین سپینسر کی ملکیت ہے، اس گھر سے حاصل ہونے والی رقم جمع کر کے لیڈی ڈیانا کے فلاحی ادارے کو دی جاتی ہے، جو دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

    ادارے کے فلاحی کام کو تیز کرنے کے لیے اس کی رقم کو بڑھایا جائے گا، جس کے لیے اس محل میں مزید 90 کمرے بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اس انٹرویو کو اتوار کی رات این بی سی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

    واضح رہے پرنسس ڈیانا کو اسٹیٹ اوول میں واقع جھیل کے قریب 13 ہزار ایکڑ کے جزیرے میں دفن کیا گیا تھا۔

    اس مقام پر پرنسس لیڈی ڈیانا، پرنسس ولیم اور کلنٹن کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی طور پر ایک یادگار بھی بنائی گئی ہیں جہاں دنیا بھر سے آنے والے زائرین اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

     

  • دس معروف شخصیات جو 9/11 کے سانحے میں محفوظ رہیں

    دس معروف شخصیات جو 9/11 کے سانحے میں محفوظ رہیں

    نائن الیون دہشت گردی کا ایک ایسا واقعہ تھا جس نے دنیا کی تاریخ کا رخ بدل کر رکھ دیا۔ اس واقعے نے کئی ممالک کو تباہی کا ڈھیر بنادیا اور پوری دنیا دہشت گردی اور شدت پسندی کے عفریت میں جکڑ گئی۔

    اس سانحے میں 2000 سے کہیں زائد افراد کی موت ہوئی۔ کچھ ایسے افراد بھی تھے جو اس حادثے میں بچ نکلے لیکن ان کے لیے بقیہ زندگی نارمل طریقے سے گزارنا مشکل ہوگیا۔ ہم یہاں 10 ایسے معروف افراد کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے اس وقت اس جگہ کے آس پاس ہونا تھا لیکن ان کی خوش قسمتی انہیں وہاں سے ہٹا کر دور لے گئی۔ آپ بھی جانیئے وہ مشہور 10 افراد کون سے ہیں۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کریں۔

    :مارک والبرگ

    911-6
    مشہور اداکار مارک والبرگ کو اس جہاز سے کیلیفورنیا کا سفر کرنا تھا جو بعد میں ٹوئن ٹاورز سے جا ٹکرایا۔ بالکل آخری وقت میں مارک اور ان کے دوست اپنا پروگرام تبدیل کرتے ہوئے ایک فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے ٹورنٹو چلے گئے۔ مارک والبرگ نے بعد میں کہا کہ اگر وہ اس جہاز میں ہوتے تو دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگ لی۔

    :این تھورپ

    911-1

    آسٹریلیا کے 5 دفعہ کے سوئمنگ چیمپیئن این تھورپ اس دن نیویارک میں تھے اور صبح کے وقت جاگنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا دورہ کیا جائے۔ اچانک انہیں خیال آیا کہ وہ اپنا کیمرا اپنے ہوٹل میں بھول گئے ہیں جسے لینے کے لیے انہوں نے ایک ٹیکسی لی۔ اسی وقت انہوں نے محسوس کیا کہ شہر میں ایک عجیب سی افراتفری اور بھگڈر مچ گئی ہے جس کا تعلق اسی جگہ سے ہے جہاں وہ چند منٹ پہلے جانے کا سوچ رہے تھے۔

    :لیری سلورسٹین

    911-2

    امریکی بزنس مین اور ارب پتی لیری سلورسٹین نے 2 ماہ قبل ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک جگہ لی تھی اور وہ ہر روز ٹاور کی ٹاپ منزل پر ناشتہ اور میٹنگز کیا کرتے تھے۔ خوش قسمتی سے نائن الیون کے دن انہیں ڈاکٹر کے پاس جانا تھا چنانچہ وہ ٹریڈ ٹاور نہ جا سکے۔ صرف یہی نہیں ان کے بچوں کو بھی اسی دن وہاں ایک میٹنگ میں آنا تھا لیکن انہیں پہنچنے میں دیر ہوگئی۔

    :سیتھ میک فارلین

    911-7

    مشہور امریکی ٹی وی پروڈیوسر سیتھ میک فارلن کو ٹوئن ٹاور سے ٹکرانے والی فلائٹ میں لاس اینجلس جانا تھا لیکن انہیں گزشتہ رات کی شراب نوشی کے باعث دیر ہوگئی۔ ان کے ٹریول ایجنٹ نے انہیں فلائٹ کا ٹائم بھی غلط بتایا جس کے باعث جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو طیارہ اپنے بدقسمت مسافروں کو لے کر اڑان بھر چکا تھا۔

    :گیبری سڈبے

    911-8

    آسکر کے لیے نامزد کردہ امریکی اداکارہ گیبری سڈبے مین ہٹن میں ایک کمیونٹی کالج میں جایا کرتی تھیں جو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے برابر میں واقع تھا۔ واقعے کے روز گیبری کی آنکھ دیر سے کھلی اور ان کے مطابق ایسا کم ہی ہوتا تھا۔ ٹوئن ٹاور کے حادثے کے بعد عمارت کا ملبہ مین ہٹن کالج پر بھی گرا جس سے کالج کی عمارت میں موجود 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    :پیٹی آسٹن

    911-9

    گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ پیٹی آسٹن کو یونائیٹڈ فلائٹ 93 سے سان فرانسسکو جانا تھا۔ اسے خوش قسمتی کہیں کہ ایک رات قبل ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ پہلی فلائٹ سے گھر چلی گئیں۔ یونائیٹڈ فلائٹ 93 کو بعد ازاں القاعدہ کے 4 دہشت گردوں نے ہائی جیک کرلیا اور مسافروں سے ہاتھا پائی میں جہاز پنسلوانیا کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں موجود 44 مسافر ہلاک ہوگئے۔

    :سارہ فرگوسن

    911-5

    برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ادیبہ اور فلم پروڈیوسر سارہ فرگوسن حادثے کی صبح نیویارک میں تھیں۔ سارہ فرگوسن کے فلاحی ادارے کا آفس ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہی تھا۔ خوش قسمتی سے اس صبح انہیں ایک چینل کو انٹرویو دینا تھا۔ ان کے انٹرویو کے دوران یہ حادثہ رونما ہوا اور ان کا انٹرویو کاٹ کر سانحے کی تفصیلات نشر کی جانے لگیں۔

    :مائیکل لومانکو

    911-4

    مشہور امریکی شیف مائیکل لومانکو کی رہائش ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ایک سو چھٹی منزل پر تھی۔ انہوں نے اپنا چشمہ بننے کے لیے دیا ہوا تھا۔ سانحے کے وقت وہ یہی دیکھنے نکلے کہ آیا ان کا چشمہ تیار ہوا یا نہیں۔ ان کے اس فیصلے نے انہیں ایک بے رحم کارروائی میں مرنے سے بچا لیا۔

    :جم پیئرس

    911-10

    سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے کزن اور اے او این کے ڈائریکٹر جم پیئرس کو اس صبح ٹوئن ٹاور میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی۔ کانفرنس کا مقام بعد ازاں تبدیل کردیا گیا۔

    :مائیکل جیکسن

    911-3

    مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین جیکسن نے 2011 میں ایک انٹریو کے دوران بتایا کہ نائن الیون کے سانحے کے روز مائیکل جیکسن کو میٹنگز کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونا تھا۔ ایک رات قبل نیویارک میں ان کا کنسرٹ تھا اور کنسرٹ کی وجہ سے وہ تھکے ہوئے تھے جس کے باعث انہوں نے اگلے دن کی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔

    یہ ویڈیو آل ٹائم ٹینز نامی یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی۔