Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دیوار میں پوشیدہ شے کو تلاش کریں

    ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دیوار میں پوشیدہ شے کو تلاش کریں

    کیا آپ اپنے آپ کو واقعی ذہین سمجھتے ہیں تو یہ آپ کی ذہانت کا امتحان ہے، ایک ایسی تصویر جس کو ایک لمحے کو دیکھیں اور بتائیں کہ تصویر میں کون سی دوسری چیز واضح ہے۔

    ذہن کو تیز تر رکھتے ہوئے ایک بار اور تصویر کو غور سے دیکھیں

    اس تصویر کو دیکھتے ہوئے پہلی نظر میں ایک عام دیوار ظاہر ہوتی ہے لیکن غور کرنے کے بعد سرخ اینٹوں کے درمیان ایک چھوٹا سا راک کا حصہ دیکھائی دیتا ہے ۔

    تصویر میں نمایاں چیز کو ڈھونڈنے کے لئے آپ کے پاس صرف 25 سیکنڈ ہیں۔

    CC-GIF

    یہ تصویر ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گردش رہی ہے جس میں ذہانت کا استعمال کیا جا سکتا ہے

  • جاپانی شہری کی سمندر میں بیوی کی تلاش ختم

    جاپانی شہری کی سمندر میں بیوی کی تلاش ختم

    ٹوکیو: چابانی شہری نے اپنی بیوی کی تلاش میں سمندر میں 57 بار غوطے لگانے کے بعد بیوی کی تلاش ختم کردی،جاپانی شہری کی بیوی یوکو 2011 کے سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی۔

    japan-post-5

    تفصیلات کے مطابق کے57 سالہ یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی 2011 میں سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی، زمین پر اُس کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کے شوہر نے سمندر میں اس کی تلاش شروع کی تھی۔

    japan-post-1

    یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے سونامی آنے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے اسے موبائل پر پیغام بھیجا تھا، جس میں اس کی بیوی یوکو نے لکھاتھا کہ”میں گھر جانا چاہتی ہوں” یہ اس کا آخری پیغام تھا، اس کے شوہر کا کہنا تھا کہ آج بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ وہاں موجود ہے اور مجھے اسے لینے جانا ہے۔

    japan-post-2

    بس ڈرائیور یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی تلاش جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ کبھی نہیں مل سکے گی کیوں کہ سمندربہت وسیع اور گہرا ہے۔

    japan-post-3

    ان کا کہنا تھا کہ گہرے سمندر میں تلاش جاری رکھنا کافی دشوار ہے۔

    یاد رہے کہ2011 میں یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی کے ساتھ ہزاروں افراد لاپتہ ہوگئے تھے،اور یہ زلزلہ جاپان کی تاریخ کا چھٹا بڑا زلزلہ تھا۔

    japan-post-4

    2011 کے کی اس بڑی تباہی میں15،800 افراد ہلاک اور 2،636 افراد زخمی جبکہ 250 افراد لاپتہ ہوگئے تھے،یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی بھی لاپتہ ہونے والوں میں شامل تھی۔

    یاسوؤ تاکاماتسو کا شمار بھی ان لوگوں میں ہے جو اپنے پیاروں کو تلاش کررہے تھے تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کر سکیں.

    یوکو کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی بینک میں کام کرتی تھی اور جب اس سے اس کا آخری بار رابطہ ہوا تووہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔

    یادرہے 11 مارچ 2011 میں آنے والے زلرلے کے بعد جاپان میں سونامی بہت بڑی تباہی لے کر آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • فلوریڈا میں شارک خاتون کے بازو سے چپک گئی

    فلوریڈا میں شارک خاتون کے بازو سے چپک گئی

    فلوریڈا میں ایک خاتون تیراک اس وقت مشکل میں پڑگئیں جب ایک نرس شارک ان کے بازو سے چپک گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جانا پڑا۔

    اسپتال انتطامیہ کے مطابق 23 سالہ خاتون کی حالت اس وقت بہتر ہے۔ نرس شارک، شارک ہی کی نسل سے تعلق رکھنے والی چھوٹی جسامت کی مچھلی ہوتی ہے۔ خاتون جب سمندر سے باہر آئیں تو ان کے ہاتھ سے چپکی شارک کو تو لوگوں نے مار دیا مگر وہ ان کے ہاتھ سے چپکی ہی رہی۔

    shark1

    اسپتال میں خاتون کا علاج کیا گیا اور انتطامیہ کے مطابق انہیں 1 سے 2 دن میں فارغ کردیا جائے گا۔

    fish-1

    نرس شارک ایک بے ضرر قسم کی مچھلی ہے۔ یہ اکثر انسانوں کو کاٹتی تو ہے مگر اس کے دانت لمبائی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے گوشت میں زیادہ گہرائی میں اتر نہیں پاتے یوں یہ انسان کو کوئی سنگین نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

  • لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اینکر کو سوئیٹر پہنا دیا گیا

    لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اینکر کو سوئیٹر پہنا دیا گیا

    تصور کیجیئے کہ آپ ٹی وی دیکھ رہے ہوں، ٹی وی پر اینکر موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر کر رہی ہو، اچانک ہی اسے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران سوئیٹر تھما دیا جائے کہ اس کا لباس مناسب نہیں۔ آپ کے لیے تو شاید یہ صورتحال دلچسپ ہو، مگر اس اینکر کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایسا واقعہ درحقیقت لاس اینجلس کے مقامی ٹی وی اسٹیشن کی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران پیش آیا جب اینکر کو موسم کی صورتحال کی ٹرانسمیشن کے بیچ میں سوئٹر تھمایا گیا۔ پروڈیوسر کے مطابق ناظرین نے اس کے لباس پر تنقید کی تھی۔

    weather-post-1

    weather-post-2

    اینکر نے بعد میں دریافت کیا کہ کیا اسے سوئیٹر پہننے پر اس لیے مجبور کیا گیا کہ وہ سرد موسم کی خبر دے رہی تھی؟

    ٹرانسمیشن کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اس لباس کی تعریف کر رہے تھے جبکہ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ کیا اینکر کسی لیٹ نائٹ پارٹی میں شریک ہو کر صبح ایسے ہی ٹی وی پر آگئی۔

    weather 2

    پروڈیوسر کے مطابق زیادہ تر افراد نے اس لباس کو نامناسب قرار دیا جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

  • دنیا کی معمرترین بلی 30 سال کی عمر میں مر گئی

    دنیا کی معمرترین بلی 30 سال کی عمر میں مر گئی

    ٹیکساس : دنیا کی معمر ترین بلی اسکوٹر 30 سال کی عمر میں مرگئی،اس کی مالکن نے اسکوٹر کی موت کی تصدیق کردی.

    تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 1986 کو پیدا ہونے والی بلی سیامی نسل کی بلی تھی، اگر اسکی عمر دیکھی جائے تو یہ عام پالتو بلی کی اوسط عمر سے بہت زیادہ عمر بنتی ہے. جبکہ اسکوٹر کی عمر کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے تصدیق ہونے سے پہلے ہی بلی کی موت ہوگئی.

    scooter1

    گینیز بک آف ولڈ ریکارڈز کی جانب سے بلی کی عمر کی تصدیق کے لیے بارہ ہفتے درکار تھے،تاہم بلی کی 30 سال کی عمر سن کر وہ کافی متاثر ہوئے ہیں.

    scooter2

    بلی کی مالن فلائڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق بہیں کی گئی کہ بلی کی موت کب ہوئی تھی تاہم ان کا کہنا ہے کہ بلی کی موت گذشتہ ماہ بہار کے موسم میں ہوئی تھی.

    اسکوٹر کی مالکن کا کہنا تھا کہ وہ میرے لیے بہت خاص تھی اور وہ اُسے کبھی نہیں بھول سکتی.

    فلائڈ کا کہنا تھا کہ وہ بہت افسردہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹر روزانہ مجھے صبح چھ بجے اُٹھاتی تھی اور جب میں کام سے واپس آتی تھی وہ میرا گھر کے دروازے پر انتظار کرتی تھی.

    scooter31

    اسکوٹر کو نئی جگہوں پر جانا بہت اچھا لگتا تھا اور اس نے اپنی زندگی میں امریکہ کی 45 ریاستوں کا سفر کیا تھا. اسکوٹر کی دو سال پہلے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اس کے باوجود وہ دو سال تک زندہ رہی.

    واضح رہے کہ اسکوٹر کے مرنے کے بعد اوریگون ریاست کی 26 سالہ بلی دنیا کی قدیم ترین بلی ہے.

  • سمندر کی تہہ میں گوڈزیلا

    سمندر کی تہہ میں گوڈزیلا

    فلموں میں گوڈزیلا کو دیکھنا ایک عام سی بات ہے۔ لیکن کیا ہوگا اگر آپ اسے اصل زندگی میں دیکھ لیں؟

    ایکواڈور کے ایک جزیرے میں چند اسکوبا ڈائیورز کے دل کی دھڑکن بھی رک گئی جب زیر سمندر انہوں نے ایسے ہی ایک گوڈزیلا کو دیکھا۔

    G-2

    یہ گوڈزیلا انسانوں ہی کی قد و قامت کا تھا اور اپنے لیے خوراک کی تلاش میں تھا۔

    ماہرین کے مطابق دیکھا گیا گوڈزیلا سبزی خور ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ سمندر کی تہہ میں سبز کائی کھا رہا تھا۔

    گوڈزیلا نے انسانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا باوجود اس کے کہ وہ اس کے آس پاس ہی تھے۔ وہ صرف اپنے لیے کچھ کھانے کو تلاش کرتا رہا۔

  • پیرس میں’لائیو‘ خودکشی

    پیرس میں’لائیو‘ خودکشی

    پیرس میں ایک خاتون نے خودکشی کرتے ہوئے اسے سماجی رابطوں کی سائٹ پیری اسکوپ پر لائیو دکھایا۔

    تفصیل کے مطابق پیرس کی رہائشی ایک خاتون نے پیری اسکوپ پر اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا کہ وہ خودکشی کرنے جارہی ہیں۔ پیری اسکوپ ایک ایسی سائٹ ہے جو ٹوئٹر پر لائیو اسٹریم کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ ویڈیو 24 گھنٹوں کے لیے ٹوئٹر پر موجود رہتی ہے۔

    پولیس کے مطابق اس لائیو اسٹریم کو دیکھنے والے ایک شخص کی جانب سے انہیں اطلاع دی گئی جس کے بعد وہ جائے وقوع پر پہنچے۔

    ویڈیو میں خاتون کو خودکشی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس کے بعد اسکرین سیاہ ہوجاتی ہے اور پس منظر میں وہاں پیدا ہونے والی صورتحال پر مختلف آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

    New-News-Frame-Recovered

    اس بارے میں ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیری اسکوپ کی لائیو اسٹریم کو اس سے قبل بھی مختلف پرتشدد واقعات میں استعمال کیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے انتظامیہ اس حوالے سے بے بس ہے اور صرف اسی صورت میں کارروائی کر سکتی ہے جب دیکھنے والے اسے رپورٹ کریں۔

  • صدرمملکت کے سیکیورٹی گارڈز نے کتے کو گولی ماردی

    صدرمملکت کے سیکیورٹی گارڈز نے کتے کو گولی ماردی

    کراچی: صدرمملکت ممنون حسین کے سیکیورٹی گارڈز نے مبینہ طور پرایک آوارہ کتے کو گولی مار کرزخمی کردیا جسے جانوروں کا تحفظ کرنےوالے ادارے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز پانچ میں واقع صدرمملکت کے گھر کی حفاظت پر مع مور گارڈز نے مبینہ طور پرایک آوارہ کتے پر پانچ گولیاں داغ دیں۔

    بے زبان جانور پرفائرنگ کرنے والے اہلکاروں کا تعلق مبینہ طور پرسندھ پولیس کے سپیشل  سیکیورٹی یونٹ سے ہے۔

    اسی علاقے کے ایک شہری نے ٹویٹر پر زخمی کتے کی تصویریں جانوروں کا تحفظ کرنے والی تنظیم کے ساتھ شیئر کی اور اس کی مدد کی اپیل کی۔

    مذکورہ تنظیم کی مشاورت سے زخمی کتے کو جو کہ نیم غشی کی حالت میں صدرِ مملکت کے گھر کے قریب رکھے ایک سیکیورٹی کنٹینر کے سائے میں پڑا تھا وہاں سے اٹھا کرآرمی کے  ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا ۔

    بعد ازاں وقار احمد نامی شہری نے ٹویٹر پر مذکورہ تنظیم اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زخمی کتے کی جان بچانے میں ان کی مدد کی۔

    بے زبان جانوروں کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اس قسم کے ناروا سلوک سے سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کی تربیت اور ان کی ذہنی استعداد پرسوالیہ نشان پیدا ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل کراچی میں ہی ایک نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے نقاب پوش بچےسے خوفزدہ ہوکر اسے گولی مار کرقتل کردیا تھا۔

    اس سے قبل سن 2011 کے اوائل میں اسلام آباد میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گارڈ ممتاز قادری نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا تھا۔

    اس قسم کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے امن و امان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اسلحے کے ذمہ دارانہ استعمال کی تربیت دینے کی ضرورت موجود ہے۔

  • محبت کی نشانی تاج محل آلودگی کے باعث خرابی کا شکار

    محبت کی نشانی تاج محل آلودگی کے باعث خرابی کا شکار

    آگرہ کی بے تحاشہ آلودگی نے مشہور عالم محبت کی نشانی تاج محل کو بھی آلودہ کردیا۔ تاریخی عمارت کا سفید ماربل سیاہ پڑتا جار ہا ہے۔

    tm-5

    ممتاز محل سے شاہجہاں کی محبت کی نشانی تاج محل داغدار ہونے لگی۔ سفید ماربل سے بنے اس شاہکار کو اب گرہن لگنے لگا ہے۔ عمارت میں موجود جراثیم اور مچھروں کی بہتات نے سفید ماربل کو داغدار کردیا۔

    tm-2

    محبت کی نشانی پر جراثیم اور کیڑے مکوڑے نشانیاں بنا رہے ہیں۔ تاج محل کے ساتھ بہنے والا دریا جمنا جراثیم اور مچھروں کا گھر ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت کو بچانے کے لیے آگرہ کو آلودگی سے پاک کرنا ہوگا۔

    tm-3

    ماہرین کے مطابق آگرہ میں تیزابی بارش، ہوا کی آلودگی اور درختوں کی کٹائی کا اس تاریخی نشانی کی جگمگاہٹ کو دھندلا کرنے میں اہم ہاتھ ہے۔ منتطمین کے مطابق سیاح بھی یہاں آتے ہوئے غیر محتاط رہتے ہیں اور آلودگی اور کچرا پھیلاتے ہیں۔

  • فلوریڈا: وائلڈ لائف اہلکارکی گاڑی سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد

    فلوریڈا: وائلڈ لائف اہلکارکی گاڑی سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد

    فلوریڈا: امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک گاڑی سے مگرمچھ کا پاوں برآمد، مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیر کیا گیا.

    تفصیلات کےمطابق فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کر لیا گیا.

    وائلڈ لائف کے علاقے میں گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا گیا، اسی دوران گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کیا گیا، گاڑی میں سوار اہلکار کا کہناتھا کہ اس نے کئی سال قبل اس مگرمچھ کا شکار کیا تھا.

    وائلڈ لائف کے افسران کی جانب سے گاڑی کی تلاشی کے دوران انہیں مگرمچھ کےجسم کے حصے ملے،افسران کو جانور کی بدبو آنے پر شک ہوا، افسران کا کہنا تھا کہ جانور کو حال میں ہی مارا گیا ہے اور اسے اس جگہ سے منتقل کیا جارہاتھا.

    ڈرائیور نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیرگزشتہ دنوں میں کیا تھا.