Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • میکسیکن اداکار کی ماحولیاتی آگاہی کے لیے درخت سے شادی

    میکسیکن اداکار کی ماحولیاتی آگاہی کے لیے درخت سے شادی

    میکسیکو میں ایک سماجی کارکن اور اداکار رچرڈ ٹوریز نے 1000 سال پرانے درخت سے شادی کرلی۔ شادی پورے رسم و رواج کے ساتھ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکن اداکار کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس نے ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی اور درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔ ’شادی‘ میں میکسیکو کے ماہرین ماحولیات اور ایکولوجسٹ نے شرکت کی۔ ابتدا میں مہمانوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہ کیسی تقریب ہے اور اس میں کیا ہورہا ہے۔

    یہ شادی رچرڈ کی مہم ’درخت سے شادی کرو، اپنی آکسیجن بچاؤ‘ کا ایک حصہ ہے۔ اس مہم کے تحت وہ درختوں کی کٹائی کے خلاف آگاہی پھیلا رہے ہیں۔ یہ مہم پیرو، ارجنٹینا اور کولمبیا میں جاری ہے۔

    اداکار کا کہنا ہے کہ میکسیکو کو بے شمار ماحولیاتی خطرات کا سامنا ہے۔ یہاں کے شہریوں کے چاہیئے کہ وہ پودے لگائیں، پانی بچائیں اور پہاڑوں کی حفاظت کریں کیونکہ یہ زمین ان کی اپنی ہے۔

    انہوں نے میکسیکو کے صدر سے بھی اپیل کی کہ وہ درخت کاٹنے والوں کو روکیں اور درختوں کی حفاظت کریں۔ رچرڈ کے مطابق کئی مشہور میکسیکن شخصیات نے ان کی مہم میں شمولیت اختیار کی ہے جن میں اداکار بھی شامل ہیں۔

    ماحولیاتی تنظیم گرین پیس کے مطابق لاطینی امریکا میں 5 ملین ایکڑز کے جنگلات کا صفایا کیا جا چکا ہے۔

  • دوسروں کے تاثرات جاننے کا راز

    دوسروں کے تاثرات جاننے کا راز

    ہم جب کسی سے ملتے ہیں تو اندازہ نہیں لگا پاتے کہ اس کے ذہن میں کیا چل رہا ہے۔ کیا وہ ہم سے مل کر خوش ہے یا نہیں ملنا چاہتا، کیا وہ ہماری بات توجہ سے سن رہا ہے، کیا وہ جانا تو نہیں چاہتا۔ یہ سب ہم جان سکتے ہیں اگر ہم ان کی جسمانی حرکات پر توجہ دیں۔

    لوگوں کی جسمانی حرکات ان کے تاثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان کے بیٹھنے کا انداز، بات کرنے کا انداز، ہاتھوں کو مختلف طور پر حرکت دینے کا انداز، یہاں تک ان کے سوچنے کے انداز سے بھی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں۔

    ذیل میں کچھ ایسے ہی راز آپ کو بتائے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ دوسروں کے تاثرات بآسانی جان سکتے ہیں۔

    u1

    u2

    u3

    u4

    u5

    u6

  • سیلفی لینے کی کوشش کے دوران قدیم پُرتگالی مجسمہ ٹوٹ گیا

    سیلفی لینے کی کوشش کے دوران قدیم پُرتگالی مجسمہ ٹوٹ گیا

    پرتگال: نوجوان لڑکے کی 126 سالہ قدیم مجسمے کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کے دوران مجسمہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روزمرکزی النکرت ریلوے اسٹیشن کے باہر پیدل چلنے والے پل پرنصب مجسمے کے ساتھ  ایک نوجوان نے تصویر لینے کی کوشش کی اور قریبی تختے پر چڑھ گیا، وزن کے باعث تختہ اپنی جگہ سے ہٹا اور مجسمہ زمین پرگر کرتباہ ہوگیا۔

    Dom Sebastiao statue is seen at Rossio station in downtown Lisbon

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لڑکے نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کی، مگر ملزم کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے، جلد اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

    Dom Sebastiao statue is seen at Rossio station in downtown Lisbon

    واضح رہے چھوٹے سائز کا یہ مجسمہ ریلوے اسٹیشن کے داخلی دروازے نصب کیا ہوا تھا۔ اداس آنکھوں، دو گھوڑوں کے درمیان تلوار والا یہ مجسمہ سفید رنگ کے خصوصی پتھر مہراب سےتیار کیا گیا تھا،جس کی تکمیل 1890 میں مکمل ہوئی۔

    پرتگالی خبررساں ذرائع کے مطابق یہ مجسممہ  ڈوم سیباسچین نامی بادشاہ کا تھا جس نے 24 سال کی عمر میں مراکش میں ہونے والی صلیبی جنگوں میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ 1557 سے 1578  کے درمیان پرتگال میں حکومت کی اور ملک کو کئی فتوحات دلائیں، انہیں پرتگال کی تاریخ میں اہم اور مقدس شخصیت کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    ڈوم سیباسچین ایک صلیبی جنگ میں مارے گئے تھے تاہم ان کی لاش کی کبھی  بھی شناخت نہیں ہوسکی تھی، جس کے سبب پرتگالیوں میں اس یقین نے جنم لیا ہے کہ ایک دن بادشاہ واپس لوٹ کر ضرور آئے گا اوراپنا تخت سنبھالے گا اور پرتگالیوں کو مشکلات سے آزادی دلوائے گا۔

  • شام کے تاریخی شہر پالمیرا میں روسی آرکیسٹرا کا انعقاد

    شام کے تاریخی شہر پالمیرا میں روسی آرکیسٹرا کا انعقاد

    شام کے تاریخی شہر پالمیرا میں جنگ کے غم بھلانے کے لیے روسی آرکیسٹرا پہنچ گیا۔ موسیقی سے امید کے نئے چراغ روشن کرنے کی کوشش کی گئی۔

    پالمیرا کے لیے دعا کے نام سے منعقدہ موسیقی کی محفل میں روسی اور شامی فوجیوں سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ آرکیسٹرا کا انعقاد پالمیرا کے رومن تھیٹر میں کیا گیا۔

    روسی آرکیسڑا نے موسیقی کے ذریعے جنگ میں جان دینے والوں کو یاد کیا۔ شدت پسندی سے متاثرہ افراد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ موسیقی کے ذریعے امید کے نئے چراغوں کو روشن کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ شام کے تاریخی شہر پالمیرا کو مارچ میں داعش سے واگزار کروایا گیا تھا۔ دس ماہ تک شہر پر قابض رہنے کے دوران داعش نے متعدد تاریخی عمارتوں کو تباہ کر دیا تھا۔

  • امریکہ میں 20 ہزار سال قدیم جنگجوؤں کے لاشے دریافت

    امریکہ میں 20 ہزار سال قدیم جنگجوؤں کے لاشے دریافت

    امریکی شہرکنساس کی ایک آرکیالوجیکل سائٹ پر انسانی تاریخ کی انتہائی اہم دریافت کی گئی ہے، کھدائی کے دوران متعدد جنگجوؤں کے تیروں سے چھلنی لاشے برآمد ہوئے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بیس ہزار سال قدیم اور انسانوں سے مختلف نوع کے ہیں۔

    امریکی پروفیسر والٹرز کے مطابق انہوں نے امریکی شہر کانساز کے مقام پر ایک ایسی جگہ دریافت کی ہے جس کا تاریخ کی کتابوں میں کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیسر نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ میں ایسی جگہ دریافت کی ہے، جس کے حوالے سے تاریخی کتابوں میں کہیں ذکر نہیں ملتا. انہوں نے مزید بتایا کہ اس دریافت کے حوالے سے ان کی ٹیم کافی عرصے سے تحقیقات کر رہی تھی۔ تیس ایکڑ کی اس زمین پر کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں ڈھانچے اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملنے والے ڈھانچوں میں سے کچھ کے جسموں اور کچھ کے سروں پر تیز دھار تیر پیوست ہوئے ہیں،ہر ڈھانچے میں تیروں کی تعداد مختلف ہے جب کے کچھ ڈھانچوں میں 5 تیر بھی پیوست ہے۔

    والٹرز نے بتایا کہ ڈھانچوں کو دیکھ کر گماں ہوتا ہے کہ یہ تمام افراد دوران جنگ قتل کیے گئے تھے،ان تمام ڈھانچوں کی شکل انسانی ڈھانچوں سے مختلف اور ان کے سر کچھ مخصوص انداز کے معلوم ہوتے ہیں، جبکہ ڈھانچوں کی لمبائی عام انسانی قد سے بہت بڑی ہے۔

    ایک مقام پر کچھ ڈھانچے بڑی تعداد میں گول دائرے کی صورت میں بیٹھے برآمد ہوئے ہیں، جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے اوپر کوئی بھاری چیز گرنے سے ان کی موت واقعہ ہوئی ہے، دیوقامد ڈھانچوں کے قریب مٹی کے برتن بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے امریکی پروفیسر کی یہ پہلی دریافت ہے، جو تاریخی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جارہی ہے۔

  • عام تصویروں کو فلم کے پوسٹر میں بدلنے والا فنکار

    عام تصویروں کو فلم کے پوسٹر میں بدلنے والا فنکار

    اگر آپ اپنی کسی تصویر کو کسی فلم کے پوسٹر میں بدلنا چاہتے ہیں تو پھر خوش ہوجائیے کیونکہ آپ کے مطلب کا آرٹسٹ مل گیا ہے۔

    چھوٹا سا امریکی بچہ جسے اب ریڈیٹر کہا جاتا ہے مختلف اشیا سے عام تصویروں کو فلم کے پوسٹر میں بدل دیتا ہے۔

    آئیے آپ بھی جانیئے کیسے۔۔

    poster-3

    poster-1

    poster-4

    poster-2

    poster-7

    poster-6

    poster-5

    poster-8

  • ایک ایسی غار جس میں‌ منفرد دنیا آباد ہے

    ایک ایسی غار جس میں‌ منفرد دنیا آباد ہے

    ویتنام میں واقع سون ڈونگ نامی غار کو دنیا کا سب سے بڑا غار تسلیم کر لیا گیا ہے جس کی لمبائی تقریباً ساڑھے پانچ میل ہے، شیڈونگ غار کوانگ بنہہ، ویتنام کے صوبے میں واقع ہے۔

    یہ غار اتنا وسیع و عریض ہے کہ اس میں ایک گھنا جنگل موجود ہے جس میں 50میٹر تک بلند درخت پائے جاتے ہیں جبکہ اس میں کئی آبشاروں کے علاوہ ایک حیران کن طور پر ایک تیز رفتار دریا بھی موجود ہے جو غار کے درمیان میں بہہ رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ حیرت انگیز غار اتنا بڑا ہے کہ اس کے اندر 40منزلہ بلند و بالا عمارت بھی باآسانی تعمیر کی جاسکتی ہے ۔

    1cuev-600x375

    ایک مقامی کسان شخص نے 1991 میں اس غار کو دریافت کیا، لیکن ایک برطانوی ٹیم نے اس کا پتہ لگایا اور 2009 میں اس غار کا اعلان کیا، جس کی دیواروں کی تراش خراش سے لے کر ہر چیز اتنی شاندار ہے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔

    12165945435_913b192262_z-1-600x400

    اس غار کے اندر ہوائیں بھرپور رفتار سے چلتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہر وقت آندھی سی آئی ہوئی ہے۔ تاہم اس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو ضرور دنگ کرکے رکھ دیتی ہے۔

    12165177175_e7492b37dc_z1-600x400

    غار میں چھوٹے چھوٹے راستوں پر گھاس کا خوبصورت منظر سماں باندھ دیتا ہے ،2013 میں پہلی مرتبہ سیاحوں نے اس غار کا دورہ کیا۔

    8cuev-600x399

    سیاحوں کو اس مقام تک پہنچے کے لئے گائیڈ کی مدد لینی پرھتی ہے اس غار کی سیر میں سات دن لگ جاتے ہیں جس کی لاگت تقریبا 2،300 ڈالر (1،500پاونڈ) درکار ہوتے ہیں جس میں غار کے اندر 5 راتوں کا قیام بھی شامل ہوتا ہے ۔

    12cuev-600x400

  • امریکی ہوائی اڈے پر پالتو جانوروں کے لئے ’بیت الخلا‘خاص انتظام

    امریکی ہوائی اڈے پر پالتو جانوروں کے لئے ’بیت الخلا‘خاص انتظام

    نیو یارک : جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پالتو جانوروں کے لیے باتھ روم کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  نیویارک کے ’جے ایف کے‘ ائیر پورٹ پر مسافروں کے ساتھ پالتو جانوروں کی آمد کی پیش نظر ان کے لیے باتھ روم کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ مسافر وں  کواپنے ساتھ لائے جانوروں کو رفع حاجت کے لئے ائیر پورٹ کی حدود سے باہر لے جانا پڑتا تھا  تاہم ابسیکوریٹی کے پیش نظر یہ سہولت ائیرپورٹ کے اندر ہی موجود ہے ۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ’’جب ہم نے دیکھا کہ بہت سارے مسافر اپنے ہمراہ سفر کرنے  کی غرض سے پالتو جانور ائیرپورٹ لاتے ہیں  تو ہم نے فیصلہ کیا کہ مسافروں کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے یہ سہولت مہیا کی جائے ۔70 اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنے ایک کمرے میں پالتو جانوروں کے بیت الخلا ء کے انتظامات کئے گئے ہیں‘‘۔

    پالتو جانوروں کے واش روم کی سہولت مرد اور خواتین کے باتھ روم کے درمیان بنائی گئی ہے ۔ استعمال کرنے والے مالک کو ایک تھیلی دی جاتی ہے جسے استعمال کرنے کے بعد وہ ایک مخصوص نالی میں رکھ  دیتا ہے ، جبکہ اگلے جانور کے استعمال سے قبل اس جگہ کو صاف کردیا جاتا ہے ۔ائیر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کی جانب سے اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔

    فیڈرل ریگولیشن  کے ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال مسافروں کے ساتھ تقریباً دس ہزار کے قریب پالتو جانور بھی سفر کرتے ہیں ، مسافر جانوروں کی اس کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال اگست تک واشنگٹن ڈی سی کے تمام ہوائی اڈوں پر بھی یہ سہولت فراہم کرنے کا  فیصلہ کیاگیا ہے ۔

    واضح رہے کہگزشتہ دنوں  اسی ہوائی اڈے پر ٹریلر رابن نامی شخص نے فلائٹ تاخیرکا شکار ہونے پراپنے کتے کو رفع حاجت کے لیے ایئرپورٹ سے باہر لے جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی حکام نے اس ے روک لیا۔

    رابن نے اپنی اس پریشانی پر انتظامیہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر جانوروں کے لیے بیت الخلا بنانے کا فیصلہ کیا۔ دیگر مسافروں کی جانب سے اس تجویز کو بے حد سراہا گیا ہے اور اس اقدام پر انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

  • بلی مجرموں کی تلاش میں

    بلی مجرموں کی تلاش میں

    آپ نے پولیس والوں کے ساتھ کتے تو ضرور دیکھے ہوں گے۔ سراغ رسانی کی حس کی بدولت کتے پولیس والوں کے بہت اچھے ساتھی ہوتے ہیں۔ لیکن امریکا میں ایک پولیس والے کا ساتھی کتا نہیں بلکہ بلی ہے۔

    آفیسر کے مطابق یہ بلی اسے بری حالت میں ایک گاڑی کے نیچے ملی۔ وہ خود بھی اس وقت مجرموں کی تلاش میں تھا۔ آفیسر نے اس بلی کو پال لیا۔

    kitten-post

    گو کہ آفیسر کا دل چاہتا ہے کہ وہ مجرموں کی تلاش میں جاتے ہوئے اسے ساتھ لے کر جائے لیکن بلی کو گھر میں رہنا زیادہ پسند ہے۔

    ہوسکتا ہے بلی گھر پر رہ کر چور ڈاکؤوں سے گھر کی حفاظت کرتی ہو۔

  • بے لباس گھومنے کے شوقین افراد کے لئے ایک انوکھا ریستوران

    بے لباس گھومنے کے شوقین افراد کے لئے ایک انوکھا ریستوران

    لندن: ساحل کے کنارے تواکثربے لباس لوگ دیکھنے کو مل جاتےہیں، لیکن برطانیہ میں حال ہی میں کھلنے والے ایک ریستوران میں لوگ لباس سے ماوراء ہوکراپنی مرغوب غذا تناول فرماتےنظرآتے ہیں۔

    اپنی نوعیت کے اس پہلے ریسٹورینٹ کا نام دی بنیادی ہے جہاں دوسیکشن بنائے گئے ہیں جن میں سےایک سیکشن میں لباس زیبِ تن کئے افراد اور دوسرے سیکشن میں خود کو لباس کے بوجھ سے آزاد کئے لوگوں کے لئے مختص ہوگا۔

    ذرائع کےمطابق 29 ہزار لوگ اپنا نام بے لباس افراد کی فہرست میں درج کرانے کے بعد اپنی باری کے منتظر ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    باوجود اس کے کہ یہ منفرد تجربہ معاشرتی اور معاشی لحاظ سے اچھوتا اور قابلِ اعتراض بھی ہے۔

    ریستوران میں آنے والوں کے لئے چینج روم کی سہولت موجود ہوگی۔ ریسٹورینٹ کے اندر تصاویربنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    باورچی خانے میں کام کرنے والے افراد پورے لباس میں ہوں گے جبکہ برہنہ سیکشن میں متعین ویٹرزمختصر کپڑے زیبِ تن کیےہوں گے تاکہ حفظانِ صحت کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔

    دیکھنا یہ ہے کہ انسانی تاریخ کے اولین دور کی یاد تازہ کرنے والے اس تجربے کو کتنی پذیرائی ملتی ہےاورمعاشرے پراس کے کیا اثرات مرتب ہوتےہیں؟