Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • جیتا جاگتا انٹرنیٹ

    جیتا جاگتا انٹرنیٹ

    اگر آپ جیتا جاگتا انٹرنیٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اٹلی کے صوبے کمپوباسو کا سفر کرنا پڑے گا۔

    کل 400 افراد کی آبادی پر مشتمل اس کا ایک قصبہ قدیم روایتوں سے بھرپور ہے۔ یہاں پر نہ انٹرنیٹ کنکشن ہے نہ کوئی فون استعمال کرتا ہے۔

    یہاں کے باسیوں نے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے، کہ وہ جدید دنیا سے بے بہرہ نہیں ہیں ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ اسے ہم حقیقی زندگی کا انٹرنیٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔

    اپنی روایتوں اور جدید تقاضوں کو انہوں نے کیسے ہم آہنگ کیا؟ آئیے آپ بھی دیکھیئے۔

    int-1

    sm-2

    sm-3

    sm-4

    sm-5

    sm-6

  • بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی عائد

    بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی عائد

    بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی لگا دی گئی۔ حکام نے موسم گرما میں دن کے اوقات میں کھانا پکانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست بہار میں آتشزدگی کے متعدد واقعات کے بعد وزیر اعلیٰ کے حکم پر آفات سے نمٹنے کے ادارے نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھانا پکانے سے اجتناب کریں۔ عوام کو خشک فصلوں کو مذہبی رسومات کے لیے جلانے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    bihar-3

    بہار میں صرف گذشتہ ماہ آگ لگنے کے واقعات میں 66 افراد اور 1200 کے قریب جانور ہلاک ہو گئے تھے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر واقعات چولہے کی آگ سے نکلنے والی چنگاری سے پیش آئے ہیں۔ اس لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دیہات میں چولہے کی آگ سے کھانا بنانے والے صبح نو بجے سے پہلے کھانا بنا کر آگ بجھا دیں۔

    bihar-2

    مزید پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 افراد جاں بحق

    بھارت میں ان دنوں موسم کی شدت بھی عروج پر ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت 29 سالہ گرمی کا ریکارڈ توڑ کر41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس سے 160 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    bihar-1

    گرمی کی شدت خاص طور پر تلنگانہ، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں محسوس کی جارہی ہے۔

  • دنیا کا سب سےانوکھا دریا جس کا پانی ہروقت ابلتا رہتا ہے

    دنیا کا سب سےانوکھا دریا جس کا پانی ہروقت ابلتا رہتا ہے

    پیرو: لاطینی امریکی ملک پیرو میں ایمیزون نامی جنگلات میں ایک انتہائی حیران کن قدرتی عجوبہ ہے، ایک ایسا غضب ناک دریا جس کا پانی ہر وقت ابلتا رہتا ہے۔

    جی ہاں واقعی یہ دنیا کا سب سے انوکھا دریا ہے جس میں گرنے کی صورت میں چند سیکنڈ میں موت ہوسکتی ہے۔ سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی کے محقق اڈریس ریوزو نے اس دریا کے بارے میں مختلف انکشافات کیے ہیں۔

    Science3

    انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس دریا کا پانی 200 ڈگری فارن ہائیٹ پر ابلتا رہتا ہے اور اس کے کنارے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی حمام میں ہے جہاں بھاپ سے گرمائش کا کام لیا جاتا ہے۔اس طرح کا درجہ حرارت قدرتی آتش فشاں وغیرہ میں تو ہوتا ہے مگر کسی دریا کے پانی میںایسا ہونا اتنہائی غیرمعمولی ہے اور بغیر کسی ذریعے یعنی متحرک آتش فشاں کے بغیر کوئی دریا اتنا گرم اور پانی ابلتا نہیں۔

    اس دریا کا نام Mayantuyacu ہےجو وسطی پیرو میں واقع ہے اور مشرقی شہر Pucallpa سے یہاں تک پہنچنے میں 4 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔چار میل لمبے اس دریا کی گہرائی مختلف مقامات پر 6 فٹ جبکہ چوڑائی 80 فٹ تک ہے۔

    اس کے پانی کا درجہ حرارت 186 ڈگری فارن ہائیٹ ہے جو ایک عام کافی کے کپ سے بھی زیادہ گرم ہوتا ہے۔
    117ڈگری فارن ہائیٹ گرم ہونے پر پانی تکلیف دہ اور خطرناک ثابت ہوتا ہے اور محقق کے مطابق اس دریا میں اپنا ہاتھ ڈالا جائے تو آدھے سیکنڈ میں تھرڈ ڈگری کی حد تک جل جائے گا اور اس میں غلطی سے گرجانے پر موت سے بچنا ناممکن ہے۔

    Science1

    یہاں کا پانی اتنا گرم ہے کہ مقامی افراد اسے چائے بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ابلتے ہوئے دریا دنیا میں دیگر مقامات پر بھی ہیں مگر وہ کسی متحرک آتش فشاں یا مقناطیسی سسٹم سے منسلک ہیں مگر پیرو کے اس دریا کے قریب اگر کسی آتش فشاں کو دیکھا جائے تو وہ 400 میل دور ہے۔

    کسی کو نہیں معلوم کہ یہ دریااتنا گرم کیوں ہے اور کہا جاتا ہے کہ ایسا ابھی نہیں سینکڑوں برس سے ہے۔

  • فلوریڈا میں 15 فٹ لمبا قاتل مگرمچھ مارا گیا

    فلوریڈا میں 15 فٹ لمبا قاتل مگرمچھ مارا گیا

    اورلانڈو: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فارم میں 780 پاؤنڈوزنی دیوہیکل مگرمچھ مارگرایا گیا، مگرمچھ اتنا بڑا تھا کہ اس کی لمبائی ناپنے کے لیے ٹریکٹر بھی کم پڑگیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جس مگر مچھ کو ہفتے کی رات فلوریڈا ایورگلیڈز کے نزدیک واقع فارم میں مارا گیا اس کیلمبائی لگ بھگ 15 فیٹ ہے۔

    alligator 3
    مگر مچھ کو جھیل میں بندوق سے مارا گیا اوراس کے بعد ٹریکٹر سے باندھ کرباہرنکالا گیا ہے۔

    فارم مالکان کی ویب سائٹ کے مطابق 13 فٹ اوراس سے بڑا مگرمچھ مارنے کی قیمت 550 سے دس ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

    فارم انتظامیہ کے مطابق یہ مگر مچھ ان کے جانوروں کو اپنا نشانہ بنارہا تھا۔

    alligator-post-1

    فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کے مطابق وہ اس مگرمچھ کی پیمائش نہیں کریں گے کیونکہ اس سے کوئی نیا ریکارڈ قائم نہیں ہونے والا ہے، اب تک فلوریڈا میں پیمائش کیا گیا سب سے بڑا مگرمچھ ایک ہزار تینتالیس پاوؐنڈ وزنی اور 14 فٹ ساڑھے تین انچ لمبا ہے۔

    مگر مچھ کے مارے جانے پرعلاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ اس مگرمچھ کی موجودگی نے مجھے بیمارکردیا تھا، ایک اور علاقہ مکین کے مطابق انہیں ہر وقت کے خوف سے نجات مل گئی۔

  • شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

    شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

    ریاض: مصری خاتون نے اپنے خوبرو شوہر سے طلاق لے لی، خاتون کو خدشہ تھا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر کا باہر کسی عورت سے سکینڈل ہوسکتاہے ۔

    خاتون کے مطابق وہ اپنے خاوند کیساتھ تین سال سے قابل رحم زندگی گزاررہی ہے جو کہ ایک ڈاکٹر اور نہایت خوبصورت ہے ، وہ اپنے شوہر پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہر وقت حسد میں مبتلاءرہتی ہے ۔

    اس کاکہناتھاکہ وہ اس ڈر میں مبتلاءرہتی ہے کہ اس کے خاوند کا کسی بھی وقت کہیں بھی معاشقہ چل سکتاہے کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہے اور خواتین ہر وقت اسے دیکھتی ہیں ۔

    خاتون کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کئی خواتین نے اتفاق کیااور خاتون کے اس فیصلے کوخوش آئندقراردیا۔

    ایک سعودی خاتون لیلانے کہاکہ دکھ کی زندگی گزارنے اور ہروقت دباﺅ میں رہنے سے بہتر ہے کہ دماغی سکون کیلئے شادی ہی ختم کردیں۔

  • کینیا میں وائلڈ لائف رینجرزنے انسانوں پرحملے کرنے والا شیرمارگرایا

    کینیا میں وائلڈ لائف رینجرزنے انسانوں پرحملے کرنے والا شیرمارگرایا

    نیروبی: کینیا میں شیر نے نیشنل پارک سے باہرنکل کرایک شخص کو زخمی کردیا جس کے بعد وائلڈ لائف رینجرز نے مجبوراً شیرکو گولی مارکرہلاک کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال چوتھی بارشیر نیروبی نیشنل پارک کی حدود سے باہرنکل آیا تھا اوردو ہفتوں میں کسی انسان کو زخمی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    رواں ماہ 63 سالہ شخص کو نزدیکی ہائی وے پر شیر نے پنجا مارکرزخمی کردیا تھا اور تازہ واقعے میں بھی ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد کینیا وائلڈ لائف رینجرز نے شیر کو گولی مارکر قتل کردیا۔

    واضح رہے کہ وائلڈ لائف پارک میں مکمل طور پر سیکیورٹی باڑھ نہیں لگائی گئی ہے جس کے سبب غذا کی تلاش میں جانور سفر کرتے ہوئے پارک سے باہر آجاتے ہیں۔

    فروری کے وسط میں دو شیر جنگل سے باہر نکل آئے تھے اور شہر کے گنجان آباد علاقے ’کائی بیرا‘ میں چہل قدمی کرکے واپس لوٹ گئے تھے۔

  • کے الیکٹرک نے کنویں میں ایک سال سے پھنسی بلی کو نکال لیا

    کے الیکٹرک نے کنویں میں ایک سال سے پھنسی بلی کو نکال لیا

    کراچی: شہرقائد کے نواحی علاقے کاٹھورسے کے الیکٹرک نے کنوئیں میں ایک سال سے پھنسی ہوئی بلی کو بحفاظت باہرنکال لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جانوروں کے حقوق کی تنظیم پاکستان انیمل ویلفئیرسوسائٹی کی تنظٰیم کی درخواست پر کے الیکٹرک نے کراچی سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کاٹھورمیں بلی کو کنوئیں سے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا۔

    کے الیکٹرک نے سکندربلوچ نامی ایک فیلڈ اہلکار کو کرین کے ذریعے 110 فٹ گہرے کنویں سے زندہ نکال لیا جہاں وہ گزشتہ ایک سال سے مقید تھی۔

    کے الیکٹرک اہلکار سکندرنے پاکستان انیمل ویلفئیرسوسائٹی کی جانب سے فراہم کردہ سفری پنجرے میں بلی کو با آسانی بند کیا اورکرین کی مدد سے واپس لوٹ آیا۔

    ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق بلی بالکل صحت مند ہے اوراسے کنویں کی ایک سالہ قید میں کوئی مہلک بیماری یا کاری زخم نہیں آیا، مزید نگہداشت کے لئے بلی کو جانوروں کے حقوق کی تنظیم کے حوالےکردیا گیا۔

    پاکستان انیمل ویلفئیرسوسائٹی نے اس کامیاب ریسیکیو آپریشن پر کے الیکٹرک انتظامیہ اورایدھی انیمل شیلٹرٹیم کا بلی کو ابتدائی امداد فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

  • انسانوں سے پینگوئن کی انوکھی دوستی نے حیران کر دیا

    انسانوں سے پینگوئن کی انوکھی دوستی نے حیران کر دیا

    انسان تو انسان جانوربھی محبت کی زبان خوب سمجھتےہیں اورمحبت کا جواب محبت سےدینا جانتےہیں، پینگوئن اور برازیل کےشہری کی دوستی نے سب کوحیران کر دیا۔

    ڈولفن کی انسانوں کےساتھ دوستی سےسب ہی واقف ہیں مگر پینگوئن اورکسی انسان کی دوستی واقعی حیران کرنےوالی بات ہے، برازیل کے ایک ریٹائرڈشہری اورپینگوئن کاانوکھا یارانہ بہت ہی دلچسپ ہے۔

    ڈی سوزا کی پینگوئن سےدوستی دوہزار گیارہ میں ہوئی جب اس نےننھےپینگوئن کی جان بچائی تھی، ہرسال جون کےمہینےمیں آٹھ ہزار کلو میٹرکا سفر طے کرکے یہ پینگوئن اپنےجگری دوست سےملنےضرورآتی ہے۔

    اب کےبرس بھی آتےہی پینگوئن نےاپنےدوست کوپیارکیااورکانوں میں سرگوشی بھی کی، ڈی سوزانامی شہری کیساتھ پینگوئن جب ملنےآئی تونہایا،کھاناکھایا اور پھر ساتھ ملکر سوئمنگ بھی کی۔

    ڈی سوزا اور پینگوئن نےخوب تفریح کی جسےساحل پر موجودلوگوں نےدیکھ کر انجوائے بھی کیا ۔

  • چینی سائنسدانوں نے اصلی سے زیادہ طاقتور’نقلی‘ سورج تیارکرلیا

    چینی سائنسدانوں نے اصلی سے زیادہ طاقتور’نقلی‘ سورج تیارکرلیا

    چینی سائنسدانوں نے نظامِ شمسی کے سورج سے آٹھ گنا زیادہ گرم مصنوعی سورج بناکرساری دنیا کو حیران اور امریکہ پریشان کردیا ہے۔

    بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدان مصنوعی سورج بنانے میں کامیاب ہو گئے اور اس کا تجربہ بھی کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تجربے کے دوران اس مصنوعی سورج کا درجہ حرارت 50ملین ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد تھا۔ یہ سورج ہیفی انسٹیٹیوٹ آف فزیکل سائنس کے ماہرین نے ایجاد کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انسٹیٹیوٹ کے سائنسدان ژو جیانان کا کہنا تھا کہ ”یہ مصنوعی سورج تھرمونیوکلیئر فیوژن کے عمل کے ذریعے توانائی پیدا کرتا ہے اور اس کے ذریعے لامحدود توانائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ تجربے کے دوران اس سورج سے 102سیکنڈز تک 50ملین ڈگری سینٹی گریڈ تک توانائی حاصل کی گئی۔

    یہ توانائی ہائیڈروجن کے ریڈیو ایکٹوو آئسوٹوپس کے تعامل سے حاصل کی گئی۔“ واضح رہے کہ ہائیڈروجن بم بھی اسی تھرمونیوکلیئر فیوژن کے عمل کے ذریعے تابکاری اور توانائی پیدا کرتا ہے۔

  • برونائی نے مکمل خواتین عملے پرمشتمل پہلی پروازکرکے تاریخ رقم کرلی

    برونائی نے مکمل خواتین عملے پرمشتمل پہلی پروازکرکے تاریخ رقم کرلی

    برونائی کی سرکاری فضائی کمپنی رائل برونائی ایئرلائنزکے خواتین پرمشتمل عملے نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی پہلی پروازسعودی عرب تک کامیابی سے کی۔

    خواتین پائلٹس نے برونائی سے سعودی عرب کے شہر جدہ تک پرواز کی اوراس کے لئے بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا۔

    مکمل خواتین عملے پرمشتمل یہ دنیا کی پہلی پرواز تھی جس کا اعزاز برونائی کی خواتین کے نام ہوا۔

    برونائی کے خواتین فضائی عملے نے یہ اہم سنگِ میل برونائی کے قومی دن کے موقع پرحاصل کیا گیا کہ جب ملک میں آزادی کا جشن منایا جارہا تھا۔