Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • استنبول کی مسجد شدید برف باری میں بلیوں کے لئے جائے پناہ بن گئی

    استنبول کی مسجد شدید برف باری میں بلیوں کے لئے جائے پناہ بن گئی

    استنبول: ترکی کے تاریخی شہراستنبول میں شدید برفباری جاری ہے جس کے سبب جہاں انسان پریشان ہیں وہیں جانوروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس موقع پرایک پیش امامِ نے مسجد کے دروازے بے گھر بلیوں کے لئے کھول دئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جانوروں کے ساتھ رحم دلی کا یہ کارنامہ استنبول میں واقع محمد مسجد کے امام نے انجام دیا ہے۔

    مصطفیٰ ایفے نامی امام گزشتہ ایک سال سے بلیوں کو سخت ترین موسم سرما سے بچانے کے لئے یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    مصطفیٰ چاہتے ہیں کہ سرد موسم میں بلیاں ٹھٹرتی نہ رہ جائیں بلکہ اللہ کا گھران کے لئے پناہ گاہ ثابت ہو۔

    رحم دل پیش امام نہ صرف بلیوں کو رہنے کے لئے جگہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے لئے مناسب خوراک کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال استنبول میں برفباری کاآغاز اتوار کی شب ہواجو رات بھرجاری رہی۔ برفباری کے باعث ذرائع آمدورفت متاثر ہوگئے اورتین سو پندرہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق برفباری کے باعث پیرکوتمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہی جبکہ شہر میں قائم متعددسرکاری دفاتروں میں بھی عملے کو چھٹی دیدی گئی تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچاجاسکے۔

    محکمہ موسمیا ت کاکہناہے کہ اتوار کی شب شروع ہونے والی برفباری کا پورے ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے

  • امریکہ میں جڑواں بچوں کی انوکھی پیدائش

    امریکہ میں جڑواں بچوں کی انوکھی پیدائش

    کیلیفورنیا: امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش میں چند منٹ کا فرق سال بھر کا فرق بن گیا، بچوں کی پیدائش میں صرف تین منٹ کے وقفے نے جڑواں بہن بھائی کے یوم پیدائش میں سال بھر کافرق ڈال دیا۔

    کیلیفورنیا میں جڑواں ننھی پری جیلن کی پیدائش اکتیس دسمبر کو رات گیارہ بج کر انسٹھ منٹ پرہوئی تو اس کا بھائی لوئیس صرف تین منٹ بعد نئے سال پر دنیا میں آیا لیکن یہی تین منٹ کا فرق ان کے یوم پیدائش میں ایک سال کے فرق کا باعث بن گیا۔

    اسپتال کی نرس لینیٹ کوٹیزی کا کہنا ہے کہ جڑواں بچوں میں سال کی پیدائش کا فرق شاذ ہی ہوتا ہے اور ان کے چونتیس سالہ کیرئر میں پہلی بار ایسا ہوا کہ جڑواں بہن بھائی کی پیدائش کا سال مختلف ہے۔

    جڑواں بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ بچوں کی والدہ کو امید تھی کہ ان کا یوم پیدائش ایک ہی ہو گا تاہم اب انہیں بچوں کی سالگرہ کی دو الگ الگ پارٹیوں کا اہتمام کرنا پڑے گا۔

  • پاکستانی ماہی گیرنے انوکھی نسل کے کچھوے کی جان بچالی

    پاکستانی ماہی گیرنے انوکھی نسل کے کچھوے کی جان بچالی

    کراچی: پاکستانی سمندر میں ماہی گیری کرنے والے ورلڈ وائلڈ فنڈ کے تربیت یافتہ مچھیرے نے نایاب نسل کے ایک جسیم کچھوے کی جان بچالی۔

    تفصیلات کے مطابق حسنت خان نامی مچھیرے نے کراچی کے ساحل سے 166 کلومیٹردورماہی گیری کے دوران اس کچھوے کو پکڑا۔

    لوگرہیڈ نامی اس کچھوے کا وزن 30 کلوگرام تھا اوریہ ماہی گیروں کے جال میں پھنس کرجہازکے عرشے تک پہنچ گیا۔

    حسنت خان کا کہنا ہے کہ جب اس نے کچھوے کی پشت پرمخصوص نشانات دیکھے تووہ سمجھ گیا کہ یہ سمندری کچھوے کی کوئی ایسی نسل ہے جوکہ اس نے پاکستانی پانیوں میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

    حسنت نے یہ بھی کہا کہ کچھوے کی غیرمانوس بناوٹ کی بنا پرہم نے اسکا وزن کیا اورجسمانی ساکت کی پیمائش کی اورپھراس کی بقا کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے اسے واپس سمندرمیں چھوڑدیا۔

    میرین فشریز کے ٹیکنیکل ایڈوائزرمعظم خان کے مطابق لوگرہیڈ نامی یہ کچھوا پاکستانی پانیوں میں عموماً نہیں پایا جاتا، اومان وہ قریب ترین علاقہ ہے جہاں یہ کچھوا افزائش نسل کے لئے انڈے دیتا ہے۔

  • خوبصورتی کی خاطر ماڈل نے اپنی 6 پسلیاں جسم سے نکلوا دی

    خوبصورتی کی خاطر ماڈل نے اپنی 6 پسلیاں جسم سے نکلوا دی

    سوئیڈش ماڈل پکسی فاکس پتلی کمر حاصل کرنے کی خاطر اپنی 6 پسلیاں جسم سے نکلوا دی ہیں۔

    سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل پکسی فاکس نے اپنی کمر پتلی کرنے کیلئے ہزاروں ڈالرز خرچ کر دیئے ہیں، انہوں نے پتلی کمر حاصل کرنے کی خاطر اپنی 6 پسلیاں نکلوا دی ہیں اور اب ان کی کمر محض 16 انچ کی رہ گئی ہے۔

    پانچ گھنٹے کے اس آپریشن کے بعد فاکس کو چھ ہفتے کا صحت یابی کا وقت دیا گیا تھا لیکن فاکس دو ہفتے بعد ہی اپنی انتہائی نازک کمر کے ساتھ اپنی معمول کی مصروفیات انجام دینے لگی ہیں۔

    سویڈش ماڈل پکسی فاکس نے بتایا کہ انہیں بھی بچپن سے کارٹونز اور فلمیں دیکھنے کا شوق تھا اور بعد میں یہ ان کا جنون بن گیا۔ میں بچپن سے خود کو باربی ڈول کی طرح دیکھنا چاہتی تھی۔

    پتلی کمر کے حصول کے بعد لوگ انھیں حیرانی سے دیکھتے ہیں تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں۔

    اپنے چہرے کو باربی ڈول کی طرح تبدیل کرنے کے لیے پکسی فاکس اب تک ناک، آنکھ اور بھنوؤں اور پپوٹوں کی سرجری کرا چکی ہیں۔

    اس کے علاوہ دیرپا میک اپ، ہونٹ اور رخسار کے لیے فلرز اور بوٹیکس اور دیگر کاسمیٹکس کی ادائیگی پر ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔

  • پالتو کتے زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں

    پالتو کتے زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں

    کیپ ٹاون: پالتو کتوں کے لیے کیپ ٹاون میں کھلنے والے فائیو اسٹار ہوٹل کا بزنس ان دنوں دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔

    بہترین ائرکنڈیشنڈ ماحول، کھانے پینے کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک مینیو ، شیمپو کےبعد برش کرنے کے لیے خادمائیں اور مزاج پر گراں نہ گزرنے والی مارننگ واک ۔

    جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں ان دنوں پالتو کتے زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں اور وجہ ایٹ فریٹز فائیو اسٹار ڈاگ ہوٹل ہے۔ ڈبل بیڈ کمرے کا کرایہ پچپن ڈالر ہے جبکہ ملاقات کے لیے آنے والے مہمان کتے کے لیے صوفہ اور اضافی بیڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔

    اس کے علاوہ سٹیلائیٹ مووی چینلز بھی ان کتوں کا دل بہلانے کے لیے مہیا کیے گئے ہیں۔ کتوں کے لیے ہوٹل لابی میں بار کا بھی انتظام ہے جہاں وہ مل بیٹھ کر وقت گزار سکتے ہیں ۔

    اتنی سہولتوں کے باوجود ہوٹل مالکان کا شکوہ ہے کہ ٹہرنے والے مہمان کتوں کی دم ٹیڑی کی ٹیڑی ہی رہتی ہے۔

  • چینی سائنسدانوں کا انسانوں کی کلوننگ کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ

    چینی سائنسدانوں کا انسانوں کی کلوننگ کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ

    تیانجن: چین میں واقع دنیا کی سب سے بڑٰ کلوننگ فیکٹری کے سائنسدانوں نے تکنیکی میدان میں اس قدرکامیابی حاصل کرلی ہے کہ اب وہ انسان کا کلون بنانے کے لئے تیارہیں تاہم عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔

    چینی کمپنی کا ارادہ ہے کہ 2020 تک وہ دس لاکھ کلوننگ شدہ گائے تیار کرے گی، کمپنی پالتو جانوروں کی کلوننگ پر بھی کام کررہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ تربیت یافتہ پولیس کے کتے بھی کلون کرے گی جو کہ کھوج لگانے میں ماہر ہوں گے۔

    چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ژو ژیاؤشن کا کہناہے کہ جانوروں کی کلوننگ تو محض ابتدا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم انسانوں کی بھی کلوننگ کرسکتے ہیں تاہم اس میں اخلاقی رکاوٹیں ہیں۔

    ژیاؤشن کایہ بھی کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کے پاس تمام ترٹیکنالوجی موجود ہے تاہم ابھی ہم انسانوں کی کلوننگ پر کام نہیں کررہے۔

    مستقبل میں ممکن ہے کہ ہم اس پرکام کریں اوربچوں کی پیدائش میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوں جن میں ماں یا باپ کی جانب سے پسندیدہ جینیتاتی خصوصیات حاصل کرنا شامل ہیں۔

  • بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کا ریلوے سیکیورٹی کا جدید نظام دھرا کا دھرا رہ گیا جب ایک ہاتھی نے ریلوے لائن کراس کرنے کی کوشش کی اورٹرین کی زد میں آکرمارا گیا۔

    ہاتھی جنگلوں میں جھومتے ہوئے دور دور تک نکل جاتے ہیں لیکن انسان ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک جنگلی ہاتھی جنگل سے گزرنے والی ریل کی پٹری کراس کر رہا تھا کہ ٹرین نے اسے ٹکر مار دی جس سے ہاتھی ہلاک ہوگیا۔

    پانچ ہزار کلو گرام وزن کے حامل اس ہاتھی ٹکرانے کے سبب ٹرین بھی رک گئی اور ہاتھی کے دانت بھی اس ٹکر کے اثرسے ٹوٹ گئے۔

    امدادی کارکن موقع پرپہنچے اورہاتھی کی لاش اٹھانے کے لئے جتن شروع کردئیے تاہم کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد پولیس نےجائے وقوعہ پرپہرہ لگا دیا کیونکہ مرا ہوا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے۔

  • امریکی سائنسدانوں نے ملیریا سے پاک مچھرتیار کرلئے

    امریکی سائنسدانوں نے ملیریا سے پاک مچھرتیار کرلئے

    واشنگٹن: امریکی محققین نے ملیریا کے حامل مچھروں پرجینیاتی تجربات کئے ہیں جن کے سبب ان مچھروں کی آنے والی نسلوں میں ملیریا کے جراثیم نہیں ہوں گے۔

    اس سے قبل ہونے والی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ مچھروں میں ایسی جینیاتی تبدیلیاں ممکن ہیں جن کی مدد سے ملیریا کا سبب بننے والے Plasmodium falciparum جراثیم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    امریکہ کی نیشنل اکادمی آف سائنسزمیں چھپنے والی اس تحقیق کا نام ’کرسپر‘ ہے۔

    اس تحقیق کے دوران مچھروں میں ملیریا کا سبب بننے والے جراثیم کی روک تھام کے جینز شامل کئے گئے۔

    محققین کے مطابق اس طریقہ کار کے 99.5 فیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں اور تجربہ گاہ کے مچھروں کی پیدا ہونے والی نسلوں میں ملیریا کے جراثیم نہیں ہیں۔

  • ڈھاکہ میں پیدا ہونے والی جڑی ہوئی لڑکیاں انتقال کرگئیں

    ڈھاکہ میں پیدا ہونے والی جڑی ہوئی لڑکیاں انتقال کرگئیں

    ڈھاکہ: ڈھاکہ میں جڑی ہوئی پیدا ہونے والی جڑواں لڑکیاں ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔

    بنگلہ دیش کے ہزاروں افراد نے ان جڑواں لڑکیوں کودیکھنے کے لئے اسپتال کا رخ کیا جو کہ دو سر، دو دل لیکن ایک جسم کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں۔

    لڑکیوں کو پیدائش کے بعد ڈھاکہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ’ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال‘ منتقل کیا گیا جہاں اسپیشلسٹ کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی تھی۔

    لڑکی کے والد جمال میاں کا کہنا ہے انہوں نے اپنی بیٹی کو عوامی قبرستان میں دفن کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنی بیٹی کی تدفین کے پیسے بھی نہیں تھے ، اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں پیسے جمع کرکے دئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کی ماں کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے لہذا اسے ابھی تک لڑکی کی فوتگی کی اطلاع نہیں دئ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس قسم کے بچوں میں بچنے کا تناسب پانچ سے پچیس فیصد تک ہے۔

  • کراچی کے شہریوں نے نایاب نسل کے 42 کچھووں کی جان بچالی

    کراچی کے شہریوں نے نایاب نسل کے 42 کچھووں کی جان بچالی

    کراچی: شہریوں نےساحلِ سمندر سی ویو پرتازہ پانی کے کچھووں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی نشاندہی کی جس کے سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا کہ انہیں ان کے قدرتی ماحول میں پہنچایا جاسکے۔

    ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سی ویو کے ساحل سے کل 42 سیاہ دھبے دار کچھوے برآمد کئے جنہہںعالمی تنظیم برائے تحفظِ قدرت نے غیرمحفوظ قراردے رکھا ہے۔

    سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 کچھوے مردہ حالت میں بھی پائے گئے خیال کیا جارہا ہے کہ جانوروں کے اسمگلروں نے سخت چیکنگ کے سبب ساحل پرچھوڑدیا۔

    اعلامیے کے مطابق ساحل کے قریب چہل قدمی والے ایک جوڑے نے سڑک پر کچھ کچھوے دیکھے تو انہیں گاڑیوں کی زد میں آنے سے بچایا، سی بی ایم لائف گارڈز نے بھی 13 کچھووں کی جان بچائی اور 18 کچھوے آفتاب احمد نامی ایک شہری نے بچا کر ورلڈ وائلڈ فنڈ پاکستان کے حوالے کئے۔

    پاکستان میں تازہ پانی کے کچھووں کی آٹھ اقسام پائی جاتی ہیں جہاں جن میں سے پانچ کو عالمی سطح پر خطرات لاحق ہیں۔