Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • بولیویا کا انوکھا تہوار،کھوپڑیوں کی پھولوں اور سگریٹس سے سجاوٹ

    بولیویا کا انوکھا تہوار،کھوپڑیوں کی پھولوں اور سگریٹس سے سجاوٹ

    بولیویا میں خوشحالی کیلئے انسانی کھوپڑیوں کو پھولوں اور سگریٹس سے سجانے کا تہوار روایتی جوش وجذبے کے ساتھ بنایاگیا۔

    عام طور پرتہوار مقامی عقائد کے تحت منائے جاتے ہیں ۔جو اکثردوسرے علاقوں کے لوگوں کیلئے دلچسپ اور باعث حیرت ہوتے ہیں،بولیویا میں ایک ایسا انوکھا تہوار ہربرس منایا جاتا ہے،جس میں لوگ مختلف طرح کی کھوپڑ یوں کو پھولوں اور سگریٹس سے سجاکر اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں۔

    اس موقع پر قبرستان میں موسیقی کا خاص انتظام کیا جاتا ہے،جہاں مرحو مین کے اہلخانہ مختلف دھنوں پر رقص کرکے خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں۔

    Skulls in Bolivia

    Skulls in Bolivia

    بولیویا کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اگرانسانی کھوپڑیوں کا خیال رکھا جائے تو وہ ان کے لیے خوش قسمتی کا باعث اور خوشحالی لانے کا سبب ہوتی ہیں۔

  • زمبابوے میں مزید 22 ہاتھی زہرکا شکار

    زمبابوے میں مزید 22 ہاتھی زہرکا شکار

    زمبابوے: افریقی ملک زمبابوے کی شکار گاہ میں مزید 22 ہاتھی مردہ پائے گئے جن کے بارے میں شک کیا جارہا ہے کہ انہیں شکاریوں نے زہردےکرہلاک کیا گیا ہے۔

    پارک کے ترجمان کارلائن وشایا کا کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جنگل سے انہیں 22 ہاتھی مردہ حالت میں ملے جبکہ انہوں نے 35 ہاتھی دانت بھی بازیاب کرائے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہاتھیوں کو سائنایڈ نامی زہردے کر ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہاتھیوں کی زہر خورانی میں ملوث افراد کی عبرت ناک سزا کو یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ زمبابوے میں ہاتھیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں دوہفتے قبل 26 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کیا گیا تھا جبکہ ایک ماہ قبل 14 ہاتھیوں کوزہر سے کر قتل کیا گیا تھا۔


    زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا


    گزشتہ سال300 سے زائد ہاتھیوں کو زمبابوے کے مختلف پارکس میں زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔

    زمبابوے میں زہر دے کر ہاتھیوں اورگینڈوں کا شکارانہتائی عام ہے اور اس کا مقصد ہاتھی دانت اور سینگ کا حصول ہے جنہیں مشرقی ایشیائی ممالک میں فروخت کیا گیا جاتا ہے۔

  • سست ملازمین اداروں کا سب سے اہم سرمایہ ہیں

    سست ملازمین اداروں کا سب سے اہم سرمایہ ہیں

    برطانوی ماہرین کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہرادارے میں موجود چندانتہائی سست ملازمین کمپنی کے لئے درحقیقت انتہائی کارآمد ہوتے ہیں۔

    ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہرادارے میں کچھ نہ کچھ سست ملازم ہوتے ہیں جن سے باقی ملازم بھی نالاں ہوتے ہیں لیکن نئی تحقیق کا کہنا ہے کہ سست ملازم ہی کمپنی کے لئے سب سے زیادہ مفید ہوتے ہیں کہ ان کے پاس مشکل سے مشکل کام کرنے کا بھی بہترین طریقہ موجود ہوتا ہے۔

    تحقیق کے دوران سستی کے کچھ فوائد بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

    سست ملازمین جب فارغ بیٹھے ہوں تو وہ فارغ اس لئے بیٹھتے ہیں کہ وہ کام کرنے کا کوئی شارٹ کٹ ڈھونڈ چکے ہوتے ہیں جس سے کمپنی کا بہت وقت بچ جاتا ہے۔ بس اب کرنا یہ ہے کہ ان کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی افراد کو بھی بتایا جائے۔

    سست ملازمین جب بور ہوں اگر وہ بوریت کا شکار ہوں تو جان لیں کہ وہ کسی گہری سوچ میں ہے لہٰذا انہیں ایسا کام دیں کہ نہ صرف ان کی بوریت دور ہوجائے بلکہ کمپنی کو بھی فائدہ ہوجائے۔ جب وہ مزید سست نظر آئیں ایسی صورت میں انہیں مزید ایسے کام دیں جن میں مزہ ہو، جن کو کرنے سے انہیں کسی مہم کا حصہ بننا پڑے یقین جانئے کہ اس طرح انہیں کام کا بہت مزہ آئے گا۔

    جب وہ دن میں کچھ نہ کریں تو ان کے لئے ایسے کام ڈھونڈیں جن سے انہیں احساس ہو کہ وہ کمپنی کا اہم حصہ ہیں اور ان کے کام سے کمپنی کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

    ایک بات دھیان میں رکھیں کہ یہاں ہم ایسے ملازمین کی بات کررہے ہیں جو بہت اچھا کام کرسکتے ہیں لیکن اپنی سست طبیعت کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے۔ ایسے ملازمین جن کی کارکردگی باوجود کوشش کے بہترنہ ہورہی ہو ان کے لئے یہ نسخے کام نہیں کریں گے۔

  • جرمن شکاری نےافریقہ کا سب سے بڑا ہاتھی ماردیا

    جرمن شکاری نےافریقہ کا سب سے بڑا ہاتھی ماردیا

    ہرارے: زمبابوے میں جرمن شکاری نے افریقہ کے سب سے بڑے ہاتھی کو ہلاک کر دیا، شکاری نے شکار کیلئے انتالیس ہزار پاؤنڈز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔

    زمبابوے میں شکاری کے ہاتھوں مارے جانے والے ہاتھی کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، جوکہ ساوٴتھ افریقہ کے کروگر پارک سے لایا گیا تھا،ہاتھی کے دانت ایک سو بائیس پونڈ وزنی ہیں، جسے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن شکاری نے ہاتھی کے شکاری کا پرمٹ انتالیس ہزار پاؤنڈ کے عوض حاصل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ زمبابوے میں اس سے قبل سیسل نامی معروف شیر کی امریکی ڈاکٹر والٹر پامر کے ہاتھوں ہلاکت نے دنیا بھر میں غصے کی ایک لہر دوڑادی تھی۔

     

    زمبابوے میں ہاتھی کا شکار کرنے پر پانچ سے پندرہ سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے لیکن جرمن شکاری پرمٹ کی موجودگی کے باعث بچ نکلے گا۔

    یہ واقع جنوب مشرق زمبابوے میں واقع ’گونارزہو‘ نیشنل پارک میں پیش آیا ہے۔

    تصاویر اور ویڈیو ڈیلی میل نامی غیر ملکی ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہیں

  • بھارت میں مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران جی اٹھا

    بھارت میں مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران جی اٹھا

    ممبئی: بھارت میں ایک بے گھرمردہ شخص پوسٹ مارٹم کی ٹیبل پرزندہ ہوگیا جس سے پوسٹ مارٹم میں شریک اسپتال کا عملہ خوف اور حیرت کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص پولیس کو بیہوشی کی حالت میں سڑک کنارے انتہائی نازک حالت میں ملا اور اسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق میونسپل جنرل اسپتال کے ایک ڈاکٹرنے اس لاوارث شخص کی موت کی تصدیق کی تھی۔

    جب مذکورہ شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آپریشن ٹیبل پرلے جایا گیا اوراس سے پہلے کہ لاش کی چیر پھاڑ شروع ہوتی لاوارث شخص چیختا ہوا اٹھ بیٹھا جس سے عملے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

    پولیس چیف ڈھوڈے کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں ڈاکٹربھاگتے ہوئے کمرے میں آئے اور انہوں نے پولیس کے عملے کے ہاتھ سے ڈیتھ سرٹیفکٹ لے کرپھاڑدیا۔

    اسپتال کے ڈین سلیمان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال کے ذمہ دارپولیس افسران ہیں جنہوں نے ڈاکٹر کو مجبور کیا کہ وہ مذکورہ شخص کا سڑک کنارے معائنہ کریں کیونکہ انہیں وزیراعظم نریندرمودی کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر واپس پہنچنا تھا۔

    لاوارث شخص تاحال اسپتال میں داخل ہے جہاں اسکا غذائی قلت، شراب نوشی اور ناقص غذا کے استعمال کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

  • انیسویں صدی کے فرنچ مصوروں نے ایک صدی قبل بنائیں تھی مستقبل کی شاندارتصاویر

    انیسویں صدی کے فرنچ مصوروں نے ایک صدی قبل بنائیں تھی مستقبل کی شاندارتصاویر

    پیرس: فرانس میں ایک صدی پرانے پوسٹ کارڈز سامنےآئے ہیں جن میں اس دور کے مصوروں نے تصویرکشی کی تھی کہ سال دوہزارمیں لوگ زندگی کیسےبسرکریں گے۔

    فرانسیسی مصوروں نے سن 1899 سے 1910 میں کئی پوسٹ کارڈز تیار کئے تھے جن میں انہوں نے ایک صدی بعد کے اندازِ زندگی کے بارے میں اندازے قائم کئے تھے جن میں سے کچھ صحیح ثابت ہوئے تو کچھ غلط بھی نکلے اور کچھ شائد چند سال بعد ممکن ہوسکیں گے۔

    فرانسیسی مصورین کا کم سے کم یہ اندازہ تو درست ثابت ہوا کہ سال 2000 بھرپور مشینی ترقی کا سال ہوگا اور مشینوں کا عمل دخل انسانی زندگی میں بے پناہ بڑھ چکا ہوگا۔

    ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ہوم ورک مشین چیک کررہی ہے اوربچے ہیڈ فون سے لیکچر سنیں گے۔

     

    ایک تصویر کے مصور نے یہ بھی اندازہ قائم کیا کہ میک اپ مشین کرے گی اورکپڑے بھی مشین سے سل کر نکلیں گے۔

    ایک تصویر میں اڑتا ہوا ڈاکیا گھرگھرڈاک تقسیم کررہا ہے۔

    ایک تصویرتووہیل بس کی ہے جس میں لوگ کررہے ہیں سمندرکی اندرسے سیر۔

    ایک تصویر میں فائر فائٹرز اڑتے ہوئے آگ بجھانے میں مشغول ہیں جو کہ تاحال ناممکن ہے۔

    یہ تصاویرDaily mail نامی ایک غیر ملکی ویب سائت پر شائع کی گئی تھیں۔

  • زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا

    زمبابوے میں 14 ہاتھیوں کو زہردے کرہلاک کردیا گیا

    ہرارے: زمبابوے میں زہرخورانی کے تین مختلف واقعات میں 14 ہاتھی ہلاک ہوگئے جن میں سے 11 کی موت میں شکاریوں کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ہاتھیوں کو ہوانگے نیشنل پارک میں زہردیا گیا جبکہ 6 ہاتھی ڈیکا سفاری ایریا کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

    وائلڈ لائف مینیجمنٹ کے ترجمان کورل وشایا کے مطابق کچھ ہاتھیوں کے ہاتھی دانت غائب تھے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہوانگے نیشنل پارک میں ہاتھیوں کی ہلاکت کی تفتیش کے دوران پولیس نے پانچ افرادکو حراست میں لیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل 11 ہاتھی پارک اور سفاری ایریا میں زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے جبکہ تین کی ہلاکت بھی کچرے خانے سے زہر خورانی کے سبب ہوئی۔

    واضح رہے کہ زمبابوے میں ہاتھیوں اور گینڈے کا شکار معمول کی بات ہے اور گزشتہ سال 100 سے زائد ہاتھی زہر خورانی کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔

  • جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    جرمنی میں پاکستانی شہری نے بیٹی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

    برلن: پاکستانی نژاد شہری نےغیرت کے نام پراپنی 19 سالہ بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مذکورہ شخص نے اپنی بیٹی کو اس کے دوست کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑا اوراسے قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسدعلی خان اوراس کی اہلیہ شازیہ نے قتل کرنے کی بعد اپنی بیٹی لاریب کوکپڑے پہنائے اور اسکے بعد وہیل چیئر کے ذریعے اپارٹمنٹ سے نیچے لائے اور گاڑی میں ڈال کر شہرکے ایک ویران علاقے میں پھینک آئے۔

    اسد خان جس کی عمر 51 بر ہے اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اسلئے قتل کیا کہ اس نے ایک ایسے لڑکے سے محبت کا جرم کیا جس کی اس نے اجازت نہیں دی تھی۔

    اسد اوراسکی اہلیہ کی شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی اوروہ اپنی بیٹی کے لئے بھی ایسا ہی چاہتے تھے۔

    مقتول لاریب کی 41 سالہ میں نے دارمشتات شہر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کےدوران بیان دیا ہے کہ وہ ایک مجبور عورت ہے اورمکمل طورپر اپنے شوہرکے دباوٗ میں ہے لہذا اپنی بیٹی کو قتل ہونے سے نہ بچا سکی۔

    قاتل جوڑے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے قتل کی رات مقتول لاریب کی چوٹھی بہن 14 سالہ ندا کو اپنے ایک رشتے دار کے گھر بھیج دیا تھا۔

  • چین میں بندروں کا پہلا اسکول کھل گیا

    چین میں بندروں کا پہلا اسکول کھل گیا

    بیجنگ : تعلیم ہر ایک کا حق ہے اور چین میں اس حق کو جانوروں کے لئے تسلیم کیا گیا، جہاں بندروں کا پہلا اسکول کھل گیا ہے.

    نقل کرنے والے بندر اب انسانوں کی طرح شرافت سے اسکول میں بیٹھ کر پڑھائی کریں گے، اس اسکول میں بندروں کو میتھامیٹکس بھی سکھائی جائے، دو جمع دو چار کرتے بندروں میں جاپان کے تیس خاص بندر بھی شامل ہیں۔

    منکی اسکول میں صرف پڑھائی نہیں سرکس کی ٹریننگ بھی کروائی جارہی ہے، جس کے بعد پڑھے لکھے بندر چین کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھیجے جائیں گے.

  • بھارت میں مسلمانوں نے مندرمیں عید کی نمازادا کردی

    بھارت میں مسلمانوں نے مندرمیں عید کی نمازادا کردی

    ممبئی: بھارت میں ہندو مسلم اخوت کی ایک نئی اور انوکھی مثال سامنے آئی ہے جہاں مسلمانوں نے عید کی نماز مندر کے احاطے میں ادا کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے۔

    امریکی نیوزٹیلی ویژن سی این این کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے کولابا کے مسلمانوں نے عید کی نماز جگہ کی قلت کے سبب گنپتی پنڈال میں اداکی ہے۔

    ویب سائٹ نے یہ خبرسدھارت  نامی ایک فیس بک صارف کی وساطت سے دی ہے جس نے اس واقعے کی تصویر سوشل میڈٰیا پراپ لوڈ کی تھی جہاں سے یہ تصویر وائرل ہوگئی۔

    Due to shortage of space in Masjid, the Eid namaz was offered in Ganapati Pandal today.... Colaba, Mumbai.....Proud to be an Indian Posted by Siddharth Vaidya on Friday, September 25, 2015

    اس سے قبل ایک اور تصویر بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں مسلمانوں نے گنپتی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو آسانیاں فراہم کی تھیں۔