Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • بھارت میں گڑھے میں گرے شرابی پر سڑک تعمیر کردی گئی

    بھارت میں گڑھے میں گرے شرابی پر سڑک تعمیر کردی گئی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک عجیب واغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شرابی گڑھے میں گرگیا اور تعمیراتی کمپنی نے اس کے اوپر سڑک تعمیر کردی جس کے سبب شرابی کی موت ہوگئی۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ظلع کٹنی کے پولیس ذرائع کے مطابق گڑھے میں گرکرجاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 45 سال تھی اور وہ اپنے گھر لوٹ رہا تھا کہ گڑھے میں گرگیا۔

    مزدوروں نے دیکھے بغیرگڑھے میں پگھلا ہوا تارکول ڈال دیا اور ہیوی روڈ رولر چلادیا۔ بعد ازاں مقامی افرانے شرابی کی قمیض کا ایک حصہ باہر نکلے دیکھا تو تازہ بنی ہوئی سڑک اکھاڑ کر مذکورہ شخص کی لاش باپر نکالی۔

    پولیس انسپکٹراین پی چوہدری نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ مذکورہ شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ہلاک ہونے والا شخص ایک مقامی میلہ دیکھنے گیا تھا جہاں سے واپس پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک مزدور اورڈرائیور کو تفتیش کے لئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • ترک پولیس اہلکار دہشت گردوں کے خوف سے اپنی شادی میں شریک نہیں ہوسکا

    ترک پولیس اہلکار دہشت گردوں کے خوف سے اپنی شادی میں شریک نہیں ہوسکا

    استنبول: ترکی میں ایک پولیس افسرباغیوں کے خوف سے اپنی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکا جس کی وجہ باغیوں کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل کے واقعات کے سبب اسٹیشن تک محدود رہنے کی ہدایات تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق احمد نامی 25 سالہ پولیس اہلکار کو پہلے تو پیراملٹری پولیس حکام نے 18 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت دی تھی۔

    اجازت ملنے کے باوجود پولیس اہلکار کی 21 سالہ دلہن فاطمہ کو اپنے مہمانوں کو اکیلے ہی ویلکم کہنا پڑا کیونکہ احمد کے حکام نے فیصلہ صادر کیا کہ عراقی سرحد کے ساتھ واقع اسٹیشن سے سفرکرنا خطرناک ہے۔

    غیرملکی نیوزایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی دلہن سفید کپڑوں میں ملبوس بالوں میں پھول سجائے نم آنکھوں سے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہے۔

    رواں سال جولائی سے اب تک 150 سے زائد سپاہیوں اور پولیس اہلکاروں کو بم حملوں اور گولی مار کر ہلاک کیا جاچکا ہے اور ان واقوات کا الزام کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح کارکنان پرعائد کیا جارہا ہے۔

  • ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی

    ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی

    کراچی :ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی۔

    کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں مردہ قرار دی گئی خاتون  مائی منظوراں کو غسل کے لئے جب  ایدھی سرد خانے لایا گیا تو غسل کے دوران خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی۔

    ایدھی سینٹر کی خاتون رکن نے جب دوران غسل مائی منظوراں کے سینے پر ہاتھ رکھا تو ڈھڑکن چل رہی تھی، جس کے چند ہی لمحوں بعد خاتون اٹھ بیٹھی، یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران و پریشان جب کہ کچھ خوف کے مارے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    ایدھی فانڈیشن کے ترجمان نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظورہ بی بی کے موت کی تصدیق صبح آٹھ بجے موصول ہوئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ درجنوں میتیں موصول ہوتیں ہیں جن میں آج ایک ایسا واقع ہوا کہ غسل کے دوران خاتون  زندہ ہوگئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ خاتون کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کی ریہائشی ہیں جن کی عمر تقریبا 50سال ہے۔

    ایدھی سینٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کے اہلہ خانہ کے مطابق اسپتال میں مکمل معائنہ نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے موت کا یقین کرلیا۔

  • شمیم بی بی، پاکستان کی پہلی ڈرائیورخاتون

    شمیم بی بی، پاکستان کی پہلی ڈرائیورخاتون

    راولپنڈی: شمیم اختر نامی خاتون نے ساری روایات توڑکرمردوں کے شعبے ’’ٹرک ڈرائیونگ‘‘ میں پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیورہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔

    روالپنڈی کی ترپن سالہ پہلی ٹرک ڈرائیورشمیم اختر نہ صرف ٹرک ڈرائیونگ کرتی ہیں بلکہ امورِخانہ داری بھی بھرپوراندازمیں انجام دیتی ہیں۔

    شمیم بی بی ٹرک کے تمام متعلقہ امور انتہائی مہارت سے انجام دیتی ہیں جیسے ٹرک کا تیل پانی چیک کرنا ہو یا سامان لوڈ کروانا ہو۔

    شمیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر جذبہ ہو تو آپ کی راہ میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی ، انہوں نے کئی برس کار چلانے کے بعد خاندان کی مالی مشکلات بڑھنے پرٹرک چلانے کا فیصلہ کیا۔

    شمیم بی بی نے اپنی کامیابی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو شریک کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ٹریننگ کے باعث ٹرک چلانے کے قابل ہوئی۔

    شمیم بی بی نے پہلا سفرراولپنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے لئے سات ہزار اینٹوں کو لوڈ کرکے کیا اوراب وہ لوڈنگ کا سامان لے کرکسی بھی دور درازعلاقے کا سفر کرسکتی ہیں۔

  • تاج محل میں جاپانی سیاح ’’سیلفی پکچر‘‘ لینے کے دوران جاں بحق

    تاج محل میں جاپانی سیاح ’’سیلفی پکچر‘‘ لینے کے دوران جاں بحق

    نئی دہلی: بھارت میں ایک جاپانی سیاح محبت کی یادگار تاج محل کی سیاحت کے دوران دورہ قلب کے سبب انتقال کرگیا۔

    آگرہ کے ٹورسٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج کے مطابق 66 سالہ جاپانی سیاح اپنے تین ساتھیوں اورمقامی گائیڈ کے ہمراہ عظیم تاج کے دورے پر تھا کہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرگیا۔

    پولیس کے مطابق سیاح کا نام ’’ہیدیتو اویدا‘‘ بتایا گیا ہے، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دورے کی شدت سے جانبر نہ ہوسکا۔

    پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ سیاح کو دل کا دورہ پڑا تھا، پولیس کے مطابق جاپانی سفارت خانے کو اس سانحے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عینی شاہد ساگرسنگھ کا کاکہنا ہےکہ جاپانی سیاح تاج محل کے شاہی دروازے کے نزدیک سیلفی لے رہا تھا کہ یکدم فرش پرگرگیا۔

    بھارت کے قرونِ وسطیٰ کی عظمت کی شاندار یادگارتاج محل مغل شہنشاہ شاہجہاں نے اپنی چہیتی ملکہ ممتازمحل کی یاد میں 1631ء میں تعمیر کروایا تھا، جہاں روزانہ 12 ہزار سے زائد ملکی اورغیرملکی سیاح محبت کی اس لازوال یادگارکو خراجِ تحسین پیش کرنے آتے ہیں۔

  • چینی خاتون کی ہیرے نگل کراسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    چینی خاتون کی ہیرے نگل کراسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    بنکاک: پولیس نے چینی خاتون کی ہیرے اسمگل کرنے کی انتہائی انوکھی کوشش کو ناکام بنادیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق 39 سالہ چینی خاتون نے 2 لاکھ 78 ہزار امریکی ڈالر مالیت کے ہیرے نگل کرانہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہیرے نگل لئے تھے اوران کے ساتھ ہی تھائی لینڈ سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    خاتون کے ساتھ ایک 33 سالہ چینی شخص بھی موجود تھا اسے بھی موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس نے خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں آپریشن کرکے اس کے جسم کے زیریں حصے سے ہیرے نکال لئے گئے اور اب خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ہیروں کو نگل کران کی اسمگلنگ کی یہ کوشش پہلی نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ستمبر 2011 میں ایک برطانوی نژاد خاتون کو اسی طرح ہیروں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    فروری 2014 میں ایک برطانوی شخص کو آسٹریلیا سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بارے میں پولیس کا خیال تھا کہ اس نے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کا گلابی ہیرا نگل لیا ہے تاہم پولیس مذکورہ شخص کو سزا دلوانے کے باوجود تاحال ہیرا بازیاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  • میکسیکو: ازٹیک دیوتاکےقدیم ترین مندرکی دریافت

    میکسیکو: ازٹیک دیوتاکےقدیم ترین مندرکی دریافت

    میکسیکو : فن، کھیل، خوبصورتی، رقص، پھول، اور گیتوں سے محبت کرنیوالےازٹیک دیوتاکاقدیم مندر دریافت ہوا ہے۔

    میکسیکو میں انتہائی قدیم مندرکی دریافت نےسب کوحیران کر دیا۔فن،کھیل،خوبصورتی، رقص، پھول، اور گیتوں کا شوقین دیوتا کا مندر مئیرجہاں سے دریافت انتہائی قیمتی نوادرات ہوئے ۔


    چھوٹےبڑے اور پتھروں کے ایسے فن پارے جو ہرکسی کی توجہ کا مرکز بن گئے، قربانی کے چاقوؤں اور چمکدار آلات موسیقی سمیت ایسے اسی نوادرات نمائش کا حصہ ہیں جن کو ہر کسی نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا چاہا۔

    قدیم دور میں مندر مذہبی رسومات اور انسانی قربانیوں کیلئے استعمال ہوتا رہا، نمائش میں لال رنگ اور مدھم روشنی کے انتخاب میں ازٹیک دیوتا کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا۔

  • کیمرے کی آنکھ سے لی گئی دنیا کی دس مہنگی ترین تصاویر

    کیمرے کی آنکھ سے لی گئی دنیا کی دس مہنگی ترین تصاویر

    کیمرے کی آنکھ سے لی گئی دنیا کی دس مہنگی تصاویر مندرجہ ذیل ہیں۔

    یہ تصویر 1973 میں گلبرٹ اینڈ جارج کے کیمرے نے محفوظ کی اور کسی دل والے نے 37 لاکھ ڈالرز میں خرید کر اپنے ذخیرے میں شامل کی، اس تصویر میں ایک آمرانہ حکومت کے سربراہ کی طرز زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو خوبصورتی سے نمایاں کیا گیا ہے۔


    جرمن آرٹسٹ اینڈریاس گورسکے کا ایک اور شاہکار جو 1998 میں لیا اور اس بار کیمرے کی آنکھ میں لاس اینجلس کے ہوائی منظر کو محفوظ کیا گیا، دیکھنے میں تو خاص نہیں تاہم فوٹوگرافر کی تصاویر لینے کی منفرد تیکنیک نے اسے شاہکار کا درجہ دلایا جو 29 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئی۔


    یکم نومبر 1941 میں نیو میکسیکو میں انسیل ایڈمز نے چاند کے ابھرنے کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور یہ اتنی مقبول ہوئی کہ فوٹوگرافر نے ہی اپنی زندگی میں اس کی تیرہ سو سے زائد کاپیاں فروخت کیں جبکہ اس کی موت کے بعد اکتوبر 2006 میں اس تصویر کا اصل پرنٹ چھ لاکھ نو ہزار ڈالرز کے عوض فروخت ہوا۔


    انسانی تاریخ کا چھٹا مہنگا ترین فوٹو گراف امریکی فوٹوگرافر رچرڈ پرنس کی ان ٹائٹلڈ (کاﺅ بوائے) ہے جو پہلے 1980 اور 1992 میں لی گئی تاہم اسے ایک بار پھر نئے انداز سے 2001 – 02 میں جاری کیا گیا اور یہ اتنی پسند کی گئی کہ اسے نومبر 2005 میں کسی نامعلوم شخص نے 34 لاکھ ڈالرز کے عوض خرید لیا۔


    ایک تالاب میں چاند کے اترنے کی یہ تصویر 1904 میں لی گئی اور پہلی نظر میں یہ کوئی پینٹنگ نظر آتی ہے مگر یہ ایک فوٹو گراف ہے جو ایڈورڈ سٹیچین نے لی، یہ فوٹو گراف فروری 2006 میں 29 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی۔


    لاس اینجلس میں 2001 میں جرمن فوٹو گرافر اینڈریاس گورسکے نے ایک بار پھر اپنے کیمرے سے کمال کر دکھایا اور ایک عام اسٹور یا سپر مارکیٹ کی اس دکان میں رکھی چیزوں کو اتنے خوبصورت انداز میں تہہ بہ تہہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور یہ مئی 2006 میں نیلامی کے دوران 33 لاکھ 46 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی اور ساتویں مہنگی ترین تصویر کا اعزاز لے اڑی۔


    یہ انوکھی تصویر کینیڈین آرٹسٹ جیفری وال کا کمال ہے جو انہوں نے 1992 میں لی جس میں افغانستان پر روسی فوج کی کشتی ٹیم پر مجاہدین کے حملے کے بعد کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا اور یہ تصویر مئی 2012 میں 36 لاکھ 66 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئی اور اس طرح دنیا کی پانچویں مہنگی ترین کیمرے کی تصویر قرار پائی۔


    یہ فوٹو گراف 1981 میں امریکی ویژول آرٹسٹ سینڈی شرمن نے لی تھی اور مئی 2011 میں یہ 38 لاکھ 90 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوکر سب سے مہنگی تصویر قرار پائی تاہم نومبر 2011 میں اس سے یہ اعزاز رائن ٹو نے چھین لیا۔


    دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا فوٹو گراف جرمن ویژول آرٹسٹ اینڈریاس گورسکے کی رائن ٹو نامی تصویر ہے جو 1999 میں دریائے رائن کے کنارے پر لی گئی اور 2011 میں 43 لاکھ ڈالرز کے عوض نیلام ہوئی، جیسا کہ آپ دیکھ ہی سکتے ہیں کہ تصویر دریا کے بہاﺅ، گھاس کے میدان، سڑک اور بادل پر مشتمل ہے اور اس کی خوبصورتی کسی مصورانہ آنکھ سے ہی دیکھی جاسکتی ہے۔


    دنیا کے سب سے مہنگا فوٹو گراف کا اعزاز آسٹریلین فوٹو گرافر پیٹر لیک کی تصویر فینٹوم کے نام ہے جو 2014 میں 65 لاکھ ڈالرز کے عوض فروخت ہوئی۔ یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر ایری زونا کے اینٹیلوپ کینن میں لی گئی تھی۔ اس سے سب سے مہنگے فوٹو گراف کا ریکارڈ جرمن ویژول آرٹسٹ اینڈریاس گورسکے کی رائن ٹو نامی تصویر کے پاس تھا جو 2011 میں 43 لاکھ ڈالرز کے عوض نیلام ہوئی تھی۔

  • یوٹیوب نے جڑواں بہنوں کو ملوادیا

    یوٹیوب نے جڑواں بہنوں کو ملوادیا

    لندن: انائس بورڈیئر اور سمانتھا فٹرمین ہم شکل جڑواں بہنیں ہیں جنہیں ابتدائی دنوں میں ہی دو مختلف خاندانوں نے گود لے لیا تھا اور 25 سال بعد وہ یوٹیوب کے ذریعے دوبارہ مل گئی ہیں۔

    دونوں بہنیں ایک دوسرے سے لاعلم تھیں لیکن اس کے باوجود دونوں کے بالوں کے انداز اور پسندیدہ نیل پولش یکساں ہیں جب کہ دونوں کو ابلی ہوئی گاجریں ناپسند ہیں۔ انائس کی پرورش فرانس اور اعلیٰ تعلیم لندن میں ہوئی، اس نے یوٹیوب پر ایک فلم کے ٹریلر میں ایک کردار کو دیکھا جو ہوبہو ان جیسی تھی۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ اس لڑکی کا نام سمانتھا ہے اور امریکہ میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہے۔

    http://nwasianweekly.com/wp-content/uploads/2014/33_51/front_twin3.jpg

    ایک ماہ کی تلاش کے بعد انائس نے فیس بک پر سمان تھا کو ایک پیغام بھیجا اور دونوں کے درمیان کچھ تصاویر کا تبادلہ ہوا جس سے ان دونوں کی یکسانیت اور واضح ہوئی۔

    الگ الگ برِاعظم میں رہنے کے باوجود دونوں ایک جگہ ملیں اور ڈی این اے ٹٰیسٹ کرایا گیا تو وہ حیرت انگیز طور پر مماثل تھا۔

    https://s3.amazonaws.com/assets.facebookstories.com/ten-years/twinsters/birthday.jpg

    مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ دونوں 19 نومبر1987 کو کوریا کے شہر سیئول میں پیدا ہوئیں اور انائس کو فرانس بھیج دیا گیا۔ جب کہ سمانتھا کو ایک بے اولاد امریکی جوڑے کے حوالے کردیا گیا۔

    بہت کوششوں کے باوجود ان کےحقیقی والدین کا پتا نہیں چل سکا لیکن دونوں بہنیں اب بہت خوش ہیں۔ ان کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم اور کئی مضامین تحریر کئے جاچکے ہیں۔