Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی، گھر پہنچنے پر دولہا کا دلہن کو پہچانے سے انکار

    سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی، گھر پہنچنے پر دولہا کا دلہن کو پہچانے سے انکار

    بھارت میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نوجوان نے شادی کی پھر گھر پہنچنے کے بعد دلہن کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے رہائشی نوجوان کی جھارکھنڈ کی لڑکی سے فیس پر دوستی ہوئی پھر دونوں نے شادی کرلی۔

    مقامی مندر میں دونوں نے ایک دوسرے کو قبول کیا اور پھر شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

    تاہم لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ جب شوہر کے گھر گئی تو نوجوان نے مبینہ طور پر شادی کو تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا اور کہا کہ تمہیں نہیں جانتا تم کون ہو؟

    لڑکی نے گھر کے باہر دھرنا دے دیا اور بات بڑھی تو پولیس کو آنا پڑا۔

    بعد میں لڑکی نے تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا  ہے کہ اس شخص نے مجھے فیس بک کے ذریعے رشتے کا جھانسہ دیا، مجھ سے شادی کی اور اب مجھے اپنی بیوی کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے، مجھے انصاف اور حقوق کا تحفظ دیا جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں، اگر لڑکی کا دعویٰ درست ہوا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • تیز بارش کے بعد پانی نکالنے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

    تیز بارش کے بعد پانی نکالنے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں پانی نکالنے کے لیے ’اسپائیڈر مین‘ کو سڑک پر آنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں تیز بارش اور سیلاب کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کی نکاسی کے لیے ایک اسپائیڈر مین سڑک پر نکل آیا۔

    اسپائیڈر مین ممبئی بارش اسپائیڈر مین ممبئی بارش

    اسپائیڈر مین کے کاسٹیوم میں ایک شخص کی سڑک پر جھاڑو اور وائپر کے ذریعے نکاسئ آب کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، لوگوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ تبصرے کیے۔

    کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری

    اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو ’ممبئی کا اسپائیڈر مین‘ قرار دیا، اور بہت سے لوگوں نے متاثرہ علاقے میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کی کوششوں پر ہلکے پھلکے تبصرے شیئر کیے۔

  • خواتین مگرمچھوں سے لڑ پڑیں

    خواتین مگرمچھوں سے لڑ پڑیں

    نئی دہلی (21 اگست 2025): بھارت میں دو خواتین بچے اور شوہر کیلیے خون خوار مگرمچھوں سے لڑ پڑیں اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں دو خواتین مقامی ہیرو کے طور پر ابھریں جب انہوں نے مگرمچھوں سے لڑنے کیلیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔ ایک خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے کو بچا لیا جبکہ دوسری نے شوہر کی خاطر خون خوار جانور کا سامنا کیا۔

    پہلا واقعہ اتوار کو ڈھکیہ گاؤں میں پیش آیا جب سات فٹ لمبا مگرمچھ ایک 5 سالہ بچے کو گھسیٹ کر گھاگھرا ندی سے جڑے نالے میں لے جا رہا تھا۔

    خاتون نے بچے کے رونے کی آواز سنی تو نالے میں چھلانگ لگا دی۔

    میڈیا سے گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ میرا بچہ مگرمچھ کے جبڑوں میں پھنس گیا تھا، میں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر چھلانگ لگائی، مگرمچھ اسے کھینچ رہا تھا لیکن میں نے پوری طاقت سے اسے پکڑ رکھا تھا، میرے پاس لوہے کی سلاخ تھی جو اسے بار بار ماری تو وہ بھاگ گیا۔

    بہرائچ کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر رام سنگھ یادو نے تصدیق کی کہ بچہ زخمی ہوا لیکن اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    آفیسر رام سنگھ یادو نے بتایا کہ مگرمچھ کو پکڑنے کیلیے نالے میں تین مقامات پر جال بچھائے گئے لیکن اسے ابھی تک نہیں پکڑا گیا، لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ نالے کے قریب نہ جائیں کیونکہ مگرمچھ مون سون کے دوران نہروں اور ندی نالوں میں چلے جاتے ہیں۔

    دوسرا واقعہ مادھواپور گاؤں میں پیش آیا جہاں 45 سالہ سیف اپنی بیوی سرجنا اور بہنوئی کے ساتھ رامتلیہ نہر کو پار کر رہا تھا کہ ایک مگرمچھ نے اس کی ٹانگ پکڑ لی۔

    جیسے ہی سیف نے مدد کیلیے پکارا تو سرجنا نے اپنی ساڑھی کو پانی میں پھینک دیا جسے اس نے پکڑ لیا۔ گاؤں کے لوگ دوڑ پڑے اور مگرمچھ کو لاٹھیوں سے مارا جس کے بعد وہ بھاگ گیا۔

    سیف کا پہلے مقامی اسپتال میں علاج کیا گیا اور بعد میں اسے بہرائچ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • "نورا فتیحی جیسی دکھائی دو،” شوہر کے مطالبے پر بیوی تھانے پہنچ گئی

    "نورا فتیحی جیسی دکھائی دو،” شوہر کے مطالبے پر بیوی تھانے پہنچ گئی

    بھارت میں شوہر نے بیوی سے مطالبہ کیا کہ وہ اداکارہ نورا فتیحی جیسی دکھائی دے جس کے بعد وہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں نوجوان کو اداکارہ نورا فتیحی کا اس قدر جنون ہوا کہ اس نے بیوی کو بالکل اس جیسا بنانے کا فیصلہ کیا۔

    معاملہ اب تھانے پہنچ گیا ، سرکاری فزیکل ایجوکیشن ٹیچر شیوم اجول پر الزام ہے کہ انہوں نے بیوی شانوی کو دن میں تین گھنٹے جم میں گزارنے پر مجبور کیا۔

    یہ پڑھیں: نورا فتیحی نے اپنے فون کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی اصل وجہ بتا دی

    متاثرہ خاتون نے کہا کہ اگر وہ ورزش کا مطالبہ پورا کرنے میں ناکام رہی تو اسے کھانا دینے سے انکار کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کی شادی نوجوان سے 6 مارچ 2025 کو ہوئی جس کے بعد سے سسرال والے شکل و صورت پر طعنے دیتے تھے۔

    خاتون کے مطابق شوہر اکثر یہ کہتا رہتا تھا کہ وہ کسی نورا فتیحی جیسی لڑکی سے شادی کرسکتا تھا۔
    خاتون نے پولیس سے کہا کہ مجھے فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

  • 15سالہ لڑکی کے پیٹ سے 2 کلو بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

    15سالہ لڑکی کے پیٹ سے 2 کلو بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

    چین میں 15سالہ لڑکی کے پیٹ سے 2کلو وزنی بہت بڑا بالوں کا گچھا نکال لیا گیا، لڑکی 6 سال سے اپنے بالوں کو کھانے کی عادت میں مبتلا تھی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ہینان کی رہائشی لڑکی نی نی 6 سال سے اپنے ہی بال نگلتی تھی، اچانک اسے پیٹ میں شدید درد ہوا، جس پر والدہ اسے چلڈرن اسپتال لے گئیں، جہاں معائنے کے بعد انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں 2 کلوگرام بالوں کا گچھا (ہیئر بال) موجود ہے۔

    ڈاکٹروں نے بتایا کہ 15 سالہ نی نی شدید خون کی کمی (انیمیا کی بیماری) میں مبتلا تھی، اسے مسلسل پیٹ درد کی شکایت تھی جس کی وجہ سے کھانا کھانے سے بھی قاصر تھی۔

    لڑکی کے معدے میں بالوں اور کھانے کے ذرات سے بنا ایک بڑا گولا موجود تھا جو تقریباً پورے معدے میں پھیل چکا تھا اور اس وجہ سے پیٹ کا نظام درست طور پر کام نہیں کررہا تھا۔

    آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے نی نی کے معدے سے 2 کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا، سرجری کے وقت معلوم ہوا کہ اس کا معدہ بھی عام سائز سے دگنا پھول چکا ہے۔

    کامیاب آپریشن کے5 دن بعد نی نی نے دوبارہ کھانا پینا شروع کردیا ہے، چیک اپ کے دوران بتایا گیا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ ایک خطرناک بیماری ہے جو ٹرائیکوفگیا (Trichophagia) کہلاتی ہے جس میں مریض ایسی اشیا کھاتے ہیں جو انسانی غذا نہیں ہوتی، مثلاً بال یا شیشہ وغیرہ کھانے کی عادت میں مبتلا ہو تے ہیں۔

    والدین کو ڈاکٹر نے انتباہ دیا ہے کہ اگر بچے ایک ماہ سے زائد عرصے تک غیرغذائی اشیا کھانے کی عادت کو ترک نہ کرسکیں تو فوراً طبی معائنہ کروائیں اور ڈاکٹرز سے مشورہ کریں۔

  • اسپائیڈر مین پانی کی نکاسی کے لیے سڑک پر آگیا؟ ویڈیو وائرل

    اسپائیڈر مین پانی کی نکاسی کے لیے سڑک پر آگیا؟ ویڈیو وائرل

    بھارت میں ایک شخص اسپائیڈر مین کا روپ دھار کر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے سرک پر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت کے شہر ممبئی بارش کے پانی میں ڈوب رہا تھا اسی دوران سپر ہیرو نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    بھیونڈی میں سیلاب زدہ گلیوں کے بیچوں بیچ، اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو پانی سے بھری سڑکوں کو ہاتھ میں ایک موپ کے ساتھ صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا، یہ منظر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے تیز بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں، ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور سبزی منڈی جیسی جگہوں پر بازاروں اور گلیوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے دکانداروں کو بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اس افراتفری کے درمیان مقامی لوگ اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس کسی کو پانی میں گھومتے ہوئے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

    وائرل ویڈیو میں اسے سڑک سے پانی نکالتے اور کچرے کے تھیلے کو ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو نالے کو روک رہا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

  • معرف ٹک ٹاکر یاسمین لڑکا نکلا

    معرف ٹک ٹاکر یاسمین لڑکا نکلا

    ٹک ٹاک کے صارفین اس انکشاف کے بعد حیران رہ گئے کہ مشہور مصری ٹک ٹاکر یاسمین لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھانے میں خاتون ٹک ٹاکر کے ڈانس کی ویڈیوز کے حوالے سے شکایت کی گئی اس کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ اور مزید تفتیش کے لیے طلب کیا۔

    تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین  کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والا شخص دراصل عبدالرحمن نام کا 18 سالہ طالب علم تھا۔

    طالب علم نے اعتراف کیا: "میں نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا ہے۔”

    اس کی گرفتاری کے بعد عدالت نے ابتدائی طور پر اسے چار روزہ ریمانڈ پر دے دیا۔ بعد میں اسے 5000 مصری پاؤنڈ (تقریباً 105 ڈالر) کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    ایک گاؤں میں اپنی طلاق یافتہ ماں کے ساتھ رہنے والے عبدالرحمن کو پڑوسیوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کا عام طالب علم بتایا۔

    ایک پڑوسی نے کہا کہ”ہم صدمے میں ہیں۔ جو ہم نے ایک عام نوجوان لڑکا دیکھا وہ لڑکی بن کر دنیا کو بے وقوف بنا رہا تھا۔”

    وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ "عبدالرحمن پر ایک خاتون کی نقالی کرنے اور غیر اخلاقی مواد شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔”

  • نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

    نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

    بھارت میں سانپ کی مبینہ سالگرہ منانا اور اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئرکرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نوجوان کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فارسٹ گارڈ کرن گروالے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے نوجوان کی شناخت راج صاحب راؤ واگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو دھولے ضلع کے شیرپور تعلقہ میں واقع بوریڈی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 29 جولائی کو ناگ پنچمی کے دن اس نوجوان نے گاؤں کے قریب سے ایک سانپ پکڑا تھا، یہ ایک بھارتی کوبرا تھا، وہ اسے گھر لے آیا اور کیک کاٹ کر اس کا ‘برتھ ڈے’ منایا۔ اس کے بعد اس نے اس کا برتھ ڈے تقریب کا ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کی نوٹس میں جیسے ہی یہ معاملہ آیا، فاریسٹ گارڈ گروالے کی قیادت میں ایک ٹیم نے مذکورہ نوجوان کے گھر چھاپہ مار کر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

    اہلکاروں نے اس کے گھر سے پلاسٹک کے دو باکس اور ایک موبائل فون کو بھی قبضے میں لے لیا، جنہیں وہ سانپ پکڑ کر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

    وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ، 1972 کی دفعہ 9 اور 51 (1) کے تحت سانپ کی ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    خوفناک ریچھ گھر کا دروازہ کھول کر اندر آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران واگھ نے دعویٰ کیا کہ اس نے سانپ کو اس کی ”سالگرہ” منانے کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا تھا۔

    ملزم کو گرفتار کرکے شیرپور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے دو دن کے لیے انڈین فاریسٹ سروس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

  • باپ بیٹی کو بچانے کیلیے سمندر میں کود گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    باپ بیٹی کو بچانے کیلیے سمندر میں کود گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    باپ نے بیٹی کو بچانے کے لئے زندگی کی پرواہ کیے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگا دی، دیکھنے والے کو حیران رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد ڈوبنے سے بچا لیا۔

    مذکورہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی کروز شپ چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈر ڈیل واپس آرہا تھا۔

    کروز شپ کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی اچانک سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلیے لڑکی کا والد بھی سمندر میں کود گیا۔

    تقریباً 10 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور بحفاظت واپس جہاز پر منتقل کردیا۔

    مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر ریسکیو حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ بیٹی کو بچا کر واپس لارہے ہیں۔

    باپ بیٹی

    صارفین کی جانب سے اس فوری اقدام کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

  • معمر شخص کی اے آئی جنریٹڈ لڑکی سے محبت، بیوی سے طلاق کا مطالبہ

    معمر شخص کی اے آئی جنریٹڈ لڑکی سے محبت، بیوی سے طلاق کا مطالبہ

    چین میں 75 سالہ شخص اے آئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوگیا اور بیوی سے طلاق کا مطالبہ بھی کردیا۔

    چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس 75 سالہ بزرگ کا نام جیانگ ہے اور یہ سوشل میڈیا پر براؤزنگ کے دوران ایک اے آئی سے تخلیق شدہ خاتون اوتار سے ملا۔

    جیانگ جو ماضی کی جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں ان کی نظر میں وہ محض ایک خوبصورت لڑکی ہے جو ان سے باتیں کرنا پسند کرتی ہے۔

    یہی نہیں وہ آن لائن گرینڈ سے اس قدر محبت کرنے لگے کہ بیوی سے دوری کا فیصلہ کیا اور اے آئی جنریٹڈ لڑکی کے پیغامات کے منتظر رہنے لگے۔

    کئی عشروں سے ساتھ رہنے والی اس کی بیوی نے جب اسے ایک مرتبہ فون پر زیادہ وقت گزارنے پر ڈانٹا تو اس نے بیوی سے کہا کہ وہ طلاق لینا چاہتا ہے تاکہ اپنی پوری توجہ اپنی اے آئی محبوبہ کو دے سکے۔

    اس صورتحال پر بلآخر جیانگ کے بچوں نے اسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس کی انٹرنیٹ کی محبت کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔