Category: حیرت انگیز

VIRAL STORIES FROM AROUND THE WORLD IN URDU BY ARY News Urdu وائرل حیرت انگیز خبریں اور معلومات

  • جنوبی کوریا میں جرائم روکنے کےلیے ایسا پولیس افسر تعینات جسے نہ کوئی چھو سکتا ہے نہ پکڑ سکتا ہے!

    جنوبی کوریا میں جرائم روکنے کےلیے ایسا پولیس افسر تعینات جسے نہ کوئی چھو سکتا ہے نہ پکڑ سکتا ہے!

    جنوبی کوریا نے اپنے ملک میں جرائم کی روک تھام کیلئے انوکھا قدم اٹھایا ہے اور ہولوگرافک پولیس افسر کو تعینات کرنے کا دلچسپ اقدام کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کی عوام میں تحفظ کا احساس بڑھانے اور جرائم کم کرنے کے لیے دارالحکومت سیؤل کی پولیس نے انسانی قد کے ہولوگرافک پولیس افسران کو تعینا کرنے کی آزمائش کی ہے، جس کا مقصد چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے دل میں ڈر پیدا کرنا ہے۔

    سیؤل میں شام 7 سے رات 10 بجے کے درمیان 170 سینٹی میٹر قد کا حامل وردی میں ملبوس پولیس اہلکار جوڈونگ نمبر 3 پارک میں نمودار ہوتا ہے۔

    پولیس افسر کی یہ ہولوگرافک شبیہ عوام کو یاد دلاتی ہے کہ ہنگامی صورتِ حال میں پولیس فوری طور پر جواب دے گی، پولیس افسر یہ بھی بتاتا ہے کہ ہر جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں جس سے لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    ٹیکنالوجی کمپنی ہولوگرامیکا کا بنایا ہوا یہ غیرحقیقی ہولوگرافک پولیس افسر گزشتہ سال اکتوبر میں آزمائشی بنیادوں پر نصب کیا گیا تھا۔

    حالیہ اعداد و شمار اس بات کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ اس پولیس افسر کی موجودگی نے جوڈونگ نمبر 3 پارک میں جرائم میں کمی پر نمایاں اثر ڈالا ہے، 3 ڈی ہولوگرام آفیسر نے شہریوں کو نفسیاتی استحکام فراہم کرنے اور بدنظمی کو روکنے کے لیے عمدہ کام کیا ہے۔

    جنگبو پولیس اسٹیشن کے چیف آن ڈونگ ہیون نے بتایا کہ ہولوگرام سائن ایک اسمارٹ سیکیورٹی ڈیوائس کے طور پر ہے جو شہریوں کے تحفظ کے احساس کو بڑھاتا ہے۔

    آن ڈونگ ہیون نے مزید کہا کہ ہم اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو وسعت دیتے رہیں گے تاکہ ایک ایسا پارک کا ماحول بنایا جا سکے جہاں شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہولوگرافک پولیس افسر کی تعیناتی کے بعد جرائم میں تقریباً 22 فیصد کمی واقع ہوئی جسے اہم کامیابی سے تشبیح دی جارہی ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس ایجنسی کے مطابق پولیس افسر کی تنصیب سے پہلے اور بعد کے اسی عرصے کا موازنہ کرنے سے پتہ چلا کہ پارک کے دائرے میں ہونے والے جرائم کی تعداد میں 22 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے مثبت تاثرات کے باوجود اس ہولوگرام نے عام عوام پر کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑا، آن لائن صارفین نے اس پر تنقید بھی کی ہے، ایک شخص نے لکھا کہ یہ لوگ کیا سوچتے ہیں؟ یہ بکواس ہے، یہاں ایک پولیس کا بھوت گشت کررہا ہے۔

  • اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے سے جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا

    اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے سے جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا

    اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے پر بھروسہ کرنے والا اسپینش انفلوئنسر جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا۔

    اسپین کے مشہور ٹک ٹاکرز میری کالڈاس اور الیخاندرو سید نے دعویٰ کیا کہ انہیں پورٹو ریکو کی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ انہوں نے ویزے سے متعلق معلومات ایک مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ سے حاصل کی تھیں جو غلط ثابت ہوئیں۔

    کالڈاس کا کہنا تھا کہ میں نے چیٹ بوٹ سے پوچھا تو جواب ملا کہ پورٹو ریکو کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں عام طور پر بہت تحقیق کرتی ہوں لیکن اس بار چیٹ بوٹ سے پوچھا اور اس نے کہا کوئی ضرورت نہیں۔

    ٹک ٹاک پر 60 لاکھ سے زائد بار دیکھی جانے والی ویڈیو میں کالڈاس نے مزید کہا کہ شاید چیٹ بوٹ نے جان بوجھ کر غلط معلومات دیں کیونکہ وہ پہلے اسے بےکار جیسے الفاظ سے برا بھلا کہہ چکی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غیر مصدقہ ذرائع پر بھروسہ کرنے پر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    دوسروں نے چیٹ جی پی ٹی کے دفاع میں یہ دعویٰ کیا کہ اے آئی ٹول کا جواب غلط نہیں تھا اور اس کے بجائے جوڑے نے پورٹو ریکو میں داخل ہونے کے لیے ضروری دستاویزات کے بارے میں غلط سوال پوچھا تھا۔

    ہسپانوی سیاحوں کو کیریبین جزیرے میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے، تاہم چھٹیاں منانے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ایسٹا) آن لائن پراسیس کرنا چاہیے۔

  • خوفناک ریچھ گھر کا دروازہ کھول کر اندر آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    خوفناک ریچھ گھر کا دروازہ کھول کر اندر آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    کولوراڈو : امریکا میں ایک کالا ریچھ گھر کا دورازہ کھول کر اندر داخل ہوگیا، سی سی ٹی وی نے دلچسپ منظر کیمرے میں قید کرلیا۔

    امریکی ریاست کولوراڈو میں کالے ریچھ نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ایک گھر کا دروازہ کھولا اور با آسانی اندر داخل ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ اپنے پچھلے پیروں پر کھڑا ہوکر پنجے سے دروازے کا ہینڈل پکڑ کر دباتا ہے اور باآسانی اندر داخل ہو جاتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف (سی پی ڈبلیو) کے ساؤتھ ویسٹ ریجن نے جاری کی ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ریچھوں کا اس طرح سے دروازہ کھولنا سیکھ جانا رہائشی علاقوں میں سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

    حکام نے عوام سے اپیل کی کہ ریچھ کی آمد کی بلاتاخیر اور فوری اطلاع دیں، بصورت دیگر جانی نقصان کا اندیشہ ہے جتنی جلدی اطلاع دی جائے گی اتنا ہی بہتر ہے۔”

    رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں ریچھوں کی گھروں میں گھسنے کی ایسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ایک ہی رات میں ایک سے زیادہ ریچھ ایک ہی گھر میں داخل ہوگئے۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاستوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں جنگلی جانور بالخصوص ریچھ گھروں میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں یا داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • ایک شخص موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    ایک شخص موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    (13 اگست 2025): بعض اوقات ناقابل یقین واقعات سامنے آتے ہیں جیسا کہ ایک شخص موبائل فون نگل گیا جو اس کے معدے میں جا پہنچا۔

    موبائل فون آج انسانی زندگی کا لازمی جزو بن گیا ہے، لیکن مصر میں اس سے جڑا ایک انوکھا اور خطرناک واقعہ سامنے آیا جس میں ایک شخص کے معدے میں موبائل فون چلا گیا۔

    مصری اخبار الیوم کے مطابق الغردقہ جنرل اسپتال میں ایک مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ اس کے پیٹ میں شدید درد ہو رہا تھا اور مسلسل الٹیوں کے باعث نقاہت طاری تھی۔

    رپورٹ کے مطابق مریض کے ضروری ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا گیا۔ جس سے پتہ چلا معدے کو کوئی چیز بلاک کر رہی ہے جو ایک کمپیکٹ موبائل فون نکلا جسے مریض نے غلطی سے نگل لیا تھا۔

    صورتحال دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا اور اس کے معدے سے ایک چھوٹا موبائل فون نکال لیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت اب بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ 2021 میں بھی مصر میں موبائل فون نگلنے کا ایک کیس سامنے آیا تھا جو مریض کی غذائی نالی میں پھنس گیا تھا۔

    رواں برس ہی بھارت میں موبائل فون نگلنے کے دو واقعات سامنے آئے۔ ایک قیدی نے موبائل فون نگل لیا تھا جس کو سرجری کے بعد نکال لیا تھا۔ تاہم دوسرے واقعہ میں موبائل فون نگلنے والی خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/woman-swallows-mobile-phone-andhra-pradesh/

  • خاتون جھولے میں 30 فٹ اوپر لٹک گئی، ڈرامائی ویڈیو سامنے آگئی

    خاتون جھولے میں 30 فٹ اوپر لٹک گئی، ڈرامائی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں خاتون جائنٹ وہیل میں 30 فٹ اوپر لٹک گئی جس کی ڈرامائی ویڈیو سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے بھٹاپارہ میں میلے کے دن خاتون 30 فٹ اوپر جھولے میں لٹک کی جسے کافی جدوجہد کے بعد ریسکیو کیا گیا۔

    وائرل ویڈیو کا آغاز اس خاتون سے ہوتا ہے جب وہ واپس کیبن میں چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی جس سے وہ باہر نکلی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جھولا نیچے آیا تو وہ اترسکتی تھی لیکن اچانک ہی جھولا واپس اوپر کی جانب چلا گیا اور خاتون بدستور لٹکی رہی۔

    اسی دوران ایک نوجوان جھولے کے اوپر آیا اور خاتون کو پکڑ کر اسے جھولے کے اندر پہنچانے میں مدد کی جس کی سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا۔

    وائرل ویڈیو کو انسٹاگرام پر 53 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اس کے پاس سیڑھی پر اترنے کا موقع تھا لیکن یہ اتری کیوں نہیں۔‘ دوسرے صارف نے نوجوان کی تعریف کی جس نے خاتون کو بچالیا۔

  • خاتون کی دوران پرواز سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل

    خاتون کی دوران پرواز سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل

    استنبول میں خاتون مسافر کی دوران پرواز سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو جو دوبارہ منظرعام پر آئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلے برقعے اور چشمے میں ملبوس خاتون استنبول سے قبرص کی پرواز میں کھڑکی کے پاس خاموشی سے بیٹھی ہے اچانک ہی وہ سگریٹ نکالتی ہے اور کیبن کے اندر سگریٹ پینے لگتی ہے جس پر پابندی عائد ہے۔

    خاتون کے آگے بیٹھا ہوا ایک مسافر بے اعتباری سے مڑ کر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ واقعی سگریٹ پی رہی ہے۔ کچھ ہی دیر بعد کیبن کا عملہ تیزی سے اس سے سگریٹ لے کر اندر آیا لیکن رکنے کے بجائے حالات قابو سے باہر ہو جاتے ہیں۔

    وہ لائٹر پکڑتی ہے اور سیٹ کور کو آگ لگانے کی کوشش کرتی ہے، عملے کے ارکان اسے روکنے کے لیے دوڑتے ہیں، یہاں تک کہ آگ بجھانے کے لیے پانی ڈالتے ہیں جب کہ وہ اپنا لائٹر چھوڑنے کے لیے مزاحمت کرتی ہے۔

    اگرچہ یہ ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی ہے لیکن بہت سے صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ عجیب واقعہ دراصل 2019 میں پیش آیا تھا۔

    برسوں بعد بھی اس کلپ نے لوگوں کو حیران کردیا ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ فلائٹ کے درمیان اتنی خطرناک صورتحال کیسے سامنے آئی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اس پاگل سائیکوپیتھ کو جہاز میں لائٹر کیسے ملا؟

    دوسرے صارف نے لکھا کہ  پہلا سوال، اس نے ہوائی جہاز میں لائٹر کیسے حاصل کیا؟ لگتا ہے کہ سیکورٹی نے اپنا کام نہیں کیا۔

  • اورکا ٹرینر جیسیکا ریڈکلف کی موت : ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    اورکا ٹرینر جیسیکا ریڈکلف کی موت : ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا جا رہا ہے کہ ایک پالتو وہیل نے اورکا ٹرینر پر حملہ کرکے اسے جان سے مار دیا ہے۔

    لائیو شو کے دوران ایک اورکا ٹرینر لڑکی کی ہلاکت کی یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر بہت سے لوگ خوفزدہ ہوگئے کیونکہ یہ منظر واقعی حقیقت کے بہت قریب لگ رہا تھا، حالانکہ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔

    جی ہاں !! اس کی اصل حقیقت یہ ہے کہ ایسا کوئی واقعہ کبھی ہوا ہی نہیں بلکہ جیسیکا ریڈکلف نام کی کوئی ٹرینر موجود ہی نہیں اور یہ سارا واقعہ محض مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنایا گیا ایک جھوٹا قصہ ہے۔

    اس قسم کی جھوٹی کہانیاں اور ویڈیوز مبینہ طور پر جعلی خبری ویب سائٹس، فیس بک، ٹک ٹاک اور ریڈٹ پر وائرل کی جاتی ہیں یہ بھی ان ہی ویڈیوز میں سے ایک ہے، جس میں جذباتی اور سنسنی خیز کیپشن لکھ کر لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا اور زیادہ تر لوگ اس وائرل ویڈیو کو سچ سمجھ بیٹھے۔

    مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کسی بڑے میرین پارک یا ایکویریم میں "جیسیکا ریڈکلف” نامی کوئی ٹرینر ہی کام نہیں کر رہی اور حالیہ دنوں میں اورکا کے حملے سے کسی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔ عوامی ریکارڈز، پریس ریلیزز اور سرکاری میرین پارک بیانات میں بھی اس نوعیت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ اس قسم کی جھوٹی کہانیاں ماضی میں بھی سامنے آتی رہی ہیں، جو اورکا سے متعلق پرانے حادثات کی شہرت کا فائدہ اٹھا کر توجہ حاصل کرنے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔

    Jessica Radcliffe rumours found untrue after viral whale attack

  • انٹارکٹیکا، برطانوی شخص کی باقیات 66 سال بعد گلیشیئرز سے مل گئیں

    انٹارکٹیکا، برطانوی شخص کی باقیات 66 سال بعد گلیشیئرز سے مل گئیں

    انٹارکٹیکا میں حادثے کا شکار ہونے والے برطانوی شخص کی باقیات 66 سال بعد انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز سے برآمد کرلی گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 25 سالہ ڈینس ٹنک بیل نامی برطانوی شہری 1959 میں انٹارکٹیکا گلیشیئرز پر تحقیقی کام کے دوران برف کی گہری دراڑ میں گر کر اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی شخص کی باقیات جنوری میں انٹارکٹیکا گلیشیئرز پر کام کرتی پولینڈ کی تحقیقاتی ٹیم کو ملیں۔

    رپورٹس کے مطابق پگھلے ہوئے گلیشیئر سے باقیات کے ساتھ ایک گھڑی، ریڈیو پرزہ جات اور دیگر کچھ اور چیزیں بھی برآمد کی گئیں۔

    ڈینس فاک لینڈ حادثے کے وقت جزائر کے انحصار سروے کے لیے ماہر موسمیات کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ باقیات کی شناخت ڈینس کے بہن بھائیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔

    اس سے قبل گریٹر مانچسٹر پولیس نے 12 سال قبل سیلفورڈ میں قتل ہونے والی 25 سالہ خاتون رانیہ کی باقیات برآمد کرلی تھیں۔

    رانیہ کو 12 سال قبل اس کے شوہر نے قتل کر کے لاش کو گم کر دیا تھا، رانیہ 25 سال کی تھی، جب اس کے شوہر احمد الخطیب نے اسے جون 2013 میں سیلفورڈ مانچسٹر کے ایک فلیٹ میں قتل کر دیا تھا۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے یارکشائر کے ویرانے میں جاسوس کتوں کی مدد سے مدفون لاش تلاش کی اور اسے لیبارٹری میں بھیج دیا تھا۔

    اب پولیس نے کنفرم کیا ہے کہ یہ لاش مقتولہ رانیہ الید ہی کی ہے، اس حوالے سے پولیس نے لواحقین کو تمام معلومات فراہم کر دیں ہیں۔

    ویڈیو : ہانگ کانگ میں پہلے دیو قامت ڈائنو سار کے باقیات کی حیرت انگیز نمائش

    رانیہ کے بیٹے بازان نے اپنے خاندان کی طرف بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھائی سے زائد عرصہ کے بعد والدہ کی باقیات کی دریافت میرے خاندان کے لیے حیرت انگیز بات ہے۔

    مقتولہ کے شوہر کو جرم ثابت ہونے پر مانچسٹر کراؤن کورٹ نے 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ الخطیب نے جرم کا اعتراف کر لیا تھا تاہم اس کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار تھا۔

  • بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں شوہرکو جھگڑے کے دوران بیوی کا فون توڑنا مہنگا پڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کی سرعام درگت بنادی۔

    سڑک پر میاں بیوی کا جھگڑا ہوا اس دوران شوہر نے فون چھین کر زمین پر دے مارا۔

    یہ پڑھیں: بیوی نے شوہر کو دوسری خاتون کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ کر پٹائی کردی، ویڈیو

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں خاتون شوہر کو بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔

    پولیس کی جانب سے بھی شوہر کو چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ سڑک پر تماشہ لگانے کی کیا ضرورت تھی، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ یہ غصہ پر قابو نہ پانے کی واضح مثال ہے۔

    تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بال نہ پکڑو اس کے ویسے ہی بارش کا سیزن ہے بال جھڑنے شروع ہوجائیں گے۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’شوہر کو کراٹے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایک اور نے لکھا کہ ’پولیس کھڑی تماشہ دیکھ رہی ہے۔‘

  • سیلفی کے شوقین شخص پر ہاتھی کا حملہ، خطرناک ویڈیو دیکھیں

    سیلفی کے شوقین شخص پر ہاتھی کا حملہ، خطرناک ویڈیو دیکھیں

    (11 اگست 2025): آج کل ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے سیلفی کا شوقین ہے ایسے ہی ایک شخص پر ہاتھی نے حملہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے بندی پور جنگلاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب جنگل کے درمیان سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے پر ایک شخص نے اپنی گاڑی سے اتر کر ہاتھی کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

    سیلفی کا شوقین مذکورہ شخص جو کیرالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اس کی یہ حرکت شاید جنگلی ہاتھی کو پسند نہ آئی اور وہ مذکورہ شخص پر حملہ کرنے کے لیے چڑھ دوڑا۔

    یہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگے مذکورہ شخص ہاتھی کے حملے سے بچنے کے لیے دوڑ رہا ہے جب کہ ہاتھی اس کا پیچھا کر رہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے سڑک کے کنارے گھاس والے میدان کی جانب بھاگا اور ہاتھی کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کر گھبرا کر واپس سڑک کی طرف رخ موڑا لیکن اس کوشش میں وہ لڑکھڑا کر گر گیا۔

    ہاتھی نے وہاں پہنچ کر مذکورہ شخص کو کچلنے کی کوشش کی۔ تاہم یہ اس شخص کی خوش قسمتی تھی کہ وہ اس کے پیروں کو روندتا ہوا آگے گزر گیا۔

    مذکورہ شخص کی جان تو بچ گئی مگر وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا۔

    واضح رہے کہ جس سڑک پر یہ واقعہ ہوا، وہاں گاڑیوں کا روکنا منع ہے۔ تاہم اس کے باوجود اس شخص نے خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی روک کر اپنی جان خطرے میں ڈالی، جب کہ ہاتھی اور نوجوان کا تماشا دیکھنے کے لیے کئی گاڑیاں بھی وہاں رک گئیں۔