مسابقتی کمیشن کی سنگاپور کی شپنگ کمپنی میں شیئرہولڈنگ کے حصول کی منظوری

سنگاپور کمپنی

اسلام آباد : مسابقتی کمیشن نے سنگاپور کی کمپنی پی ٹی ای لمیٹڈ کو پاکستان میں دوسری کمپنیوں کے ساتھ مرجر کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن نے سنگاپور کی شپنگ کمپنی میں شیئرہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی، اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ گہرے سمندرمیں کنٹینرز لائنرشپنگ سروسز مارکیٹ میں 2 کمپنیز کے انضمام کی منظوری دی ہے۔

مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں کہنا ہے کہ یہ دونوں کمپنیز سنگاپور میں رجسٹرڈ ہیں، پی آئی ایل اور پی ٹی ای کی پاکستان میں ان ڈائریکٹ ماتحت کمپنی پیسیفک ڈیلٹاشپنگ کام کر رہی ہے۔

پیسیفک ڈیلٹاشِپنگ پاکستان میں نامزد مقامی ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے جبکہ پی آئی ایل، پی ٹی ای کے لئے ترسیل اور کارگو کے انتظام میں مدد کرتا ہے۔

یہ انضمام پاکستان کے کارگو ،شپمنٹ سیکٹر میں غیر ملکی اداروں کی دلچسپی کوظاہرکرتاہے۔