اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے یوم آزادی سے متعلق گوادر کی ویڈیو جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گوادر میں یوم آزادی کی تقریبات میں جوش وجذبہ دیکھنےمیں آیا، گوادر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
انہوں نے کہا کہ بدلتے گوادر کوویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، یوم آزادی پرگوادر میں قائد اعظم اور دیگرقائدین کے پورٹریٹس لگائے گئے، سبز ہلالی پرچم ہر گھر اور شاہراہ پر لہرائے گئے۔
عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کے موقع پر رچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔
خیال ہے کہ دو روز قبل آزادی کا دن پورے پاکستان میں جوش وخروش سے منایا گیا، ملک کے تمام صوبوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارک بادیں بھی دی گئیں۔
In case you didn’t get to see how #Gwadar celebrated Independence Day,watch this¬ice the high spirits. Gwadar getting transformed. #cpec pic.twitter.com/FZP1iuxQhX
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 16, 2020