اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، وفاقی وزیر شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ 20 ممبران پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے،وفاقی وزیر کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، فواد چوہدری شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا کہ فواد چوہدری سے بہت اچھے مراسم ہیں، معلوم نہیں فواد چوہدری کے ذہن میں کیوں تکدر ہوا اور انہوں نے اس قدر سخت ٹویٹ کیا۔
قمری کیلنڈر سے متعلق قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے اس اقدام کو ہم نے بہت سراہا تھا، کابینہ نے فیصلہ کیا قمری کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور دیکھے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم وزارت مذہبی امور کو اپنی تجاویز دیں گے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری ہم سے رابطہ کرتے تو ہم ان کو مطمئن کرتے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئ رہنمائ نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نؤ کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائ جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 9, 2020