کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، فخر امام

فیصل آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اوپن جیل بن گیا، وہاں خوراک کی کمی ہے، حکومتی اقدامات سے عالمی میڈیا نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کے لیے عملی کوشش جاری رکھنی چاہئے، سلامتی کونسل میں پہلی بار روس نے ہماری مخالفت نہیں کی، امریکی صدر اگلے سال الیکشن میں جارہے ہیں اس لیے عمران خانن کو بلایا ہے۔

فخر امام نے کہا کہ بھارت کی رجن میں غلبے کی خواہش کی راہ میں پاکستان رکاوٹ ہے، لاک ڈاؤن مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہے، ان سے سوال کریں، حکومتی کوششوں سے عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف تسلیم کیا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، سید فخر امام

واضح رہے کہ چند روز قبل فخر امام کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کا ایک موقف ہے اور اس موقف پر افواج پاکستان حکومت اور عوام تمام ایک پیلٹ فارم پر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے،عالمی برادری بھی اس حوالے سے بھارت پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیریوں کو انکے جائز حق مل سکے۔

فخر امام کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیر یوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عورتوں کی عصمت دری سے دنیا آگاہ ہے، کرفیو کے باعث نہتے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں۔