برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین (ای یو) علی رضا سید نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔
نگراں وزیر خارجہ ان دنوں بلجیئم کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کشمیر کونسل ای یو کی کوششوں کو سراہا۔ کشمیرکونسل ای یو 4 فروری بروز اتوار برسلز میں یکجہتی کشمیر کیلیے شمعیں روشن کرے گی۔
ملاقات میں علی رضا سید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔