میگا کرپشن وائٹ کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

کراچی : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ میگاکرپشن وائٹ کالرکیسزکی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کےلئے کی پالیسی بنائی ہے، نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کراچی نیب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نیب نے کہا نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کاکلیدی کردارہے، میگاکرپشن وائٹ کالرکیسزکی سائنسی بنیادپرتحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کےلئے کی پالیسی بنائی ہے۔

جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ 23 ماہ میں71ارب روپےکی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی اور 600بدعنوانی ریفرنسزعدالتوں میں جمع کرائے، نیب کی سزا دلانے کی شرح 70 فیصد ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے، ڈی جی نیب فاروق اعوان بہترین کارکردگی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کرپشن فری پاکستان کیلئے دگنی محنت کررہے ہیں، چیئرمین نیب جاویداقبال

گذشتہ روز اسلام آباد نیب آفس میں چئیرمین نیب کی زیر صدارت کارکردگی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھاکہ عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے مقدمات پہلی ترجیح ہیں، کئی ملکی اور بین الاقوامی ادارے نیب کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔

چئیرمین نیب نے متعلقہ افسران کو مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے 23 ماہ میں 71 ارب روپے کی وصولی کی۔ جو ریکارڈ ہے۔متعلقہ احتساب عدالتوں میں 1230 کرپشن ریفرنسز دائر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی تمام اقسام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں،وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے،احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔