چیئرمین پی ٹی اے نے فائر وال لگانے کی وجہ بتادی

چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے فائر وال لگانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائروال گرےٹریفک کوکنٹرول کرنے کیلئے ہے، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا نہیں روکا جا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے فائر وال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائر وال سے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا نہیں روکا جا سکتا۔

حفیظ الرحمان نے بتایا کہ فائروال دراصل ایک ویب مینجمنٹ سسٹم ہے جو انیس سو ننانوے میں گرے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے لایا گیا، دوہزار انیس میں اس کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی، اس کا صرف سوشل میڈیا سے تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فائر وال لگانے کا حکم دیا، اس پر عمل کررہے ہیں۔

حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کتنے لوگوں کی میمزچل رہی ہیں، اگرایسےمینج ہوتاتوہم بندنہ کردیتے، فائروال گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ہے۔